Tag: PIA flight delay

  • پیرس میں پاکستانی مسافر 4 روز سے پی آئی اے پرواز کی روانگی کے منتظر

    پیرس میں پاکستانی مسافر 4 روز سے پی آئی اے پرواز کی روانگی کے منتظر

     پی آئی اے کے مسافر پیرس سے پاکستان آنے کیلیے پریشان بیٹھے ہیں گزشتہ چار روز سے صرف تسلیاں دی جا رہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں 4 روز سے خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کی بڑی تعداد پی آئی اے پرواز کی لاہور روانگی کے انتظار میں موجود ہے۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ 8 اگست کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 نے شام ساڑھے پانچ بجے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پہلے پرواز میں ٹیکنیکل ایشو کا بتایا گیا، 3روز سے یہاں موجود ہیں، پی آئی اے کی انتظامیہ پرواز کی روانگی کی کوئی اطلاع نہیں دے رہی۔

    مسافروں کے مطابق پیرس سے لاہور آنے والی پرواز کا 4 بار وقت تبدیل کیا گیا لیکن مصدقہ طور پر نہیں بتایا جارہا کہ پرواز کب روانہ ہوگی؟۔

    دوسری جانب پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں خرابی سے شیڈول متاثر ہے فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کْی جارہی ہے۔

    کوشش ہے کہ جلد از جلد فلائٹ بحالی کے بعد روانہ ہو سکے، تمام مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے : جدہ میں پھنسے پاکستانیوں کا ایک دن میں 6 بار شیڈول تبدیل

    پی آئی اے : جدہ میں پھنسے پاکستانیوں کا ایک دن میں 6 بار شیڈول تبدیل

    باکمال لوگ اور لاجواب سروس کی دعویدار قومی ایئر لائن اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، جدہ میں گزشتہ دو روز سے پھنسے پاکستانی اذیت سے دوچار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے باعث پی آئی اے کی جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

    پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کی چھٹی مرتبہ نیا ٹائم شیڈول دے دیا گیا، 10جنوری کو روانہ ہونے والی پرواز پی کے 860 اب 12جنوری کو صبح چھ بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

    پی آئی اے کی پرواز پی کے860 نے10 جنوری کی رات 9.30پر روانہ ہونا تھا، لیکن اب پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کی چھٹی مرتبہ نیا ٹائم شیڈول دے دیا۔

    پاکستان آنے والے مسافروں کے ائیرپورٹ پر پہنچنے پر نیا ٹائم 23.55دیا گیا، اس کے بعد پرواز روانہ ہونے سے چند گھنٹے قبل پھر پرواز کا نیا ٹائم دیا گیا، نئے وقت کے مطابق پرواز نے 11جنوری کی صبح۔6.55 پر روانہ ہونا تھا۔

    پرواز روانہ ہونے سے قبل تیسری مرتبہ پھر ٹائم تبدیل کیا گیا اور مسافروں کو نیا وقت 11جنوری دن7.40 پر بتایا گیا۔ اس کے بعد پرواز روانہ ہونے سے قبل ہی مسافروں کو چوتھی مرتبہ وقت دیا گیا۔

    نئے شیڈول کے مطابق اب پرواز 11جنوری دن 13.25 پر روانہ ہوں گی، روانگی سے قبل پرواز پی کے860 کا شیڈول پھر تبدیل کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اب پرواز شام سات بجے جدہ سے روانہ ہوگی۔

    اس کے بعد شام 7بجے مسافروں کو رات 12بجے کے بعد روانہ ہونے کا شیڈول دے دیا گیا، پی کے 860کے مسافروں کو اب کرم ہوٹل سے ائیرپورٹ جانے کیلئے تیاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    اس تمام صورتحال میں پی آئی اے کے متعلقہ حکام کاؤنٹرز سے مکمل غائب ہوچکے ہیں، مسافر گزشتہ دو دنوں سے حج ٹرمینل کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

