Tag: pia employees

  • پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں کی خبروں میں کتنی حقیقت ہے؟

    پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں کی خبروں میں کتنی حقیقت ہے؟

    کراچی : پی آئی اے کے برطانیہ میں تعینات ملازمین کی تنخواہوں کے معاملہ پر پی آئی اے ترجمان نے وضاحتی بیان میں ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ادارے کے برطانیہ میں تعینات ملازمین کی تنخواہوں کے متعلق سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں حقیقت کے بالکل برعکس ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کے متعلق جو اعداد و شمار دیئے گئے ہیں وہ حقیقت سے کہیں دور ہیں۔ اصل میں تنخواہیں اس سے کم ہیں۔

    علاوہ ازیں پی آئی اے وقتاً فوقتاً اپنے ہیومن ریسوس میں تبدیلی کرتی رہتی ہے گزشتہ برس بھی ایسے 10 ملازمین جن کی پی آئی اے کو ضرورت نہیں تھی ان کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

    برطانیہ پی آئی اے کے نیٹ ورک کے اہم ترین مقامات میں شامل ہے جہاں پابندی کے باوجود پی آئی اے کو ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں سالانہ 16 ملین پاؤنڈ کا ریونیو حاصل ہوتا ہے اگر برطانیہ میں تعینات تمام ملازمین کی تنخواہوں کا حاصل شدہ ریونیو سے موازنہ کیا جائے تو وہ ریونیو کی نسبت سے صرف 1.8 فیصد ہے۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے اپنی پروازوں کی بندش کے بعد ترکش ائر لائن کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدے کے تحت برطانیہ کے مختلف شہروں کے لئے اپنے مسافروں کو فضائی سفر کی سہولت فراہم کررہی ہے اور ان پروازوں کی ٹکٹیں مذکورہ آفس ہی فروخت کرتا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ انشاء اللہ مستقبل قریب میں جب پی آئی اے کی براہ راست پروازیں بحال ہوجائیں گی تو فضائی آپریشن کے فوری آغاز کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان ملازمین کی تعیناتی انتہائی اہم اور اشد ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں میڈیا میں زرگردش تھیں کہ برطانیہ میں بھاری تنخواہوں پر افسران اور عملہ تعینات کیا گیا ہے جنہیں پاؤنڈز میں ادائیگی کی جائے گی۔

    خبر کے مطابق برطانیہ میں پی آئی اے کنٹری منیجر کو 70ہزار پاؤنڈ، پسنجر سیلز منیجر 55ہزار پاؤنڈ، فنانس منیجر کی سالانہ 55ہزار پاؤنڈ تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔

    مانچسٹر اسٹیشنز پر بھی منیجر تعینات کیا گیا جس کی تنخواہ سالانہ 55ہزار پاؤنڈ اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں جبکہ پی آئی اے کے برطانیہ میں تعینات افسران کی سالانہ تنخواہ تقریبا ً3 کروڑ روپے ہے۔

  • پی آئی اے ملازمین نے آفس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا ، انتظامیہ کیخلاف نعرے

    پی آئی اے ملازمین نے آفس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا ، انتظامیہ کیخلاف نعرے

    کراچی : پی آئی اے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لئے اسلام آباد آفس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا اور انتظامیہ کیخلاف نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اسلام آبادبلیو ایریا آفس کے باہر پیپلزپارٹی یونٹی نے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کیا۔

    پی آئی اے ملازمین نے آفس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا اور پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

    ملازمین نے قومی ایئرلائن آفس کے سامنے سروس روڈ بھی بلاک کردی، مظاہرین نے کہا کہ سالوں بعد تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ منظور نہیں۔

    برطرف شدہ ملازمین کی بحالی اور دیگر مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

    ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ اور عارضی ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گروپ ایک تا چار کے ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔

    ملازمین کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے احکامات کے مطابق ملازمین کو بحال کیا جائے، تمام ڈیلی ویجز ملازمین کی کنفرمیشن پر فوری عمل کیا جائے اور پی آئی ملازمین کے معاشی استحصال کا سلسلہ بند کیا جائے۔

