Tag: PIA

پی آئی اے کا مکمل نام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہے۔ یہ پاکستان کی قومی ایئرلائن ہے اور ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن بھی ہے۔ پی آئی اے تقریباً 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ملک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اور جنوبی امریکہ تک جاتی ہیں۔

پی آئی اے اپنے مسافروں کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے جن میں شامل ہیں:

  • کوڈ شیئر: دنیا کی کئی بڑی ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس سے مسافر دنیا کے مختلف حصوں میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔
  • مختلف کلاسز:  اپنے مسافروں کو مختلف کلاسز میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جن میں اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس شامل ہیں۔
  • کیمپ اور ہوٹلز: ایئرلائن نے پاکستان کے مختلف شہروں میں کیمپ اور ہوٹلز بھی قائم کیے ہوئے ہیں۔
  • PIA
  • پی آئی اے PIA
  • پاکستان سے کینیڈا جانے والے مسافروں پر بڑی  شرط عائد

    پاکستان سے کینیڈا جانے والے مسافروں پر بڑی شرط عائد

    کراچی : پی آئی اے نے کینیڈا جانیوالے مسافروں کیلئے پروازسے 72 گھنٹے قبل کوروناٹیسٹ لازمی قرار دے دیا اور ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی طور پر ساتھ رکھنے کی شرط عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں کے لیے ایس او پیزجاری کردیے، جسمیں کہا ہے کہ کینیڈاجانیوالےمسافروں کیلئےپروازسے72 گھنٹے قبل کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی طور پر ساتھ رکھنے کی شرط عائد کی ہے۔

    قومی ایئرلائن کی جانب سے 5 سال یا اس سے زائد عمرکے مسافروں کیلئے کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کینیڈاجانے والے مسافروں کو پروازسے قبل موبائل ایپ پر تفصیل جمع کرانا ہوگی۔

    ایس او پیز کے مطابق مسافروں کو کینیڈا میں قرنطینہ کرنے سے متعلق پلان بھی ایپ پردرج کرناہوگا جبکہ طیارےمیں بیٹھنےسےقبل مسافروں کاپی آئی اے کے ڈاکٹرمعائنہ کریں گے۔

    دوسری جانب پی آئی اے نے کینیڈا کے لیےبراہ راست پروازوں کے معاملے پر مسافروں کےکوروناٹیسٹ سےمتعلق لیباریٹریزکی فہرست جاری کردی ہے، جس میں 25 مستندلیباریٹریزکی کوروناوائرس ٹیسٹ قابل قبول ہوگی۔

    پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی کے12لیباریٹریزواسپتالوں سےکورونا ٹیسٹ کرائےجاسکتےہیں، کینیڈاجانے والے مسافروں کوفلائٹ سے72 گھنٹے قبل ٹیسٹ کرانالازمی ہوگا۔

    یاد رہے کینیڈین وزیرٹرانسپورٹ نے پاکستان پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات کی تھی۔

  • پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز کا ایروناٹیکل چارجز میں مزید 2 سال کی چھوٹ کا مطالبہ

    پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز کا ایروناٹیکل چارجز میں مزید 2 سال کی چھوٹ کا مطالبہ

    کراچی : کورونا کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہوابازی صنعت بھی متاثر ہے ، پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے ایروناٹیکل چارجز میں مزید 2 سال کی چھوٹ کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اندرون ملک جانے والی پروازوں پر ائیر نیوی گیشن اور ایروناٹیکل چارجزز کی وصولی کے معاملے پر پی آئی اے سمیت تما م نجی ائیر لاین نے ایروناٹیکل چارجز مزید دوسال کی چھوٹ کا مطالبہ کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر لائنز نے مطالبہ کیا ہے کہ سی اے اے کی جانب سے دوسال تک ملکی ائیر لائینز سے ائیروناٹئکل سمیت دیگرچارجز وصول نہ کئے جائیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

