Tag: PIA

پی آئی اے کا مکمل نام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہے۔ یہ پاکستان کی قومی ایئرلائن ہے اور ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن بھی ہے۔ پی آئی اے تقریباً 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ملک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اور جنوبی امریکہ تک جاتی ہیں۔

پی آئی اے اپنے مسافروں کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے جن میں شامل ہیں:

  • کوڈ شیئر: دنیا کی کئی بڑی ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس سے مسافر دنیا کے مختلف حصوں میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔
  • مختلف کلاسز:  اپنے مسافروں کو مختلف کلاسز میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جن میں اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس شامل ہیں۔
  • کیمپ اور ہوٹلز: ایئرلائن نے پاکستان کے مختلف شہروں میں کیمپ اور ہوٹلز بھی قائم کیے ہوئے ہیں۔
  • PIA
  • پی آئی اے PIA
  • پی آئی اے کا گمشدہ طیارہ: کارروائی کے لیے وزیر اعظم کو خط

    پی آئی اے کا گمشدہ طیارہ: کارروائی کے لیے وزیر اعظم کو خط

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی کابینہ کمیٹی نے قومی ایئر لائن کے گمشدہ طیارے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی کا اجلاس رانا حیات کی صدارت میں ہوا۔ جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے کا طیارہ گم نہیں ہوا بلکہ اس وقت بھی جرمنی میں موجود ہے۔

    ان کے مطابق پی آئی اے کے سابق جرمن سی ای او اور ڈائریکٹر پروکیورمنٹ عمران اختر کو ائیر بس اسکینڈل میں ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

    کمیٹی کو بتایا گیا کہ سی ای او ملک سے باہر چلے گئے جبکہ ایف آئی اے نے ائیر کموڈور عمران اختر کے خلاف سول قوانین کے تحت کارروائی کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پورا جہاز نہ تو واپس آ سکتا ہے اور نہ ہی فروخت ہو سکتا ہے کیونکہ کرائے کی مد میں جہاز کی رقم مکمل ہو چکی ہے جس پر کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    جوائنٹ سیکریٹری نے بتایا کہ جہاز فروخت کرنے سے پہلے پی آئی اے بورڈ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ جہاز 64 لاکھ میں فروخت کیا گیا۔

    کمیٹی نے جہاز کے معاملے میں ملوث افراد کے خلاف وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سخت کارروائی کی سفارش کی۔ کمیٹی کی رکن عالیہ کامران کا مؤقف تھا کہ جہاز جس فلم بنانے کے لیے استعمال کیا اس پر ہم سب کو غصہ ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت میں اس جہاز کو فلمایا گیا۔

    چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ جہاز کے معاملے پر سیکریٹری ایوی ایشن کو سزا ہونی چاہیئے۔ جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن نے بتایا کہ جہاز کے معاملے میں پپرا رولز کی خلاف ورزی ہوئی۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی آئی اے کو لوٹ کر کھا گئے۔ یہ اتنے بااثر ہیں کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔


     

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے کے کچن میں زائد المیعاد کیمیکلز کے استعمال کا انکشاف

    پی آئی اے کے کچن میں زائد المیعاد کیمیکلز کے استعمال کا انکشاف

    کراچی : پی آئی اے کے فلائٹ کچن میں زائد المیعاد کیمیکلز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ کیمیکل کھانے کے برتنوں کے علاوہ فلور اور کیبن ریکس واش کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ29ستمبر کو زائد المیعاد ہونے کے باجود سینی ٹائرز کی ہزاروں بوتلیں بھی خریدی گئیں تھیں، یہ بوتلیں بیرون ملک اور اندرون ملک اسٹیشنز پر ہینڈ واش کے لئے فراہم کی گئیں تھیں۔

    زائد المیعاد اس کیمیکل سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں میلا مائن کے برتن بھی دھلتے رہے، یہ کیمییکلز2015میں ایک کروڑ روپے کی مالیت سے خریدے گئے تھے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک سال کے لئے اسٹاک کی موجودگی کے باوجود یہ مضر صحت کیمیکل خریدا گیا، پسندیدہ کمپنیوں سے خریدے گئے زائد المیعاد کیمیکلز اسٹاک روم ایس آر70میں رکھے گئے ہیں۔

    مذکورہ انکشاف کے بعد ائیر لائن کے متعلقہ شعبے نے نمونے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں، معاملہ منظر عام آنے پر جی ایم فوڈ سروسز رخصت پر ٹورنٹو روانہ ہو گئے۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ زائد المیعاد کیمیکل زیر استعمال نہیں تھے، ان کو تلف کر دیا جائے گا۔

  • پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا

    پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا

    کراچی : پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا، اکاؤنٹس خالی ہونے کی وجہ سے چالیس کروڑ پچھتر لاکھ روپے ادائیگیاں نہ ہوسکی۔ کھانا فراہم کرنے والی کمپنی نے آخری وارننگ دی دے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی معشیت کی طرح پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کامالی بحران شدید ہوگیا، زرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس خالی ہونے کی وجہ سےادائیگیاں نہیں ہوسکیں۔

    کیٹرنگ کمپنی دس کروڑ روپے، عملے کے قیام کیلئے مختص ہوٹلز کو سات کروڑ پچاس لاکھ روپے کی ادائیگیاں نہیں ہوئیں۔

    پی آئی اے کی جانب سے اسپتالوں کوبیس کروڑ روپے کی ادائیگیاں نہیں ہوئیں، جس پر اسپتالوں نےپی آئی اے ملازمین سہولیات فراہم کرنے سے انکار کردیا، میڈیکل اسٹوز کو بھی دس کروڑ روپے کے واجبات ادا نہیں کئے گئے۔

    پاکستان کی واحد قومی ائیر لائن کئی برسوں سے نقصان میں ہے، پی آئی اے کے سالانہ خسارے کا حجم پینتالیس ارب روپے جبکہ مجموعی خسارہ چار ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

    اس سے قبل  قومی ایئرلائن نے مالی بحران کے باعث منافع بخش روٹس بینکوں کو گروی رکھوانا شروع کردیے ہیں اور غیر ملکی بینک سے 15 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا تھا۔

    قرضے کی رقم ملازمین کی تنخواہوں،فیول کمپنیوں ودیگر واجبات، طیاروں کی منٹینس اور پرزوں کی خریداری پر صرف کی گئی۔


    مزید پڑھیں : قومی ایئرلائن کو 40 ارب کا نقصان‘ نیابزنس پلان مسترد


    یاد رہے اس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی پی آئی اے کا بزنس پلان مسترد کردیا تھا اور پی آئی اے کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ قومی ایئر لان کا بزنس پلان اٹھارہ سال پرانا ہے ‘دورِ جدید کے مطابق بزنس پلان تیار کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے منافع بخش روٹس پر ترکش ائیرکے مسافروں کو لے جائے گی

    پی آئی اے منافع بخش روٹس پر ترکش ائیرکے مسافروں کو لے جائے گی

    کراچی : پی آئی اے اپنے منافع بخش خلیجی روٹس پر ترکش ائیر لائن کے مسافروں کو لے کر جائے گی، اے آر وائی نیوز نے مارچ 2018 تک کوڈ شیئرنگ کے لئے سی اے اے کی منظوری کا خط حاصل کر لیا۔

    ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 3 بڑے شہروں سے3خلیجی ممالک کی ہفتہ وار86 پی آئی اے پروازوں پر مسافرجائیں گے۔

    جواب میں ترکش ائیر 3 شہروں کے لئے استنبول سے 42 دو طرفہ پروازوں پر مسافر لے جائے گی، پی آئی اے کی کراچی، اسلام آباد سے مسقط، دبئی اور ابوظہبی کی پروازوں پر ترکش ائر کے لئے مبینہ کوٹہ ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیکٹرز پر قومی ائیرلائن کے پاس اپنے مسافروں کے لئے بھی گنجائش کم ہو تی ہے، ترکش ائیر پی آئی اے کے مسافروں کو استنبول سے اگلے سیکٹرز کے لئے بھی بک کرے گی۔

    ترکش ائیرحال ہی میں پی آئی اے کے نیو یارک کی بند پروازوں کے مسافروں کو بھی بک کرے گی، ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی پورپ پروازوں کے مسافروں کی براہ راست بکنگ قومی ائرلائن کا اضافی مالی نقصان ہو گا۔

    یاد رہے کہ چھ سال قبل اس طرح کے کئی مبینہ معاہدے پر کئی روز ہڑتال کے بعد ایم ڈی کو مستعفی ہو نا پڑا تھا۔

  • پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کردی

    پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کردی

    کراچی : پی آئی اے کی پرواز ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے اڑان نہ بھر سکی، اربوں روپے کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے قومی ائیر لائن کو فیول کی فراہمی بند کردی، جسے مذاکرات کے بعد بحال کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پندرہ ارب روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی۔

    پی آئی اے کی پرواز پی کے308کو فیول نہ ملنے کےباعث تاحال روانہ نہیں کیا جا سکا، جہاز کے روانہ نہ ہونے پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ایس او ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پر15ارب60کروڑ روپے کے واجبات ہیں، واجبات تو اپنی جگہ لیکن پی آئی اے نے یومیہ ادائیگی کا وعدہ کیاتھا، اور اب پی آئی اے یومیہ فیول کی ادائیگی بھی نہیں کرپا رہا۔


