Tag: PIA plane crash

  • پی آئی اے طیارہ حادثہ،  ‘ملک میں عید سادگی سے منائی جائے گی’

    پی آئی اے طیارہ حادثہ، ‘ملک میں عید سادگی سے منائی جائے گی’

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثےپرپوری قوم سوگوار ہے، سانحےکےباعث ملک میں عیدسادگی سےمنائی جائے گی اور حکومت تمام متاثرین کےنقصانات کا ازالہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ حادثےپرپوری قوم سوگوار ہے، ہرپاکستانی شہدا کے ورثا کے غم  میں شریک ہے، اللہ سوگوارخاندانوں کوصدمہ برداشت کرنےکی ہمت دے۔

    سانحےکےباعث ملک میں عیدسادگی سےمنائی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پرانتظامیہ متاثرین کوہر ممکن سہولت دےرہی ہے، متاثرہ گھروں کےرہائشیوں کومتبادل مقامات پرمنتقل کیاجارہاہے، حکومت تمام متاثرین کےنقصانات کا ازالہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔

    پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے ،حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس بھی مل چکا ہے، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے بلیک باکس اور طیارے کا کچھ حصہ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

  • پی آئی اے طیارہ حادثہ ،  رن وے کی انسپیکشن رپورٹ تیار

    پی آئی اے طیارہ حادثہ ، رن وے کی انسپیکشن رپورٹ تیار

    کراچی : سول ایوی ایشن کے شعبہ ائیرسائیڈ نے طیارہ حادثے میں رن وےکی انسپیکشن رپورٹ تیار کرلی ہے، جس میں کہا گیا طیارےکےبائیں انجن نے رن وے پر4500فٹ آگے جا کر جبکہ 5500فٹ دور جاکردائیں انجن نے بھی زمین کوٹچ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز کو حادثے کے واقعے پر سول ایوی ایشن کے شعبہ ائیرسائیڈ نے رن وےکی انسپیکشن رپورٹ تیارکرلی ہے۔

    انسپیکشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کپتان نےطیارے کو لینڈ کرانے کی دو بار کوشش کی، رن وےپراترنےکی کوشش کے دوران طیارےلینڈنگ گیئرزبندتھے، کپتان نے لینڈنگ کے وقت اے ٹی سی کو ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع نہیں دی۔

    ،ذرائع کے مطابق طیارےکےبائیں انجن نےرن وےپر4500فٹ آگےجاکرٹچ کیا جبکہ 5500فٹ دور جاکردائیں انجن نے بھی زمین کوٹچ کیا، رن وےپر6ہزارسے7ہزارفٹ پردونوں انجن کے نشانات ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا طیارےکےبیلی نےرن وےکوٹچ نہیں کیاکپتان نےدوبارہ ٹیک آف کرلیا ، کراچی ایئرپورٹ کارن وے9ہزارسے10ہزار فٹ لمباہے، دوبارہ طیارہ ٹیک آف ہونے کے بعد لینڈنگ کی کوشش میں گر کر آبادی میں تباہ ہوگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔

    پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے ،حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس بھی مل چکا ہے، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے بلیک باکس اور طیارے کا کچھ حصہ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

  • پی آئی اے طیارہ  حادثہ، جاں بحق ہونے والے کریو کے اہلخانہ کو آج کراچی پہنچایا جائے گا

    پی آئی اے طیارہ حادثہ، جاں بحق ہونے والے کریو کے اہلخانہ کو آج کراچی پہنچایا جائے گا

    کراچی : پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے کریو کے اہلخانہ کو لیکر پرواز دوپہر ایک بجے لاہور سے کراچی روانہ ہوگی، تاحال عام مسافروں کے کسی اہلخانہ نے کراچی جانے کیلئے پی آئی اے سے رابطہ نہیں کیا۔

    پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے کریو کے اہلخانہ کو آج کراچی پہنچایا جائے گا، کریو کی چار فیملیز نے کراچی جانے کیلئے بکنگ کروائی ہے، اہلخانہ کے نو افراد پرواز میں کراچی جائیں گے

