Tag: pia crew

  • پی آئی اے کے فضائی میزبانوں نے دوران پرواز مسا فر کی جان بچالی

    پی آئی اے کے فضائی میزبانوں نے دوران پرواز مسا فر کی جان بچالی

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے کے فضائی میزبانوں دوران پرواز مسافر کی جا ن بچالی بلکہ پی آئی اے کے ہزاروں ڈالر کی بچت بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق کرا چی سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 783 پر مسا فر یاسر بے ہوش ہوگیا ، دوران پر واز فضائی میزبان عدنان نے مسافر کو فوری طور طیارے پچھلے حصے میں نیچے لٹا دیا۔

    فضا ئی میزبا ن نے ڈاکٹر کی اناوس منٹ کی کہ طیارے میں اگر کوئی ڈاکٹر موجود ہو تو فوری جہاز کے پچھلے حصے میں آجائے ، طیارے میں موجود مسافر لیڈی ڈاکٹر زارا نے مسا فر کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

    فضائی عملے کی بر وقت کاروائی کی وجہ سے طیارہ ایمر جنسی لینڈنگ سے بھی بچ گیا، مسافر کی شوگر کم ہونے کی وجہ سے بلڈ پریشر میں کمی آگئی تھی، جس کی وجہ سے بے ہوش ہوگیا تھا۔

    ہوش میں آنے پر مسافر نے بتا یا کہ وہ پا نی پینے کے لئے جہاز کے پچھلے حصے میں آیا تھا، اچا نک طبعیت خراب ہوئی اور بے ہوش ہوگیا۔

    مسا فر نے فوری طبی امداد دینے اور جا ن بچا نے پر پی آئی اے اور فضا ئی میز با ن کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا فضا ئی میزبان کی جا نب سے فوری امداد اور ڈاکٹر کے بلا نے کی وجہ سے مجھے نئی زندگی ملی ہے۔

    مسافر یاسر نے ٹورنٹو پہنچے بعد سوشل میڈیا پر بھی پی آئی اے اور عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • جعلی اسناد، غیر قانونی چھٹیوں پر متعدد فضائی میزبان نوکری سے فارغ

    جعلی اسناد، غیر قانونی چھٹیوں پر متعدد فضائی میزبان نوکری سے فارغ

    کراچی: پی آئی اےانتظامیہ نے جعلی اسناد اور غیرقانونی چھٹیوں پر متعدد فضائی میزبان نوکری سے فارغ کردیا ، سروس ڈسپلن ریگولیشن کےتحت ملازمین کوفارغ کیا، برطرف ملازمین کوشوکازبھی دیئےگئےجس کاجواب داخل نہ کرایاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جعلی تعلیمی اسناد پر نوکری حاصل کرنے والے اور ایئر لائن قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

    انتظامیہ جعلی تعلیمی اسناد اور غیر قانونی چھٹیاں کرنے والے فضائی میزبانوں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، پہلے مرحلے میں شعبہ فلائٹ سروسز سے تین ایئر ہوسٹسز اور دو اسٹیورڈز کو فراغت کے پروانے جاری کئے گئے۔

    ایئر ہوسٹس صدف نواز، ارم قادر،شہاب تنویر پر ایئر لائن قوانین کے برخلاف لمبی رخصت کی وجہ سے ملازمتوں سے برطرف کیا گیا جبکہ ایئر ہوسٹس تھریسا کارڈوزا پر بی اے کی جعلی ڈگری جمع کروانے پر نوکری سے فارغ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری

    پی آئی اے انتظامیہ نے سروس ڈسپلن ریگولیشن 1985 کے تحت ایئر ہوسٹس اور فلائٹ اسٹیورڈ ز کو برطرف کیا ، برطرف ملازمین کو ایئر لائن قوانین کے تحت پہلے شو کاز لیٹرز بھی جاری کیئے گئے جن کا جواب داخل نہ کروایا گیا۔

    یاد رہے پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے لئے ایمرجنسی چھٹی صرف انتہائی قریبی عزیزکےانتقال پرمنظورکرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

    اس سے قبل انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کو ہر ماہ کی 20 تاریخ سے پہلے چھٹیوں کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ، احکامات کے مطابق ڈیڈ لائین کے بعد کسی چھٹی کی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔

    انتظامیہ نے ایئرلائن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرنے کیلئے کہا تھا اور فضائی میزبانوں سمیت جہاز کے عملے کو وزن کم کرنے کے لئے چھ ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔

  • پی آئی اے  کے  فضائی میزبانوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری

    پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے لئے ایمرجنسی چھٹی صرف انتہائی قریبی عزیزکےانتقال پرمنظورکرنے کا فیصلہ کیا ہے ، احکامات جی ایم فلائٹ سروسزعامر بشیر نے جاری کئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کیلئے نیاحکم نامہ جاری کردیا اور ایمرجنسی چھٹی کے لئے نئی تشریح ایجاد کر ڈالی۔

    انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ایمرجنسی چھٹی صرف انتہائی قریبی عزیز کے انتقال پر منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف انٹرنل استعمال کے لئے جاری ہدایت نامہ جای کردیا ہے۔

    احکامات جی ایم فلائٹ سروسزعامربشیرکی جانب سے جاری کئے گئے ، جس میں کہا گیا صرف والدین، سسر ساس یا سگے بھائی بہن کے انتقال کی صورت میں چھٹی منظور ہو گی۔

    یاد رہے انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کو ہر ماہ کی 20 تاریخ سے پہلے چھٹیوں کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ، احکامات کے مطابق ڈیڈ لائین کے بعد کسی چھٹی کی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔

    اس سے قبل انتظامیہ نے ایئرلائن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرنے کیلئے کہا تھا اور فضائی میزبانوں سمیت جہاز کے عملے کو وزن کم کرنے کے لئے چھ ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