  • پی آئی اے سے بے دخل سیکڑوں ملازمین کی بحالی کا اعلان

    پی آئی اے سے بے دخل سیکڑوں ملازمین کی بحالی کا اعلان

    کراچی : قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے چئیرمین قادرخان مندوخیل نے پی آئی اے ملازمین کی بحالی کی راہ میں بیوروکریسی اور اپنی حکومت کے اتحادیوں کو قرار دیتے ہوئے کمیٹی اجلاس میں بحالی کے احکامات جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

    قادر خان مندوخیل کراچی کے مقامی ہوٹل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے سے بے دخل کیے گئے 1900ملازمین کو 27فروری کے کمیٹی اجلاس میں وی ایس ایس اسکیم کے تحت ملازمین کو بحال کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

    اپنے خطاب میں قادرخان مندوخیل نے بیورو کریسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشیت کو نقصان پہنچانے والے اصل میں بیورو کریٹ ہیں اور الزام عائد کیا کہ ملک کی 50 سے 60فیصد بیوروکریسی کرپٹ ہے۔

    انہوں نے اپنی ہی اتحادی حکومت پر طنز کے تیر چلائے اور کہا کہ ہماری اتحادی جماعت ملازمین کی بحالی میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ رکاوٹوں کے باوجود پی آئی اے اور دیگر اداروں کے متاثرہ ملازمین کو ہر صورت بحال کروایا جائیگا۔

    قادر خان نے خواجہ سعد رفیق کی پالیسیز کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعظم ہاؤس سے بیوروکریسی کو سپورٹ کیا جارہا ہے، انھوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی میں ایک ارب روپے کے تحائف ملنے کا انکشاف کیا انہیں ان کا نام سامنے لانا چاہئیے۔

  • پی آئی اے ملازمین کے بیرون ملک جاکر لاپتہ ہونے کا نوٹس

    پی آئی اے ملازمین کے بیرون ملک جاکر لاپتہ ہونے کا نوٹس

    اسلام آباد : پاکستان سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز میں ڈیوٹی پر مامور پی آئی اے ملازمین کے بیرون ملک جاکر پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا گیا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن نے پی آئی اے پروازوں پر تعینات عملے کی بیرون ملک مبینہ لاپتہ ہونے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی نے 27 اکتوبر کو خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس میں عملے کی پراسرار طور پر غائب ہونے سمیت مختلف ایجنڈوں کو زیر بحث لایا جائے گا، پی آئی اے کی جانب سے برطانیہ، یورپ اور چین کے لئے پروازیں آپریٹ نہ کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔

    اس کے علاوہ برطانیہ کے شہر لندن میں پی آئی اے کے دفتر میں ہونے والے بڑے مالی نقصان کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کے گردو نواح میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث ائر لائنز کے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بھی بحث کی جائیگی۔

    اجلاس میں کرایہ داروں سے رقم چارج کرنے پر سی اے اے کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی اور بھارت سے پاکستان آنے والی چارٹرڈ فلائٹ کے حوالے سے عوامی اہمیت کے نقطہ پر غور و غوض ہوگا۔

  • پی آئی اے ملازمین کیلئے اہم خبر

    پی آئی اے ملازمین کیلئے اہم خبر

    کراچی : قومی ائیر لائن نے کل سے تمام ملازمین کی بائیو میڑک حاضری لازمی قرار دے دی اور بائیو میٹرک مشینوں کے پاس ہینڈ سینی ٹائزر رکھنے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن نے تمام ملازمین کی بائیو میڑک حاضری لازمی قرار دے دی ہے ، اس حوالے سے پی آئی اے کے ہیومین ریسورس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین2جولائی سےبائیومیٹرک حاضری لگائیں اور ماسک کا استعمال کریں۔

    نوٹیفکیشن میں بائیو میٹرک مشینوں کے پاس ہینڈ سینی ٹائزر بھی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کورونا کےبڑھتے کیسز کے باعث مارچ (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے بائیو میٹرک حاضری معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، محکمہ ہیومن ریسورس نے سرکلر میں کہا تھا کہ لائن منیجر کے دفاتر میں رکھے جانے والے رجسٹروں پر ملازمین دستی طور پر اپنی حاضری کا نشان لگائیں گے۔