    تاحال عام مسافروں کے کسی اہلخانہ نے کراچی جانے کیلئے پی آئی اے سے رابطہ نہیں کیا، کریو کے لواحقین کو لیکر پرواز دوپہر ایک بجے لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔

    پرواز میں فرانزک سائنس ایجنسی کے چار ڈاکٹر بھی جائیں گے ، فرانزک ایجنسی کے ڈاکٹر جاں بحق ہونے والوں کے ڈی این اے کے لیے جارہےہیں جبکہ پرواز میں دیگر 48 مسافروں نے بھی کراچی جانے کیلئے بکنگ کروائی ہے ۔

    لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے نے لواحقین کی رہنمائی کیلئے رہنمائی کاونٹر بھی قائم کردیا ، پی آئی اے ڈسٹرکٹ مینجر ، سٹیشن مینجر اور بکنگ مینجر روانگی اور ٹکٹنگ کے معاملات دیکھ رہے ہیں ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔

    ہ پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے ، ایئر بس 320کے پائلٹ سجاد گل اور فرسٹ آفیسر عثمان اعظم تھے جبکہ کریو ممبر میں فرید احمد چوہدری، عبدالقیوم اشرف ، عصمہ شہزادی ،مدیحہ ارم، آمنہ عرفان ،ملک عرفان عملےمیں شامل تھے۔

    حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس بھی مل چکا ہے، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے بلیک باکس اور طیارے کا کچھ حصہ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

  • کراچی طیارہ حادثہ، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 97 ہو گئی، 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

    کراچی طیارہ حادثہ، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 97 ہو گئی، 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

    کراچی : ( رپورٹ : صلاح االدین، شاہ نواز، نذیر شاہ ) پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں‌ 97 افراد جاں‌ بحق ہوگئے، طیارے کے 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے، وزیر اعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کےقریب جناح گارڈن میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں‌ 97 افراد جاں ‌بحق ہو گئے. پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی آ رہی تھی، طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کی گئی جب کہ سول ایوی ایشن، ریسکیو اور پولیس کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

    طیارہ گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی اور پورے علاقے میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا ہے، طیارہ گرنے کے مقام پر گھروں کو نقصان پہنچا اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ 97 میں سے 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے، جناح اسپتال میں 66، سول اسپتال میں 31 میتیں لائی گئیں۔

    اطلاعات کے مطابق طیارہ خالی مقام پر گرا، طیارہ ایئر بس 320 میں 100سے زائد مسافر موجود تھے ، کپتان نے کنٹرول ٹاورکو طیارے کے لینڈنگ گیئرمیں خرابی کی اطلاع دی اور کپتان کو گائیڈ لائن دینے کےدوران طیارہ ریڈار سے غائب ہوا۔

    ترجمان پی آئی اے نے ایئربس320 کے گرنے کی تصدیق کردی ہے اور پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے،سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشد ملک کا ناگہانی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اےجبکہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے۔

    ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا کہنا تھا کہ طیارہ گرنے سے زمین پر 4 گھر تباہ ہوئے ہیں، طیارہ گرنے کی جگہ کا گھیراؤ کر کے مکمل سیل کیا گیا۔

    حادثہ لینڈنگ سے چند لمحے پہلے ہوا ،تحقیقات جاری ہیں، ترجمان پی آئی اے


    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کا 2بجکر37منٹ پر ایئرکنٹرولر سےرابطہ منقطع ہوا ، حادثہ لینڈنگ سے چند لمحے پہلے ہوا ،تحقیقات جاری ہیں، طیارے میں فنی خرابی سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں، طیارہ حادثہ متاثرین سے فوری رابطے کیلئے کام شروع کردیاگیا۔

