Tag: PIA

پی آئی اے کا مکمل نام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہے۔ یہ پاکستان کی قومی ایئرلائن ہے اور ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن بھی ہے۔ پی آئی اے تقریباً 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ملک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اور جنوبی امریکہ تک جاتی ہیں۔

پی آئی اے اپنے مسافروں کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے جن میں شامل ہیں:

  • کوڈ شیئر: دنیا کی کئی بڑی ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس سے مسافر دنیا کے مختلف حصوں میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔
  • مختلف کلاسز:  اپنے مسافروں کو مختلف کلاسز میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جن میں اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس شامل ہیں۔
  • کیمپ اور ہوٹلز: ایئرلائن نے پاکستان کے مختلف شہروں میں کیمپ اور ہوٹلز بھی قائم کیے ہوئے ہیں۔
  • PIA
  • پی آئی اے PIA
  • پی آئی اے سربراہ کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے لیے اہم قدم

    پی آئی اے سربراہ کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے لیے اہم قدم

    کراچی: قومی ایئر لائن کے سی ای او ارشد ملک نے یورپ کے لیے متبادل ذرایع سے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ترکی کا ایک روزہ دورہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے ترکی کا ایک روزہ دورہ کیا ہے، یہ دورہ متبادل ذرایع سے یورپ کا فلائٹ آپریشن بحال کرانے کے لیے ہے۔

    سی ای او پی آئی اے نے دورے کے دوران ٹرکش ایئر لائن کے سی ای او بلال اکشی اور چیرمین الکر آئچی سے ملاقاتیں کیں، جن میں ‎پی آئی اے اور ٹرکش ایئر لائن کے مابین جاری کوڈ شیئرنگ معاہدے کو وسعت دینے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

    ملاقاتوں میں ‎ٹرکش ایئر لائن کی جانب سے پی آئی اے کے ساتھ کارگو اشتراک کے لیے بھی درخواست کی گئی۔

    ‎سی ای او ارشد ملک نے نئے استنبول ایئر پورٹ کا بھی دورہ کیا اور ایئر پورٹ انتظامیہ سے بات چیت کی، اس موقع پر بڑی اسکرینوں پر پی آئی اے سربراہ کو پاکستان اور ترکی کے پرچموں کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت میں ارشد ملک نے ‎پی آئی اے کے استنبول کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے اور دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

  • پاکستانی تاجروں کے لیے اچھی خبر، پی آئی اے کا غیر ملکی ایئرلائن کے ساتھ معاہدہ

    پاکستانی تاجروں کے لیے اچھی خبر، پی آئی اے کا غیر ملکی ایئرلائن کے ساتھ معاہدہ

    اسلام آباد: قومی ایئرلائن اور ریان ایئر کے مابین کارگو چارٹر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریان ایئر نے پی آئی اے سے بوئنگ 777 کارگو طیارہ پاکستان تا چین (ارمچی) پروازوں کے لیے حاصل کر لیا، یہ کارگو طیارہ لگاتار 4 ماہ تک اس روٹ پر پروازیں کرے گا۔

    پی آئی اے پاکستان سے چین کے لیے ڈرائی فروٹ، چلغوزے و دیگر اشیا ایکسپورٹ کرے گا جس سے پاکستان کو زرمبادلہ حاصلِ ہوگا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کو وِڈ 19 کی وجہ سے دیگر ایئر لائنز کی طرح پی آئی اے کا بھی طیاروں کا استعمال کم ہوگیا تھا، اسی تناظر میں پی آئی اے نے اپنا ایک بوئنگ مسافر طیارہ کارگو میں تبدیل کر کے پیش کر دیا۔

    پی آئی اے کا یہ جہاز فی پرواز 52 ٹن سے زائد کارگو لے جا سکے گا، اور پاکستان سے چین ڈرائی فروٹ، چلغوزے ایکسپورٹ کرے گا، اس معاہدے کے ساتھ پی آئی اے بحران کی شکار صنعتِ ہوا بازی میں دیگر بین القوامی ایئر لائنز کی طرح اسٹریٹیجک پارٹنرشپز میں شامل ہو رہی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ان اتحادوں کا مقصد مشترکہ طور پر ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا اور وسائل بانٹنا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ سی ای او پی آئی اے کی ہدایات پر کمرشل ڈیپارٹمنٹ کرونا وبا کے دوران اہداف کے حصول کے لیے نئی جدت کے پراڈکٹس متعارف کرا رہا ہے، امید ہے اس پیش رفت سے پاکستان کی برآمدات کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔

  • عید میلاد النبی ﷺ پر پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کیلئے خصوصی پیکج

    عید میلاد النبی ﷺ پر پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کیلئے خصوصی پیکج

    کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر مسافروں کیلئے خصوصی پیکج متعارف کروایا ہے، جس کے تحت حجاز مقدسہ کے سفر پر12 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی انتظامیہ نے جشن عید میلاد النبی پر خصوصی پیکج متعارف کروا دیا ہے۔

    پیکج کے تحت جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حجاز مقدسہ کے سفر پر جانے والے مسافروں کو ٹکٹ پر12 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فیصد رعایت دی جائے گی اس کے علاوہ خصوصی رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، مذکورہ پیکج جدہ اور مدینہ منورہ جانے والے اور آنے والے مسافروں کیلئے کارآمد ہوگا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بحیثیت قومی ائیرلائن پی آئی اے ہمیشہ خصوصی مواقع کو جوش و جذبے سے مناتی ہے خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادت رسول ﷺکی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔

  • سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

    سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

    کراچی: قومی ایئر لائن کے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہو گئے، سابق ایچ آر ہیڈ حنیف پٹھان کو بھی گرفتار کر لیاگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون اور سابق ایچ آر ہیڈ پی آئی اے حنیف پٹھان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    دونوں ملزمان کی گرفتاری ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کے ہاتھوں عمل میں آئی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی تعیناتیوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر 2009 میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر سلیم سیانی کی تقرری کی تھی، سلیم سیانی کی تقرری پی آئی اے ہیومن ریسورس کے برخلاف کی گئی تھی۔

    حکام کے مطابق سلیم سیانی کو 20 ہزار ڈالر کی بھاری تنخواہ پر تعینات کیا گیا تھا جب کہ دیگر مراعات میں مکمل میڈیکل کورنگ، 5 اسٹار ہوٹل کے کمرے اور پی آئی اے کے خرچے پر فیملی کو دبئی میں رہنے کی مراعات بھی حاصل تھیں، سلیم سیانی کی تنخواہ میں ہر سال 7 فی صد اضافہ بھی کیا جاتا تھا۔

    دیگر مراعات میں اغوا کے بعد تاوان کی مد میں 10 لاکھ ڈالر کی انشورنس اور معذوری یا اچانک موت پر بھی 10 لاکھ ڈالر کی انشورنس شامل تھی، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دیگر مراعات میں ہر سال 3 ماہ کی اضافی تنخواہ بھی شامل تھی۔

  • پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال

    پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال

    اسلام آباد : پی آئی اے نئے یورپی جہازوں کے ساتھ برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز 30 اکتوبر سے کرے گا، پہلے مرحلے میں اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازوں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کا آپریشن بحال ہوگیا ، نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازوں چلائی جائیں گی ، نئے جہاز، آرام دہ نشستیں، حلال کھانا اور دنیا کے بہترین ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کے حامل پروازیں براہ راست آپریٹ کریں گی۔

    پی ائی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے ، ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے ہمارے مہمانان کسی بھی بہترین ائیرلائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کیلئے قومی ائیرلائن کا انتخاب کریں گے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی چارٹر فلائٹ کو اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے۔

    یاد رہےاس سے قبل  پی آئی اے نے 14اگست سے برطانیہ کے لئے متبادل انتظامات کے تحت فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ، ترجمان نے کہا تھا کہ متبادل آپریشن کے ذریعے مسافر براہِ راست پاکستان اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کا سفر کر سکیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت یورپ اور برطانیہ کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، برطانیہ اور یورپ کے لئے پی آئی اے کا متبادل فضائی آپریشن بحالی کی طرف گامزن ہے۔

