Tag: PIA

پی آئی اے کا مکمل نام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہے۔ یہ پاکستان کی قومی ایئرلائن ہے اور ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن بھی ہے۔ پی آئی اے تقریباً 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ملک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اور جنوبی امریکہ تک جاتی ہیں۔

پی آئی اے اپنے مسافروں کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے جن میں شامل ہیں:

  • کوڈ شیئر: دنیا کی کئی بڑی ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس سے مسافر دنیا کے مختلف حصوں میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔
  • مختلف کلاسز:  اپنے مسافروں کو مختلف کلاسز میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جن میں اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس شامل ہیں۔
  • کیمپ اور ہوٹلز: ایئرلائن نے پاکستان کے مختلف شہروں میں کیمپ اور ہوٹلز بھی قائم کیے ہوئے ہیں۔
  • PIA
  • پی آئی اے PIA
  • سعودی عرب میں قرنطینہ، پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    سعودی عرب میں قرنطینہ، پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    کراچی : قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے قرنطینہ کے لیے 11 کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کی جانب سے سعودی عرب جانے والوں کی سہولت کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، ایئرلائن نے مسافروں کو قرنطینہ کے لیے 11 کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیاں قرنطینہ کیلئے مسافروں کو خدمات فراہم کریں گی ، کمپنیوں سے قرنطینہ کیلئے خدمات کا معاہدہ کیا گیا ہے، مسافر کمپنیوں سے قرنطینہ کیلئے واؤچر کا استعمال کرسکیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب نے پاکستان پر عائد فضائی سفری پابندیاں ختم کی تھیں اور کہا تھا کہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد مسافروں کو پانچ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے جبکہ روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ دکھانی ہوگی۔

    خیال رہے سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندی ختم کیے جانے کے بعد پی آئی اےنے ہفتہ وار33 پروازیں بڑھا کر 48 کر دی ہیں اب پی آئی اے پاکستان سے ‏سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار48 پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

  • پرواز کی اجازت نہ ملنے کے باوجود ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے

    پرواز کی اجازت نہ ملنے کے باوجود ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے

    کراچی: پرواز کی اجازت نہ ملنے کے باوجود قومی ایئرلائن نے ہندو یاتریوں کو پاکستان پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سول ایوی ایشن نے پاکستانی ایئر لائن کو اپنی ایئر لائن کے دباؤ پر پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، تاہم پی آئی اے نے متبادل انتظامات کے طور پر یاتریوں کو واہگہ کے ذریعے پاکستان منتقل کیا۔

    ہندو یاتریوں کا وفد دہلی سے واہگہ کے راستے لاہور پہنچا، جہاں ان کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور روانہ کر دیا گیا، واہگہ پہنچنے پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کی جانب سے ڈسٹرکٹ منیجر لاہور عبدالمقدم خان نے وفد کا استقبال کیا۔

    واہگہ سے پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست ایم این اے رمیش کمار نے یاتریوں کی قیادت کی، اور خصوصی پرواز پر 161 یاتریوں کو لاہور سے پشاور روانہ کیا گیا۔

    یاتریوں نے پی آئی اے کی خدمات کو سراہا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے خصوصی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

    مقبوضہ کشمیر کے مندر میں بھگدڑ، 12 یاتری ہلاک

    سی ای او پی آئی اے نے اس موقع پر کہا قومی ایئرلائن پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی انتظامات کر رہی ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے مقدس مقامات ہیں جن کی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

    ارشد ملک نے کہا ہم نے 2021 میں شمالی علاقہ جات کے آپریشن میں توسیع کی، اور ہندو یاتریوں کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کیں، 2022 میں اس آپریشن میں مزید توسیع کے بعد بیساکھی کے لیے سکھ یاتریوں اور بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے بھی پیکج ترتیب دے رہے ہیں۔

    سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا پی آئی اے بلاتفریق ہر مذہب کے پیروکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

