Tag: PIA

پی آئی اے کا مکمل نام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہے۔ یہ پاکستان کی قومی ایئرلائن ہے اور ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن بھی ہے۔ پی آئی اے تقریباً 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ملک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اور جنوبی امریکہ تک جاتی ہیں۔

پی آئی اے اپنے مسافروں کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے جن میں شامل ہیں:

  • کوڈ شیئر: دنیا کی کئی بڑی ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس سے مسافر دنیا کے مختلف حصوں میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔
  • مختلف کلاسز:  اپنے مسافروں کو مختلف کلاسز میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جن میں اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس شامل ہیں۔
  • کیمپ اور ہوٹلز: ایئرلائن نے پاکستان کے مختلف شہروں میں کیمپ اور ہوٹلز بھی قائم کیے ہوئے ہیں۔
  • PIA
  • پی آئی اے PIA
  • کراچی: پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف احتجاج

    کراچی: پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف احتجاج

    کراچی : پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف کراچی میں احتجاج ہوا، احتجاج کے دوران ائیرہوسٹسز کازیادہ زورسیلفیاں لینے پررہا۔

    کراچی میں احتجاج اوردھرنےمیں دھرنے میں خواتین بھی شریک تھیں، فضائی میزبانوں نے خوب نعرے بازی کی اور سیٹیاں بجائیں، نعروں سے تھک گئیں تو سیلفیاں لینے کاشوق پورا کرتی نظرآئیں ۔

    پی آئی اے ملازمین نے احتجاج کے چوتھےروز چیئرمین کوریڈور پر دھرنا دیا،گو نواز گو اور گو اسحاق گو کے نعرے لگائے لاہور میں بھی قومی ایئر لائن کے مُلازمین نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج رہے۔

    مظاہرین صدارتی آرڈیننس کو دہی بھلے آرڈیننس کا نام چند روز قبل صدر ممنون حُسین نے پی آئی اے کولمیٹڈ کمپنی بنانے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • طیارہ حادثہ کیس:کیپٹن عصمت کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    طیارہ حادثہ کیس:کیپٹن عصمت کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے طیارہ حادثہ کیس میں کیپٹن عصمت محمود کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق نشے کی حالت میں طیارہ اڑانے کے مقدمے میں کیپٹن عصمت محمود کی درخواست ضمانت پر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

    ملزم کے وکیل نے کہا کہ کیپٹن عصمت پرنشےکی حالت میں طیارہ اڑانےکاالزام غلط ہے جبکہ سرکاری وکیل نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوچکاہے کہ ملزم نشے میں تھا۔

    فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیپٹن عصمت کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پائلٹ کیپٹن عصمت کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا۔ اور ملزم کی جانب سے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی

    یاد رہے کہ لاہورایئرپورٹ پر شاہین ایئر لائنز کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی، جس کے بعد طیارے کے پائلٹ کیپٹن عصمت محمود کو شراب نوشی کرکے طیارہ اڑانے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

     

  • پی آئی اے کے جہاز میں بم کی اطلاع، چین میں ہنگامی لینڈنگ

    پی آئی اے کے جہاز میں بم کی اطلاع، چین میں ہنگامی لینڈنگ

    بیجنگ : پی آئی اے کی بیجنگ سے ٹوکیو جانیوالی پرواز پی کے852میں بم کی اطلاع پرطیارے کو چائنا کے شہر تینجن میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد بیجنگ ایئرپورٹ پر نامعلوم کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ طیارے میں بم رکھا ہوا ہے جس پر بیجنگ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے پی آئی اے کے کپتان کو ہدایت جاری کی گئی کہ طیارے کو فوری طور پر قریب ترین ایئرپورٹ پر اتارا جائے۔

    جس پر طیارے کو سیکیورٹی فورسز نے اپنے حصار میں لے لیا مسافروں کو آف لوڈ کرکے طیارے کی تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق بم کی اطلاع موصول ہونے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی تاہم سیکیورٹی چیک کے بعد کلیئرقرار دیدیا ہے پرواز بینجگ کے لئے روانہ کردی جائے گی۔