    طیارہ حادثہ، پائلٹس اورکریو ممبر کے نام سامنے آگئے


    ایئر بس 320کے پائلٹ سجاد گل اور فرسٹ آفیسر عثمان اعظم تھے جبکہ کریو ممبر میں فرید احمد چوہدری، عبدالقیوم اشرف ، عصمہ شہزادی ،مدیحہ ارم، آمنہ عرفان ،ملک عرفان عملےمیں شامل تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ ارباب چانڈیو کے مطابق طیارہ گرنے کے باعث گھروں میں موجود لوگوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، متاثرہ گھر وں سےزخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے شاہ نواز کے مطابق حادثے کی جگہ پر لاشیں اور زخمی ملبے کے نیچے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں  ، لوگوں کو ریسکیو کرنے کی  کوشش کی جارہی ہے۔

    طیارہ حادثے سے چند لمحہ قبل کپتان نے کنٹرول ٹاور سے گفتگو


    طیارہ حادثے سے چند لمحہ قبل کپتان کی کنٹرول ٹاور سے گفتگو سامنے آگئی،کنٹرول ٹاور کے نمائندے نے کپتان کو آگاہی دی کہ رن وے تیار ہے،جس پر کپتان نے کہا مےڈے مے ڈے، طیارے کا انجن فیل ہوگیا ہے ، بیلی لینڈنگ کراؤں گا۔

    طیارہ حادثہ ، آرمی کوئیک رسپارنس فورس اور رینجرز ریلیف آپریشن میں مصروف


    دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی کوئیک رسپارنس فورس،رینجرز طیارہ گرنے کی جگہ پہنچ گئے، پاک فوج،رینجرز ،سول انتظامیہ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی ایوی ایشن کاہیلی کاپٹر جائے حادثے کی طرف روانہ کردیا گیا ہے اور اربن سرچ ریسکیوٹیمیں بھی جائے حادثہ پہنچ گئیں ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کےمطابق طیارے میں 102افرادسوارتھے، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پی اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ حادثے کی جگہ پر ہر ممکن امدادی کاموں کو یقینی بنائے۔

    کراچی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ


    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طیارہ گرنے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کمشنر کراچی اورڈی آئی جی کو فون کرکے علاقے میں فوری پہنچنے کےاحکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نےحادثےمیں متاثرہ لوگوں کی فوری مددکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی اور کہا اسپتالوں میں فوری طورپربلڈکابندوبست کیا جائے اور فوری سینئر ڈاکٹرزکوڈیوٹی پر پہنچیں، مجھے پل پل کی رپورٹ دی جائے۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے طیارہ حادثہ کی پورٹ طلب کرلی


    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پی آئی اے کا طیارہ گرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا چیئر مین پی آئی اے کو ٹیلیفون کرکے حادثہ کی پورٹ طلب کرلی ہے اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو جائے حادثہ پر امدادی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    آرمی چیف کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس


    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں جاں بحق ہونیوالےمسافروں کےاہلخانہ کیساتھ ہیں جبکہ امدادی کاموں کیلئے سول انتظامیہ سےبھرتعاون کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان اورصدر عارف علوی کا کراچی میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس


    وزیراعظم عمران خان اورصدر عارف علوی نے کراچی میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا ، وزیراعظم نے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

  • جنید جمشید کی میت کو سپردِ خاک کردیا گیا

    جنید جمشید کی میت کو سپردِ خاک کردیا گیا

    کراچی : مذہبی اسکالر،عاشق رسول اور سچے پاکستانی جنید جمشید کی میت کو دارالعلوم کورنگی میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے، ان کی نمازجنازہ مولانا طارق جمیل کی امامت میں معین خان اکیڈمی میں نماز ظہر کے بعد ادا کی گئی تھی۔

    دارالعلوم کورنگی میں جنید جمشید کی تدفین کردی گئی ہے ان کی نماز جنازہ طارق جمیل نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں معین خان اکیڈمی میں ادا کروائی جس کے بعد ہزاروں لوگوں کے کارواں کے ساتھ میت کو دارالعلوم کورنگی لایا گیا تھا۔

    اس موقع پر جنید جمشید کے صاحبزادے، جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید، مولانا طارق جمیل، دارالعلوم کورنگی کے جید علمائے کرام، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات، معروف کر کٹرز محمد حفیظ، راشد لطیف، معین خان سمیت ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔

