Tag: PIA

پی آئی اے کا مکمل نام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہے۔ یہ پاکستان کی قومی ایئرلائن ہے اور ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن بھی ہے۔ پی آئی اے تقریباً 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ملک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اور جنوبی امریکہ تک جاتی ہیں۔

پی آئی اے اپنے مسافروں کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے جن میں شامل ہیں:

  • کوڈ شیئر: دنیا کی کئی بڑی ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس سے مسافر دنیا کے مختلف حصوں میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔
  • مختلف کلاسز:  اپنے مسافروں کو مختلف کلاسز میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جن میں اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس شامل ہیں۔
  • کیمپ اور ہوٹلز: ایئرلائن نے پاکستان کے مختلف شہروں میں کیمپ اور ہوٹلز بھی قائم کیے ہوئے ہیں۔
  • PIA
  • پی آئی اے PIA
  • پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ ممبران کو کون سی مراعات ملیں گی؟

    پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ ممبران کو کون سی مراعات ملیں گی؟

    کرا چی: پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا اہم اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، چیئرمین ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر طارق باجوہ صدارت کریں گے، اجلاس میں بورڈ ممبران کے لیے 50 ہزار روپے فی اجلاس فیس مقرر کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

    بورڈ ارکان کے لیے مفت ہوائی ٹکٹ، اندرون و بیرون ملک سفر کی اجازت لی جائے گی، بورڈ ارکان کو اجلاس میں شرکت کے لیے رہائش کے لیے 20 ہزار روپے دینے کی سفارش بھی کی جائے گی۔

    مفت ٹیلیفون سہولت، بورڈ ارکان اور فیملیز کے لیے مفت ہوائی سفر کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں شیئر ہولڈرز کو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری کے نئے پلان کے حوالے سے بھی شیئر ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام شیئر ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    حکومت کا نیا فیصلہ، پی آئی اے کی نج کاری کب ہوگی؟

    واضح رہے کہ رواں ماہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حکومت نے نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نج کاری کمیشن کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیا ٹاسک مل گیا ہے جس کے تحت نج کاری 4 سے 5 ماہ قبل کی جائے گی، اور نج کاری سے قبل پی آئی اے کی معاشی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • حکومت کا نیا فیصلہ، پی آئی اے کی نج کاری کب ہوگی؟

    حکومت کا نیا فیصلہ، پی آئی اے کی نج کاری کب ہوگی؟

    اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حکومت نے نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نج کاری کمیشن کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیا ٹاسک مل گیا ہے جس کے تحت نج کاری 4 سے 5 ماہ قبل کی جائے گی، اور نج کاری سے قبل پی آئی اے کی معاشی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    امریکا کے روٹس کھولنے کےلیے سیکوریٹی آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت میں اضافہ کیا جائے گا، امریکی روٹس کھولنے کے لیے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جب کہ یورپ کے سفر کے لیے وائٹ باڈیز ایئر کرافٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پاس 777 بوئنگ 12 طیارے ہیں، ان طیاروں میں سے چھ 777 بوئنگ طیارے ہی متحرک ہیں، جب کہ 6 طیارے گراؤنڈ ہیں، جنھیں کم سرمایہ کاری سے فعال کیا جا سکتا ہے۔

    پی آئی اے نے 8 انٹرنیشنل روٹس بحال کر دیے

    پی آئی اے کے طیارے خریدنے پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ برقرار رکھی جائے گی، سیلز ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف راضی ہے، اس لیے نجکاری کے لیے آئندہ چند ہفتوں میں اظہار دل چسپی کی بولیاں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی آئی اے منفی مالیاتی حالت اور نیگٹو ایکویٹی ختم ہو چکی ہے۔

  • پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے معاملے میں اہم پیش رفت

    پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے معاملے میں اہم پیش رفت

    کراچی: پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، برطانوی سیفٹی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ماہ 12 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لیا جائے گا، برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کی ٹیم پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔

    برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دی تو پی آئی اے پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی بحال ہو جائیں گی، پی آئی اے پر برطانیہ میں جولائی 2020 سے پابندی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی انتظامیہ کو یورپی ملکوں میں بجالی کے بعد برطانیہ میں بھی پروازوں کی بحالی کا یقین ہے۔

