Tag: PIA engineers

  • پی آئی اے انجینئرز کا شاندار کارنامہ، 2 سال ناکارہ کھڑے اے ٹی آر طیارے کو اڑان کے قابل بنادیا

    پی آئی اے انجینئرز کا شاندار کارنامہ، 2 سال ناکارہ کھڑے اے ٹی آر طیارے کو اڑان کے قابل بنادیا

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے انجینئرز نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے دو سال ناکارہ کھڑے اے ٹی آر طیارے کو دوبارہ اڑان کے قابل بنا دیا، جس کے بعد فضائی بیڑے میں شامل اے ٹی آر طیاروں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے شبعہ انجینئرنگ کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ نے دو سال ناکارہ کھڑے اے ٹی آر طیارے کو دوبارہ سے اڑان کے قابل بنالیا

    اے ٹی آر طیارہ مارچ 2018 سے گراؤنڈ کیا گیا تھا، انجینئرنگ ٹیم اور پی آئی اے کے محنتی کارکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طیارے کو قابل پرواز بنایا اور ساتھ ہی پی آئی اے نے اپنے وسائل استعمال کر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی۔

    اے ٹی آر طیارے کو آزمائشی پرواز کے بعد آج کراچی سے سکھر کی دوطرفہ معمول کی پروازوں پی کے 536 اور پی کے 537 کے لئے آپریٹ کیا گیا، پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اے ٹی آر 72طیاروں کی تعداد 03 ہو گئی ہے۔

    مزید پڑھیں :پی آئی اے میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنا شروع

    یاد رہے چند روز قبل قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے شعبہ ٹیکنکل گراؤنڈ سپورٹ نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے ناکارہ گاڑیوں اور طیاروں کو تکنیکی مدد فراہم کرنے والے کروڑوں روپے مالیت کے آلات کو قابل استعمال بنا دیا تھا

    ٹیکنکل گراؤنڈ سپورٹ کے عملے نے ناکارہ قرار دیے گئے کروڑوں روپے مالیت کے ٹگ ماسٹر، کنوئیر بیلٹ گاڑی، کوسٹرز اور فورک لفٹر کو دوبارہ سے اپنی مدد آپ کے تحت قابل استعمال بنا کر ادارے کو کروڑوں روپے کے نقصان سے بچایا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ایئرلائن کے کئی ناکارہ اور خراب ہوجانے والے طیاروں کی بھی مقامی طور پر مرمت کردی گئی تھی اور اس کے لیے بیرون ملک سے کسی ماہر کی خدمات نہیں لی گئیں۔

  • پی آئی اے انجینئرز کا کارنامہ، طیارے کی کلراسکیم پینٹ کردی

    پی آئی اے انجینئرز کا کارنامہ، طیارے کی کلراسکیم پینٹ کردی

    کراچی : پی آئی اے کے انجینئرز نے نئے ایئر بس اے 320 طیارے کی آفیشل کلر اسکیم پینٹ کرکے ادارے کو لا کھو ں روپے کا فائدہ پہنچایا، فضائی بیڑے میں اے320 کی کل تعداد12ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے خود انحصاری کی جا نب گا مزن ہوگیا، انجنئیر نے اہم کارنامہ انجام دے کر ادارے کی لا کھو ں روپے کی بچت کردی پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شا مل نئے ایئر بس اے320طیارہ کی کلر اسکیم تبدیل کر دی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر واقع اصفہانی ہینگر میں انجنئیرز نے اپنے وسا ئل سے طیارے پر پی آئی اے کی آفیشل کلر اسکیم پینٹس کر دی، طیارے کی دم پر قو می پر چم اور طیارے کے وسط میں پی آئی اے پینٹ کر دیا گیا جبکہ اگلے حصے کو اردو میں بھی پینٹ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل پی آئی اے کو طیارے کو بیرون ملک سے کلر اسکیم تبدیل کرانے پر 41 ہزار ڈالر سے زائد کے اخرا جات برداشت کرنا پڑتے تھے، انجینئرز کے اس کارنامے سے پی آئی اے کے طیارے پر کلر اسکیم پر آٹھ لا کھ روپے کے اخراجات آئے۔

