Tag: PIA PRIVATIZATION AVIATION DIVISION STRIKE

  • پی آئی اے کی نجکاری، ایوی ایشن ڈیویژن کل مظاہرین سے مذاکرات کرے گا

    پی آئی اے کی نجکاری، ایوی ایشن ڈیویژن کل مظاہرین سے مذاکرات کرے گا

    کراچی: قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف ہونے والے احتجاج کے تیسرے روز ایویشن ڈیویژن کے حکام نے مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

    پی آئی اے ملازمین کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کل ایک بجے ایوی ایشن سیکرٹری سے ملاقات کرے گی، مذاکرات کے لئے پی آئی اے کے چیئرمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ شرکت کریں۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے نجکاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اوردفاتربند کردیے گئے ہیں تاہم ایئرپورٹس پرقائم دفاتر میں کام جاری ہے۔

    ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیتی۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات منظور نہ کیے تو دو فروری سے فلائٹ آپریشن بند کردیا جائے گا۔