Tag: pia hajj flight

  • کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز روانہ

    کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز روانہ

    کراچی : پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 291 عازمین حج کو لے کر کراچی ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی، ایئر وائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین کو رخصت کیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 743 سے 291 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔

    پی آئی اے پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس پی ای سی کے ڈائریکٹر ائروائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین حج کو رخصت کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

    اس موقع پر ارض مقدس جانے والے خوش نصیبوں کو پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں، حجاج کرام سے پاکستان کی سلامتی اور پی آئی اے کی ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سی ای او پی آئی اے عامر حیات حج آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں، ائرپورٹ پر عازمین حج کی معاونت کے لیے خصوصی ٹیم مصروف رہی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے عازمین حج کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    پی آئی اے اب تک مجموعی طور پر تقریبا 2ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا چکی ہے۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 3 جولائی کو اختتام پزیر ہوگا جبکہ بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی اور 13 اگست تک جاری رہیں گی۔

  • کوئٹہ : بلوچستان کے حجاج کرام کی پہلی پرواز وطن واپس پہنچ گئی، شاندار استقبال

    کوئٹہ : بلوچستان کے حجاج کرام کی پہلی پرواز وطن واپس پہنچ گئی، شاندار استقبال

    کوئٹہ : بلوچستان کے حجاج کرام کی وطن واپسی شروع ہوگئی، پی آئی اے کی کوئٹہ کے لئیے پہلی بعد از حج پرواز کوئٹہ لینڈ کر گئی۔ ایئر پورٹ حکام نے حاجیوں کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے، بلوچستان کے حاجیوں کی فلائٹ کوئٹہ پہنچ گئی۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ سے 150 حجاج کرام پی کے 8710 کے ذریعے فریضہ حج ادا کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    پی آئی اے نے اپنے حج آپریشن کے دوران جدہ اور مدینہ سے مختلف شہروں کیلئے20پروازوں کے ذریعے5 ہزارسے زائدحجاج اکرام کو وطن پہنچایا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے حجاج اکرام کو کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور، ملتان اور کوئٹہ پہنچایا، پی آئی اے بعد از حج آپریشن 14ستمبر تک جاری رہے گا۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ کے لیے پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن 19 اگست سے شروع ہوگا

    کوئٹہ ائر پورٹ پر پہلی بعد از حج پرواز کے حجاج کرام کو ائیر پورٹ مینجر قاسم پی آئی اے کےمنیجر مارکیٹنگ عبد الغفار اور اسٹیشن منیجر عرفان خان نے ہار پہنا کر استقبال کیا۔