Tag: PIA

پی آئی اے کا مکمل نام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہے۔ یہ پاکستان کی قومی ایئرلائن ہے اور ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن بھی ہے۔ پی آئی اے تقریباً 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ملک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اور جنوبی امریکہ تک جاتی ہیں۔

پی آئی اے اپنے مسافروں کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے جن میں شامل ہیں:

  • کوڈ شیئر: دنیا کی کئی بڑی ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس سے مسافر دنیا کے مختلف حصوں میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔
  • مختلف کلاسز:  اپنے مسافروں کو مختلف کلاسز میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جن میں اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس شامل ہیں۔
  • کیمپ اور ہوٹلز: ایئرلائن نے پاکستان کے مختلف شہروں میں کیمپ اور ہوٹلز بھی قائم کیے ہوئے ہیں۔
  • PIA
  • پی آئی اے PIA
  • پی آئی اے  کا بوئنگ 777 طیارے کے 2 انجن فروخت کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارے کے 2 انجن فروخت کرنے کا فیصلہ

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے بوئنگ 777 طیارے کے 2 انجن فروخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انجن کی فروخت سے متعلق ٹینڈر طلب کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے بوئنگ 777 طیارے کے 2 انجن فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    پی آئی اےانتظامیہ نےانجن کی فروخت سے متعلق ٹینڈر طلب کرلئے ، حکام کا کہنا ہے کہ 777 طیارے کا انجن بلندی تک اڑانے کی صلاحیت رکھتاہے ، خواشمند افراد انجن کے ٹینڈر حاصل کرنے کے لیئے درخواست دے سکتے ہیں۔

    حکام نے مزید کہا کہ انجن خریدنےوالے خواہشمند کیلئے دونوں انجن ساتھ خریدنےکی شرط نہیں رکھی گئی، خواہشمند 28 مارچ 2022 تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

    گذشتہ سال اگست میں پی آئی اے نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا اے ٹی آر طیارہ 8.3 ملین روپے میں فروخت کردیا تھا ، طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکیدار کو دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق نیلامی شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم رپورٹ کی روشنی میں کی گئی جبکہ ناکارہ اے ٹی آر طیارے کے انجن، دیگر سامان وزن کے حساب سے فروخت کیا گیا۔

  • پی آئی اے کے سی ای او نے مدت ملازمت میں توسیع سے معذرت کرلی

    پی آئی اے کے سی ای او نے مدت ملازمت میں توسیع سے معذرت کرلی

    کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک کی 3 سالہ مدت ملازمت 25 اپریل کو ختم ہو رہی ہے، انہوں نے مدت ملازمت میں توسیع سے معذرت کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے مدت ملازمت میں توسیع سے معذرت کرلی، پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انہیں مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ملک کی 3 سالہ مدت ملازمت 25 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔

    پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کے لیے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے، سی ای او کے لیے 20 سال کا ایوی ایشن سیکٹر کا تجربہ درکار ہے۔

    کامیاب بزنس مین بھی سی ای او پی آئی اے کے عہدے کا اہل ہو سکتا ہے۔

  • پی آئی اے ملازمین کی پرانی مراعات کا سلسلہ ختم

    پی آئی اے ملازمین کی پرانی مراعات کا سلسلہ ختم

    کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ملازمین کے سفری ٹکٹ کی تبدیل شدہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین کی پرانی مراعات کا سلسلہ ختم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے ملازمین کے سفری ٹکٹ کی تبدیل شدہ پالیسی کا اعلان کردیا، نئی ایئر ٹکٹ پالیسی سے ملازمین کی پرانی مراعات ختم ہوجائیں گی۔

    حاضر سروس، ریٹائرڈ، کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن ملازمین ایئر ٹکٹ کے اہل ہوں گے تاہم وفات پا جانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو مفت ٹکٹ کی سہولیات ختم ہوجائیں گی۔