    دبئی سے کراچی پہنچنے والی غیر ملکی پرواز کی غلط پارکنگ کا انکشاف

    پی آئی اے انتظامیہ نے برطانیہ کے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں اجازت ملتے ہی فوری پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے، پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم چند روز قبل برطانیہ میں فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لے کر واپس پاکستان پہنچ چکی ہے۔

  • ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بڑی خوشخبری

    ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بڑی خوشخبری

    کراچی : ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، ترجمان نے بتایا کہ ایئرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل ہواتھا ، 4 سال کےدوران مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کردیئے تھے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے، اضافے سے کم تجربہ کار افراد کو ادارے میں روکنے میں مدد ملے گی۔

    گزشتہ برسوں کے دوران قومی ایئر لائن نے اپنی افرادی قوت میں مسلسل کمی دیکھی ہے، ملازمین کی تعداد 7 ہزار سےکم رہ گئی جس میں مزید کمی آرہی ہے۔

     پی آئی اے  کے حوالے سے تمام خبریں

  • پی آئی اے سے چند ماہ میں سیکڑوں استعفے جمع کرائے جانے کا انکشاف

    پی آئی اے سے چند ماہ میں سیکڑوں استعفے جمع کرائے جانے کا انکشاف

    کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے سے چند ماہ میں سیکڑوں استعفے جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) ‏کے سیکریٹری جنرل نے پی آئی اے انتظامیہ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن سے انتہائی ہنر مند ایئر کرافٹ انجینئرز، آفیسر انجینئرز، اور تکنیکی ماہرین کے خیرباد کہنے کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے۔

    خط میں یہ تشویش ناک نشان دہی کی گئی ہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران سیکڑوں استعفے جمع کروائے جا چکے ہیں، اور بہت سے دیگر ہنر مند مستفعی ہونے کا ارادہ کر چکے ہیں، اتنی بڑی تعداد کا قومی ادارے کو چھوڑنا ہنر مند افرادی قوت کی سنگین کمی کا سبب بن سکتا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ ان عوامل کے نتیجے میں فضائی بیڑے کی حفاظت اور فضائی قابلیت کو برقرار رکھنے میں سنگین چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں، اور اس رجحان کی بنیادی وجہ 2016 سے جنود اور تنخواہوں میں عدم اضافہ اور ناکافی فوائد ہیں۔ موجودہ مہنگائی اور ٹیکسز کے حساب سے تنخواہوں اور دیگر مراعات کو ایڈجسٹ نہیں کیا گیا۔

    ان 16 ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کی اب کڑی نگرانی ہوگی، ایڈوائزری جاری

    خط کے مطابق تقابلی طور پران پیشہ ور افراد کو پیش کردہ معاوضہ مارکیٹ کے معیارات سے کافی نیچے ہے، ہوائی جہاز کے انجینئر فی الحال ملکی اور بین الاقوامی ہوا بازی کی تنظیموں کی طرف سے پیش کی جانے والی تنخواہوں کا تقریباً دسواں اور ٹیکنیشن بیسواں حصہ کماتے ہیں۔

    پاکستانی ایئر کرافٹ انجینئرز کی تنخواہ ڈھائی لاکھ سے 3 لاکھ اور ٹیکنیشن کی 50 ہزار سے 90 ہزار کے لگ بھگ ہے، جب کہ خلیجی ممالک میں انجینئرز کی تنخواہ 25 لاکھ اور ٹیکنیشن کی 9 لاکھ روپے بنتی ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ اس فوری مسئلے کو حل کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات تجویز کیے جاتے ہیں: موجودہ مارکیٹ کے معیارات اور افراط زر کے مطابق تنخواہ کے ڈھانچے پر نظر ثانی کی جائے، حوصلہ افزائی اور برقرار رکھنے کے لیے کیریئر کی ترقی کے مواقع متعارف کروائے جائیں۔

    تکنیکی عملے کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے فوائد میں اضافہ کیا جائے، بشمول ہاؤسنگ، میڈیکل کوریج، اہلیت کے الاؤنسز اور پنشن۔ اور اس اہم افرادی قوت کی حفاظت اور اسے برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔ اس معاملے کو حل کرنے سے نہ صرف پی آئی اے کی آپریشنل بہتری ہوگی، بلکہ یورپ اور برطانیہ میں آپریشنز کی بحالی سمیت آنے والے چیلنجوں سے بھی نمٹا جا سکے گا۔

