Tag: pia employees

  • جعلی ڈگریوں کے حامل پی آئی اے ملازمین کی برطرفیاں شروع

    جعلی ڈگریوں کے حامل پی آئی اے ملازمین کی برطرفیاں شروع

    کراچی : قومی ايئر لائن پی آئی اے ميں جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کيخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا، اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس کو انتظامیہ نے برطرفی کا پروانہ تھما دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کی ملازمت سے برطرفی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران پی آئی اے کے ملازم اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس خالد محمود جدون کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی تھی پی آئی اے انتظامیہ نے جعلی ڈگری کے باعث اسے نوکری سے فارغ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈگریوں کی جانچ پڑتال کے دوران اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس خالد محمود جدون نے انکوائری میں تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کا جعلی ڈگری کے حامل 150 پائلٹس کو فوری طور پر گراونڈ کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ پی آئی اے نے جعلی ڈگری کے حامل 150 پائلٹس کے نام سول ایوی ایشن سے مانگ لیے ہیں اور فوری طور پر گراونڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے آپریشن بند کردے گی مگر ان پائلٹس کو جہاز نہیں اڑانے دے گی تاہم دیگر ائیرلائنز نے ابھی تک اس قسم کا اعلان نہیں کیا۔

  • پی آئی اے  کے ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے

    پی آئی اے کے ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے

    کوئٹہ : قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے ، کوئٹہ کے پانچ ملازمین میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد تمام ملازمین کو سیلف قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کوئٹہ کے پانچ ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ، جس کی پی آئی اے کے جی ایم میڈیکل سروس نے تصدیق کردی ہے۔

    پی آئی اے کے شعبہ صحت کی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ اسٹیشن پر 22 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے، جن میں سے پانچ ملازمین متاثر نکلے۔ ان میں ایک خاتون ملازمہ بھی شامل ہیں، تمام ملازمین کو سیلف قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے، بعد میں مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

    پی آئی اے کوئٹہ بکنگ آفس اور دیگر دفاتر میں کام کر نے والے عملے کے بھی ٹیسٹ کیے گئے۔

    گذشتہ روز نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالرکی حفاظتی کٹس عطیہ کی تھیں ، حفاظتی کٹس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کرے گا۔

    چند روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی آسٹریلیا سے لاہور جانے والی پرواز پر تعینات پائلٹ اور 3 فضائی میزبان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

  • اصلی ہیں یا جعلی؟ عدالت کی پی آئی اے کے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرنے کا حکم

    اصلی ہیں یا جعلی؟ عدالت کی پی آئی اے کے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرنے کا حکم

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین کی ڈگریاں چیک اور تصدیق کروانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین، پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پی آئی اے کے بعض ملازمین نے آزاد کشمیر کی نجی یونیورسٹی سے تعلیمی اسناد حاصل کی، ایئر لائن کے ملازمین کبھی یونیورسٹی نہیں گئے لیکن انہیں ڈگریاں مل گئیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ ان اسناد کی بنیاد پر محکمانہ پرموشن حاصل کی گئی۔

    عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ الخیر یونیورسٹی محض دکھاوے کی جامعہ ہے۔ تعلیمی عمل کے بغیر ڈگریاں فروخت کی گئیں۔ بظاہر ڈگریوں کے حصول کا عمل غیر قانونی لگتا ہے۔

    عدالت نے کہا کہ پی آئی اے میں نجی یونیورسٹی سے حاصل اسناد کو پذیرائی دی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ پی آئی اے انتظامیہ یقینی بنائے کہ ملازمین کی تعلیمی اسناد منظور شدہ اداروں سے ہوں۔

    چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ رواں برس اگست میں پی آئی اے انتظامیہ نے اس حوالے سے بڑی کارروائی کی تھی اور گھوسٹ اور جعلی ڈگریوں کے حامل 11 سو سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق جعلی ڈگریوں کے حامل 700 ملازمین کو فارغ کیا گیا۔ زیادہ تر ملازمین کی تعداد فلائٹ سروسز اور دیگر محکموں سے تھی۔

