Tag: PIA chairman

  • ایئرمارشل ارشد محمود ملک نے چیئرمین پی آئی اے کا چارج سنبھال لیا

    ایئرمارشل ارشد محمود ملک نے چیئرمین پی آئی اے کا چارج سنبھال لیا

    کراچی : ایئروائس مارشل(ر) ارشد محمود ملک نے چیئرمین پی آئی اے کا چارج سنبھال لیا اور کہا جو کام نہیں کرے گا، اس کےخلاف کارروائی ہوگی‌۔

    تفصیلات کے مطابق ایئروائس مارشل(ر) ارشد محمود ملک نے چیئرمین پی آئی اے کا چارج سنبھال لیا اور کہا پی آئی اے کی ترقی کیلئے سب کو کردارادا کرنا ہوگا، ادارے سے کسی کو بھی ملازمت سے نکالا نہیں جائے گا۔

    چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا جو کام نہیں کرے گا اس کےخلاف کارروائی ہوگی، غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔

    یاد رہے 11 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ایئروائس مارشل(ر) ارشد کو چیئرمین پی آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی اور چیرمین پی آئی اے کو کہا گیا تھا کہ ادارے کی مالی مشکلات کو فوری حل کریں۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ اجلاس، ایئروائس مارشل(ر)ارشد کو چیئرمین پی آئی اے تعینات کرنے کی منظوری

    خیال رہے پی آئی اے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،11ماہ کے دوران قومی ائیرلائن کو 54ارب22کروڑروپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    بعد ازاں پی آئی اے کی دس سالہ آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی ، جس کے مطابق دس سال میں پی آئی اے کے خسارے میں دو سو ستاسی ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 2008 میں یہ خسارہ باہتر ارب پینتیس کروڑ تھا، جو 2017 میں بڑھ کر 360 ارب11 کروڑ تک پہنچ گیا۔

  • پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں 2 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں 2 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

    کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں 2 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، طیارے آئندہ سال 2019 کی پہلی سہ ماہی میں شامل کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ثاقب عزیز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ایئر لائن کی گزشتہ مہینوں کی کار کردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں 2 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، طیارے آئندہ سال 2019 کی پہلی سہ ماہی میں شامل کئے جائیں گے۔

    چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ایئربس اے320کی جانچ جاری ہے، طیارے پیپرا قوانین کے مطابق ڈرائی لیز پر حاصل کئے جا رہے ہیں۔

    اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ مارکیٹ کی ضروریات کو پوراکرنے کے لئے فضائی بیڑے میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ موجودہ طیاروں سے مسافروں کی ضروریات پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

    ثاقب عزیز نے کہا کہ دو نئے طیاروں کی شمولیت کے بعد پی آئی اے کو اپنے فضائی آپریشن کو وسعت دینے میں مدد ملے گی اور مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

    پی آئی اے کا کہنا تھا کہ یہ طیارے اندرون ملک اور علاقائی روٹس کی پروازوں کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔علاقائی روٹس میں خلیجی اور مشرق بعید کے ممالک شامل ہیں۔