Tag: PIA first flight

  • حاجیوں کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

    حاجیوں کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

    کراچی : پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور اور دوسری پرواز کراچی اور تیسری اسلام آباد پہنچ گئی، جس میں حجاج کرام کو وطن واپس لایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہوگیا جس کے تحت حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

    پی آئی اے کی پہلی پرواز 329 حجاج کو لے کرلاہور پہنچ گئی، حجاج کو پی آئی اے کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے

    اس کے علاوہ پی آئی اے کی دوسری پرواز360 حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچ گئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔

    پی آئی اے کی تیسری پرواز حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی اس موقع پر پی آئی اے حکام نے حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا۔

    اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 2 اگست تک جاری رہے گا۔

  • پاکستان سے ملائشیاء : کورونا کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز روانہ

    پاکستان سے ملائشیاء : کورونا کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز روانہ

    لاہور : پی آئی اے نے لاہور سے ملائیشیا کے لئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا، کورونا پابندیوں کے بعد پہلی پروازصبح لاہور سے کوالالمپور کے لئے روانہ ہوگئی۔

    لاہور ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کئے گئے، پی آئی اے اسلام آباد سے کوالالمپور کے لئے ہفتہ وار 2پروازیں پہلے ہی چلارہی ہے۔

    وزیر ہوابازی کی ہدایات پر قومی ایئرلائن اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے، عوام کی ضرورت کے پیش نظر پی آئی اے نے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر سیاحتی مقامات کی پروازوں میں اضافہ کیاجارہا ہے۔

    وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ لاہور سے اندرون وبیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کی جارہی ہے، لاہور سے گلگت اوراسکردو کی پروازیں بھی آپریٹ کی جارہی ہیں، باکو اور کوالالمپور کی پروازیں بھی چلادی گئی ہیں۔

  • پی آئی اے کی پرواز پہلی مر تبہ ساؤتھ افریقہ کے لئے اڑان بھرے گی

    پی آئی اے کی پرواز پہلی مر تبہ ساؤتھ افریقہ کے لئے اڑان بھرے گی

    کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے ساؤتھ افریقہ کے لئے پہلی مرتبہ اڑان بھرے گی پی آئی اے کی خصوصی چارٹرڈ پرواز26مارچ کو لاہور سے جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی خصوصی چارٹرڈ پرواز قومی کرکٹ ٹیم کو لے کر ساؤتھ افریقہ کے لئے اڑان بھرے گی۔

    پی سی بی نے پی آئی اے سے چارٹرڈ طیارے کیلئے درخواست کی تھی، پی آئی اے 27مارچ کو جوہانسبرگ سے خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ہم وطنوں کو لے کر لاہور پہنچے گی۔

    اس کے علاوہ ،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے جوہانسبرگ میں موجود ہم وطنوں کی واپسی کے حوالے سے رابطے اور اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پی آئی اے ساؤتھ افریقہ کے لئے بوئنگ777طیارہ استعمال کرے گی، جس کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کو اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹر نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کیٹیگری سی ممالک میں شامل ہے۔ جوہانسبرگ سے آنے والی خصوصی پرواز حکومت پاکستان کے وضح کردہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرے گی۔

  • پی آئی اے کی سیالکوٹ سے پہلی براہ راست پرواز لندن پہنچ گئی، شاندار استقبال

    پی آئی اے کی سیالکوٹ سے پہلی براہ راست پرواز لندن پہنچ گئی، شاندار استقبال

    سیالکوٹ : پی آئی اے کی سیالکوٹ سے لندن کیلئے پہلی پرواز پی کے777لندن پہنچ گئی، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب اور کنٹری منیجر نے مسافروں کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ اور لندن کے درمیان قومی ائرلائنز پی آئی اے کی براہ راست ہفتہ وار پہلی پرواز لندن پہنچ گئی، پہلی پرواز کے مسافروں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    لندن پہنچنے والے مسافروں کو گلدستے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیتھرو ائیرپورٹ انتظامیہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب نے کہا کہ سیالکوٹ سے لندن کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کیلئے پاکستانی مسافروں کو سفری سہولت میسر آئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے اور بہت جلد یہ اپنا مقام دوبارہ سے حاصل کرے گی۔

    ڈپٹی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ سے لندن کیلئے پروازیں شروع ہونے سے آزاد کشمیر اور اس کے اطراف کے علاقوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا، پاکستانی ہم وطنوں کو ایک بہتری سفری سہولت میسر آئے گی۔

    قبل ازیں سیالکوٹ اور لندن کے درمیان قومی ائرلائنز پی آئی اے کی براہ راست ہفتہ وار پہلی پرواز پی کے777 کے مسافروں کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے وزیر اعظم کے مشیر عثمان ڈار، پی آئی اے کے ہیڈ آف سیکورٹی اینڈ ویجلینس ایئر کموڈور شاہد قادر، چیئرمین سیال ندیم انور قریشی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ر) محمد عابد نذیر، اسٹیشن مینیجر پی آئی اے طارق گلزار اور دیگر حکام نے مسافروں کو الوداع کیا تھا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران یہپی آئی اے کا یہ دسواں نیا روٹ ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیالکوٹ سے لندن کیلئے ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں جس سے سیالکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو بہت آسانی میسر آئے گی۔

    غلام سرور خان کا مزید کہنا ہے کہ سیالکوٹ تا لندن پروازوں سے پی آئی اے کے ریونیو میں مزید اضافہ ہوگا اور پروازویں شروع ہونے سے بالخصوص کارگو بزنس کو فروغ ملے گا۔

    پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ ہمیں دلی مسرت ہے کہ ہماری یہ کوشش کامیاب رہی۔ اس سلسلے میں

    تعاون پر ہم وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کے بے حد مشکور ہیں۔ دریں اثناء پرواز صبح لندن سے سیالکوٹ کی پہلی پرواز پی کے778 بھی پہنچ گئی جس کی آمد پر واٹر سلیوٹ پیش کیا گیا۔

  • قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز 328عازمین حج کولے کر مدینہ روانہ

    قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز 328عازمین حج کولے کر مدینہ روانہ

    اسلام آباد : ملک بھر سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے، جو چار ستمبر تک جاری رہے گا، اسلام آباد سے قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز تین سواٹھائیس عازمین حج کولے کرحجاز مقدس کیلئے روانہ ہوگئی۔

    پاکستان سے عازمین حج کا فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس کا سفر آج سے شروع ہوگیا، اسلام آباد سے قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز تین سو اٹھائیس عازمین حج کو لے مدینہ کیلئے روانہ ہوگئی۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو رخصت کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج سعودی عرب میں ملک کے سفیر ہیں، استطاعت سے بڑھ کر عازمین حج کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔


     مزید پڑھیں : پی آئی اے و دیگر نجی ائیرلائنز کا حج آپریشن آج سے شروع


    دوسری جانب کراچی سے نجی ائیرلائن کی پرواز تین سو سے زائد عازمین حج کو لے کر حجاز مقدس کیلئے روانہ ہوئی، لاہور سے بھی پہلی حج پرواز دوسو بیس مسافروں کو لے کر مدینہ مورہ کیلئے روانہ ہوئی۔

    اس موقع پر عازمین حج کے عزیزو اقارب کی بڑی تعداد انہیں رخصت کرنے کیلئے ائیرپورٹس پر موجود تھیں، اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے آٹھ سو اڑسٹھ عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس روانہ ہوگئے۔

    پی آئی اے اس سال ملک کے 10 شہروں سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، جن میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان ، سکھر اور رحیم یار خان شامل ہیں۔