  • پائلٹ کی غفلت ، پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    پائلٹ کی غفلت ، پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی : پائلٹ کی غفلت کے باعث پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا اور تمام مسافروں محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت و لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

    ذرائع نے بتایا قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 150 دمام سے ملتان جارہی تھی تاہم ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ موڑا گیا۔

    جس کے بعد لاہور کیلئے کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے غلط رن وے پر اتار دیا۔

    کپتان نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی رن وے کے بجائے رن وے نمبر 36 ایل پر جہاز کو اتارا ، لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی آف تھی۔

    ایئرلائن اتنظامیہ نے کپتان کی غفلت و لاپرواہی کا نوٹس لے لیا، ذرائع کے مطابق کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گراونڈ کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    PIA News- پی آئی اے

  • ٍفرانس کے بعد برطانیہ اور کینیڈا میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی، اہم خبر آگئی

    ٍفرانس کے بعد برطانیہ اور کینیڈا میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی، اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : پی آئی اے کی فرانس کے بعد کینیڈا اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن ساڑھے چار سال کے طویل وقفے کے بعد بحال کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کی بحالی اور عالمی سطح پر اعتماد کی بحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

    بحالی کے اس تاریخی موقع پر پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے روانہ ہو کر پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی، جو مسافروں اور ایئرلائن دونوں کے لیے ایک خوش آئند لمحہ تھا۔

    پیرس پہنچنے پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا اور پی آئی اے کی خدمات کو سراہا، یہ پرواز اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری دوبارہ عالمی منظرنامے پر قدم جما رہی ہے۔

    PIA All News- پی آئی اے

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے حسن ایوب نے پروگرام میں بتایا یورپ میں پروازوں کی بحالی کی کامیابی ایک دن میں نہیں ملی ، اس کامیابی میں خواجہ سعد رفیق کا اہم کردار ہے اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ان کی کاوشوں کو سراہا۔

    حسن ایوب نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا فرانس کے روٹ کی بحالی کے بعد برطانیہ اور کینیڈا سے بھی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جلد خبر آجائے گی۔

    انھوں نے کہا معاشی اعتبار سے ایک اور اچھی خبر ہے کہ ترسیلات زر میں بڑا اضافہ ہوا ہے، دسمبر 2024 میں نومبر کے مقابلے 5.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے 29.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے ساڑھے چار سال کے طویل وقفے کے بعد پی آئی اے کی یورپ میں واپسی پاکستان کے لیے ایک نئی شروعات ہے اور یہ اقدام ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی، معیشت کے استحکام، اور دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شناخت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

    واضح رہے پی آئی اے کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن 2020 میں یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے باعث معطل ہوا تھا، جب سابق وزیر غلام سرور نے پائلٹس کی ڈگریوں کے جعلی ہونے کابیان دیا تھا۔

  • پی آئی اے کا ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال،  پہلی پرواز روانہ

    پی آئی اے کا ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز روانہ

    اسلام آباد : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوگئی، وفاقی وزیرخواجہ آصف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو رخصت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد قومی ایئرلائن کا ساڑھے چار سال بعد یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا۔

    خواجہ آصف نے پی آئی اے کے سی ای او کے ہمراہ پیرس پرواز کا افتتاح کیا، اسلام آبادیئرپورٹ پر تقریب میں سول ایوی ایشن، ایئر پورٹ اتھارٹی و دیگر افسران شریک ہوئے۔

    PIA News پی آئی اے

    وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کو رخصت کیا اور پہلی پرواز 300 سے زائد مسافروں کو لے پیرس روانہ ہوگئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا آج تاریخی دن ہے۔ پیرس کے براہِ راست پروازوں کا پھر آغاز ہورہا ہے۔ یورپی یونین کی سیفٹی ایجنسی کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے ہمیں جانچا اور پروازوں کی اجازت دی۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن نادر شفیع ڈار کا کہنا تھا کہ دو ہزار پچیس پاکستان میں ہوابازی کیلئے اہم ہے، پی آئی اے کی پرواز پیرس کے وقت کے مطابق پانچ بجے لینڈ کرے گی، پیرس ایئرپورٹ پرطیارے کو واٹرسیلوٹ پیش کیا جائے گا اور پاکستانی سفارتخانے کا عملہ مسافروں کا استقبال کرے گا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ قومی ایئرلائن بوئنگ 777 کے ذریعے پیرس کی ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی، پیرس کی پروازوں کے لیے مسافروں کی جانب سے اچھا رسپانس ملا ہے اور پیرس کیلیے آئندہ 4 پروازیں بھی فل لوڈ ہیں، پہلی پرواز کا پیرس پہنچے پر بھی مسافروں کا استقبال بھی کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق پیرس آنے اورجانے والی پہلی اور دوسری پروازوں کیلئے فلائٹ بکنگ فل ہوچکی ہے، مسافر موبائل،ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ سے فلائٹ انٹرٹینمنٹ استعمال کرسکیں گے۔

