Tag: pia protest

  • عمران خان نے خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ کی حمایت کردی

    عمران خان نے خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ کی حمایت کردی

    پشاور: عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کےاسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ عدالتی حکم ہے،ن لیگ ڈاکٹروں کو اکسارہی ہے،امیرمقام کے خلاف مقدمہ کرائیں گے۔

    پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف کپتان ملازمین کے ساتھ ڈٹے رہے، لیکن خیبرپختونخوا میں لازمی سروس ایکٹ کی حمایت کردی۔

    عمران خان نے کہا سرکاری اسپتالوں کو بیچ نہیں رہے، لازمی سروس ایکٹ عدالتی حکم ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے ساتھ ہر گز نہ ملایا جائے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے الزام لگایا کہ ن لیگ ڈاکٹروں کو اکسارہی ہے امیر مقام اسی لئے اسپتال گئے۔

    ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے عمران خان نے دعوٰی کیا کچھ لوگ ذاتی مفاد کے لیےخیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں بہتری لانے کی کوشش میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

  • پی آئی اے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں بلکہ امانت ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

    پی آئی اے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں بلکہ امانت ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے بلکہ عوام کی امانت ہے، پی آئی اے کو حکومت کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج میں شرکت کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فاروق ستار نے پی آئی اے کی نجکاری کو تباہ کاری قراردے دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی سزا ملازمین کو بھگتنا پڑ رہی ہے ، اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ملازمین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں نجکاری نہیں بلکہ تباہ کاری ہے، اگر حکمران نجکاری اور تباہ کاری کا فرق نہیں جانتے تو ہم بتا دیتے ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کے لاپتہ ملازمین کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین اور حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم پی آئی اے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں جنہیں اسلام آباد جاکر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے سامنے رکھیں گے۔

  • پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے حکومت کو چھتیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

    پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے حکومت کو چھتیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

    کراچی : پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے لاپتہ ملازمین کی بازیابی کیلئے حکومت کو چھتیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ عدم بازیابی پر پیر کو ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی جانب مارچ کیا جائیگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔

    ایکشن کمیٹی اور حکومت اپنے اپنے مؤقف سے ٹس سے مس نہ ہوئیں۔ ،حکومت کامذاکرات سے پہلے ہڑتال ختم کرنے کا اصرار ہے جبکہ ہڑتالی ملازمین پہلے بات چیت اورپھر کام کرنے پر تیار ہیں۔

    چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ نے کہاہے کہ پہلی بار حکومتی وفد سے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے لہٰذا مشاورت سے مسئلہ حل کریں گے۔

    جب کہ ہم نے اپنی تمام باتیں وزیر مملکت کے سامنے رکھ دی ہیں اور یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے 4 لاپتہ افراد کوفوری بازیاب کرایا جائے۔ ایکشن کمیٹی نے لاپتہ ملازمین کی بازیابی کیلئے حکومت کو چھتیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی۔

  • کراچی جناح ٹرمینل پرفائرنگ کامقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں درج

    کراچی جناح ٹرمینل پرفائرنگ کامقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں درج

    کراچی : جناح ٹرمینل پر پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کامقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےوفاقی وزیرپرویز رشید، سمیت مشاہد اللہ،شجاعت عظیم،بریگیڈئرریٹائرڈ آصف اورمقصود احمد عرف ماما کو نامزد کیاہے.

    ایف آئی آر میں ان پانچوں افراد پرواقعے کی سازش کا الزام لگایاگیاہے، پولیس کے مطابق ان پانچ افراد کےنام سازش مجرمانہ کےطور پر درج کرلئے گئےہیں

    ایف آئی آر میں قتل اقدام قتل اور دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دوفروری کو ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں پی آئی اے دوملازمین عنایت رضا اور سلیم اکبر جاں بحق ہوئےتھے۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق مقدمہ عدالتی احکامات پر درج کیا گیا۔

  • پی آئی اے ملازمین کا احتجاج: پالپا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی

    پی آئی اے ملازمین کا احتجاج: پالپا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی

    کراچی : پی آئی اے کےاحتجاجی ملازمین اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ فضائی آپریشن کی بحالی پرپالپا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پالپا عامرہاشمی نےفضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کی مخالفت پر انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، جاں بحق ساتھیوں کاسُوگ منالیا۔ اب فلائٹ آپریشن بحال ہوناچاہئے۔

    صدرپالپاعامرہاشمی نےمسافروں کی تکلیف کااحساس کرتےہوئےکہا کہ پی آئی اے آپریشن بحالی کی بات کی توکھلےعام اورصاف الفاظ میں دھمکیاں دی گئیں۔

    دوسری جانب عامرہاشمی کےبیان پر پالپا کی ایگزیکٹوکمیٹی کاہنگامی اجلاس طلب کرکے مشاورت کیلئےسرجوڑ لئےگئے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین نجکاری محمد زبیربھی دوٹوک کہہ چکے ہیں کہ اصل مذاکرات فضائی آپریشن کی بحالی پرہی ہوں گے۔