    یہ طیارہ پی آئی اے نے الافکو لیزنگ کمپنی سے ڈرائی لیز پر حاصل کیا ہے، دوسرا اے320 طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اس سال کے آخر میں شامل ہو گا۔

    اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے ائیر ما رشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کا مقصد نئے روٹس اور پروازوں میں اضافہ ہے۔

    کم ایندھن خرچ کرنے والے طیاروں کی فضائی بیڑے میں شمولیت سے نہ صرف آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

    زنس پلان ، پہلا ایئربس 320 طیارہ رواں ماہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ طیارہ اندرون ملک، خلیجی اور دیگر علاقائی روٹس پر چلایا جائے گا، ائیر بس طیارہ کی شمولیت کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اے320 کی کل تعداد12ہو گئی ہے جبکہ کل بیڑا33 جہازوں پر مشتمل ہے
    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے طیارے کو ایئر وردیننس سرٹیفکیٹ (اڑان بھرنے کا سرٹیفکیٹ) آئندہ ہفتے مل جا ئے گا۔

  • پی آئی اے اپنے انجینئرز کی خدمات غیر ملکی ایئر لائنوں کو بھی فراہم کررہا ہے

    پی آئی اے اپنے انجینئرز کی خدمات غیر ملکی ایئر لائنوں کو بھی فراہم کررہا ہے

    کراچی : پی آئی اے اپنے طیاروں کو تکنیکی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ایئر لائنوں کو بھی اپنی انجینئرنگ کی خدمات فراہم کررہا ہے۔

    اس سلسلے میں گزشتہ دنوں پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کراچی میں ایک غیر ملکی ائر لائن کے طیارے کو مکمل رنگ و روغن کیا گیا جس سے پی آئی اے کو اضافی آمدنی حاصل ہوئی۔

    کانگو افریقہ کی فلائی سی اے اے کمپنی نے اپنے ایک اے ٹی آر 72طیارے کو پی آئی اے انجینئرنگ میں رنگ و روغن کے لئے بھجوایا جس کو پی آئی اے کے انجینئرنگ کے کارکنان نے اپنی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے طیارے کارنگ و روغن مکمل کیا۔

    پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر علی اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے مطلوبہ ٹاسک کامیابی سے مکمل کرنے پر ان کو مبارکباد دی۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس خطے میں بہترین انجینئرنگ کی افرادی قوت موجود ہے اور ان کی پی آئی اے کی بحالی کے لئے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کی سہولیات کی غیر ملکی ائر لائنوں کو فراہمی سے پی آئی اے کو قیمتی زر مبادلہ حاصل ہو گا اور اخرجات میں بھی کمی ہو گی۔ سی ای او پی آئی اے نے انجینئرنگ ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے۔

  • ناروے کے انجینئرز ناکام، پی آئی اے انجینئرز نے طیارہ 3 گھنٹے میں صحیح کردیا

    ناروے کے انجینئرز ناکام، پی آئی اے انجینئرز نے طیارہ 3 گھنٹے میں صحیح کردیا

    اوسلو/کراچی : ناروے کےانیجینئرز کے انکار کے بعد قومی ایئرلائن کے انجینئرز نے یورپ میں سخت سردی کے باوجود مسافر طیارے کی مرمت کرکے اڑان کے قابل بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے میں اوسلو سے لاہور آنے والی پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 752 کے طیارے بوئنگ 777 کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے عملے نے ناروے کے مقامی انجینئرز سے انجن کی مرمت کی درخواست کی تاہم انہوں نے سخت سردی کے باعث مرمتی کام انجام دینے سے انکار کردیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی انجینئرز کے انکار کے بعد حکام نے پی آئی اے پرواز کے ذریعے قومی ایئرلائن کے انجینئرز کو اوسلو روانہ کیا تھا تاکہ طیارے کی مرمت کرکے اسے اڑان کے قابل بنایا جاسکے، اس دوران مسافروں کو وقتی  طور پر ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