  • پی آئی اے کے طیاروں کی خریداری میں گھپلوں کا انکشاف

    پی آئی اے کے طیاروں کی خریداری میں گھپلوں کا انکشاف

    کراچی : پی آئی اے میں بوئنگ 777 طیاروں کی خریداری میں مبینہ طور پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے طیارون کی خریداری سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں، اور اس سلسلے میں پی آئی اے کی جانب سے عدم تعاون پر چیئرمین پی آئی اے کو خط بھی تحریر کیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل 777 طیاروں کی تحقیقات کررہا ہے ۔ طیاروں کی ڈیل سے متعلق متعدد بار ایف آئی اے نے پی آئی اے سے ریکارڈ مانگا تھا جو فراہم نہیں کیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بوئنگ 777 طیاروں کی خریداری سے متعلق بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس کی منظوری کے منٹس اور باقی مانندہ رقم کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن نے طیاروں کی خریداری کیلئے ایک ملین 18 ہزارڈالر سے زائد رقم ایڈوانس ادا کیے تھے ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے u/s 175 PPC کے قانون کے مطابق ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر عدالتی کارروائیبھی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔

  • وزیر اعظم کے دورے کیلئے فلائٹ میں پر تعیش کھانوں کا اہتمام

    وزیر اعظم کے دورے کیلئے فلائٹ میں پر تعیش کھانوں کا اہتمام

    اسلام آباد : ملک میں بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کے نام پر سرکاری دوروں کے لئے وزیر اعظم کی فلائٹ میں بیسیوں کھانوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات اور قوم کی خدمت کے نام پر پر تعیش کھانوں کے مختلف دور چلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عام مسافروں کو خراب کھانے فراہم کرنے والی پی آئی اے انتظامیہ نے بہترین انتظامات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اگلے ہفتے ازبکستان کے دورے کے موقع پر پی آئی کی جانب سے بے شمار کھانوں کی اقسام اور میٹھے، مشروبات وغیرہ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم کی پرواز جو 32 بزنس کلاس اور 84 اکانومی کلاس کی سیٹوں پر مشتمل ہے، منگل کو اسلام آباد سے روانہ ہوکر اسی دن تاشقند پہنچ جائے گی۔

    بدھ کو فلائٹ تاشقند سے روانہ ہوکر سمرقند پہنچے گی۔ اس موقع پر کھانے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور پی آئی اے نے متعلقہ افسران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ خصوصی طور پر ان کھانوں کو سیکورٹی انتظامیہ، ڈاکٹروں کی نگرانی میں تیار کروائے۔

    ان کھانوں میں بار بی کیو چکن بوٹی، چکن سیخ کباب، فرائڈ رائس، کشمیری پلاوٴ، مٹن کڑاہی بون لیس، چکن کنگ پاوٴ، اسٹیم رائس، سبزی کی بھجیا، چکن پیٹیز، چکن ہرا مسالا، سبزی گوشت، فرائڈ فش، ملائی کباب، سینڈوچ، فروٹ، مشروبات اور دیگر ان گنت لوازمات شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے مسافروں کو خراب کھانے دینے کے باعث گزشتہ دنوں سخت تنقید کا شکار رہی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے مسلسل خسارے کا رونا بھی رویا جاتا ہے تاہم ایسے دوروں کے موقع پر خصوصی انتظامات کو دیکھ کر انتظامیہ کے ایسے کسی بھی تاثر کی نفی ہوجاتی ہے۔

    خبر نشر ہونے پر ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی وضاحت

    علاوہ ازیں اے آروائی نیوز کی خبر پر وزیر اعظم ہاؤس نے نوٹس لے لیا، جواب میں ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کاکہناہے پی آئی اے کوکھانوں کامعیار بہتر کرنےکی ہدایت دیں ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کےدورہ ازبکستان کیلئےکھانےسےمتعلق ہدایات نہیں دیں،صرٖف کھانوں کامعیاربہترکرنےکاکہاگیاہے لیکن ترجمان نےیہ نہیں بتایا کہ فضائی سفر میں پینتیس ڈشز ہوں گی یانہیں۔

