Tag: PIA plane

  • یمن سے آنیوالے134پاکستانی لاہورپہنچ گئے، شاندار استقبال

    یمن سے آنیوالے134پاکستانی لاہورپہنچ گئے، شاندار استقبال

    لاہور:  یمن سے پاک بحریہ کے جہاز کے ذریعے کراچی پہنچنے والوں میں سے ایک سو چونتیس مسافر خصوصی پرواز سے لاہور پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے کراچی سے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر مسافروں کے ساتھ ان کے عزیزواقارب کی خوشی دیدنی تھی، یمن میں پاکستانی نیشنل اسکول کی ذمہ دارخاتون نے کہا کہ محصورین کا اسکول میں ہرممکن خیال رکھا گیا، پاکستان نیشنل اسکول کے وائس چئرمین نے حالات بہتر ہونے کے بعد یمن واپسی کا ارادہ ظاہر کیا۔

    ایک مسافر کا کہنا تھا کہ وہ موت کے منہ سے بچ کر آئے ہیں، مسافروں کے اہل خانہ نےاپنے پیاروں کا استقبال گلاب کی پتیاں نچھاورکرکےاور مٹھائی کھلا کر کیا۔

    اس سے قبل پی آئی اے کی خصوصی پرواز یمن سے آنے والے ا ڑسٹھ پاکستانیوں کو لے کرلاہور سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

    پی آئی اے کی خصو صی پرواز محصور پاکستانیوں کو لے کر لاہور سےاسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کے استقبال کے لئے موجود تھی ۔

    پی آئی اے حکام سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے مسافروں کا والہانہ استقبال کیا۔۔ مسافروں کے اہل خانہ نےاپنی خوشی کا اظہار ہار پہنا کراور مٹھائی کھلا کرکیا۔

  • پی آئی اے کا جہاز سڑسٹھ مسافروں کو لےکر کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیا

    پی آئی اے کا جہاز سڑسٹھ مسافروں کو لےکر کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیا

    کراچی: پی آئی اے کی خصوصی پرواز یمن سے آئے سڑسٹھ مسافروں کواسلام آباد سے لے کر رات گئے کراچی پہنچ گئی، اس سے پہلے پی آئی کی پرواز یمن سے ایک سو چونتیس محصور پاکستانیوں کو اسلام آباد لائی تھی۔

    اسلام آباد سے سٹرسٹھ مسافروں کو لے کر پی آئی اے کا جہاز کراچی ائیر پورٹ پہنچا تو ڈائریکٹر ایئرپورٹ اور ایم ڈی پی آئی اے سمیت مسافروں کے اہلخانہ اور رشتے داروں نے ایئرپورٹ پر مسافروں کا والہانہ استقبال کیا۔

    مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ وطن واپسی میں حکومت کی جانب سے مدد کرنے پر مشکور ہیں ساتھ  ہی ہمارے لئےآواز اٹھانے پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل یمن سے پی آئی اے کے زریعے ایک سو چونتیس مسافراسلام آباد پہنچے تو اسلام آباد ہوائی اڈے پر مسافروں کا شاندار استقبال کیا گیااور فضا پاکستان زندہ باد کے نعرے سے گونج اٹھی۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے وطن پہنچنے کیلئے اچھے انتٕظامات کیے اور انہیں وطن پہنچ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

    وفاقی وزیرِ عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر پاکستانیوں کی خیروعافیت سے واپسی کا عمل جاری ہے، پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے سات سو چھ  میں ایک سو چونتیس پاکستانی، دو کینڈین اور دو سوڈانی مسافربھی سوار تھے، یمن سے پاکستانیوں کو لے کر آنے والی یہ پی آئی اے کی تیسری پرواز ہے۔

  • پی آئی اے کی پرواز یمن میں محصور186سے زائد پاکستانیوں کو آج وطن واپس لائیگی

    پی آئی اے کی پرواز یمن میں محصور186سے زائد پاکستانیوں کو آج وطن واپس لائیگی

    صنعا: پی آئی اے کی پروازآج ایک سوچھیاسی سے زائدپاکستانیوں کوصنعا سے وطن واپس لائے گی۔

    یمن میں محصورمزید پاکستانیوں کی پُکارکی شنوائی ہوئی، پی آئی اے کی پروازپی کے سیون زیروہ زیروفائیو یمن میں پھنسے پاکستانیوں کولینے کے لئے صنعاپہنچ رہی ہے۔

    پروازایک گھنٹےصنعامیں قیام کے بعد محصورین کولے کرروانہ ہوگی اورشام چھ بجے پاکستان پہنچ جائے گی۔

    پی آئی اے کی پروازایک سوچھیاسی سے زائدپاکستانیوں کولے کرآئے گی، پالپاکے نائب صدرکیپٹن صادق رحمٰن پروازکوآپریٹ کررہے ہیں۔

    صنعاایئرپورٹ مکمل طورپرجنگی زون بن چکاہے لیکن پی آئی اے کاعملہ اپنی زندگیاں ہتھیلی پررکھےیمن میں پھنسے پاکستانی بھائیوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

  • پی آئی اے کا طیارہ 176محصور پاکستانیوں کو لیکراسلام آباد پہنچ گیا

    پی آئی اے کا طیارہ 176محصور پاکستانیوں کو لیکراسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یمن سے جبورتی پہنچنے والےایک سو چھہتر محصور پاکستانیوں کو لے کراسلام آباد پہنچ گیا ۔

    اے آر وائی نیوز کی کوششیں بھی رنگ لے آئیں، یمن میں پھنسے ایک سو چھہتر پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ وطن واپس پہنچ گیا  عدن میں محصور ین کو پہلے یمن سے چینی بحری جہاز کے ذریعے جبوتی پہنچایا گیا، جہاں سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعہ وطن واپسی ہوئی۔

    یمن سے واپس لوٹنے والوں نے وطن کی سرزمیں پر قدم رکھا تو جزبات قابو میں نہ رہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکا استقبال کیا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی حکام سے بات ہوئی ہے، آخری اگلے دو دن میں باقی پاکستانی بھی وطن لوٹ آئیں گے، یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے وزیرِ دفاع نے پی آئی اے کی خدمات کوبھی سراہا۔

    اس موقع پر وزیردفاع نے کہا کہ مکلہ اور صنعا ایئرپورٹس آپریشنل ہوتے ہی وہاں سے بھی محصورین کو واپس لائیں گے، وزیرِاعظم نےآخری پاکستانی کو ریسکیو کرنے تک آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    یمن کے مختلف شہروں میں اب بھی کئی پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایندھن کی فراہمی متاثر، پروازوں تاخیر کا شکار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایندھن کی فراہمی متاثر، پروازوں تاخیر کا شکار

    اسلام آباد: اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایندھن کی فراہمی بری طرح متاثر ہے،  پی آئی اے نے تمام پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں سے فیول حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

    اسلام آبا د ایئرپورٹ پر تیل فراہم کرنے والی نجی کمپنی کی ناقص پلاننگ کی وجہ سے فیول کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگئی ہے، ایندھن نہ ہونے کے باعث پروازوں کی آمدورفت میں خلل پڑنے اور کل سے مختلف پروازوں کو ایندھن کی فراہمی نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    زرائع کے مطابق اٹک ریفائنری سے بروقت فیول حاصل نہ ہوسکا،  جسکے باعث رسد متاثر ہوئی۔

    ہنگامی صورتحال میں کسی بھی پرواز کو ایندھن فراہم نہیں ہوسکے گا۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ دس مارچ کو مختلف پروازوں کو جیٹ اے ون فیول کی فراہمی نہیں ہوسکے گی۔