  • دھند اور خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

    دھند اور خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی

    کراچی : ملک میں شدید دھند کی وجہ سے خراب موسمی صورتحال کے باعث آج بروز بدھ کو بھی پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت میں ردو بدل کیا گیا ہے، مسافر کال سینٹر سے مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق موسم اور شدید دھند کی ناموافق صورتحال کے باعث18 دسمبر بروز بدھ کو پی آئی اے کی پروازوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے302دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے303 ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے759 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوگی، اس کے علاوہ جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے742 تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو گی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نےمسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنے ٹکٹس بک کرواتے ہوئے موبائل نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے۔

    مزید پڑھیں : لاہوراوراس کے مضافات میں شدید دھند، ٹریفک کی روانی بھی متاثر

    ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایئر پورٹ آنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر سے اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

  • شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت میں ردو بدل

    شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت میں ردو بدل

    کراچی : ملک میں شدید دھند کی وجہ سے خراب موسمی صورتحال کے باعث کل بروز منگل کو بھی پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت میں ردو بدل کیا گیا ہے، مسافر کال سینٹر سے مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق موسم اور شدید دھند کی ناموافق صورتحال کے باعث17 دسمبر منگل کو پی آئی اے کی پروازوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 اور مدینہ سے ملتان کی پرواز پی کے 716 اپنے مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی جبکہ ملتان سے مدینہ کی پرواز پی کے 715 اور مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 714 کی روانگی میں دو گھنٹے کی تاخیر ہو گی۔

    اس کے علاوہ سیالکوٹ سے جدہ کی پرواز پی کے 745 اور جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 اپنے مقررہ وقت سے چھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

    شیڈول کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 759 اور جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 دو گھنٹے چالیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نےمسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنے ٹکٹس بک کرواتے ہوئے موبائل نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے۔

    ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایئر پورٹ آنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر سے اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

  • پی آئی اے کے طیارے میں فنی خرابی، مسافر ٹورنٹو ایئر پورٹ پر پھنس گئے

    پی آئی اے کے طیارے میں فنی خرابی، مسافر ٹورنٹو ایئر پورٹ پر پھنس گئے

    کراچی : ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز فنی خرابی کے باعث روانہ نہ ہوسکی، بوئنگ777 طیارے کی فنی خرابی کئی گھنٹے بعد بھی دور نہ کی جاسکی, مسافر ٹرنٹو ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 784 کے بوئنگ 777 طیارے کی فنی خرابی کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود دور نہ ہوسکی، طیارے کے پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے فنی خرابی دور نہ ہوسکی، ٹورنٹو ائیرپورٹ بوئنگ 777طیارہ بدستور گراؤنڈ ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے پارٹس کل پاکستان سے کینیڈا کے لئے روانہ کئے جائیں گے، اب تک پرواز کی روانگی میں 24 گھنٹے سے زائد تاخیر ہوچکی ہے اور مزید 24 گھنٹے کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ پرواز کینیڈین وقت کے مطابق کل بروز اتوار کی دوپہر 3 بجے کراچی کیلئے روانہ ہوئی تھی، ٹیک آف پوائنٹ پر اچانک طیارے میں خرابی پیدا ہوگئی تھی طیارے کو واپس جیٹی پر پارک کر نا پڑا تھا۔

    پرواز کی روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں نے احتجاج کرنا شروع کردیا تھا جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ کی جا نب سے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا اور بعض مقامی مسافروں کو ریٹرن ٹیکسی کے کرائے فی کس 200 ڈالر بھی ادا کئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے میں فنی خرابی کی باعث ادارے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے،300 سے زائد مسافروں کو فی کس ہوٹل کا کرایہ 200 ڈالر سے زائد پی آئی اے کو ادا کرنا پڑے
    پرواز کینیڈین وقت کے مطابق منگل کی شام کراچی کیلئے روانگی متوقع ہے۔

  • جدہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی ایک اور پرواز تاخیر کا شکار

    جدہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی ایک اور پرواز تاخیر کا شکار