    سیکشن اور ڈویژنل ہیڈز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے دفاتر میں حاضری کے اندراج برقرار رکھیں جو ہر ماہ کی 10 تاریخ تک اسلام آباد میں ہیومن ریسورس منیجر کو بھیجے جائیں گے۔

    اس سے قبل ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ملک میں وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان سخت کوویڈ 19 احتیاطی تدابیر کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم : پی آئی اے ملازمین کو آج سے ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگا

    رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم : پی آئی اے ملازمین کو آج سے ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگا

    کراچی : رضا کارانہ ریٹائر ہونے والے پی آئی اے ملازمین کو آج سے ادائیگی شروع ہوگی، ابتدائی طور پر 100ملازمین کو ادائیگی کیلئے چیک تیار کرلئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو آج سے ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ، ابتدائی طور پر سو سے زائد ملازمین کو ادائیگی کیلئے چیک تیارکرلئے گئے ہیں ، جو بذریعہ کورئیرروانہ کئے جائیں گے۔

    حکومت سےمنظورشدہ وی ایس ایس اسکیم سےدوہزارملازمین نےاستفادہ کیا ہے، اس مد میں وزارت خزانہ نےنوارب چوراسی کروڑروپے وزارت ہوابازی کوجاری کئے تھے۔

    خیال رہے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا تھا کہ رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے 2000 ملازمین نے اپلائی کیا ہے، جن میں سے ایک ہزار ملازمین کو ریلیز کے خطوط بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا اسکیم سے تمام شعبہ جات کے ملازمین نے استفادہ کیا جن میں اکثریت ایئر پورٹ سروسز، کمرشل اور فلائٹ سروسز کی ہے، یہ ایک پرکشش پیکج تھا ، جس کے تحت باعزت اور پُر وقار طریقے سے ملازمین نے علیحدگی اختیار کی۔

    انھوں نے مزید کہا اسکیم کا مقصد ادارے سے افرادی قوت کو کم کرنا تھا اور ہم 20 فی صد افرادی قوت کم کرنے میں کامیاب ہوئے، اسکیم سے تقریباً ڈھائی ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

  • رضاکارانہ ریٹائرمنٹ : پی آئی اے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی

    رضاکارانہ ریٹائرمنٹ : پی آئی اے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی

    کراچی : پی آئی اے کی جانب سے رضاکارانہ اسکیم کے تحت فارغ ہونے والے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے چیک جاری کردیئے گئے۔

    قومی ایئر لائن پی آئی اے نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم سے مستفید ہونے والے ملازمین کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا، علیحدگی اسکیم سے مستفید ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں چیک جاری کردیئے گئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے حصے پر مبنی رقم وی ایس ایس واجبات کے ساتھ ادا کی جائے گی، حکومت کی جانب سے وی ایس ایس کیلئے9ارب84کروڑ روپے نیشنل بینک منتقل کیے گئے ہیں۔

    وی ایس ایس واجبات کی رقم کے چیکس کی توثیق اکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان کرے گا جس کے بعد واجبات اور بقیہ پراویڈنٹ فنڈ کی رقم کے چیک ملازمین کو دئیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایئرلائن انتظامیہ وی ایس ایس واجبات کے چیک اگلے ہفتے سے باقاعدہ جاری کرے گی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فنڈ ز کی مکمل ادائیگی آئندہ ہفتوں میں مکمل کرلی جائے گی، ترجمان نے بتایا کہ سی ای او دو ہزار ملازمین کو واجبات کی جلد ادائیگی کے لئے کوشاں ہیں۔

  • پی آئی اے ملازمین کی تعداد کم کرنے کیلیے عمل درآمد کا آغاز

    پی آئی اے ملازمین کی تعداد کم کرنے کیلیے عمل درآمد کا آغاز

    کراچی : پی آئی اے سے ملازمین کی تعداد 50 فیصد سے مبینہ کم کرنے کے لیے عمل درآمد شروع کردیا گیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر مبینہ طور سے لازمی ریٹائرمنٹ اسکیم کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    اسکیم کے تحت ملازمین کا نظم و ضبط اور ان کی کارکردگی سامنے رکھی جائے گی، ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت ملازمین کی تعداد کم کرکے7ہزار500 کی جائے گی، ری اسٹرکچرنگ کے تحت پی آئی اے کو کور اور نان کور دو درجات میں تقسیم کیا جائے گا۔