    مزید پڑھیں: واجبات کیلئے سی اے اے، پی ایس او کا پی آئی اے کو نوٹس


    دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے پی ایس او کےساتھ معاملات طے کرنےکی کوشش کر رہےہیں، پی ایس او کچھ دیر بعد پی آئی اے کو تیل کی فراہمی بحال کردے گا۔

    پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بحال کردی گئی 

    پی آئی اے اور پی ایس او انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، مذاکرات میں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد پی ایس او کی جانب سے فیول کی فراہمی بحال کردی گئی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیول کی عدم دستیابی کے باعث روکی جانے والی پرواز پی کے308کو فیول فراہم کردیا گیا ہے، مذکورہ پروازکچھ ہی دیر میں روانہ کردی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دھند : قومی ونجی ایئرلائنزکی نو پروازیں منسوخ ، چھ تاخیرکا شکار

    دھند : قومی ونجی ایئرلائنزکی نو پروازیں منسوخ ، چھ تاخیرکا شکار

    راولپنڈی : موسم کی خرابی کے باعث بینظیر ایئرپورٹ پر 15 پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے، قومی و نجی ایئرلائنز کی نو پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ چھ تاخیرکا شکار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں شدید دھند کے باعث پی آئی اے اور دیگر نجی ائیر لائن کی پروازوں کے شیڈول بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے201منسوخ، اسلام آباد سے کابل جانیوالی پروازپی کے 295منسوخ، اسلام آباد سے دبئی روانہ ہونیوالی نجی ایئرلائن کی پروازتاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد سےاسکردو روانہ ہونیوالی پروازپی کے451منسوخ، ریاض سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پروازپی اے275منسوخ، ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ، کراچی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ، دبئی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکارہوئی ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابل سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ، اسکردو سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے452منسوخ ، کراچی سے اسلام آباد آنےوالی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے204منسوخ ہوگئی ہے۔


    مزید پڑھیں: دھند کے باعث پروازوں کی آمدو رفت میں ردو بدل


    جبکہ تاخیر کا شکار ہونے والی دیگر پروازوں میں لاہور سے اسلام آباد آنےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے652، ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی قومی پرواز پی کے4233ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز، بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پرواز شامل ہیں۔

  • اربوں روپے خسارے سے دوچار پی آئی اے میں شاہ خرچیاں عروج پر

    اربوں روپے خسارے سے دوچار پی آئی اے میں شاہ خرچیاں عروج پر

    کراچی : پی آئی کا 8 رکنی وفد دبئی ایئر شو میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوگا، وفد میں شامل پانچ افراد کا دورے کے مقاصد سے کوئی تعلق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ لاجواب سروس کی دعویدار پی آئی اے انتظامیہ اربوں روپے کے خسارے میں ہونے کے باوجود اپنی شاہ خرچیاں کنٹرول نہیں کرپائی، پی آئی اے کی بہتری کے دعویدار انتظامی افسران کا آٹھ رکنی وفد ائر لائن کے سی ای او مشرف رسول کی قیادت میں دبئی روانہ ہوگیا۔

    وفد کی روانگی کا مقصد دبئی ایئر شو میں درکار موزوں طیاروں کا جائز ہ لینا اور بات چیت کرنا ہے، پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کے چارسے پانچ افراد کا دورے کے مقاصد سے مبینہ طور پربراہ راست تعلق نہیں۔

    ذرائع کے مطابق بارہ سے15نومبر تک جاری ائر شو میں شرکت کرنے والوں میں دو افسران کے پی ایس او بھی شامل ہیں، مذکورہ پی ایس او کا تعلق وزیر اعظم کے مشیر ہوابازی اور ائر لائن کے چیف ایگزیکٹو افسر سے ہے۔

    اس کے علاوہ چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف ٹیکنیکل آفیسر، چیف کا رپوریٹ ڈویلپمنٹ آفیسر، چیف فلائٹ آپریشنز،لیگل کنسلٹنٹ،ڈپٹی چیف پائلٹ بھی وفد میں شامل ہیں۔

    وفد آج رات دس بجے پی کے 213سے روانہ جبکہ پی کے 214 سے15نومبر کو وطن واپس آئے گا، وزیر اعظم کے مشیر ہوابازی اور چیئرمین پی آئی اے ائر شو انتظامیہ کی دعوت پر شریک ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے : دھند کے باعث پروازوں کی آمدو رفت میں ردو بدل

    پی آئی اے : دھند کے باعث پروازوں کی آمدو رفت میں ردو بدل

    کراچی : پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی فلائٹس متاثر ہوسکتی ہیں، جس کے پیش نظر پروازوں کی آمدو رفت میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں دھند اور سموگ کی وجہ سے خراب موسمی صورتحال کے باعث بدھ اور جمعرات کو بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آٹھ نومبر بروز بدھ کو موسم کی انتہائی خراب صورتحال کو مدنظر رکھے ہوئے پروازوں کی آمدورفت میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