    سی اے اے نے یکم جون سے پروازوں پر لینڈنگ اور ٹیک آف سمیت ایئرپورٹس پر پارکنگ ، بورڈنگ چارجز،جہازوں کو پاور سپلائی اور ٹریمنل نیویگیشن چارجز  بھی وصول کرنا شروع کر دیئے جبکہ اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے امبارگیشن اور سیکیورٹی کی مد میں ٹیکس کی وصولی بھی شروع کردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیرلائنز کا بھی فضائی آپریشن متاثر ہوا ، کورونا کی ابتداء سے لیکر بڑے پیمانے پر فلائٹس آپریشن بھی معطل رہا ، جس کے باعث پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیر لائینزز متاثر ہوئیں اور اربوں روپے نقصان سا منا رہا۔

    ذرائع کے مطابق اس دوران تما م ائیر لائینزز کو مجموعی طور پر پندرہ سے 26 ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا جبکہ پرائس وار کی وجہ سے پی آئی اے سمیت نجی ائیر لاین کو یومیہ ایک کرورڑ روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے۔

    ائیر لائینز یو میہ پچاس فیصد فیول کے اخراجات بھی پورے نہیں کر پارہی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ائیر بلیو کو ساڑھے سات ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ سرین ائیر لائن کو چار ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا۔

  • پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز روانہ

    پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز روانہ

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگئی، پرواز پاکستان کی خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور جھیل سیف الملوک سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔ پرواز 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے 91 مسافر لے کر روانہ ہوئی۔

    غیر ملکی مہمانوں نے پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے لیے نہایت جوش و خروش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں سیاحوں میں شامل ہیں۔

    ایئر سفاری پرواز پاکستان کی خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور جھیل سیف الملوک سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔

    ترجمان کے مطابق ان دلکش نظاروں کے لیے صاف موسم انتہائی ضروری تھا، اس لیے ایئر سفاری کی ‏افتتاحی پرواز 12 جون کے بجائے 19 جون کو روانہ کی گئی۔

    پی آئی اے کے مطابق ایئر سفاری کے لیے یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسی نیٹڈ عملے والی ایئرلائن بن گئی

    پی آئی اے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسی نیٹڈ عملے والی ایئرلائن بن گئی

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسی نیٹڈ عملے والی ایئرلائن بن گئی ، پی آئی اے نے پائلٹس ، تمام فضائی و میزبانوں سمیت دیگر عملے کوویکسین لگانے کاہدف مکمل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق : قومی ایئرلائن پی آئی اے نےاپنےعملےکی ویکسی نیشن کاکام مکمل کر لیا جبکہ فرنٹ لائن ورکزکی مرحلہ وارویکسی نیشن کاعمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پائلٹس ، تمام فضائی و میزبانوں ،دیگر عملے کوویکسین لگانے کاہدف مکمل کیا ہے۔

    اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے کہا ہے کہ پی آئی اےمکمل طورپرمحفوظ عملےوالی پہلی پاکستانی ایئرلائن بن گئی ہے ، تمام حفاظتی اقدامات پر مکمل طورپرعمل کیاجارہاہے، پی آئی اےانتظامیہ مسافروں اورملازمین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔

    خیال رہے اپریل میں پی آئی اے نے کرونا سے بچاؤ کیلئے پائلٹس اور فرنٹ لائن ورکز کی مرحلہ وار ویکسی نیشن کا عمل شروع ‏کیا تھا اور تقریباََ ایک ہفتے میں خطے میں پہلے کووڈ ویکسینیٹڈ عملے والی ائیر لائن بننے کیلئے پہلا مرحلہ مکمل کیا۔

  • کورونا کے باوجود قومی ایئرلائن کی کارکردگی بہتر،  آپریٹنگ خسارہ صرف68 کروڑ رہ گیا

    کورونا کے باوجود قومی ایئرلائن کی کارکردگی بہتر، آپریٹنگ خسارہ صرف68 کروڑ رہ گیا

    کراچی : اقتصادی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی کورونا کے باوجود مجموعی طور پر بہتررہی اور آپریٹنگ خسارہ 7 ارب روپے سے کم ہوکر صرف68 کروڑ رہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ میں پی آئی اےکی کارکردگی سامنےآگئی ، سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی کوروناکےباوجودمجموعی طورپربہتررہی ، سال 2020-21 میں پی آئی اےکی مجموعی آمدن 97ارب8کروڑرہی اور آپریٹنگ خسارہ 7 ارب روپے سے کم ہوکر صرف68 کروڑ رہ گیا۔

    اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث تمام ایئرلائنزکی طرح پی آئی اے کا بھی فضائی آپریشن متاثرہوا ، کورونا کی ابتداسےلیکر بڑےپیمانےپر فلائٹس آپریشن معطل رہا۔

    رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کےلئےخصوصی پروازیں چلائی گئیں، 2020 میں جہازوں کی تعدادمیں کمی ہوئی لیکن روٹس میں اضافہ ہوا۔

    سروے میں بتایا گیا کہ پی آئی اےکاسیٹ فیکٹر رواں سال81 فیصد سے کم ہوکر 74 فیصد رہا، قومی ایئرلائن میں انتظامی امورکےساتھ ڈسپلن کو بھی کافی بہتر کیا۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے آپریٹنگ لاگت میں کٹوتی کے علاوہ آپریٹنگ لاگت میں بھی کمی لانے کے لئے رضاکارانہ علیحدگی رضاکارانہ اسکیم متعارف کرائی ، جس کے نتیجے میں 770 ملین روپے کی بچت ہوگی۔

  • پی آئی اے کا فضائی میزبانوں کے وزن اور قد کے جائزے کا فیصلہ

    پی آئی اے کا فضائی میزبانوں کے وزن اور قد کے جائزے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے وزن اور قد کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کریو کو صبح9بجے سے شام 5بجے تک فلائٹ سروسزآفس راولپنڈی رپورٹ کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے وزن اور قد کے جائزہ کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے اسلام آباد میں فضائی میزبانوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عملے کے جامع ڈیٹابیس اور گرومنگ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کریو کو صبح9بجے سے شام 5بجے تک فلائٹ سروسزآفس راولپنڈی رپورٹ کی ہدایت کی ہے۔

    ہدایت نامے میں کہا ہے کہ کیبن کریو 10جون سے پہلے فلائٹ سروس آفس کا دورہ کرکے ڈیٹا بیس مکمل کرائیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ پی آئی اے انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر 100 سے زائد فضائی میزبانوں کو ‏ترقی دی تھی ، ‏ترجمان پی آئی اے کے مطابق 100 سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ 6 سے 7 میں ترقی دی گئی ‏تمام فضائی میزبانوں کواعلیٰ کارکر دگی پر ترقیاں دی گئیں۔

    علاوہ ازیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن خطے میں پہلےکووڈ ویکسینٹڈ عملے والی ائیرلائن بننے ‏کیلئے ‏کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، اسی تناظر میں انہوں نے اپنے اہداف طے کرلئے ہیں۔

  • پی آئی اے کی ائیرسفاری کے ذریعے پاکستان کی بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع، کرایہ کتنا ہوگا؟

    پی آئی اے کی ائیرسفاری کے ذریعے پاکستان کی بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع، کرایہ کتنا ہوگا؟

    کراچی : پی آئی اے نے 12جون سے ایئر سفاری کا اعلان کرتے ہوئے یک طرفہ کرایہ 25ہزار روپے مقرر کردیا، ائیرسفاری کے ذریعے گلگت بلتستان میں موجود بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سیاحت کو فروغ دینے کا مشن جاری ہے، قومی ایئرلائن پی آئی اے نے12جون سے ایئر سفاری کا اعلان کردیا اور کہا ایئر سفاری ہفتے میں ایک دن آپریٹ ہوگی۔

    پی آئی اے نے ایئر سفاری کیلئے یکطرفہ کرایہ 25ہزار روپے مقرر کردیا ، ائیرسفاری کے ذریعے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو دیکھنے کا موقع ملے گا ، ائیر سفاری کالام ، جھیل سیف الملک ناگاپربت ، کے ٹو سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔

    گذشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ائیر سفاری شروع کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ائیرسفاری اسلام آباد سے ‏اسکردو کے لئے آپریٹ کی جائے گی۔

    پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ائیرسفاری سےمتعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور آئندہ ‏چندروز میں ائیرسفاری کا شیڈول جاری کر دیا جائےگا، ‏ائیرسفاری سے ملک میں سیاحت کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔

    خیال ر رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی باراسکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کی

  • پی آئی اے کا ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے اہم اقدام

    پی آئی اے کا ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے اہم اقدام

    کراچی: قومی انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے پورٹل سروس کا آغاز کردیا، سروس سے ملازمین کی مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے پورٹل سروس کا آغاز کردیا، پورٹل سروس پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کی ہدایات پر شروع کی گئی۔

    پی آئی اے چیف ہیومن ریسورس افسر عامر الطاف نے سرکلر جاری کردیا، سرکلر کے مطابق پورٹل سروس سے ملازمین کی مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پورٹل سروس پی آئی اے نے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کی ہے، پی آئی اے کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے الگ الگ ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے نے گزشتہ ماہ سے اپنے ملازمین کے لیے کرونا ویکسی نیشن بھی شروع کردی ہے، کرونا سے بچاؤ کے لیے پائلٹس اور فرنٹ لائن ورکرز کی مرحلہ وار ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔

  • سیاحت کا فروغ ، پی آئی اے نے  اہم سنگ میل عبور کرلیا

    سیاحت کا فروغ ، پی آئی اے نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    کراچی : پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کردیا ، ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ادارہ سیاحت کے فروغ میں کردارادا کرتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل عبور کرلیا ، پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کردیا ، تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے پروازاسکردو پہنچ گئی ، ایئر بس 320 میں 178مسافر اور عملے 8 افراد شامل تھے۔

    سی ای اوپی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ ادارہ سیاحت کےفروغ میں کرداراداکرتا رہے گا۔

    یاد رہے قومی ایئر لائن نے عید کے موقع پر کراچی سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کیا تھا ، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا تھا کہ کراچی سے اسکردو کے لیے پی آئی اے ایئر بس 320 طیارہ استعمال کرے گا۔ دوسری طرف ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق پی آئی اے شمالی علاقوں پر پروازوں کو بڑھا رہا ہے۔

    اس سے قبل 7 اپریل کو قومی ایئر لائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا، یہ ادارے کے لیے ایک اہم سنگ میل تھا، لاہور سے پہلی پرواز ایئر بس 320 کے ساتھ 160 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی تھی۔

  • طیارہ حادثہ کیس : سول ایوی ایشن کی دو ملازمین کیخلاف بڑی کارروائی

    طیارہ حادثہ کیس : سول ایوی ایشن کی دو ملازمین کیخلاف بڑی کارروائی

    کراچی : پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تحقیقات کی تکمیل تک دونوں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو نوکری پر بحال نہیں کیا جائے گا۔

    اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے دونوں ائیرٹریفک کنٹرولرز کو ڈیوٹی پر بحال کرنے سے روک دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جب تک ائیر ٹریفک کنٹرولرز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں وہ ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتے۔

    ڈی جی سی اے اے نے ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ جب تک طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل نہ ہوں اور حتمی رپورٹ جاری نہیں ہوتی دونوں اے ٹی سی اہلکار ائیر ٹریفک کنٹرول نہیں کرسکتے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ والے دن دونوں ائیر ٹریفک کنٹرولر اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے، ایک کنٹرولر اپروچ اور دوسرا ٹاور پر فرائض انجام دے رہا تھا۔

    طیارہ حادثہ کے بعد فوری بعد دونوں ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو ڈیوٹی کرنے سے روک دیا گیا تھا، مذکورہ ائیر ٹریفک کنٹرولرز کے لائسنس کی تجدید بھی نہیں گئی۔

    ذرائع کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ہر چھ ماہ بعد لائسنس کی تجدید کرانا لازمی ہوتا ہے اور اگر ایک سال سے زائد مدت بعد بھی لائسنس کی تجدید نہ ہو تو اس صورت میں اے ٹی سی کا دوبارہ کورس کرنا لازمی ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں ملنے والی کروڑوں روپے کی رقم کے بارے میں اہم فیصلہ

    یاد رہے کہ 22 مئی 2020کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی جناح گارڈن کی رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے۔