  • پی آئی اے کا 54 ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن

    پی آئی اے کا 54 ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن

    کراچی: قومی ایئر لائن میں اصلاحات اور احتساب کا عمل جاری ہے، گزشتہ ماہ پی آئی اے نے 54 ملازمین کے خلاف ایکشن لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ستمبر میں 54 ملازمین کے خلاف ایکشن لیا ہے، شعبہ ہیومن ریسورس نے ملازمین کے خلاف کارروائیوں کی فہرست بھی جاری کر دی۔

    پی آئی اے نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 7 ملازمین کوفارغ کیا، بغیر اطلاع ایک عرصے سے غیر حاضر 8 ملازمین کو بھی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔

    پی آئی اے نے کمپنی کے اثاثہ جات کو نقصان پہنچانے پر 2 ملازمین کو فارغ کیا، سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے پر ایک ملازم بر طرف کیا گیا، بدعنوانی اور غبن میں ملوث 6 ملازمین کو برخاست کیا گیا۔

    کراچی : پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    منشیات کی نقل وحمل اور اسمگلنگ میں ملوث 2 ملازمین برطرف، سرکاری دستاویزکی چوری، ریکارڈ کو نقصان پہنچانے پر 2 ملازم برخاست، کام سے انکار پر ایک ملازم کو نوکری سے فارغ کیا گیا۔

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 ملازمین کے انکریمنٹ میں بطور سزا کٹوتی کی گئی، احکامات کے مطابق عمل نہ کرنے پر 9 ملازمین کی تنزلی کی گئی، 10 ملازمین ضابطے کی کارروائی کے بعد بے قصور پائے گئے، جب کہ اچھی کارکردگی پر 13 کو تعریفی اسناد، اور 7 ملازمین کو کیش ایوارڈ دیےگئے۔

  • کراچی : پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    کراچی : پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    کراچی : پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ساتھ مل کر طیاروں کے ٹائرز کا اسکینڈل بے نقاب کردیا، ادارے کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار سترہ میں ایویان ایرو نامی کمپنی نے پی آئی اے کو طیاروں کے ٹائرز فراہم کرنے کا معاہدہ طے ہوا تھا۔

    اس موقع پر میسرز ایرو ایویان نے خود کو بین الاقوامی ٹائرز کمپنی گڈائر کی نمائندہ  ظاہر کیا تھا، بعد ازاں ایف آئی ا ے سے رابطے پر میسرز گڈ ائر نے ایرو ایویان سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ادارے کو نقصان پہنچانے والے پی آئی اے کے اہلکاروں کا تعین کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی کارروائی جاری ہے۔

    اسکینڈل سے متعلق اپنے بیان میں سی ای او پی آئی اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ادارے کو بھاری مالی نقصان پہنچانے والے افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبد الروف شیخ نے کہا کہ پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر مالیت کا نقصان پہنچانے والے ادارے کے اہلکاروں کا تعین بھی کیا جائے گا اور ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    ڈی ڈی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ سال دو ہزار آٹھ سے دو ہزار سترہ تک پی آئی اے کے معاملات کا فرانزک آڈٹ کیا گیا، تحقیقات کے بعد ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • سعودی اقامے کے حامل پاکستانیوں کے لیے قومی ایئر لائن کی اہم سہولت

    سعودی اقامے کے حامل پاکستانیوں کے لیے قومی ایئر لائن کی اہم سہولت

    اسلام آباد: قومی ایئر لائنز نے سعودی اقامے کی مدت ختم ہونے والے 27 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچا دیا، زیادہ تر مسافروں کے اقاموں کی مدت 30 ستمبر کو پوری ہورہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے 27 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچایا، 15 سے 28 ستمبر تک 91 پروازوں سے 27 ہزار 500 مسافروں کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافروں کے اقاموں کی مدت 30 ستمبر کو پوری ہورہی تھی۔