  • پی آئی اے کی پیرس کیلیے پہلی پرواز!

    پی آئی اے کی پیرس کیلیے پہلی پرواز!

    کراچی:  قومی ایئرلائن کی پیرس کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے 10جنوری کو دوپہر 12 بجے روانہ ہو گی۔

    پرواز پی کے749 جمعہ کی دوپہر 300 سے زائد مسافروں کو لے کرروانہ ہو گی۔ وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف، سی ای او سمیت دیگر اعلیٰ افسران پی آئی اے مسافروں کو رخصت کریں گے۔

    اس حوالے سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تقریب ہو گی جس میں مسافروں کو الوداع کیا جائے گا۔

    PIA News پی آئی اے

    ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ 10جنوری کو فل لوڈ کے ساتھ روانہ ہو گی اور اس پرواز کے لیے پی آئی اے بوئنگ777طیارہ آپریٹ کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیرس کی پروازوں کے لیے مسافروں کی جانب سے اچھا رسپانس ملا ہے اور پیرس کےلیے آئندہ 4 پروازیں بھی فل لوڈ ہیں۔

    پہلی پرواز کا پیرس پہنچے پر بھی مسافروں کا استقبال کیا جائے گا۔

  • مسافروں کیلیے اچھی خبر، پی آئی اے کی نئی پروازیں!

    مسافروں کیلیے اچھی خبر، پی آئی اے کی نئی پروازیں!

    قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اندرون و بیرون ملک نئی پروازیں شروع  کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق 20 جنوری سے سیالکوٹ سے بحرین ہفتے میں دوطرفہ پرواز آپریٹ ہو گی جب کہ لاہور سے  کویت 25جنوری سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ ہو گی۔

    پی آئی اے لاہور سے دمام ہفتہ وار 2 پروازیں 22 جنوری سے آپریٹ کرے گی۔ 20 جنوری سے فیصل آباد اور جدہ کےدرمیان ایک پرواز ہفتہ وار آپریٹ ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 جنوری سے پی  آئی اے پشاور کراچی ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرےگی جب کہ پی آئی اے 21جنوری سےسیالکوٹ سے دوحہ ہفتہ وار پروازی آپریٹ کرے گی۔

    پی آئی اے ان پروازوں بوئنگ 777 ایئر بس 320طیارے استعمال کرےگی۔

    PIA All News پی آئی اے

    طیاروں کی شمولیت

    پی آئی اے کا ایک اور لانگ گراؤنڈڈ اےٹی آر طیارہ آپریشنل ڈیوٹی میں شامل ہو گیا۔

    سی ای او کا کہنا ہے کہ طیارے کی آپریشنل ڈیوٹی میں شمولیت سے پی آئی اے کی گلگت، سکھر، تربت اور گوادر کی پروازوں کو تقویت ملے گی۔

    قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافے کا منصوبہ بنا لیا۔

    ترجمان کے مطابق پی آئی اے اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافہ کرے گی کیونکہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی ختم ہوچکی ہے۔

    پی آئی اے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد 8 ہو جائے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئربس اے 320 طیاروں کی تعداد 12 تک پہنچنےکی توقع ہے جب کہ پی آئی اے کے منصوبے کےتحت اے ٹی آر طیاروں کی تعداد 2ہو جائے گی۔ یہ فلیٹ اپ گریڈ 2025 کیلئے پی آئی اے کے جارحانہ آپریٹنگ پلان کے مطابق ہیں۔

    ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن اپنےنیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے نئے فضائی روٹس سے بیرون ملک مقیم تارکین کو کم خرچ سفری سہولت دستیاب ہوگی، پی آئی اے کی بروقت روانگی کی شرح 90 فیصد سے تجاوز کر رہی ہے جوملک زیادہ ہے۔