    نمازِ جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نےکہا کہ جس شان سے جنید جمشید کا جنازہ اٹھ رہا ہے ایسی شان تو بادشاہوں کے جنازے میں نہیں دیکھے، مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اللہ جسے پسند کرتا ہے جس سے محبت کرتا ہے اس کی محبت لوگوں کے دل میں ڈال دیتا ہے

    انہوں نے اپنے دیرینہ ساتھی جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیرقبل بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آرہاہوں آپ سے بہت دن ہوگئے ملاقات نہیں ہوئی‘ کچھ دیر بعد یہ درد ناک خبر ملی۔

    jj-post-4


    واضح رہے معین خان کرکٹ اسٹیڈیم 80 فیصد سے زائد لوگوں سے بھرچکا تھا جب کہ اسٹیڈیم سے باہر بھی نمازِ جنازہ کے انتظامات کیے گئے تھے‘ چاروں اطراف حسا س اداروں کے اہلکاراوررینجرزکے اہلکار سیکورٹی اہلکار تعینات تھے۔

    jj-post-3

    دوسری جانب ان کی اہلیہ نیہا جنید کا جسدِ خاکی لاہور میں جنازہ گاہ پہنچادیا گیا جہاں ان کی بھی کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

    یاد رہے گزشتہ روز طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت ان کے بھائی کے حوالے کر دی گئی تھی، جنید جمشید کی میت ان کے بھائی ہمایوں جمشید نے پمز ہسپتال سے وصول کی تھی، جس کے بعد کراچی روانگی کے وقت نور خان ائربیس پربھی ان کی نمازجنازہ ادا کی گئی تھی ، جس میں ائرچیف مارشل سہیل امان سمیت وزراء اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

    ju2

    جب کہ گزشتہ روز نور ایئر بیس میں ادا کی گئی نماز جنازہ کے موقع پر جنید جمشید کے جسد خاکی کو پاک فضائیہ کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور ان کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر 130 طیارے کے ذریعے کراچی پہنچائی گئی تھی۔

    ju


    مزید پڑھیں : جنید جمشید کاجسد خاکی کراچی پہنچ گیا، اہل خانہ کے حوالے


    جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کا کہنا تھا دل دل پاکستان کا اس قوم نے حق ادا کردیا، اب تک جنید کو صرف اپنا بھائی سمجھتا تھا آج احساس ہوا جنید تو پورے پاکستان کا بھائی تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں تینوں مسلح افواج کا بھی بے حد مشکور ہوں، جس طرح قومی پرچم میں میت کو لپیٹ کر یہاں بھیجا گیا، وہ ہماری فیملی کیلیے دلی تسکین کا باعث ہے۔

    ڈاکٹرالطاف کا کہنا تھاکہ جنید جمشید کی میت کی شناخت ڈینٹل ہسٹری سے ہوئی، جبڑے، دانتوں کی ساخت اور فلنگ سے شناخت ممکن ہوئی۔


    مزید پڑھیں : طیارہ حادثہ: جنید جمشید سمیت 47 افراد شہید


    واضح رہے کہ سات دسمبرکو پی آئی اے کے اے ٹی آرطیارہ حادثےمیں عملےکے پانچ ارکان سمیت سینتالیس افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس میں مذہبی اسکالر جنید جمشید اور انکی اہلیہ شامل تھی۔

  • طیارہ حادثہ ،چترال کے شہزادے فرہاد عزیز بھی شہید

    طیارہ حادثہ ،چترال کے شہزادے فرہاد عزیز بھی شہید

    چترال : طیارہ حادثے میں چترال کے شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ فرہاد عزیز بھی شہیدوں میں شامل ہیں، فرہاد عزیز نے چترال کی سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردارادا کیا تھا۔

    سات دسمبر کی شام فرہاد عزیز اپنی بیٹی کے ساتھ اسلام آباد کی جانب محو سفر تھے کہ بدقسمت طیارہ کریش ہوگیا، فرہاد عزیز کے لواحقین ڈیڈ باڈی کی شناخت کے طویل عمل سے پریشان ہیں، اہل خانہ کی حکومت سے اپیل ہے کہ ان کا جسد خاکی فوری طور پر ورثا کے حوالے کیا جائے تاکہ اسے بروقت سپرد خاک کیا جاسکے۔