    ملازمین کے غیر شادی شدہ بچوں کو 27 سال کی عمر تک ٹکٹ فراہم ہوں گے، ریٹائرڈ اور وفات پانے والے ملازمین کے لے پالک بچوں کو سفری ٹکٹ نہیں ملے گا۔

  • پی آئی اے  کا  آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کا آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے آذربائیجان کے شہر باکو کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ، کراچی ،لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے آذربائیجان کے شہر باکو کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن کراچی اور لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی ، کراچی سے باکو کیلئے فلائٹ آپریشن 2 مارچ اور لاہور سے 5 مارچ کو شروع ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے باکو کے لیے ایئر بس اے320 طیارہ استعمال کرے گا ، لاہور سے باکو ہفتہ اور کراچی سے باکو بدھ کو دوطرفہ پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    گذشتہ سال قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے مختلف ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جن میں کینیائی دارالحکومت نیروبی ، کرغزستان کے دارالحکومت بشکک اور متحدہ عرب امارات کے شہر راسل خیمہ شامل تھے۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا کہنا تھا کہ خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

  • پی آئی اے: دیگر ممالک کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق خوشخبری

    پی آئی اے: دیگر ممالک کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق خوشخبری

    کراچی: قومی ایئر لائن نے دیگر ممالک کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کے لیے براہ راست پروازوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کے لیے براہ راست پروازوں کا فیصلہ کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ان تین ممالک کے لیے براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی پر کام تیز کر دیا گیا ہے، استنبول اور بینکاک کے لیے بھی دوبارہ براہ راست فضائی آپریشن کا پلان بنایا گیا ہے۔

    ارشد ملک کا کہنا تھا کہ برطانیہ، امریکا اور یورپی ملکوں کے لیے بھی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے یورپی، برطانوی اور امریکی سول ایوی ایشنز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ایاسا نے یورپی ملکوں کے لیے پروازیں چلانے کے لیے آڈٹ کا کہا ہے، آڈٹ کلیئر ہوتے ہی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

    انھوں نے کہا یورپی فضائی سیفٹی ایجنسی نے مکتوب لکھا ہے کہ وہ پاکستان آکر سول ایوی ایشن اور پی آئی اے دونوں کا آڈٹ کرنا چاہتا ہے، پی آئی اے نے اصرار کیا ہے کہ ایاسا جلد از جلد آڈٹ کرے تا کہ یورپ اور برطانیہ کے روٹس بحال کیے جا سکیں، قومی ایئر لائن آڈٹ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور بہت زیادہ پر امید ہے کہ پابندیاں جلد ختم ہوجائیں گی۔

    ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کا ایک جامع بزنس پلان آیٹا نے مرتب کر لیا ہے جسے اگلے ہفتے حکومت کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، پی آئی اے کے بقا کے لیے فنانشل ریسٹرکچرنگ ناگزیر ہے جس کے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن میں پروفیشنل لوگوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہوابازی کا بہت پوٹینشل ہے مگر بدقسمتی سے اس کو صنعت نہیں سمجھا جاتا، خلیجی ممالک میں ہوا بازی بحیثیت صنعت ملکی معیشیت کے سب سے بڑے شعبوں میں سے ایک ہے، وہاں پر قانون سازی اور بنیادی ڈھانچا ملکی ایئر لائنز اور ہوا بازی کی صنعت کے فروغ میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا پوری دنیا میں حکومتی پالیسی سے لے کر ایئر پورٹ کی سہولیات تک تمام عناصر ہوا بازی کو فروغ دیتی ہیں، بد قسمتی سے ہمارے ملک کی پالیسیاں اور اجازت نامے بھی خلیجی ایئر لائنز کو ترجیح دیتے ہیں، پاکستان میں سول ایوی ایشن کو ملکی ایئر لائنز اور اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو سپورٹ کرنا ہوگا، قومی ایئر لائن کے ساتھ ساتھ تمام مقامی ایئر لائنز کو بھی ترجیح دینی ہوگی، تب ہی پاکستانی ہوا بازی ترقی کرے گی۔

  • فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ، پی آئی اے کی کینیڈا جانے والے  عملے کی جانچ پڑتال

    فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ، پی آئی اے کی کینیڈا جانے والے عملے کی جانچ پڑتال

    کراچی : پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر کینیڈا جانیوالے عملے کے سفری دستاویزجمع کرنا شروع کر دیے، ڈھائی سال میں 5 فضائی میزبان ٹورنٹومیں جا کرغائب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر ایئرلائن انتظامیہ نے کینیڈا جانیوالے عملے کے سفری دستاویز بطور ضمانت ادارے میں جمع کرنا شروع کردیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور ضمانت سفری دستاویزات ادارے میں جمع کیےجارہےہیں، ڈھائی سال میں پی آئی اے کے5فضائی میزبان ٹورنٹومیں جا کرغائب ہوگئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پولیس رپورٹ آنے کے بعد 4 فضائی میزبانوں کوملازمت سےبرطرف کردیا گیا تھا ، برطرف کئے جانے والوں میں تین 3 فضائی میزبان شامل ہیں۔

    دو روز قبل پی آئی اے کا فضائی میزبان وقار احمد جدون کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے کے بعد لاپتا ہوگیا تھا،پی آئی اے نے وقار جدون کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے4فضائی میزبانوں کوملازمت سےبرطرف کیا ، فضائی میزبانوں کیخلاف وفاقی تحقیقاتی اداروں سے بھی تحقیقات کرائی جائے گی جبکہ کینیڈین حکومت سے بھی ان کیخلاف کارروائی کی درخواست کرٰیں گے۔

  • ‘ایف بی آر کا فیصلہ پی آئی اے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا’

    ‘ایف بی آر کا فیصلہ پی آئی اے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا’

    کراچی: قومی ایئر لائن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے فیصلے پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ اکاؤنٹس کی بندش کا فیصلہ پی آئی اے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے قومی ایئر لائن کے اکاؤنٹس کی بندش پر ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس کی مطلوب رقم 2016 سے 2020 تک کی ہے، جب کہ اس ضمن میں کابینہ کا اصلاحات تک 2016 سے 2020 کی رقم منجمد رکھنے کا فیصلہ موجود ہے۔

    پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متضاد ہے، یہ فیصلہ پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش ہے، اور یہ اقدام ادارے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا۔

    ایف بی آر کا پی آئی اے کیخلاف بڑا ایکشن

    ترجمان پی آئی اے نے کہا قومی ادارے نے 2021 میں 4.7 ارب نامساعد حالات کے باوجود ادا کیے، 2021 کے بقایا جات پہلے سے ہی جنوری 2022 میں ادا کیے جا رہے ہیں۔

    پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ ایک قومی ادارے ہونے اور حکومت کی ملکیت ہونے کے باوجود ایسا قدم نا قابل فہم ہے۔

    واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکٹس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں، ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کیے جانے والی ایف ای ڈی جمع نہیں کرائی۔

  • کراچی : پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کرغائب

    کراچی : پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کرغائب

    کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا فضائی میزبان (فلائٹ اسٹیورڈ) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے کے بعد لاپتا ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کا وقار احمد جدون نامی فلائٹ اسٹیورڈ (فضائی میزبان) اس ہوٹل سے غائب ہوا جہاں وہ ٹھہرا ہوا تھا۔

    اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع اس وقت سامنے آئی جب ایئرلائن کے سینئر اسٹاف نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، فلائٹ اسٹیورڈ وقار دیگر عملے کے ساتھ ہوٹل میں رہائش پزیر تھا۔

    فضائی میزبان کے غائب ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر نہ پہنچنے سے ہوا، وقار جدون کو23 جنوری کی ٹورنٹو سے اسلام آباد کی پرواز پر بطور فلائٹ اسٹیورڈ ڈیوٹی انجام دینا تھی۔

    فضائی میزبان کی عدم موجودگی کے بارے میں ائیرلائن ہیڈ آفس حکام کو آگاہ کردیا گیا، ٹورنٹو میں پی آئی اے حکام نے وقار جدون کی گمشدگی بارے میں مقامی حکام کو بھی اطلاع دے دی۔

