Tag: PIA fake degree

  • پی آئی اے کے450 سے زائد ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف

    پی آئی اے کے450 سے زائد ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف

    کراچی : باکمال لوگوں کا لاجواب ادارہ پی آئی اے ایک بار پھر جعلی ڈگریاں پر بھرتی ملازمین کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگوں کے لاجواب ادارے پی آئی اے کے جعلی ڈگری کے حامل انیس ملازمین کی فہرست تیار ہے، جن کے کسی بھی وقت نوکری سے فارغ ہونے کا امکان ہے۔

    پی آئی اے میں ساڑھے چارسو سے زائد ملازمین کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف ہے، رواں سال دو سو اٹھاسی ملازمین جعلی ڈگریوں پر ملازمت سے فارغ ہوچکے ہیں۔

    ایک سو اکیاون جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کی نوکریوں پر بھی جعلی ڈگری کی تلوارلٹک رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی تین سو اڑتیس ملازمین جعلی ڈگریوں کے باعث فارغ کردیئے گئے تھے۔

  • پی آئی اے کپتانوں کی جعلی ڈگریاں ثابت ہونا شروع

    پی آئی اے کپتانوں کی جعلی ڈگریاں ثابت ہونا شروع

    کراچی : پاکستان ایئرلائن میں طیارے کے کپتانوں کی جعلی ڈگریاں ثابت ہونا شروع ہوگئیں، جعلی ڈگری پر کپتانوں سمیت چار سو ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا۔

    جانچ پڑتال کے دوران پی آئی اے کپتانوں کی جعلی ڈگریاں ثابت ہونا شروع ہوگئیں، پی آئی اے بوئنگ777 طیارے کے کپتان انورعادل کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی، پی آئی نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر کپتانوں سمیت چار سو ملازمین کو فارغ کیا تھا۔

    کیپٹن انورعادل کی ڈگری جعلی ثابت ہونے کے باوجود فلائیٹ آپریشن پر پی آئی اے کی ایچ آرانتظامیہ نے وضاحت طلب کرلی، انتظامیہ کے مطابق جب تک کپتان وضاحت نہ کرے، فلائیٹ آپریٹ نہیں کرسکتا۔