Tag: PIA New York Station

  • پی آئی اے نے ’نیویارک آپریشن‘ قبل از وقت ختم کردیا

    پی آئی اے نے ’نیویارک آپریشن‘ قبل از وقت ختم کردیا

    کراچی قومی ایئر لائن انتظامیہ نے نیویارک اسٹیشن کی بندش کے معاملے سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی آگاہ نہیں کیا‘ اور قبل ازوقت ہی آپریشن ختم کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق 27 اکتوبر کو منعقدہ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پروازوں کی بندش پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے‘ ایئر لائن انتظامیہ نے اس معاملے پر ڈایئریکٹرز کوآگاہ نہیں کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ہونے والے اجلاس میں بورڈ کے ارکا ن نے نیویارک اسٹیشن کی بندش کا معاملہ بورڈ میں نہ آنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تحفظا ت کا شدت سے اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب اسٹیشن کی بندش کے لیے کی جانے والی ای میل اور آپریشن کی بندش کی تاریخ بھی مختلف نکلی‘ ای میل کے مطابق 31 دسمبر 2017 تک نیویارک کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کی جانی تھی۔

    پی آئی اے کانیویارک اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ

    مذکورہ بالا ای میک پرائسنگ منیجر برائے امریکہ اور یورپ کے لیے جاری کی گئی تھی‘ای میل میں درج ہدایات مذکورہ ممالک کے ٹریول ایجنٹس کی آگاہی کے لئیے تھیں۔ ای میل میں 17 اکتوبر سے ایک پرواز کا سلسلہ 31 دسمبر تک جاری رکھنے کا کہا گیا تھا اوریکم جنوری کے بعد واپسی کی بکنگ کے حامل مسافروں کو متبادل ائرلائن سے واپسی کی سہولت کا بھی کہا گیا ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے اپنی ہی جاری کردہ ای میل کے برعکس 28 اکتوبر کو ہی نیو یارک آپریشن بند کر دیا جس پر بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے کانیویارک اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کانیویارک اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی: قومی ایئر لائن نے ایک اور بے مثال کارنامہ انجام دیتے ہوئے نیویارک کے اہم ترین اسٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ بوئنگ 777 نامی طیارے کو بھی فروخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 دسمبر 2017 کو نیو یارک اسٹیشن کا فضائی آپریشن بند کردیا جائے گا‘ جس کے سبب قومی ایئرلائن کا نیویارک سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول سیاں نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے اور اسی فیصلے کے سبب نیو یارک کے لیے بکنگ بھی بند کردی ہے۔

    بتایا جارہے کہ پی آئی اے نے نیو یارک میں مقیم اپنے فضائی میزبانوں کو کینیڈا کے راستے پاکستان پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے نے دس سال قبل بوئنگ777طیارے لانگ رینج اسٹیشن یعنی کہ امریکا اور کینیڈا تک آپریٹ کرنے کے لیے خریدے تھے‘ نیویارک روٹ بند ہونے سے لانگ رینج 777طیارے کی فروخت کے بارے میں بھی غور کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ نیو یارک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پاکستانی کمیونٹی کثیر تعداد میں آباد ہے اور یہ اسٹیشن بند ہونے سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد پاکستان کے لیے براہ راست پرواز کی سہولت سے محروم ہوجائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