Tag: PIA EMPLOYEES PROTEST

  • پی آئی اے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، بڑی کامیابی مل گئی

    پی آئی اے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، بڑی کامیابی مل گئی

    کراچی : پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری خلاف اور تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر ملازمین کے احتجاج کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے چئیرمین اسلم آر خان نے سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان سے رابطہ کرکے ان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کل بروز بدھ کو سی بی اے یونین کے ساتھ اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے،

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی آئی اے کے احکامات پر مذکورہ اجلاس سی بی اے یونین سے تنخواہوں سے متعلق طلب کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں بھی سی بی اے یونین سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی، بورڈ کا اجلاس آج کراچی میں ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق بورڈ کی ہدایت پر چئیرمین پی آئی اے کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی میں دو بورڈ ممبران اور چیف ایچ آر شامل ہوں گے۔

    سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • پی آئی اے ملازم کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں کا سخت ردعمل

    پی آئی اے ملازم کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں کا سخت ردعمل

    کراچی : پیپلز پارٹی نے پی آئی اے ملازم کی ہلاکت کا مقدمہ چوہدری نثار اور پرویز رشید کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا،طلال چوہدری کہتےہیں ملازمین کوگھر بیٹھے تنخواہ نہیں دے سکتے۔

    پی آئی اے ملازمین پر تشدد پر سیاسی رہنماوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، پیپلز پارٹی نے پی آئی اےملازم کی ہلاکت کامقدمہ وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراطلاعات پر ویز رشیدکیخلاف درج کرنےکامطالبہ کردیا،۔پی پی رہنما سعیدغنی کہتےہیں قومی اثاثےکوغیرقانونی طریقےسےبیچاجارہا ہے۔

    متحدہ رہنما فیصل سبزواری نے کہا قومی ائیرلائن کےملازمین کو اعتماد میں لیاجائے،تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کہتے ہیں ن لیگ جیسی ظالمانہ حکومت کبھی نہیں آئی،ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا توپوں اور گولیوں سےمعاملہ حل نہیں ہوگا۔

    شیخ رشیدنےکہاانھیں امید ہے گا کہ پی آئی اےکی نجکاری نہیں ہوگی، اے این پی کے زاہد خٹک نےحکومت ماضی کی غلطیاں دہرارہی ہے پی آئی اے کی نجکاری کامعاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے، سیاسی رہنماوں کا کہناہے کہ معاملات کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا چاہئے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت نے پی آئی اے ملازمین کےحقوق کو بلڈوزکیا، کراچی میں ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرائی گئی، کپتان نےچھ فروری کوملک گیر احتجاج کا اعلان بھی کردیا.

  • پی آئی اے ملازمین کا احتجاج، کراچی میں دھرنا اور ریلی

    پی آئی اے ملازمین کا احتجاج، کراچی میں دھرنا اور ریلی

    کراچی: پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے ، کراچی میں ملازمیں نے احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔

    کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین آج بھی سراپا احتجاج ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ کسی طور بھی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دی جائے گی۔ملازمین نےا ئیر پورٹ کے داخلی راستے پر سگنل پر علامتی دھر نا دیا اور احتجاجی ریلی نکالی۔

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہا وزیر نجکاری زبیر عمر کو کسی ایئر پورٹ سے جہاز میں نہیں بیٹھنے دیا جائے گا، احتجاجی ملازمین نے اسحا ق ڈار کا پتلہ ہاتھوں میں لے کر احتجاج کی، خواتین ملازمین کی بڑی تعداد ریلی میں شامل تھی ۔

    ملازمین کے احتجاج سے چھ غیرملکی ایئرلائنزتاخیرکاشکار ہوگئیں اورراستے بند ہونے کے باعث مسافرایئر پورٹ نہیں پہنچ سکے، جوائینٹ ایکشن کمیٹی نے آج کا علامتی دھرنا ختم کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو دو فروری کو فلائٹ آپریشن بند کر دیئے جائیں گے۔

  • پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری، ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال، ہیڈ آفس میں داخلہ بند

    پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری، ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال، ہیڈ آفس میں داخلہ بند

    کراچی : پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین اور افسران کی یونینز کے نمائندوں پر مشتمل جائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج آج بھی جاری ہے، احتجاجی ملازمین نے ہیڈ آفس میں کسی کو بھی داخل نہیں ہونے دیا.

    پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کے باعث دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، ہڑتال کے باعث پی آئی اے کارپوریشن لمٹیڈ کا پہلا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔

    پی آئی اے کی نجکاری پر حکومتی کمیٹی اور پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے لیکن اعلامیہ میں کمپنی کو لمیٹڈ لکھے جانے پر ملازمین ایک بار پھر بپھر گئے۔

    جائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد کراچی کے علاوہ دیگر ایئرپورٹس پر بھی احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے.

  • پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملازمین مختلف شہروں میں سراپا احتجاج

    پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملازمین مختلف شہروں میں سراپا احتجاج

    کراچی: پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملازمین مختلف شہروں میں سراپا احتجاج بن گئے۔

    کراچی میں پی آئی اے ملازمین نے ادارے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف دفاتر بند کئے اور ہیڈ آفس پہنچ گئے، آفس کے تمام داخلی دروازے بند کردیئے گئے۔ ملازمین نے قومی ایئرلائن کی نجکاری نامنظور کے نعرے لگائے۔

    اسلام آباد میں ملازمین نے بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے تمام کاؤنٹرز بند کرکے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

    لاہور میں پی آئی اے ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کی، ملازمین نے مجوزہ نجکاری کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، فیصل آباد میں ملازمین نے ہڑتال کی۔ جس کے باعث ایئر پورٹ اور کارگو آفس میں آپریشن روک دیا گیا۔

    پشاورمیں بھی صدارتی آر ڈینس کے خلاف پی آئی اے ملازمین نے احتجاج کیا، ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

    کوئٹہ میں پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین نے علامتی ہڑتال کی، اس دوران بکنگ کاونٹرز اور دیگر سروسز بند رہیں، ملازمین کے احتجاج کے باعث مختلف ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار رہیں، جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.

  • پی آئی اے ملازمین کا احتجاج کا اعلان

    پی آئی اے ملازمین کا احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد:پی آئی اے کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف آج سےاحتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    قومی ائیر لائن کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا ساڑھے پندرہ ہزار ملازمیں کو تنخواہ ادا نہیں کی جاسکی جس پے ملازمین نے آج احتجاج کا اعلان کر دیا،احتجاج کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا آپریشن متاثر ہونےکا خطرہ ہے۔

    پیپلز یونٹی آف پی آئی اے نے بھی جمعہ کو احتجاج کا اعلان کردیا ہے،پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے رہنما ہدایت اللہ کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ہیڈآفس سمیت ملک بھرکے ریجنل آفسز میں بھی احتجاج کیا جائےگا۔