  • پی آئی اے کی بے حسی،نومولود بچیوں کو جہاز سے باہر نکال دیا

    پی آئی اے کی بے حسی،نومولود بچیوں کو جہاز سے باہر نکال دیا

    لاہور : پی آئی اے کے عملے نے ایدھی فاﺅنڈیشن کی دو نومولود بچیوں کو ایدھی رضا کار سمیت جہاز سے باہر نکال دیا

    تفصیلات کے مطابق پروازوں میں گھنٹوں کی تاخیر اور وی آئی پی پروٹوکول پر بین الااقوامی اصولوں پر سودا کرنے والی پی آئی اےکو دوشیر خوار بچیوں کے معاملے پر قواعدوضوابط یاد آگئے۔

    لاہور سے کراچی ایدھی سینٹر منتقل کئے جانے والی دونومولود بچیوں اور ایدھی رضا کار کو پائلٹ اور عملے نے جہاز سے یہ کہہ کر باہر نکال دیا کہ دو بچیوں کے ساتھ دو سنبھالنے والے ہونے چاہیئں۔

    حالانکہ بچوں کے پاس ٹکٹس اور بورڈنگ کارڈز بھی موجود تھے اس کے باوجود رضا کار کو بچیوں سمیت دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا۔

    ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی لاوارث بچوں کو جہاز کے ذریعے کراچی منتقل کیا جاتا رہا ہے مگر ایسا واقعہ کبھی نہیں ہوا۔ بچیاں ایدھی جھولے سے ملیں تھیں۔

  • حکومت اورپالپا کے درمیان مذاکرات ناکام، حکومت قومی ایئرلائن کی نجکاری کاارادہ رکھتی ہے، صدر پالپا

    حکومت اورپالپا کے درمیان مذاکرات ناکام، حکومت قومی ایئرلائن کی نجکاری کاارادہ رکھتی ہے، صدر پالپا

    اسلام آباد:حکومت اورپائلٹس کی تنظیم پالپا کےمذاکرات ناکام ہوگئے ہیں وزیراعظم کے مشیرنے پائلٹس کے مطالبات ماننےسےانکارکردیا جبکہ پالپاکے صدرعامرہاشمی کا کہنا ہے کہ حکومت قومی ائیرلائن کی نج کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

    پالپاکےنمائندوں نے آج اورکل وزیر اعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم سے مذاکرات کیے جو کہ بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

    شجاعت عظیم کاکہنا تھا کہ مطالبات سمجھ سے بالاتر ہیں پائلٹس کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے، انہوں نے مذاکرات سے متعلق اپنی سمری وزیراعظم کوارسال کردی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان شیرعلی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پالپا کے تین مطالبات منظورنہیں کئے جاسکتے ہیں۔

    دوسری جانب صدر پالپا کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں سول ایوی ایشن کا تجربہ رکھنے والے لوگوں کو سامنے لایا جائے

    اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہا ؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم سے شرط رکھی ہے کہ مذاکرات میں ایک غیر جانبدار نمائندہ شریک ہو۔

    انھوں نے کہا کہ پی آئی اے میں جنگل کا قا نون نا فذ ہے اورشجاعت عظیم بغیر میرٹ اور قابلیت کے کسی کو بھی ایم ڈی پی آئی اے اورڈی جی سول ایوی یشن تعینات کردیتے ہیں جبکہ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کی تعیناتی بھی غیر قانونی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پالپا جعلی ڈگری ہو لڈرز اور سمگلنگ کر نے والے پائیلٹس کے ساتھ کبھی کھڑا نہیں ہوا۔