  • پی آئی اے نے ہوا بازی کی صنعت میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    پی آئی اے نے ہوا بازی کی صنعت میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا ائیربس 320 کا سیمولیٹر حاصل کرلیا ، سیمولیٹر پائلٹس کی تربیت، ریفریشر کورسس اور ائیر سیفٹی کیلئے لازم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ہوا بازی کی صنعت میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کا پہلا ائیربس 320 کا سیمولیٹر حاصل کرلیا ہے۔

    جدید ترین خصوصیات کا حامل سیمولیٹر اس خطے میں سب سے پہلے پاکستان میں لگے گا، سیمولیٹر پائلٹس کی تربیت، ریفریشر کورسس اور ائیر سیفٹی کیلئے لازم ہوتا ہے۔

    پاکستان میں 670 ائیربس 320 پائلٹس ہونے کے باوجود سیمولیٹر دستیاب نہیں تھا ، جس کے باعث تمام پائلٹس A320 پر تربیت اور ریفریشر کیلئے بیرون ملک جاتے تھے جبکہ تربیت کو جانچنے کیلئے سول ایوایشن کا انسپکٹر بھی طالب علم پائلٹس کے چیک کیلئے ہمراہ جاتے تھے۔

    پائلٹس کی تربیت کا نرخ تقریبا 300 ڈالر فی گھنٹا فی پائلٹ بیرون ممالک میں حاصل کیا جاتا تھا جبکہ ٹکٹوں، رہائش اور یومیہ الاونس کی مد میں کثیر زرمبادلہ مقامی ائیرلائن صرف کرتی تھیں۔

    پی آئی اے کراچی میں سیمولیٹر کمپلکس بنا رہا ہے جس میں بوئنگ 747، بوئنگ 777 اور ائیربس 320 کے سیمولیٹر ایک جگہ نصب کئے جائیں گے اور تربیت کی جگہ کو ائیرپورٹ ہوٹل سے منسلک کردیا جائے گا تاکہ طالب علم پائلٹس یکسوئی سے تربیت پر توجہ دے سکیں۔

    پی آئی اے کا سیمولیٹر موو بائی وائر آل الیکٹرک ریئل وژن نوعیت کا ہے ، سیمولیٹر حقیقی کاک پٹ کے آخر اور باہر کے ماحول کو پیدا کرتا ہے جس پر حقیقی صورت حال پر تربیت کرائی جاتی ہے۔

    پی آئی اے نے یہ سیمولیٹر برطانوی کمپنی L3 ہیرس سے حاصل کیا ہے ، معاہدے پر سی ای او پی آئی اے اور L3 ہیرس کمپنی کے صدر رابن گلوور نے دستخط کئے۔

    معاہدے کی سادہ تقریب میں برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے خصوصی طور پر شرکت کی ، اس موقع پر رابن گلوور نے کہا کہ پاکستان میں نئی ٹیکنولوجی کے حامل سیمولیٹر کے آنے سے پاکستان میں تربیت کا معیار بہت بہتر ہوگا۔

    برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ گہری دوستی کے رشتے میں منسلک ہیں، اس جدید ایکوپمنٹ سے پاکستان ایوایشن بہت آگے بڑھے گی اور پاکستان میں مقامی سطح پر تربیت سے غیر منسلک پر پاکستان اور پی آئی اے کا انحصار کم ہوگا۔

    پی آئی اے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ آج پی آئی اے کیلیے ایک بہت خوش آئند دن ہے اور ہمارا ایک اہم منصوبہ مکمل ہورہا ہے ، پی آئی اے اپنے پائلٹس کو بیرون ممالک سے تربیت پر بہت زیادہ وسائل خرچ کیا کرتا تھا، اس سیمولیٹر کے ملک میں لگنے سے ناصرف پی آئی اے بلکہ دیگر ملکی ائیرلائنز کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔

    ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سیمولیٹر کمپلکس کراچی ائیرپورٹ پر قائم کیا جارہا ہے، جہاں تمام ائیرلائنز اور سی اے اے کا دفاتر اور تربیتی مراکز قائم ہیں، اس سیمولیٹر کے آنے سے پاکستان میں تربیت اور فضائی حفاظت کا معیار کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے مساوی ہوجائے گا۔

  • اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز کی سائیڈ ونڈ اسکرین فضا میں اچانک تڑخ گئی

    اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز کی سائیڈ ونڈ اسکرین فضا میں اچانک تڑخ گئی

    کراچی: سعودی عرب جانے والی پرواز کی سائیڈ ونڈ اسکرین فضا میں اچانک تڑخ گئی، جس کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی ایک پرواز کے ساتھ آج دوران پرواز حادثہ پیش آیا تھا، پرواز پی کے 9753 اسلام آباد سے ریاض جا رہی تھی، جب اچانک کاک پٹ کے سائیڈ کا شیشہ خراب موسم کے باعث تڑخ گیا۔

    دوران پرواز بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کے سائیڈ ونڈ اسکرین میں کریک کے باعث طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا۔

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو مرمت کے بعد ریاض روانہ کر دیا گیا تھا، اس سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے انجینئرز نے طیارے کی ونڈو اسکرین تبدیل کر دی تھی۔

    ایئرپورٹ پر غیر معمولی صورت حال، اچانک کیا ہوگیا؟

    ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ونڈو گلاس اسکرین پر کریک پڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے فوری رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔

    اے ٹی سی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کرائی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات کے تحت طیارے کو رن وے پر اتارا گیا تھا۔

    ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا تھا۔

  • جہازوں اور ائیرلائنز کی ویڈیوز بنانے والے چینی بلاگر کی پاکستان آمد

    جہازوں اور ائیرلائنز کی ویڈیوز بنانے والے چینی بلاگر کی پاکستان آمد

    کراچی : بین الاقوامی ٹریول و ایوی ایشن بلاگر سیم چوئی پاکستان پہنچ گئے، سیم چوئی پی آئی اے کی خصوصی مہمان کی حیثیت سے پاکستان آئے ہیں۔

    سیم چوئی ہوابازی کی صنعت کے سب سے نامی گرامی رپورٹر اور مبصر بھی ہیں، سیم چوئی کی بنائی گئی جہازوں اور ائیرلائنز کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر 60 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ رکھی ہیں۔

    دنیا کی تمام جہاز ساز کمپنیاں اپنے نئے جہازوں کی جائزہ ویڈیوز کیلئے سیم چوئی کی خدمات لیتے ہیں کیونکہ سیم چوئی ائیرلائنز کی سروس پر گہری تنقیدی نظر رکھتے ہیں۔

    ان کی پاکستان آمد کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیم چوئی پی آئی اے کی سروس اور شمالی علاقہ جات کی منظر کشی کریں گے۔

    اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیم چوئی نے کہا کہ اب تک بہت ساری ائیرلائنز کو کور کیا ہے مگر اس صنعت کے ارتقاء میں پی آئی اے کا بہت اہم کردار ہے۔

    بلاگر سیم چوئی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دنیا بھر میں فضائی خدمات کے کردار کے حوالے سے ایک بہت دلچسپ کہانی ہے جس کو بیان کیا جانا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نو سال بعد دوبارہ پاکستان آیا ہوں اور ہمیشہ سے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا معترف رہا ہوں۔

    سیم چوئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر فرد ملتے ہی چائے اور کھانا کھلانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے جو دنیا میں کہیں نہیں دیکھا، پاکستان کے جہاز پر سوار ہونے کے ساتھ ہی ایسا لگتا ہے آپ پاکستان آگئے ہیں۔

    سیم چوئی کو بچپن سے ہی ہوا بازی کا شوق تھا، وہ اپنی نو عمری میں ہی ایئر پورٹ جا کر جہازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف دیکھا کرتے تھے جس سے ہوا بازی کا شوق پیدا ہوا۔

    سیم چوئی نے ہانگ کانگ کے کنگز کالج میں سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کی اور آسٹریلیا کی یونیورسٹی میں یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سے اکنامکس اینڈ فنانس میں گریجویشن کیا۔

