Tag: PIA emergency landing

  • 322 مسافروں کو اسلام آباد پہنچانے کے لیے پی آئی اے کا طیارہ مسقط پہنچ گیا

    322 مسافروں کو اسلام آباد پہنچانے کے لیے پی آئی اے کا طیارہ مسقط پہنچ گیا

    مسقط : عمان کے دارالحکومت مسقط میں پی آئی اے کے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کیے کئی گھنٹے گزر گئے ہیں لیکن طیارے کی فنی خرابی دور نہیں کی جا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق عمان میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد بوئنگ 777 کی فنی خرابی دور نہیں کی جا سکی، مدینہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 714 نے فنی خرابی پر کل مسقط ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو بحال کرنے کے لیے انجنیئرز مصروف ہیں، پی آئی اے کے انجنیئرز خصوصی پرواز میں گزشتہ رات کراچی سے مسقط پہنچے تھے، جب کہ مسافروں کو اسلام آباد لانے کے لیے بھی متبادل طیارہ کراچی سے مسقط پہنچ گیا ہے۔

    مسقط میں تیکنیکی خرابی کی وجہ سے پھنس جانے والے ہوائی جہاز پر 392 مسافر آن بورڈ ہیں، پرواز کے مسافروں کو مرحلہ وار پاکستان واپس لایا جائے گا، 323 خواتین، بچوں اور بزرگ مسافروں کو پہلے مرحلے میں ملک روانہ کیا جائے گا، جب کہ 40 مسافر کراچی سے انجنیئرز کو لے جانے والے اے ٹی آر میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

    باقی رہ جانے والے 29 مسافروں کو تیسری کسی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اب تک کی معلومات کے مطابق جہاز کے انجن میں کچھ جانے کی وجہ سے خرابی پیدا ہوئی ہے، جہاز کے فوری طور مرمت کے امکانات نہیں ہیں اور مرمت میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

  • پی آئی اے کا طیارہ خوفناک حادثے سے بچ گیا

    پی آئی اے کا طیارہ خوفناک حادثے سے بچ گیا

    کراچی : پی آئی اےکی لاہورسے کولمبو جانے والی پرواز خوفناک حادثے سے بچ گئی جبکہ جدہ سے فیصل آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز دس گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کے ساتھ مسافروں کا سامان جدہ ہی بھول آئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز خوفناک حادثے سے با ل بال بچ گئی، پروازپی کے ایٹ نائن ایٹ کے ہائیڈرولک پائپ پھٹ گئے، پرواز میں ایک سو اسی مسافر سوار تھے، طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی اتارا گیا۔

    کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز دوبارہ روانہ کردی گئی۔

    دوسری جانب جدہ سے فیصل آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز دس گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کا سامان جدہ چھوڑ آئی، پی کے سیون سکس فور گزشتہ رات مقررہ وقت سات بجے کی بجائے آج صبح سوا پانچ بجے فیصل آباد پہنچی۔

    فیصل آباد پہنچنے پر مسافروں کو بتایا گیا کہ پرواز سامان جدہ ہی چھوڑ آئی ہے، جس پر مسافروں نے ائیرپورٹ پر احتجاج کیا اور انتظامیہ کیخلاف نعرے لگائے۔


    مزید پڑھیں : پی آئی اے کا ایک اور طیارہ حادثے سے بچ گیا


    یاد رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی ابوظبی سے لاہور آنے والی پرواز سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا تاہم  پائلٹ نے طیارہ بحفاظت لینڈ کرالیا تمام مسافر محفوظ رہے اور جہاز کسی حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔

  • نیو یارک سے لاہورآنیوالا پی آئی اے کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    نیو یارک سے لاہورآنیوالا پی آئی اے کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی : نیو یارک سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے 722طیارہ خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے 722 کے کپتان نے نیویارک ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کی، پی آئی اے کے انجینئر نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کے لینڈنگ گیئر کی پن نکالنا بھول گیا تھا۔

    طیارے کے ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد کپتان نے جب لینڈنگ گیئر بند کرنے کی کوشش کی تو پتا چلا اس کی پن پھنسی ہوئی ہے، کپتان نے فضاء میں طیارے کا فیول سمندر میں ضائع کیا۔

    کپتان نے نیویارک کے ایئرپورٹ پر طیارے کو واپس کریش لینڈنگ کے ذریعے اتارا، پی آئی اے انجینئرنگ کی غفلت کے باعث پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

  • پرندہ ٹکرانے کے باعث پی آئی اے کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

    پرندہ ٹکرانے کے باعث پی آئی اے کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

    کراچی: پی آئی اے کی کراچی سے شارجہ جانے والی پرواز کو پرندہ ٹکرانے کے باعث تربت ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق پی کے 501کراچی سے شارجہ کے لئے روانہ ہوئی تو جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد کپتان نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہازکو بحفاظت تربت ایئرپورٹ پراتارلیا۔

    ہنگامی لینڈنگ کے بعد پی آئی اے نے شارجہ کی پرواز منسوخ کردی اورتیس سے زائد مسافروں سمیت جہازکو واپس کراچی لے جانے کافیصلہ کیا۔

    اے آروائی نیوز پرخبرنشرہونے کے بعد مسافروں کو تربت ایئرپورٹ پرہی جہازسے اتارلیا گیااورجہازکو خرابی دورکرنے کے لئے کراچی پہنچادیا گیا۔