    کراچی : جدہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے، عمرہ زائرین کی بڑی تعداد سمیت سیکڑوں مسافر جدہ ائیر پورٹ پر پریشان بیٹھے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے، جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے باعث عمرہ زائرین کی بڑی تعداد سمیت سیکڑوں مسافر جدہ ائیر پورٹ پر پریشان بیٹھے ہیں۔

    پریشان مسافروں نے جدہ ائیر پورٹ پر پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی، جدہ ایئر پورٹ پر مسافروں کو کوئی سہولت فراہم نہی کی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 732 کو جدہ کے وقت کے مطابق دس بجے رات کراچی کے لئے روانہ ہونا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اب جدہ ایئر پورٹ سے پرواز سعودی عرب کے وقت کے مطابق صبح چار بجے روانہ ہو گی، اسٹیشن مینجر جدہ طارق مجید نے بتایا ہے کہ طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پرواز تین کھنٹے تاخیر سے روانہ ھوئی پر واز سعودی وقت کے مطابق رات ایک بجے جدہ پہنچے گی۔

  • پی آئی اے کی پرواز نو گھنٹے تاخیر کا شکار، میت لے جانے والے مسافر رُل گئے

    پی آئی اے کی پرواز نو گھنٹے تاخیر کا شکار، میت لے جانے والے مسافر رُل گئے

    کراچی : پی آئی اے کی ایک اور پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے میت لے جانے والے مسافر چارنو گھنٹے تک خوار ہوتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 میں بدترین تاخیر سامنے آئی ہے، شام چار بجے روانہ ہونے والی پرواز کے مسافر ایئر پورٹ پر رُل گئے۔

    جہاز کے ذریعے اسلام آباد میت لے جانے والے مسافر بھی دربدر ہوئے۔ اس حوالے سے پرواز کے آصف نامی مسافر نے میڈیا کو بتایا کہ ابتداء میں پرواز کی روانگی میں تاخیر موسم کی خرابی بتایا گیا۔

    بعد ازاں پرواز میں فنی خرابی کے بارے میں بتایا گیا اور اب بتایا جارہا ہے کہ جدہ سے رات 11بجے پرواز پہنچے گی، مسافرآصف کے مطابق280سے زائد مسافروں کو لاؤنج میں بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا۔

    ۔اس تمام تر صورتحال کے باوجود ایئر لائن انتظامیہ اب بھی معلومات پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے رہی۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر تیکنیکی خرابی کی وجہ سے ہورہی ہے، پرواز آج رات 12 بجے روانہ کردی جائے گی۔

  • پی آئی اے کا شیڈول بدستور بدنظمی کاشکار، مسافر پریشان

    پی آئی اے کا شیڈول بدستور بدنظمی کاشکار، مسافر پریشان

    کراچی :قومی ائیر لائن کی پروازوں میں تاخیر معمول بن کر رہ گئی ہے، باکمال لوگوں کی لاجواب سروس سے شہریوں کو اذیت کا سامنا ہے۔

    پی آئی اے کا شیڈول آج پھر حسبِ دستور بدنظمی کا شکار ہوگیا، پروازوں کو گھنٹوں تاخیر نے مسافروں اور اُن کے اہلخانہ کو پریشان کر رکھا ہے اور انھیں شدید ذہنی کوفت اُٹھانا پڑ رہی ہے۔

    بتایا جاتا ہے کہ سیالکوٹ سے مسقط جانیوالی پرواز پی کے دو آٹھ ایک کی ایئر بس طیارے میں خرابی کے باعث اٹھارہ گھنٹہ تاخیر سے شام چھ بجے روانگی متوقع ہے، اسی طرح لاہور سے لندن جانیوالی پرواز پی کے سات پانچ سات کو دو گھنٹے تاخیر کا سامنا رہا۔ لاہور سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز پی کے ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

    اسلام آباد سے ریاض جانیوالی پرواز کو ایک گھنٹے تاخیر کاسامنا کرنا پڑا، اسلام آباد سے برمنگھم جانیوالی قومی ائیر لائن کی پرواز بھی ایک گھنٹہ تاخیرکا شکارہوئی۔