Tag: PIA flight operation

  • پی آئی اے فلائٹ آپریشن بہتری کی جانب گامزن

    پی آئی اے فلائٹ آپریشن بہتری کی جانب گامزن

    کراچی : ایندھن کی فراہمی پی آئی اے آج اندرون و بیرون ملک 51 پروازیں آپریٹ کی گئیں، فلائٹ شیڈول میں بہتری کے بعد آج کم فلائٹس منسوخ کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحالی کی طرف گامزن ہے،پی آئی اے آج مجموعی طور پر اندرون و بیرون ملک 51 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس کی ہے، آج چھوٹے سیکٹر کی پروازوں کی روانگی بھی ممکن بنائی گئی۔

    ترجمان کے مطابق اندرون ملک کے دورافتادہ مقامات گلگت،اسکردو اور کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں بھی آپریٹ کی گئی، پی آئی اے کی کراچی کوئٹہ پروازیں 8 دن بعد بحال ہوئیں تاہم کچھ پروازیں منسوخ کی گئیں۔

  • مسافروں کے لیے بری خبر، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونا شروع

    مسافروں کے لیے بری خبر، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونا شروع

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن شدید طور پر متاثر ہونا شروع ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کو فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے، اور پی آئی اے کی کراچی سے جانے والی دو طرفہ 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس او سے طیاروں کا ایندھن ملنے میں مشکلات کی وجہ سے کراچی سے تربت، بہالپور، فیصل آباد، اسلام آباد، اور لاہور کی دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں، کراچی سے سکھر کی پرواز بھی منسوخ کی گئی۔

    کراچی سے مسقط کی بھی دو طرفہ پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، فنڈز کی قلت کی وجہ سے پی آئی کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہ ہو سکی، اس صورت حال میں قومی ایئر لائن نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کر دی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سے ادارہ رابطے میں ہے، جیسے ہی فنڈز ملیں گے تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔

  • پی آئی اے کی یورپی ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں

    پی آئی اے کی یورپی ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں

    کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے کے فرانس اور یورپی ممالک میں فلائٹس آپریشن کی بحالی کے امکانات روشن  ہوگئے، آپریشن کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے فرانس میں کارگو ہینڈلنگ سروسز کے لیے جاری ٹینڈر کے بعد یورپی ممالک میں پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے فرانس اور یورپ کے دیگر ملکوں کے لیے فلائٹ آپریشن کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔

    ٹینڈر

    پی آئی اے نے فرانس میں کارگو ہینڈ لنگ سروسز کے لئے ٹینڈر جاری کردیا ہے جس میں کارگو ہینڈلنگ سروسز دینے والی کمپنیوں کو 24 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فرانس سمیت یورپ کے ملکوں میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے قبل تمام تیاریاں تیز کردی ہیں۔

    پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواستیں پی آئی اے کے فرانس میں کنٹری منیجر کو جمع کرائی جاسکتی ہیں، تین سال کے بعد پی آئی اے کو یورپی ملکوں کے لئے فلائٹ آپریشن بحال ہونے کی قوی امید ہے۔

  • ہزاروں عازمین سعودی عرب پہنچ گئے، آپریشن تاحال جاری

    ہزاروں عازمین سعودی عرب پہنچ گئے، آپریشن تاحال جاری

    اسلام آباد :5روز میں ساڑھے8ہزارعازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، 106پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن30جون تک جاری رہے گا۔

    اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور نے میڈیا کو بتایا کہ آج5حج پروازوں سے1500سے زائد عازمین مدینہ منورہ جائیں گے، 5روز میں ساڑھے8ہزارعازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔

    ترجمان کے مطابق عازمین حج کو مدینہ منورہ میں8روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیا جائے گا، حج سے قبل17ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ حج کے بعد8دن قبل دیگر15ہزارعازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا، 106پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن30جون تک جاری رہے گا۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر مذہبی امور کا عملہ24گھنٹےشفٹوں میں کام کر رہا ہے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کی بدولت عازمین کی سعودی ایئرپورٹ پر بغیر پریشانی فوری کلیئرنس کردی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پرپہلی حج پرواز16جون کو اترے گی ، سعودی ایئرپورٹس اور رہائشی سیکٹرز میں ڈسپنسریاں قائم کردی گئی ہیں۔