    پاکستانی انجینئرز نے اوسلو پہنچ کر غیر موافق موسم میں سخت سردی کے باوجود تین گھنٹے لگاتار محنت کرکے طیارے کے خراب انجن کی فنی خرابی دور کی اور اس کے بعد پرواز پی کے 752 کو لاہور روانہ کردیا۔

    پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے انجینئرز کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سخت سردی اور برفباری میں انجینئرز نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر پی آئی اے کے طیارے کو اڑان کے قابل بنا کر پاکستانیوں کو واپس پہنچایا۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے انجینئرز کا کارنامہ، اے-320 جہازکا پہلا چیک اے مکمل

    خیال رہے کہ پی آئی اے کے انجینئرز اس سے قبل بھی کئی کارنامے انجام دے چکے ہیں، گزشتہ برس مارچ میں قومی ایئرلائن کے انجینئرز سے نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اے-320 جہاز کا پہلا چیک اے مکمل کیا تھا۔

    پی آئی اے

    پی آئی اے انجینئر کو داد دیتے ہوئے سابق مشیر ہوا بازی سردار مہتاب  کہا تھا کہ پی آئی اے کے انجینئیرز ہمارا اثاثہ ہیں، پی آئی اے کے انجینئرز نے  ہمیشہ کم وقت میں زبردست نتائج دئیے ہیں۔

  • پی آئی اے انجینئرز کا کارنامہ، اے-320 جہازکا پہلا چیک اے مکمل

    پی آئی اے انجینئرز کا کارنامہ، اے-320 جہازکا پہلا چیک اے مکمل

    اسلام آباد : پی آئی اے کے انجینئرز نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اے-320 جہاز کا پہلا چیک اے مکمل کرلیا۔ سردار مہتاب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے انجینئیرز ہمارا اثاثہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بےنظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پر پہلے جہاز کی مرمت سازی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی مشیر ہوا بازی سردار مہتاب تھے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب نے پہلے جہاز کی مرمت سازی پی آئی اے کے چئیرمین، سی ای او اور انجینئیرز کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ پہلے جہازوں کی مرمت کا کام صرف کراچی میں ہوتا تھا، اب اسلام آباد میں بھی جہازوں کی مرمت سازی سے ادارے کو وقت اور پیسے کی بھی بچت ہوگی۔

    سردار مہتاب کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے انجینئیرز ہمارا اثاثہ ہیں، پی آئی اے کے انجینئرز نے کم وقت میں زبردست نتائج دئیے۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے فلائٹ سروس نے جدید آئی ایس او سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا


    واضح رہے کہ اے 320 جہاز کو 750 اُڑانوں کے بعد چیک اے کیا جاتا ہے، قومی ائیر لائن کے انجینئرز نے ایک سال کے کم عرصہ میں منصوبہ مکمل کیا، مُلکی اور غیر مُلکی جہازوں کی مرمت سے سرمائے میں بھی اضافہ ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے کے انجینئرز کی صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں، سردارمہتاب خان

    پی آئی اے کے انجینئرز کی صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں، سردارمہتاب خان

    کراچی : وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ نہایت اہمیت کا حامل ہے اوراس کے موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں اس سے بہتر نتائج کے حصول کیلئے تمام تر کوشش بروئے کار لا ئی جائیں ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجینئرنگ اور لائن مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پی آئی اے کے قائم مقام چیئرمین محمد عرفان الہٰی ان کے ساتھ تھے۔