    نان کور درجہ میں شعبہ انجینرنگ، مرمت و بحالی کا شعبہ اور کچن پر مشتمل ہوگا، کور درجہ میں شعبہ مارکیٹنگ، ایچ آر فنانس، فلائٹ سروسز اور پروکیورمنٹ شامل ہیں۔

    پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت ائر لائن 2021میں 6نئے جہاز اپنے بیڑے میں شامل کرے گی۔

    جس کے بعد بیڑے میں شامل جہازوں کی مطلوبہ تعداد35ہوجائے گی، عملہ کی تعداد کم ہونے کے بعد 2021 سے پی آئی اے کے اخراجات میں کمی آجائے گی۔

  • حکومت کی جانب سے  پی آئی اے  ملازمین کیلئے اہم خبر

    حکومت کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : پی آئی اے کے تمام ملازمین پر لازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ، ایکٹ کی خلاف ورزی جرم تصور کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے تمام ملازمین پر لازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی ، ایکٹ کی خلاف ورزی جرم جبکہ ایک سال کی سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ایکٹ کا اطلاق اٹھائیس اکتوبر سے چھ ماہ کیلئے ہوگا۔

    پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہاگیا کہ ایکٹ کے تحت پی آئی اے ملازمین پر متعدد ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے، ایکٹ کی خلاف ورزی جرم تصور کی جائے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کام نہ کرنا، بغیر کسی عذر کے کام نہ کرنا،غیر حاضر ہونا بھی جرم تصور کیا جائے گا، ایکٹ کی خلاف ورزی کی سزا، جرمانہ اور ایک سال تک قید بھی ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں پاکستانیوں کی وطن واپسی کو بلا تعطل اور مستقل آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پاکستان نے پی آئی اے کی خدمات پر لازمی سروس ایکٹ 1952 نافذ کیا تھا، جس کا محکمہ داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

    ایکٹ کا مقصد بلا تعطل پی آئی اے کی پروازوں کو یقینی بنانا ہے، ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی کوئی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کرسکے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

  • پی آئی اے  ملازمین کیلئے رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کب متعارف کرائی جائے گی ؟

    پی آئی اے ملازمین کیلئے رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کب متعارف کرائی جائے گی ؟

    کراچی : پی آئی اے ملازمین کے لئے ملازمت سے رضاکارانہ عیلحدگی اسکیم آئندہ ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اسکیم سے پی آئی اے 2700 سے زائد ملازمین استعفادہ حاصل کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کے لئے ملازمت سے رضاکارانہ عیلحدگی اسکیم کے مندرجات سامنے آگئے ،وی ایس ایس نامی اسکیم کو آئندہ ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وی ایس ایس نامی اسکیم سے پی آئی اے 2700 سے زائد ملازمین استعفادہ حاصل کر سکیں گے ، اسکیم کی قبولیت کے لئے 14 روز درکار ہوں گے۔

    وفاقی وزرات خزانہ نے وزارت قانون اور وزارت افرادی قوت کی رائے کے لئے اسکیم کو وزارت ہوابازی کوواپس بھیج دیا ہے ، وی ایس ایس نامی اسکیم ای سی سی سے بھی منظوری لی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق وی ایس ایس نامی اسکیم کی وفاقی کابینہ کی اصولی منظوری حا صل کر لی گئی ہے۔

    پی آئی اے بورڈ نے 48 ویں اجلاس میں پیش کردہ وی ایس ایس نامی اسکیم 2020 کی منظوری دی ، اسکیم ایئرلائن کودرکارافرادی قوت کے تناظرمیں اگست 2020 میں بورڈ کو پیش کی۔

    اسکیم کے مطابق چند استشنی کے ساتھ 60 سال سے کم عمرملازمین استفادے کے حقدارقرار دئیے گئے جبکہ اسکیم میں 18 سال سے زائد اورکم ملازمت کے حامل ملازمین کے لئے مراعات کی 2 کیٹگریز شامل ہیں۔