  • پی آئی اے کا  4 نئے جدید  طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کا 4 نئے جدید طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ

    کراچی : قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے 4 نئے طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، جدید ایئربس 320 جہاز لیز پر حاصل کیےجارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن(پی آئی اے) بزنس پلان کے تحت بیڑے میں نئے طیارے شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پی آئی اےمیں مزید4 نئےجدید طیارے فروری تک بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید ایئربس 320 جہاز لیز پر حاصل کیےجارہے ہیں ، جس کے بعد پی آئی اے کے بیڑے میں ائیر بس طیاروں کی تعداد 18 ہو جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق موجودہ بیڑے میں 11 ائیر بس ،12 بوئنگ 777 اور6 اے ٹی آر طیارے فعال ہیں، 4 نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اےکےبیڑےمیں بوئنگ777اورائیربس طیاروں کی تعداد 44 ہو جائے گی۔

    سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی سربراہی میں تاحال3 نئے طیارے بیڑے میں شامل کیے گئے ہیں، ان طیاروں سے قومی ایئرلائن اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا۔

    یاد رہے ستمبر میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے حاصل کیے تھے ، دونوں طیارے 2017ساخت کے ہیں۔

  • سفری پابندی ختم  ، سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے پی آئی اے کا بڑا اعلان

    سفری پابندی ختم ، سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے پی آئی اے کا بڑا اعلان

    کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی ختم کرنے کے بعد قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا، پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 35پروازیں چلائے گی ، پروازیں جدہ،مدینہ، ریاض ،دمام اور الکسیم کے لیے روانہ ہوں گی۔

    انتظامیہ کے مطابق پاکستان سےجانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں5دن لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا۔

    یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان، برازیل، ویتنام سمیت دیگر ممالک پر عائد فضائی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، سفری پابندی ختم ہونے کے بعد یکم دسمبر سے پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت سے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے کے بعد مسافروں کو پانچ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے جبکہ روانگی سے 72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ دکھانی ہوگی۔

  • پی آئی اے کے ملازم کی حادثاتی موت، ادارے سے ملی رقم والد نے لے لی، بیوہ محروم

    پی آئی اے کے ملازم کی حادثاتی موت، ادارے سے ملی رقم والد نے لے لی، بیوہ محروم

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازم کی حادثاتی موت کے بعد ملازم کی بیوہ اپنا حق لینے کے لیے عدالت پہنچ گئیں، ادارے سے ملی 23 لاکھ روپے کی رقم ملازم کے والد وصول کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازم فراز احمد کی حادثاتی موت کے بعد ادارے سے ملی 23 لاکھ کی رقم والد نے وصول کرلی جس کے بعد بیوہ اور بیٹی اپنا حق حاصل کرنے سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔

    عدالت میں دائر کردہ درخواست میں ملازم کی بیوہ نے استدعا کی ہے کہ شوہر کی جگہ نوکری اور بچی کے تعلیمی اخراجات بھی ادا کیے جائیں۔

    درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ وراثت میں والد کا شرعی حق بیوہ کو دیا جائے۔

    پی آئی اے کے وکیل کا کہنا ہے کہ دعویٰ پرانے قانون کے تحت دائر کیا گیا لہٰذا اس کی داد رسی نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ درخواست پہلے دی گئی تھی تو فیصلہ پرانے قانون کے تحت ہوگا یا نئے قانون کے تحت جس پر بیوہ کے وکیل نے کہا کہ عدالتی نظیر موجود ہے کہ فیصلہ پرانے قانون کے تحت ہوگا۔

    جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ پرانا قانون موجود ہی نہیں تو اسے کیسے نافذ کرنے کا حکم دیں، حل یہ ہے کہ پی آئی اے کو درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت دیں۔ فیصلہ خلاف آنے پر عدالت سے رجوع کا حق حاصل ہو جائے گا۔