    پی آئی اے کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر علی نے انہیں شعبہ انجینئرنگ میں کام کی نوعیت اور درپیش مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر سردارمہتاب احمد خان نے کہا کہ پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے تا کہ یہاں سے نہ صرف پی آئی اے کے اپنے طیاروں کو مکمل تکنیکی سہولیات کی فراہمی ہو بلکہ دوسری ایئر لائنوں کو بھی فنی سہولیات فراہم کر کے ریونیو حاصل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے مینٹینس کے معیارکوانجن بنانے والی کمپنیوں کی ہدایات اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اورغیرملکی طیاروں کے حفاظتی معیارکا معائنہ کرنے والی ایجنسی کے مطابق طیاروں کی ضروری دیکھ بھال کی جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ ہوائی سفر میں شعبہ انجینئرنگ کا کلیدی کردار ہے اوراس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    سردار مہتاب احمد خان نے اس بات پر زوردیا کہ پی آئی اے اپنے شعبہ انجینئرنگ کی افرادی قوت کو بہترٹریننگ فراہم کر کے اپنی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا سرٹیفکیٹ ترجیحی بنیادوں پر حاصل کرے ۔اسی طرح غیر ملکی ایئر پورٹس پر پی آئی اے کے طیاروں کے سیفٹی ایجنسی کی جانب سے معائنوں میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔

    انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ہینگر اور اس کے ملحقہ علاقوں سے فالتو اور غیر ضروری سامان ہٹایا جائے کیونکہ ان کی وجہ سے انتہائی قیمتی جگہ کا غیر ضروری استعمال ہو رہا ہے۔

  • پی آئی اے کے انجینئرزکا کارنامہ، طیاروں کی اوورہالنگ خود کرینگے

    پی آئی اے کے انجینئرزکا کارنامہ، طیاروں کی اوورہالنگ خود کرینگے

    کراچی : قومی ایئرلائن نےبچت مہم اورخود انحصاری کا کامیاب منصوبہ بنالیا، پی آئی اے اپنے طیاروں کے انجن کی بیرون ملک اوورہالنگ کی بجائے اب خود کرے گی ، جس سے ادارے کو کروڑوں ڈالر کا فائدہ حاصل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایئربس 320 طیاروں کی انجنوں کی اوورہالنگ اب پی آئی اے کے انجینئرز خود کریں گے، جس سے پی آئی اے کو بڑے پیمانے پر فوائد حاصل ہوں گے۔

    اس سے قبل ایک طیارے کی انجن کی اوورہالنگ پر بیرون ملک بھیجنے پر ساٹھ لاکھ ڈالر کے اخراجات آتے تھے اب یہ کام پی آئی اے کے انجنیئرزانجن اوورہالنگ شاپ میں خود انجام دیا کریں گے جس سے فی کس انجن پر ادارے کو 1.1 ملین ڈالر کافائدہ ہوگا۔

    pia-post-02

    اس طرح سے چار انجنوں کی اور ہالنگ کے بعد تمام اخراجات پورے ہوجائیں گے اور پانچویں انجن سے پی آئی اے کو مزید روینیو حاصل ہوگا۔۔

    قائم مقام چیئرمین پی آئی اے اور سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہٰی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایئر بس اے تین سو بیس کے اوور ہالنگ سے پی آئی اے کو خاصہ روینیو حاصل ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو بھی فائدہ ہوگا۔

    post

    پی آئی اے کے انجنیئروں کی کاوشوں کی وجہ سے ایئربس اے 320 کے لینڈنگ گیئر کے اوور ہالنگ کا کامیاب تجربہ ہوا اس کے بعد پانچ ملین ڈالر انجن کی اوور ہالنگ کیلئے رکھے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پی آئی اے اپنی ایئر لائن کے علاوہ غیرملکی ایئرلائن کے انجنوں کی اوور ہالنگ کرسکے گی۔

    pia-post-01

    دوسری جانب سوسائٹی آف انجنیئرنگ ایئرکرافٹ (سیپ) کے صدر ذاکر فاروق کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی آئی اے کی کاوشوں کی وجہ سے انجنیئرز ایئر بس 320 کے کامیاب تجربے کے بعد اب ایئربس 320 کے انجن کی اوور ہالنگ کریں گے جو پی آئی اے کیلئے اعزازہوگا۔