    ذرائع کے مطابق لاپتہ فضائی میزبان مبینہ طور پر امیگریشن حصول کی غرض سے غائب ہوا ہے، اس سے قبل بھی پی آئی اے فضائی عملے کے ارکان ٹورنٹو پہنچ کر امیگریشن کے لئے ہوٹل سے غائب ہوچکے ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پولیس رپورٹ کے بعد وقار جدون کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کے گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے، وقار جدون کے واجبات ضبتگی کے ساتھ اسے ملازمت سے بھی برخاست کردیا جائے گا۔

  • پاکستان سے برطانیہ اور یورپ جانے والے مسافروں کیلئے بڑی خبر

    پاکستان سے برطانیہ اور یورپ جانے والے مسافروں کیلئے بڑی خبر

    کراچی: یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی کلیئرنس کے بعد پی آئی اے مارچ اور اپریل کے درمیان برطانیہ اور یورپ کیلئے اپنی پروازیں شروع کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے پاکستانی طیاروں اور پی آئی اے پر پابندی کا معاملے پر قومی ایئرلائن کے ایاسا سے روابط کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا آئندہ ماہ پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گا ، ایاسا نے اجازت نامہ بحالی کیلئے ایک مربوط لائحہ عمل سے پی آئی اے کو آگاہ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاوٴ کے سی اے اے آڈٹ کے بعد ایاسا پی آئی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات کاازسر نو جائزہ لے گا، ایاسا کی ازسرنو جائزہ کے بعد پاکستانی طیاروں اور پی آئی اے کے بحالی کے امکانات ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایاسا کی جانب سے ازسر نو جائزہ کے بعد پی آئی اے کی پروازوں کا بحالی کا اجازت کا شیڈول جاری کیا جائے گا ، ایاسا کی کلیئرنس کے بعد پی آئی اے مارچ اور اپریل کے درمیان برطانیہ اور یورپ کیلئے اپنی پروازیں شروع کرے گا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے سیفٹی ،آپریشن اور انجینئرنگ کے شعبوں میں اقدامات سے متعلق ایاسا کے تحفظات دور کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق پی آئی اے ایاسا کی جانب سے کسی بھی آڈٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، پی آئی اے کا فلائٹ سیفٹی انڈیکس عالمی معیار کے بعد اور تاریخ کے سب سے بلند درجے پر ہے۔

  • پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ جانے والی پروازوں سے پابندی ختم کرنے کی درخواست

    پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ جانے والی پروازوں سے پابندی ختم کرنے کی درخواست

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے نے یورپی یونین ا یئر سیفٹی ایجنسی سے یورپ اور برطانیہ جانے والی پروازوں سے پابندی ختم کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے معاملے پر پی آئی اے نے یورپی یونین ا یئر سیفٹی ایجنسی ایاسا سے رابطہ کیا اور کہا اکاؤ نےسی اے اے پر سگنیفیکنٹ سیفٹی کنسرن ختم کردیا، یورپ اور برطانیہ جانے والی پروازوں سے پابندی ختم کی جائے۔

    پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاؤ کی رپورٹ کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے پر نظر ثانی کرے تاکہ پی آئی اے بر طانیہ اور یورپ کے لئے فلائٹ آپریشن دو بارہ سے شروع کر سکے۔

    یاد رہے دو روز قبل عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤنے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر سیفٹی سگنی فکینٹ کنسرن ( ایس ایس سی ) ختم کردیا تھا، جس کے بعد یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے امکان روشن ہوگئے تھے۔

    خیال رہے اکاؤ نے سی اے اے کے آڈٹ کے دوران72.77 فیصد رینکنگ دی تھی اور سی اے اے کے آڈٹ کے دوران اکاؤنے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے دسمبر میں سی اے اے کا مکمل طور پر آڈٹ کیا تھا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار کی تعریف کی تھی۔