Tag: PIA office

  • پی آئی اے پشاور آفس سیل، حکام نے فوری ایکشن لے لیا

    پی آئی اے پشاور آفس سیل، حکام نے فوری ایکشن لے لیا

    پشاور : خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے ) کا دفتر ٹیکس ادا نہ کرنے پر سیل کردیا گیا جسے مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے پشاور آفس کو سیل کردیا تھا، جسے اب دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دفتر سیل کرنے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ اور کنٹونمنٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد معلوم ہوا کہ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے واجبات کی ادائیگی سے متعلق غلط اعداد و شمار جاری کئے تھے۔،

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ پشاور سے مذاکرات کے دوران جب دوبارہ سے اسسمنٹ کرائی گئی تو اس میں پی آئی اے30لاکھ روپے کا مقروض نکلا۔ پی آئی اے نے فوری طور پر10لاکھ روپے کنٹونمنٹ پشاور کو ادا کردیئے ہیں۔

    پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے 20لاکھ روپے آئندہ مختلف اقساط میں ادا کرے گا، کنٹونمنٹ پشاور نے پی آئی اے کے دفتر کو ڈی سیل کردیا ہے۔

    قبل ازیں ریونیو حکام کا کہنا تھا کہ 11.8 ملین روپے کے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کنٹونمنٹ کے علاقے میں واقع پی آئی اے کا علاقائی دفتر سیل کیا گیا تھا۔

    پی آئی اے آفس نے پراپرٹی ٹیکس اکھٹا کرنے والے حکام کے بار بار بھیجے جانے والے نوٹسز پر کوئی توجہ نہیں دی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔

  • ریاض: پی آئی اے کے آفس سے نامعلوم افراد 40ہزار ریال چوری کرکے لے گئے

    ریاض: پی آئی اے کے آفس سے نامعلوم افراد 40ہزار ریال چوری کرکے لے گئے

    ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض میں واقع پی آئی اے کے آفس سے نامعلوم افراد چالیس ہزار ریال چوری کرکے لے گئے، واقعے کی رپورٹ ریاض کے پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق ریاض میں پی آئی اے آفس میں چوری کے واقعے کی رپورٹ کنٹری مینجر امتیاز بھٹو کی مدعیت میں درج کرائی گئی ہے، سعودی پولیس نے عملے سے تفتیش شروع کردی ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے افسران نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، سعودی قوانین کے مطابق اتنی بڑی رقم کسی بھی آفس میں نہیں رکھے جاسکتی، اسے بینک میں جمع کرایا جاتا ہے۔