Tag: pia pso

  • پی آئی اے کے مسافروں کیلیے اچھی خبر آگئی

    پی آئی اے کے مسافروں کیلیے اچھی خبر آگئی

    کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سے فیول کی مد میں ادائیگی کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پی ایس او کو آج 22کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے، پی آئی اے نے ہفتہ اور اتوار کی فیولنگ کیلئے22کروڑ روپے کی ادائیگی کی۔

    جس کے بعد پی ایس اونے پی آئی اے کے اہم روٹس کیلئے جانیوالی پروازوں کو ایندھن کی فراہمی شروع کردی، پی آئی اے نے یہ رقم یومیہ ادائیگی کی مد میں ادا کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے ،پی ایس او میں فیول کی یومیہ ادائیگی کا معاملہ تقریباً حل ہوگیا ہے، جلد ہی آئی اے کی پروازوں کا پرانا شیڈول بحال ہوجائے گا۔

    PIA

    علاوہ ازیں آج قومی ائیر لائن کی مزید 18 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں جن میں کراچی آنے جانے کی 14 پروازیں بھی شامل ہیں۔

    کراچی سے لاہور، بہاولپور رحیم یار خان اور کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں جب کہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی کے 308 اور پی کے 368 منسوخ کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ دمام، مسقط، لاہور، بہاولپور، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے کراچی کی پروازیں منسوخ جب کہ اسلام آباد سے کراچی کیلئے پی کے 319 اور پی کے 369 بھی منسوخ کردی گئیں۔

  • پی ایس او کی قومی ایئرلائن کو ایندھن کی فراہمی معطلی کے بعد بحال

    پی ایس او کی قومی ایئرلائن کو ایندھن کی فراہمی معطلی کے بعد بحال

    کراچی: پی ایس او نے قومی ایئر لائن کو ایندھن کی فراہمی بند کردی، کراچی سے لاہور، اسلام آباد کی پروازوں کو ایندھن فراہم نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے 7 دن میں پی ایس او کو ادائیگی نہ کرنے پر پی ایس او نے قومی ایئرلائن کو ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے۔

    ذرائع پی ایس او کے مطابق پی آئی اے کو جزوی طور پر ایندھن کی فراہمی روکی گئی ہے، واجبات ادا نہ کیے گئے تو دوسری جگہوں پر بھی فیول کی فراہمی بند کردیں گے۔

    پی ایس او کے مطابق پی آئی اے کے واجبات 17 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئے ہیں، پی آئی اے نے 6 دن سے روزانہ کی بنیاد پر واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔

    فیول کی فراہمی بحال

    بعدازاں پی ایس او نے پی آئی اے حکام کی یقین دہانی کے بعد فیول کی فراہمی بحال کردی، ترجمان پی ایس او کے مطابق یہ سہولت کل دوپہر ایک بجے تک فراہم کی گئی ہے، کل ایک بجے تک رواں ہفتے کی ادائیگی نہ ہوئی تو فیول فراہمی بند کردیں گے۔

    مزید پڑھیں: واجبات کی عدم ادائیگی: پی ایس او کا پی آئی اے کو ایندھن دینے سے انکار

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او کی جانب سے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کی جاچکی ہے، جسے مذاکرات کے بعد بحال کردیا گیا تھا۔