Tag: pia joint action commetee

  • کراچی آپریشن مدت اوررفتارکی قیدسےآزادہے، ڈی جی رینجرز

    کراچی آپریشن مدت اوررفتارکی قیدسےآزادہے، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرزسندھ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن مدت اوررفتارکی قید سے آزادہے۔جو دہشت گردی کےخاتمےتک جاری رہےگا، مذہبی اور سیاسی جماعتیں دہشتگردوں کوپناہ نہ لینےدیں۔

    کراچی میں آل پاکستان سیکیورٹی سروسزکے ستر رکنی وفد نے رینجرز ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ کراچی آپریشن کسی پارٹی کےخلاف نہیں، رینجرزکامقصدجرائم پیشہ افرادکاخاتمہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن مدت اوررفتارکی قیدسےآزادہے، مذہبی اورسیاسی جماعتیں دہشتگردوں کوپناہ نہ لینےدیں، آپریشن دہشت گردی کےمکمل خاتمےتک جاری رہےگا۔

    ڈی جی رینجرز نے سیکیورٹی کمپنیز کے وفد سے کہا کہ وہ قانون نافذ کرنےوالےاداروں سےمعلومات شیئرکریں۔

  • شوکاز نوٹسز کے بعد پی آئی اے کے مزید 6انجینئرز اور ملازمین کی برطرفی

    شوکاز نوٹسز کے بعد پی آئی اے کے مزید 6انجینئرز اور ملازمین کی برطرفی

    کراچی: پی آئی اے ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،پی آئی اے ملازمین کی احتجاجی تحریک میں فعال ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹسز کے بعد6انجینئرز اور ملازمین کی برطرفی کے خطوط ارسال کردیے گئے،برطرف کیے جانے والے ملازمین کا تعلق شعبہ انجینئرنگ سے ہے، برطرف کیے جانے والوں میں اسسٹنٹ انجینئرز شعیب نور، امجدانصاری شامل ہیں، ٹرینی انجینئرز شعیب سلیم، اسد مفتی، نعیم اقبال اور سینئرٹیکنیشن راوٴ نعیم بھی برطرف ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق برطرف ملازمین نے جاری کردہ شوکاز نوٹس کا جواب بھی نہیں دیا تھا۔ ملازمین کے خلاف کارروائی پی آئی اے رولز اور لازمی سروسز ایکٹ کے تحت کی گئی۔ مزید درجنوں ملازمین کی برطرفی کے خطوط پر کارروائی جاری ہے۔

  • رینجرز نے شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کا نوٹس لے لیا

    رینجرز نے شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کا نوٹس لے لیا

    کراچی: رینجرز نے شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کا نوٹس لے لیا، ترجمان رینجرز کہتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں متحرک ہیں۔

    رینجر زکی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بعض عناصر کی جانب سے شہر میں خوف و ہراس اور سراسیمگی پھیلانے کا رینجرز نے نوٹس لیا ہے ۔

    ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پوری طرح چوکس ہیں ، کراچی کی عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھروسہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔

    دوسری جانب ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سینئر اسٹاف افسران ،پراسیکیوشن افسران اور رینجرز لاء افسران کی شرکت ۔

    اجلاس میں عدالتی حکم کے باوجود 28 ملزمان کی جے آئی ٹی بنانے میں تاخیر پر تشویش کااظہار کیاگیا، ڈی جی رینجرز نے سندھ میں رینجرز لاء افسران اور پراسیکیوشن افسران کو ملزمان کے مقدمات کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ عدالت کی طرف سے ریمانڈ برائے تحقیقات پر دیے گئے ملزمان کی جے آئی ٹیز کو 15 دن کے اندر بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔

  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی آئی اے بحالی منصوبہ تیارکرلیا

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی آئی اے بحالی منصوبہ تیارکرلیا

    کراچی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی آئی اے بحالی منصوبہ حتمی طور پر تیار کرلیا، ذرائع کے مطابق پی آئی اے بحالی منصوبہ کی تحریری شکل وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی مذکورہ پلان شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعظم کے سامنے پیش کرے گی، وزیراعظم کی بیرون ملک سے واپس آمد کے بعد ممکنہ رابطہ کاروں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے اقدامات شروع کردیئے۔

    رابطہ کاروں کے ذریعے وزیر اعظم کے مشورے سے ملاقات کا وقت مقرر کیا جائے گا،پی آئی اے بحالی جوائنٹ ایکشن کمیٹی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کرے گی۔

    انتظامیہ میں اہل افراد کی شمولیت کے لئے نام بھی منصوبے کے ساتھ پیش کئے جائیں گے،بحالی منصوبے کے مندرجات میں تحریر کیا گیا ہے کہ پی آئی اے بحالی کے لئے ملازمین کو ایک سال کی مہلت دی جائے۔

    ایک سال کے بعد بحالی نہ ہونے پر حکومت جو چاہے فیصلہ کرلے، ایوی ایشن پالیسی پر نظر ثانی کی جائے، اوراس سلسلے میں ایوی ایشن ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔

  • ڈی جی رینجرز سے پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی رہنماؤں کی ملاقات

    ڈی جی رینجرز سے پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی رہنماؤں کی ملاقات

    کراچی : ڈی جی رینجرز نے پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کومنصفانہ تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئےکہا ہے کہ ذمہ داروں کوکیفرکردار تک پہنچا یا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے ملاقات کی، ملاقات میں پی آئی اےملازمین کی ہلاکت اورلاپتہ رہنماؤں سےمتعلق بات چیت کی گئی.

    وفد نے میجر جنر بلال اکبر کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا، میجر جنرل بلال اکبر نےوفد کو یقین دہانی کرائی کہ دو فروری کےواقعے کی تحقیقات منصفانہ ہونگی۔ ذمہ داروں کوکیفرَکردارتک پہنچایا جائےگا،

    ڈی جی رینجرزنےکہا کہ ملوث افراد تک پہنچنےکیلئےجوائنٹ ایکشن کمیٹی بھی تحقیقاتی کمیٹی کی مدد کرے۔ کمیٹی کے پاس اگر کوئی شواہدہیں توسامنے لائےجائیں۔

    ڈی جی رینجرزکاکہنا تھا کہ کیس کی پیش رفت سےبھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آگاہ کیاجاتارہیگا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےڈی جی رینجرز کو بتایاکہ رینجرز کی جاری ویڈیو میں نقاب پوش پی آئی اےکاملازم ہے۔ آنسو گیس سے بچنے کیلئے اس نے چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔

  • قاتلوں کی گرفتاری تک فضائی آپریشن معطل رہے گا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

    قاتلوں کی گرفتاری تک فضائی آپریشن معطل رہے گا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

    کراچی : پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےملازمین کے قاتلوں کی گرفتاری تک دفاتر بند اورفضائی آپریشن معطل کرنے کااعلان کردیا۔

    پالپا نے ممبر پائلٹوں کو ائیرپورٹ جانے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی احتجاجی ریلی پر فائرنگ سے ہلاکتوں کے خلاف پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کی زیر صدارت ہوا۔

    اجلاس میں شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری تک فضائی آپریشن اور دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ صبح سات سے آٹھ بجے تک تمام ملازمین جمع ہونگےاور پی آئی اے کے تمام شعبے مکمل طور پر غیر فعال رہیں گے۔

    سہیل بلوچ نے ڈی جی رینجرزسےواقعےکی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ملازمین کےلواحقین اور زخمی ملازمین کی بھرپورمددکی جائےگی۔

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ایچ آر اسسٹنٹ زبیر بھی دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد تین ہوگئی ہے۔