    بیوہ کے وکیل نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ فیصلہ حق میں کردے تو مسئلہ ویسے ہی حل ہو جائے گا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ پی آئی اے بیوہ کی درخواست کا فیصلہ 2 ماہ میں کرے، تحقیق کی جائے کہ صرف ایک وارث کو 23 لاکھ کیسے ادا ہوئے؟ متوفی کے والد سے شرعی حق سے زائد رقم واپس لے کر بیوہ کو دی جائے۔

    سپریم کورٹ نے بیوہ کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

  • پی آئی اے کابل آپریشن کے لئے مکمل طور پر تیار

    پی آئی اے کابل آپریشن کے لئے مکمل طور پر تیار

    اسلام آباد : پی آئی اے کابل آپریشن کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ کابل ائیر پورٹ کنٹرول زون میں نہیں، جس کی وجہ سے انشورنس دس گنا زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کابل آپریشن کے لئے مکمل طور پر تیار ہے ،کابل آپریشن میں ریڈار کوور نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

    ارشد ملک کا کہنا تھا کہ کابل ائیر پورٹ کنٹرول زون میں نہیں، جس کی وجہ سے انشورنس دس گنا زیادہ ہے، انشورنس بڑھنے کے سبب اپریشن جاری نہیں رکھا جاسکتا ہے۔

    انھوں نے کہا پی آئی اے کی فلیٹ میں تین طیارے لائے ہیں ، آگے ماہ مزید تین طیارے پہنچ جائیں گے، نئے طیارے 2017 کے ماڈل کے ہوں گے، نئے معاہدے کے تحت اگر طیارہ گرانڈ ہوگا تو اس کا کرایہ ادا نہیں کیا جائے گا، نئے طیارے جو آئیں گے وہ اب پاور بائی آورر کے تحت کام کریں گے۔

    پی آئی اے کے سی ای او کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک پرندے ٹکرانے کے 60 واوعات ہوچکے ہیں ، پرندے ٹکرانے سے لاکھوں ڈالر کے اخراجات کا بوجھ پڑتا ہے ، انٹرنیشنل سیکٹر میں سعودی عرب اور گلف ممالک بہت اہم ہیں۔

    ارشد ملک نے مزید بتایا سعودی عرب سے چالیس فیصد ریونیو آتا تھا ، اگر یہ دونوں سیکٹر مکمل چلیں تو پی آئی اے دو ہزار انیس کی سطح پر آجائے گا ، پی آئی اے کا اپنے روٹس بھی بڑھانے کا پلان ہے۔

  • پی آئی اے نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

    پی آئی اے نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے اپنے کارکنان کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشدملک کا کہنا ہے کہ کیبن کریو کے واجب الادا الاؤنس کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے، کل تک تمام کیبن کریوز کو واجبات ادا کردیئےجائیں گے۔

    سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں پر عملےکو ملنےوالا الاؤنس تین سال سے التواکا شکار تھا، فلائٹ اسٹیورڈ،ایئرہوسٹز کو مجموعی طور پرتین کروڑ کی ادائیگی کی گئی، کئی سال سے خراب مالی حالت کے باعث الاؤنس ادا نہیں کر پا رہےتھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پی آئی اے اور دیگر اداروں کے برطرف ملازمین کی بحالی کامعاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، پی آئی ‏اے ایکٹ کے تحت بحال51 ملازمین سےرقم واپس لینےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن اور پی آئی اے میں تنازعہ

    ایئرلائن ذرائع کے مطابق 51 ملازمین کو پی آئی ‏اے ایکٹ مجموعی طور8کروڑ روپےتک ادائیگی کی گئی تھی

    یاد رہے کہ پی آئی اے میں 114 ملازمین ایکٹ سےپہلےبحال ہوئےتھے جس میں سے 63 ملازمین ریٹائر ہو چکے ہیں، 51 ‏ملازمین نے پارلیمنٹ ایکٹ 2010 کا فائدہ اٹھا کر رقم لی تھی۔