Tag: PIA passengers

  • قومی ایئر لائن سے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

    قومی ایئر لائن سے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

    کراچی : قومی ایئر لائن سے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو زائد سامان پر رقم ادا کرنی ہو گی ، انتظامیہ نے پسنجر ہینڈلنگ سروسز کو نیا سرکولر جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے ریوینیو میں اضافہ کے لئے نئے بیگج چارجز مقرر کر دیئے اور پسنجر ہینڈلنگ سروسز کو نیا سرکولر جاری کر دیا ہے۔

    جس کے مطابق قومی ایئر لائن سے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو زائد سامان پر رقم ادا کرنی ہو گی۔

    پی آئی اے کے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو ایگذیکٹو اکانومی میں 30 کلو سامان اور اکانومی کلاس کے مسافروں کو 25 کلو سامان ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔

    مقرر سامان سے زائد لے جانے والوں سے فی بیگج 5800 روپے وصول کیئے جائیں گے جبکہ بیرون ملک مسافروں سے لندن ٹورنٹو کی پروازوں پر فی بیگج 20000 روپے وصول ہوں گے۔

    قومی ایئر لائن سے چائنا کے لئے 1350 سعودیہ اور مارات کے لئے زائد سامان پر فی کلو 1200 روپے چارج ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : اب بیرون ملک جانے والوں سے 2800 روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے

    یاد رہے چند روز قبل ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ چارجز اور امبارکیشن فیس میں اضافہ کردیا تھا، جس کے بعد بیرون ملک جانے والوں سے 2800روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے جبکہ غیر ملکی مسافر کے لیے چارجز 20 ڈالر رکھے گئے ہیں۔

    تمام ایئر پورٹس پرعالمی پروازوں کے لیے یکساں امبارکیشن فیس کا اطلاق کیا گیا، امبارکیشن فیس سمیت دیگر نظر ثانی شدہ فیسوں کا اطلاق یکم نومبر2019 سے ہو گا۔

    نئی امبارکیشن فیس اکانومی کلاس کے لیے 2، بزنس کلاس کے لیے3 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔

  • کراچی : پی آئی اے نے طلباء اور مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

    کراچی : پی آئی اے نے طلباء اور مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

    کراچی : پی آئی اے نے مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا، رعایتی ٹکٹس متعارف کرادیئے گئے، لندن اور عرب امارات کے مسافروں سمیت طلباء کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کو خوشخبری سنادی گئی، پی آئی اے نے اپنے صارفین کے لئے رعائتی ٹکٹس متعارف کروا دیئے۔

    اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لندن سے سیالکوٹ کے مسافروں کو 24 ستمبر تا 30 نومبر تک دس فیصد رعایت دی جائے گی۔

    پی آئی اے کے مسافروں کو پاکستان سے یو اے ای کے سفر میں 20 فیصد رعایت 12 اگست تک دی جائے گی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے لندن جانے والے مسافروں کو 10 اگست تک دس فیصد کرایوں میں کمی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ بزرگوں کو سرہرائز ہولی ڈیز اسکیم کے تحت 10 فیصد رعایت دی جائے گی، اسکول کے طلباء اور طالبات کو بھی دس فیصد کم کرائے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

  • پی آئی اے کپتان نے مسافروں کی جان خطرے میں ڈال دی

    پی آئی اے کپتان نے مسافروں کی جان خطرے میں ڈال دی

    کراچی: پی آئی اے کے کپتان نے سول ایوی ایشن قوانین کی دھجیاں اڑادیں،جہازکی سیفٹی اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لاہور سے پروازمدینہ لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مدینہ جانیوالی پرواز میں کپتان سعید احمد بحیثیت ٹریننگ پائلٹ تھے لیکن آپریٹنگ کپتان جاوید سعید نے بغیر ملٹی پل کاکپٹ کرو کے پرواز کو آپریٹ کیا جو کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور سے مدینہ جانیوالی پرواز پی کے747اور مدینہ سے واپس لاہور آنے والی پرواز میں ٹریننگ کپتان کے ذریعے پرواز آپریٹ کرائی گئی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قوانین کی خلاف وروزی کرتے ہوئے کپتان سعید احمد کا فلائنگ لائسنس معطل کردیا اور انھیں جہاز اڑانے سے بھی روک دیا گیا ہے اور پی آئی اے کو تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پی آئی اے کے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن نے کپتان سعید احمد کیخلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