    شیڈول کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں پی کے650 اورپی کے651 دوگھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

    لاہور سے کرچی کی دوطرفہ پرواز پی کے304 اور پی کے305 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوں گی، اس کے علاوہ لاہور سے کراچی کی پروازیں پی کے307 اور کراچی سے لاہور کی پروازپی کے 312 منسوخ کر دی گئی ہیں۔


    مزید پڑھیں: پنجاب میں دھند کا راج‘ حادثات میں 3 افراد جاں بحق


    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کال سینٹر مسافروں کو ان کی پروازوں میں ردو بدل کے متعلق بروقت مطلع کررہا ہے، مسافرو ں سے درخواست ہے کہ بکنگ کے وقت کاؤنٹر پراپنا رابطہ نمبر ضرور فراہم کریں۔

    پی آئی اے اس موسمی صورتحال کے باعث مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے۔

  • نیو یارک کے بعد پی آئی اے کے یورپی روٹس بھی بند کئے جانے کا انکشاف

    نیو یارک کے بعد پی آئی اے کے یورپی روٹس بھی بند کئے جانے کا انکشاف

    کراچی : ایئرلیگ آف پی آئی اے ایمپلائز سی بی اے کے مرکزی صدر شمیم اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے کی نیو یارک روٹ کی بندش کے بعد انتظامیہ یورپی روٹس بھی بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرلیگ آف پی آئی اے ایمپلائز سی بی اے کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر شمیم اکمل کی صدارت میں کراچی میں ہوا، اجلاس میں نیو یارک روٹ کی بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

    شمیم اکمل کا کہنا تھا کہ نیو یارک روٹ کی بندش غیر جانبدارانہ فیصلہ ہے، نیو یارک کے بعد پی آئی اے انتظامیہ کا اگلا ہدف یورپی روٹس کی بندش ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمیم اکمل کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ایک سازش کے تحت علاقائی ایئرلائن بنانے کی کوششں کی جارہی ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ پی آئی اے انتظامیہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے؟ ہم انہیں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیو یارک روٹس کی بندش کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، ایئرلیگ پی آئی اے اور ملازمین کے روزگار کے تحفظ کا بھرپور دفاع کریگی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ ریلوے بحال ہوکر منافع بخش ادارہ بن سکتا ہے تو پی آئی اے کیوں منافع بخش کیوں نہیں بن سکتا؟ پی آئی اے کی ناتجربہ کار انتظامیہ ادارے کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے نے ’نیویارک آپریشن‘ قبل از وقت ختم کردیا


    واضح رہے کہ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے نیویارک اسٹیشن کی بندش کے معاملے سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی آگاہ نہیں کیا تھا اور قبل از وقت ہی آپریشن ختم کردیا گیا۔27 اکتوبر کو منعقدہ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پروازوں کی بندش کے معاملے پر آگاہ نہ کرنے سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

  • پرواز میں اضافی وزن:  پی آئی اے نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

    پرواز میں اضافی وزن: پی آئی اے نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

    کراچی : پی آئی اے نے سیفٹی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، پرواز میں مقررہ وزن سے ڈھائی ہزار کلو گرام اضافی وزن بلا معاوضہ لوڈ کرکے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پر ڈھائی ہزار کلو گرام وزن بلا معاوضہ لوڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اضافی سامان لوڈ کئے جانے سے مسافروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال دی گئیں۔

    سیفٹی قوانین کی یہ سنگین خلاف ورزی مدینہ سے پشاور آنے والی پرواز نمبر 3240پر کی گئی، لاکھوں روپے کےاضافی سامان سے طیارے کے فیول اخراجات میں بھی اضافہ ہوا۔

    محکمانہ تحقیقات میں محمد یاسین نامی ٹریفک افسر سمیت دیگر ملازمین مبینہ ذمہ دار قرار پائے گئے جس کے بعد سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور ریونیو نقصان کے ذمہ داران کو شو کازنوٹس جاری کردیا گیا۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے کے60 سالہ سی او او کی ریٹائرمنٹ کے باوجود ملازمت جاری


    ذرائع کے مطابق سعودیہ سے اضافی سامان کی مد میں 30 ریال فی کلو وصول کئے جاتے ہیں، محمد یاسین سمیت دیگر اہلکاروں کو حج پوسٹنگ پرمدینہ میں تعینات کیا گیا تھا، ان ذمہ داران کو با اثر افسران کی مبینہ سفارش پر حج پوسٹنگ دی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