    شہزادہ فرہاد عزیز نے پیرا گلائیڈنگ کے ذریعے چترال کی سیاحت کو ترقی دی، ہندوکش پیرا گلائیڈنگ ایسوسی ایشن قائم کرکے سیکڑوں لوگوں کو تربیت دی جو آج ملک کے ہر حصے میں پیرا گلائیڈنگ کا کامیاب مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب سانحہ حویلیاں میں چترال کے 20 افراد شہید ہوئے، واقعے کو آٹھ روز بیت گئے لیکن صرف دو میتیں لواحقین کو ملیں۔

    پی آئی اے طیارہ حادثے کے بعد چترال کی فضا اب تک سوگوار ہے، شہدا کے رشتہ دار اور دوست احباب لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے دور دراز کے علاقوں سے آرہے ہیں، بیس شہدا میں سے صرف دو کی میتیں چترال پہنچائی گئی ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ واقعہ حادثہ تھا یا غفلت اس کا فیصلہ تو نہ ہوسکا، کم ازہمیں ہمارے پیاروں کی میتیں ہی دے دی جائیں۔

    چترال کے بالائی علاقے موردیر کے محمد خان اور سلمان عابدین بھی اس حادثے کا شکار بنے، سلمان عابدین کے بڑے بھائی عدنان عابدین بھی میت کے لیے منتظر ہیں۔

    چترال کے پہاڑوں پر برفباری سے علاقہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، شہدا کے رشتہ داروں اور دوستوں کو برفباری کے باعث تعزیت کے لیے آنے میں دقت کا سامنا ہے۔


    مزید پڑھیں : طیارہ حادثہ: جنید جمشید سمیت 47 افراد شہید


    واضح رہے کہ سات دسمبرکو پی آئی اے کے اے ٹی آرطیارہ حادثےمیں عملےکے پانچ ارکان سمیت 47 افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

  • طیارہ حادثہ:جاں بحق کیپٹن صالح جنجوعہ کی نمازجنازہ ادا

    طیارہ حادثہ:جاں بحق کیپٹن صالح جنجوعہ کی نمازجنازہ ادا

    اسلام آباد : حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق کیپٹن صالح جنجوعہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق طیارے حادثے میں شہد کیپٹن صالح جنجوعہ کا جسد خاکی بھائی میجر آصف جنجوعہ نے پمزاسپتال سے شناخت کے بعد وصول کیا تھا، پائلٹ صالح جنجوعہ کی شناخت دانتوں کے اگزامینیشن سے ممکن ہوئی۔

    کیپٹن صالح جنجوعہ کی نماز جنازہ ریس کورس پارک راولپنڈی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں قریبی عزیز و اقارب، راجہ ظفرالحق اور دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    گذشتہ روز طیارہ حادثے کی تین میتوں کی شناخت ہوئی، ان میں جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید، پائلٹ صالح جنجوعہ اور ایک آسٹریائی شہری بھی شامل ہے، نیہا جنید کو دانتوں کے اسکین کے ذریعے شناخت کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کے بدقسمت طیارے پی کے 661 کے پائلٹ صالح جنجوعہ اور کو پائلٹ احمد جنجوعہ جہاز کو بچاتے ہوئے ہولناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔


    مزید پڑھیں : مرحوم پائلٹ صالح نے پاکستان کے خوبصورت مناظر اجاگر کیے


    پائلٹ صالح جنجوعہ امیزنگ پاکستان کے نام سے ایک یو ٹیوب چینل بھی چلارہے تھے اور اس چینل پر اپنے سفر کے دوران ریکارڈ کیے گئے پاکستان کے خوبصورت مناظر دنیا کے سامنے پیش کرتے تھے۔

    خیال رہے چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ کو ایبٹ آباد حویلیاں کے قریب حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں جہاز پہاڑ سے ٹکرا کر مکمل تباہ ہوگیا تھا اور اس میں موجود تمام مسافر اور عملہ شہید ہوگیا تھا۔