  • پی آئی اے کےایم بی اےڈگری رکھنے والےملازمین کے لیےخوشخبری

    پی آئی اے کےایم بی اےڈگری رکھنے والےملازمین کے لیےخوشخبری

    کراچی : پی آئی اے انتطامیہ نے ایم بی اے ڈگری ہولڈر ملازمین کواگلےگروپ میں ترقیاں دینےکافیصلہ کرلیا، اسٹیشن منیجرز کو متعلقہ ایچ آریونٹس کو کل تک ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ایم بی اے ڈگری رکھنے والے ملازمین کے لیے خوشخبری آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے انتظامیہ نے ایم بی اے کی ڈگری رکھنے والے ملازمین کو اگلے گروپ میں ترقیاں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملازمین کا ہدایت کی ہے کہ متعلقہ اسٹیشن منیجرز اور منیجرز کو اپنا ڈیٹا دیں۔

    پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے اسٹیشن منیجرز کو متعلقہ ایچ آریونٹس کو کل تک ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں، ایسے ملازمین کو اگلے گروپ میں ترقیاں دینے کے لیے ٹیسٹ دینا ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق ایم بی اے ڈگری ہولڈرملازمین کاٹیسٹ آئی بی اے سے کرایاجائےگا، کامیاب ملازمین کی اگلےگروپ میں ترقی کیلئےپی آئی اے بورڈ انٹرویو لےگا اور انٹرویوپاس کرنیوالےملازمین کواگلےگروپ میں ترقی دی جائےگی۔

    ترجمان کا کہنا ہے پی آئی اے ایڈمن آرڈر 2009 کے تحت ایم بی اے ڈگری ہولڈر ملازمین کو اگلے گروپ ترقی دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے اور اگلے گروپ مین ترقی ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے سے مشروط ہے۔

  • وزیراعظم کے احکامات نظرانداز: پی آئی اے ملازمین تنخواہ سے محروم

    وزیراعظم کے احکامات نظرانداز: پی آئی اے ملازمین تنخواہ سے محروم

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، عید الفطر میں صرف پانچ روز باقی ہیں اور پی آئی اے کے ملازمین ایڈوانس تنخواہ سے محروم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو عید سے قبل ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے تھے جسے پی آئی اے انتظامیہ نے ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا۔

    اب عیدالفطر میں صرف چند روز باقی ہیں اور ملازمین کو تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی، جس کے سبب ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پے گروپ ایک تا چار کے پی آئی اے ملازمین عید الاؤنس سے بھی محروم ہیں، ائیرلیگ (سی بی اے) نے انتظامیہ کو عید ایڈہاک کی ادائیگی کے لئے 07 جون کو خط لکھا تھا۔

    اس خط کے جواب میں انتظامیہ نے بذریعہ ای میل عید ایڈہاک دینے سے معذرت کرلی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قائم مقام سی ای او سرکاری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، لہٰذا ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ ان کی واپسی پر مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

     صرف پی آئی اے ہی نہیں بلکہ دیگر سرکاری اداروں نے بھی ابھی تک ملازمیں کو تجخواہون کی ایڈاوانس نہیں کی ہے جبکہ عید چھٹیاں بھی سرپرہیں۔


    مزید پڑھیں : رواں ماہ پاکستانی عوام کو دو تنخواہیں ملیں گی


    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہ عید کی تعطیلات سے قبل ادا کرنے کا اعلان کیاتھا۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کو عید سے قبل جون کی تنخواہ ادا کردی جائے گی۔

    یاد رہے کہ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا ہے جس کے مطابق 26 سے 28 جون تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

  • پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج اورہڑتال ختم کرنے کااعلان

    پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج اورہڑتال ختم کرنے کااعلان

    کراچی: پی آئی اے کے طیارے آٹھ دن بعد فضاؤں میں ہوں گے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج اورہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا ۔

    پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ طیاروں اورمسافروں کی سیکورٹی کومدنظررکھتےہوئےہڑتال ختم کررہےہیں۔

    سہیل بلوچ نے بتایا کہ انہیں اب ایسی ضمانت ملی ہے جس کے بعد ہڑتال جاری رکھنے کاجواز نہیں رہتا ایکشن کمیٹی کے عہدیداوں نے بتایا کہ معاملات کو آگے بڑھانے کےسلسلے میں وزیراعلٰی شہبازشریف سے ملنے لاہورجارہے ہیں پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری پرایکشن کمیٹی سولہ روز سے احتجاج کررہی تھی، آٹھ روز سے فلائٹ آپریشن بند تھا۔