Tag: PIA premier service

  • پی آئی اے پریمیئر سروس : مہنگے دام لیز پر طیارہ لینے پر سابق بورڈ آف ڈائریکٹرز طلب

    پی آئی اے پریمیئر سروس : مہنگے دام لیز پر طیارہ لینے پر سابق بورڈ آف ڈائریکٹرز طلب

    کراچی :  پی آئی اے انتظامیہ نے پریمیئر سروس کیلئے سری لنکن ائر سے مہنگی لیز پرائر بس طیارہ لینے کی منظوری دینے والے سابق سیکرٹری ایوی ایشن سمیت سابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کو باز پرس کیلئے طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پریمیئر سروس کے لئے مبینہ مہنگے داموں لیز پر طیارہ لینے کا معاملے پر ایف آئی اے نے سابق سیکرٹری ایوی ایشن سمیت سابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کو طلب کر لیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ ممبران نے سری لنکن ائر سے مہنگی لیز پرائر بس طیارہ لینے کی منظوری دی تھی، طلب کئے گئے افسران میں سابق سیکرٹری عرفان الہی، سابق سیکرٹری بورڈ یونس خان، بورڈ اراکین اسلم خلیق، نذیر احمد، غیاث الدین اور یاور علی اور دیگر بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بورڈ ارکان کو سروس سے ممکنہ مالی نقصان کے بارے میں مبینہ پیشگی آگاہ کیا گیا تھا،14اگست2016 کو شروع کی گئی سروس نقصان کے باعث فروری2017 میں بند کی گئی۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے کی پریمیئرسروس ادارے کیلئے وبالِ جان بن گئی

    چھ ماہ تک جاری اس پریمیئر سروس سے ائرلائن کو مبینہ طور پر ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان ہوا، بورڈ ارکان کو ایف آئی اے نے انکوائری نمبر53/2018 کے تحت بیان کے لئے طلب کیا۔

  • پی آئی اے کی پریمیئرسروس ادارے کیلئے وبالِ جان بن گئی

    پی آئی اے کی پریمیئرسروس ادارے کیلئے وبالِ جان بن گئی

    کراچی : باکمال لوگوں کی لاجواب پریمیئر سروس نے قومی ایئرلائن کی بحالی کے بجائے اسے مزید بدحال کردیا، پریمیئرسروس کی وجہ سے ادارے کو ابتدائی تین ماہ میں ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی پریمیئر سروس سے پی آئی اے کی بہتری تو کیا ہوتی، الٹا لینے کے دینے پڑ گئے۔

    چودہ اگست 2016 سے تیس نومبر2016 کے مالیاتی نتائج کے مطابق پریمئر سروس سے ہونے لاوا کل نقصان ایک ارب چھپن کروڑ اڑتیس لاکھ روپے ہے۔ بہترفیصد سیٹ فیکٹر کے ساتھ پریمیئر سروس کا کل منافع ایک ارب تیس کروڑ رہا۔

    اس پریمیئر سروس کا افتتاح گزشتہ سال 14 اگست کو پی آئی اے نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے بہت دھوم دھام سے کرایا تھا، پی آئی اے پریمیئر سروس سے ابتدائی ساڑھے تین ماہ کے دوران ادارے کو چارسو ملین روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ تین ماہ میں طیارے کے کرائے کی مد میں 72 لاکھ ڈالر قومی فضائی کمپنی نے سری لنکن ایئر کو ادا کئے۔

    مزید پڑھیں : خسارے کے باعث پی آئی اے کا پریمیئر سروس بند کرنے پرغور

    اس سروس کے حوالے سے پی آئی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ سروس قومی ایئرلائن کے لیے نہایت منافع بخش ثابت ہوگی۔ اس سروس کے تحت اسلام آباد اور لاہور سے چھ ہفتہ وار پروازیں لندن کے لیے چلتی ہیں، مسافروں کو لندن پہنچنے پرلیموزین سروس مہیا کی جاتی ہے جس کی مد میں دس کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات ہوئے۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے پریمئر سروسز‘ چارسو ملین کا خسارہ

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اس سروس کے لیے طیارے ویٹ لیز پرحاصل کیے تھے جس کی مد میں ایک ارب انتیس کروڑ روپے اداکیے گئے۔

  • خسارے کے باعث پی آئی اے کا پریمیئر سروس بند کرنے پرغور

    خسارے کے باعث پی آئی اے کا پریمیئر سروس بند کرنے پرغور

    کراچی: خسارے سے دوچار ہونے کے بعد پی آئی اے کی پریمئر سروس آئندہ سہ ماہی میں بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، مذکورہ سروس وزیر اعظم کی ہدایت پر شروع کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اپنی پریمیئر سروس کو بھاری نقصان کی وجہ سے بند کرنے کا عندیہ دیا ہے، عنقریب اس سروس کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ بھی کرلیا جائے گا۔

    pia-post-01

    پریمیئر سروس کی وجہ سے قومی ائیر لائن کو چار ماہ کے دوران ستر کروڑ سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا، جبکہ رواں سال جنوری سے دسمبر تک پی آئی اے کو صرف آپریٹنگ کی مد میں تیس ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    pia-post-02

    مزید پڑھیں: پی آئی اے پریمئر سروسز‘ چارسو ملین کا خسارہ

    دو ہزارسولہ میں پی آئی اے کا آپریٹنگ منافع نو ارب روپے سے کم ہوکر پانچ ارب روپے جا پہنچا، قومی ادارے کو یہ نقصان غلط فیصلے اور پریمیئر سروسز شروع کرنے کی وجہ سے ہوا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم 14اگست کو پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کرینگے

    پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پروازوں پر دو سو چھتیس ملین روپے،جبکہ اسلام آباد سے لندن جانے والی پروازوں پر پانچ اعشاریہ اٹھانوے ملین اور مجموعی طور پر آٹھ سو ملین روپے کا نقصان ہوا۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے ایئرہوسٹسزکے یونیفارم کی رقم خاموشی سے غائب

    یاد رہے کہ پریمیئرسروس وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چودہ اگست دوہزار سولہ سے شروع کی گئی تھی۔

  • دوران سفر صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، پی آئی اے انتظامیہ کی مسافروں سے اپیل

    دوران سفر صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، پی آئی اے انتظامیہ کی مسافروں سے اپیل

    کراچی: پی آئی اے پریمیئر سروس کے لیے حاصل کیے گئے نئے ائیر کرافٹ طیارہ اے تھری تھارٹی میں لندن میں لینڈنگ کے بعد مسافروں نے گندگی پھیلا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پریمیئر سروس میں مسافروں نے گندگی پھیلا کر نئے طیارے کو کچرا کنڈی بنادی جس کے باعث عملے کو صفائی کے لئے مشکلات درپیش ہو گئیں ہیں۔

    14159210_1503023623056585_213050470_n

    مسافروں کی جانب سے بھیلائی جانے والی گندگی پر پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کی جانب سے عدم تعاون پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بعض مسافروں نے جاتے جاتے کھانے پینے کی تمام اشیاء کے فاضل مادہ طیارے میں پھینک گئے۔

    14182331_1503023673056580_195733629_n

    پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ دوران سفر قومی فریضہ سمجھتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

    واضح رہے کہ یوم آزادی پر شروع ہونے والی قومی فضائی کمپنی کی خصوصی پریمیئر سروس میں استعمال ہونے والی ائیر بس 330 میں مسافروں کو جہاں جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    14159210_1503023623056585_213050470_n

  • پی آئی اے پریمئیر سروس ، مسافروں نے طیارے سے سامان چوری کرلیا

    پی آئی اے پریمئیر سروس ، مسافروں نے طیارے سے سامان چوری کرلیا

    کراچی : پی آئی اے نے تو اپنا معیار بلند کرنے کی تگ و دو شروع کردی مگرمسافر نہ سدھر سکے، پی آئی اے پریمئیر سروس کا آغاز 14 اگست کو کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پریمئیر پرواز میں مسافروں کی جانب سے لوٹ مار شروع ہوگئی، مسافروں نے جہاز کے ٹائلٹ میں پڑے لوشن اور دیگر اشیا چوری کرنی شروع کردیں جبکہ جہاز کی سیٹیں بھی گندگی کا ڈھیر بنا دی گئیں۔

    نئے سری لنکن لیز جہاز میں مسافروں کو پی آئی اے کی جانب سے لگژری سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے  مگر مسافر گندگی پھلانے میں لگے ہوئے ہیں ۔

    پی آئی اے ترجمان دانیال گیلانی نے ٹوئیٹر پر تصاویر شیئر کرکے مسافروں کے لیے پیغام لکھا ہے کہ وہ اشیاء کی چوری کرنے سے پرہیز کریں اور پریمئیر سروس کو اپنا سمجھ کر استعمال کریں۔

     


     

    مزید پڑھیں : پی آئی اے پریمیئر سروس کی پہلی پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی


     

    یاد رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) پریمیئر سروس کا افتتاح کیا تھا، پی آئی اے پریمیئر سروس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ پی آئی اے اور سری لنکن ایئرلائن کے سربراہان بھی شریک تھے۔

    خیال رہے کہ پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے سری لنکن ایئرلائنز سے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر3 ایئربس 330 طیارے حاصل کیے گئے ہیں، یہ طیارے ویٹ لیز پر حاصل کیے گئے ہیں یعنی ان طیاروں کو سری لنکن عملہ ہی آپریٹ کرے گا۔

  • وزیراعظم 14اگست کو پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کرینگے

    وزیراعظم 14اگست کو پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کرینگے

    کراچی : وزیراعظم چودہ اگست کو پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کرینگے، پی آئی اے پریمیئر سروس اسلام آباد سے لندن کیلئے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے کی پریمیئرسروس کا افتتاح کرینگے، جس کے بعد پی آئی اے پریمیئر سروس اسلام آباد سے لندن کیلئے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔

    سروس میں مہنگے داموں کرائے پر حاصل ایئربس330طیارہ آپریٹ کیا جائیگا، ایئربس330طیارے کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ کر دیا گیا ہے، طیارے پر خصوصی رنگ کرنے پر بھی پی آئی اے کو کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑے۔

    ذرائع کے مطابق شاہی سواری کو تیار کرنے کیلئے پی آئی اے کے انجینئرنگ کا عملہ دن رات طیارے کو تیار کرنے میں مصروف ہے تاکہ 14اگست سے پہلے طیارے کو مکمل کیا جاسکے، پریمیئر سروس کیلئے پی آئی اے نے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر تین ایئربس 330طیارے حاصل کئے ہیں۔

    پی آئی اے ویٹ لسٹ پرحاصل کئے گئے ایک طیارے کا آٹھ ہزار ڈالر فی گھنٹہ کرایہ ادا کرے گی۔

    اس سے قبل پی آئی اے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ پی آئی اے 14 اگست سے پریمیئر سروس کا آغاز کررہا ہے۔

    پی آئی اے نے پریمیئر سروس کیلئے اسٹاف کے نئے یونیفارم کی رونمائی بھی کی تھی، ترجمان پی آئی اے نے اپنے ٹویٹ پیغام میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی نئی پریمیئر سروس کیلئے عملے کے ارکان کے نئے یونیفارم کی تصویر جاری کی۔