Tag: PIA Opration

  • پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن جاری

    پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن جاری

    کراچی : پی آئی اے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کے سلسلے میں اپنا خصوصی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، پی آئی اے 10خصوصی ریلیف پروازیں17تاریخ سے آپریٹ کرے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوپروازیں 17 اور 18 اپریل کو پی آئی اے مانچسٹر کیلئے اسلام آباد سے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جبکہ جمعہ 17 اپریل کو پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں پی کے 8852 اور 8894 اسلام آباد سے جنوبی کوریا کے شہر سیول کیلئے روانہ ہوں گی ۔

    ذرائع کے مطابق اٹھارہ اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی سے جکارتہ انڈونیشیا کیلئے روانہ ہوگی، ٹورنٹو کینیڈا کے لئے پی آئی اے دو پروازیں چلانے گا جو 15 اور 19 اپریل کو جو بالترتیب اسلام آباد اور کراچی سے پرواز بھریں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سترہ اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر آئے گا ۔18 اپریل کو خصوصی پرواز پی کے 8889 جکارتہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لے کے آئے گی۔

    ذرائع کے مطابق انیس  اپریل کو پی آئی اے ٹورنٹو سے کراچی کیلئے پرواز پی کے 784 چلائے گی، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ جن لوگوں کا ابھی تک پی آئی اے کا سفارت خانے کے عملے سے پروازوں پر بکنگ کیلئے رابطہ نہیں ہوا وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رجوع کریں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بکنگ پی آئی اے کے دفاتر، ویب سائیٹ یا کال سنٹر سے کروائی جاسکتی ہے۔ ٹکٹ پاکستان سے بھی خریدے جاسکتے ہیں جو کہ وطن واپس آنے والے استعمال کرسکیں گے۔

    دو سو بیس سے زائد محصور پاکستانی آج شام وطن پہنچیں گے 

    علاوہ ازیں بینکاک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں 220سے زائد محصور پاکستانی آج شام پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8893 سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

    بینکاک ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی بورڈنگ کا عمل جاری ہے، بینکاک ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ کے ساتھ ان کو سینیٹائز بھی کیا جارہا ہے۔

    پی آئی اے کی جانب سے تمام مسافروں کو ماسک بھی فراہم کئے گئے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر تمام مسافروں کو قرنطینہ پر بھیجا جائے گا۔

  • سعودی عرب سے زائرین کی وطن واپسی : پی آئی اے کا آپریشن مکمل

    سعودی عرب سے زائرین کی وطن واپسی : پی آئی اے کا آپریشن مکمل

    کراچی : پی آئی اے نے کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی زائرین کو وطن واپس لانے کا آپریشن مکمل کرلیا،8ہزار سے زائد افراد 25پروازوں سے لایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب سے زائرین کی وطن واپسی کا خصوصی آپریشن مکمل کرلیا، پی آئی اے نے 25خصوصی پروازوں کے ذریعے 8ہزار2سو90پاکستانیوں کو وطن پہنچایا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے جدہ اور مدینہ کیلئے اپنی پروازیں آپریٹ کیں، پی آئی اے نے خصوصی آپریشن میں اپنے زیادہ تر بوئنگ777طیارے آپریٹ کئے، پی آئی اے نے ایئربس320کے ذریعے بھی زائرین کو پاکستان پہنچایا۔

    پی آئی اے نے سعودی ایوی ایشن کی ہدایت کے مطابق پاکستان سے جدہ اور مدینہ کے لئے اپنے خالی جہاز بھیجے تھے، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ پی آئی اے ہر مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

    ترجمان کے مطابق سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے تمام انتظامات قومی جذبے کے تحت کئے۔

    اس کے علاوہ پی آئی اے متحدہ عرب امارات سے بھی ہم وطنوں کو پاکستان لانے کیلئے آج سے آپریشن شروع کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کی 3خالی پروازیں یو اے ای روانہ کر دی گئی ہیں۔

    قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے203کو صبح 10بجکر 10منٹ پر روانہ کی گئی، دوسری پرواز پی کے 8203 20منٹ کی تاخیر سے گیارہ بج کر50منٹ پر روانہ ہوئی، تیسری پرواز پی کے8209کو دوپہر12بج کر30منٹ پر یو اے ای بھجوایا گیا۔