    ترجمان کے مطابق مسافروں کی جانب سے شکایات ملیں کہ ایجنٹس ٹکٹ لے کر مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے، مسافروں نے شکایات کیں کہ رش کے باعث کرایہ 1 لاکھ 21 ہزار تک پہنچ جانے سے سخت پریشانی کا سامنا رہا۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں تاحال غیر ملکی پروازوں کی آمد و رفت بحال نہیں کی گئی تاہم خروج و عودۃ، ملازمت، اقامہ یا وزٹ ویزوں میں سے کوئی ایک ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں کو 15 ستمبر 2020 سے سعودی عرب واپسی کی اجازت دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے نہایت سخت احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب واپس آنے والوں کو پہنچنے سے قبل اجازت نامہ بھی لینا ہوگا۔

    سعودی حکام کی جانب سے تاحال غیر ملکی پروازوں کی آمد و رفت کے حوالے سے کسی لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا گیا۔

  • کراچی طیارہ حادثہ: معجزانہ بچ جانے والے مسافر کا پھر پی آئی اے سے سفر

    کراچی طیارہ حادثہ: معجزانہ بچ جانے والے مسافر کا پھر پی آئی اے سے سفر

    کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے مسافر نے قومی ایئر لائن پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 22 مئی 2020 کو لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 97 مسافر جاں بحق ہو گئے اور 2 معجزانہ طور پر بچ گئے تھے، ان میں سے ایک مسافر پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود بھی تھے جو آج پی آئی اے ہی کی پرواز پی کے 304 کے ذریعے لاہور روانہ ہو گئے۔

    طیارہ حادثے میں زخمی ہونے کی وجہ سے ظفر مسعود کراچی میں زیر علاج تھے، اور اب صحت یاب ہو کر لاہور روانہ ہوئے، طیارہ حادثے کے بعد یہ ان کا پہلا فضائی سفر ہے۔

    کراچی طیارہ حادثہ

    ظفر مسعود نے اپنا علاج مکمل کرنے کے 4 ماہ بعد ایک بار پھر فضائی سفر کے لیے قومی پرچم بردار ایئر لائن کو ترجیح دے دی، کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر احمد عالم اور عملے نے انھیں خوش آمدید کہا۔

    ظفر مسعود جیسے ہی طیارے پر پہنچے تو فضائی میزبانوں نے ان کا زبردست استقبال کیا، لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک ظفر مسعود کا استقبال کریں گے۔

    یاد رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئر پورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی جناح گارڈن کی رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر جاں بحق جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جب کہ 5 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

  • سعودی عرب کی پروازوں کیلئے اضافی کرایہ کی وصولی ، پی آئی اے کا نوٹس

    سعودی عرب کی پروازوں کیلئے اضافی کرایہ کی وصولی ، پی آئی اے کا نوٹس

    اسلام آباد : پی آئی اے نے سعودی عرب کی پروازوں کے لئے اضافی کرایہ کی وصولی کا نوٹس لے لیا، ترجمان نے کہا ہے کہ اضافی کرایہ لینے والے ایجنٹ کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سی ای اوارشدملک نے سعودی عرب کی پروازوں میں اضافی کرایہ وصولی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردیں۔

    ترجمان نے کہا کہ شکایات ملی ہیں کچھ عناصرنےاضافی کرایہ وصول کرناشروع کردیا،پی آئی اےنےسعودی عرب کیلئےیکطرفہ کرایہ84ہزاربمعہ ٹیکس مقررکیاہے، پرانے ٹکٹس کی پروازوں پرری اکومڈیشن 100 ڈالر ادا کرکے ہوسکتی ہے۔

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئی ایجنٹ 4سے5ہزار زائدکمیشن وصول نہیں کرسکتا ، ٹکٹ کے پیسے کوئی زیادہ طلب کرتا ہے تو فوری پی آئی اے کورپورٹ کریں۔

    ترجمان نے کہا کہ کوئی ایجنٹ،عملہ اضافی کرایہ وصول کرتےپایاگیاتوسخت ایکشن ہوگا، اضافی کرایہ لینےوالےایجنٹ کوبلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

    ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے مزید28 پروازوں کی اجازت طلب کررکھی ہے ، پی آئی اے انتظامیہ مسلسل سعودی حکام سے رابطے میں ہے، سی ای او ارشد ملک نے سعودی سفیر سےملاقات میں اجازت کی استدعا کی ہے۔