  • پی آئی اے کو جان بوجھ کر تباہ کیا جارہا ہے، عمران خان

    پی آئی اے کو جان بوجھ کر تباہ کیا جارہا ہے، عمران خان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو جان بوجھ کر تباہ کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں پی آئی اے مُلازمین کے دھرنے میں شرکت کے موقع پر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے آج کراچی میں پی آئی اے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے دھرنے میں شرکت کی، پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہہدیداران سے گفتگو کرتےہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو جان بوجھ کر تباہ کیا جارہا ہے۔

    عمران خان نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے ملازمین کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور لازمی سروسز ایکٹ واپس لیں اور مسافروں کی خاطر ملازمین سے مذاکرات کئے جائیں اور چار لاپتہ ملازمین کو فوری بازیاب کرایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ملازمین کے خدشات دور کرے۔ جمہوریت ڈنڈے اور بندوق سے نہیں چلتی۔ پی آئی اے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر پی آئی اے کو تباہ کیاجارہا ہے۔حکومت بتائے نجکاری سے ملازمین اور عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟

    اس سے قبل عمران خان جب کراچی آئے تو سب سے پہلے پی آئی اے ملازمین کے دھرنے میں پہنچے۔ اورفائرنگ سے جاں بحق ملازمین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

    عمران خان ایئرپورٹ سے باہر آئے تو کارکنوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے موجود تھی۔ عمران خان بس پر بنے اسٹیج پر چڑھے اور حکومت کو مہنگائی میں کمی کیلئے پانچ مطالبات یاد دلائے۔

    عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب جدہ میں آپ کی اسٹیل مل چل رہی ہے اور یہاں کی بند ہورہی ہے، کپتان نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگرقیمتیں نیچےنہیں کی گئیں تو کارکن سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ جس کی تیاری کر لی ہے۔

  • حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نےعوام کے زندگی اجیرن کردی، عمران خان

    حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نےعوام کے زندگی اجیرن کردی، عمران خان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف کل کراچی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ مہنگائی،بیروزگاری اوروفاقی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے عوام کے زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں، اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونے کا وقت آگیا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے عوام خوف کی زنجیریں توڑ ڈالیں ،انہوں نے کہا کل کراچی میں اہم خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان ہفتے کو حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔

  • فائرنگ سے جاں بحق پی آئی اے ملازمین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

    فائرنگ سے جاں بحق پی آئی اے ملازمین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

    کراچی : پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران کراچی ائیر پورٹ پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق عنایت رضا اور سلیم اکبر کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی عنایت رضا کو 4 سے 6فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی۔ سلیم اکبر کو سینے پر بائیں جانب گولی لگی.

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے جاں بحق ملازم عنایت رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ عنایت رضاکو الٹے ہاتھ کی طرف طرف سینے پر گولی لگی جو ان کے سیدھے ہاتھ کی طرف پیٹھ سے باہر نکلی۔

    عنایت رضا کو چار سے چھ فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی ۔ اسی واقعے میں فائرنگ سے جاں بحق سلیم اکبر کی ایڈیشنل پولیس سرجن کی رپورٹ سامنے آگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر کرافٹ انجیئنر سلیم اکبر کو گولی سینے پر بائیں جانب لگی، گولی پیٹ سے دائیں جانب نکل گئی جس کے باعث موت واقع ہوئی۔

    ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کے واقعے کے بہت سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں، گولیوں کے خول فارنسک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیے تھے رپورٹ کا انتظار ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز میں واقعے میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کرلیا جائے گا۔

  • پی آئی اے احتجاج : سول ایوی ایشن نے نجی ائیرلائن سے مدد طلب کرلی

    پی آئی اے احتجاج : سول ایوی ایشن نے نجی ائیرلائن سے مدد طلب کرلی

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیرلائن سے مدد مانگ لی، نجی ائیرلائن کواضافی ڈومیسٹک پروازیں چلانےکی ہدایت کردی گئی.

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو پریشانی سےبچانے کے لئے نجی ائیرلائن سے مدد طلب کرلی ہے۔

    پی آئی اے اسٹاف کے احتجاج کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئرلائن کو خصوصی پروازیں شروع کرنےکی ہدایت کردی.

    ذرائع کے مطابق نجی کمپنی سے لاہور،کراچی اوراسلام آباد کے لئےاضافی پروازوں کا کہا گیا ہے۔ لاہورسےکراچی کیلئےشام ساڑھے چھے بجے اوررات آٹھ بجےپروازیں روانہ ہونگی۔

    اسلام آباد سے کراچی کے لئے صبح پونے نوبجے اور رات گیارہ بجے پروازیں روانہ ہوں گی۔ جبکہ کراچی سے لاہور رات پونے گیارہ اور سوا گیارہ بجے پروازیں روانہ ہوں گی۔