  • پالپا اورحکام کےمذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

    پالپا اورحکام کےمذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

    کراچی : قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچنےکےبعد حکومت کو خیال آہی گیا۔چارروزبعد تنازعےکی گتھی سلجھانےکےلئےوزیراعظم کےمشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم میدان میں آگئے۔

    پالپا نمائندوں اور پی آئی اے انتظامیہ کو اسلام آباد طلب کرلیا، قومی ایئر لائن کو رن وے پر لا نے کیلئے پالپا اورحکام کےمذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سے مذاکرات کیلئے پالپا کا وفد اسلام آباد جانے کیلئے کراچی ایئر پورٹ سے روانہ ہوگیاہے، وفد کی قیادت پالپا کے صدر کیپٹن عامر ہاشمی کررہے ہیں, پالپا اور پی آئی اے کے درمیان مذاکرات دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں ہونگے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پالپا کے صدرعامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت سے ورکنگ ایگریمنٹ کے 14 نکات پر بات کریں گے اگرحکومت نے مطالبات کی منظوری کی گارنٹی دی تو بریک تھرو ہوگا۔

    جہازاڑانےوالے کپتان بضد ہیں اورپی آئی اےانتظامیہ بھی الزام تراشیوں میں مصروف ہے،واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بلااجازت پرواز اڑانے پر پائلٹ کلیم کا لائسنس ایک سال اور کپتان زاہد کا لائسنس دو سال کیلئے معطل کردیا تھا۔

    پالپا نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کو برطرف کیا جائے اور منسوخ کئے گئے دو پائلٹس کے لائسنس بحال کئے جائیں ۔

    تنازعہ کے سبب مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، دو روز میں تیس سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں، جبکہ پی آئی کو اب تک تقریباً30 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

  • پی آئی اے پائلیٹس کا روانگی سے دو گھنٹے قبل بیماری کا بہانہ

    پی آئی اے پائلیٹس کا روانگی سے دو گھنٹے قبل بیماری کا بہانہ

    کراچی: ایوی ایشن ڈویژن نے بیماری کا بہانہ کرنے والے پی آئی اے کے کپتانوں کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، بیماری کا بہانہ کرنے والے پائلٹوں کی تصویریں اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔

    ایوی ایشن کے عہدیدار جواد نزیر نے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے روانگی کے وقت سے صرف دو گھنٹے پہلے غیر حاضر ہونے والے پائلٹوں کے نام بے نقاب کیا۔

    انہوں نے ایوی ایشن ڈویژن پر تنقید کے جواب میں میڈیا کے لئے خط کی نقل بھی پیش کی جس میں صدرپلپا کیپٹن عامر ہاشمی کو پلپا معاملات پر بات چیت کرنے کے لئے ایوی ایشن ڈویژن اسلام آباد میں ایک اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔

     

     

    جواد نزیر نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں پی آئی اے کے ان پائلٹس کی نشاندہی کی جنہوں نے پلپا کے زیر اثر رخصت کی درخوست کی بمہ طبی سرٹیفکیٹ ۔

     

    پی آئی اے ذرائع کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے بحران سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا ہےاور سول ایوی ایشن کو بیمار پائلٹوں کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس کی جانچ پڑتال کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

    بیماری کا بہانہ کرکے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والےپی آئی اے کے کپتانوں میں زیب النسا، کیپٹن بخاری، این منصور ، ارتضی علی ، نوید علی ، کیپٹن مغل ، اور اورنگزیب خان کے نام شامل ہیں۔

  • مزاکرات کے لئے تیارہیں پرپائلٹس کے مطالبات کا علم نہیں، چیئرمین پی آئی اے

    مزاکرات کے لئے تیارہیں پرپائلٹس کے مطالبات کا علم نہیں، چیئرمین پی آئی اے

    کراچی: پائلٹس کی ہڑتال کے ردعمل میں پی آئی اے کے چیئرمین ناصرجعفرکاکہنا ہے کہ ہمارے دروازے مذاکرات کے لئے کھلے ہوئے ہیں ، پائلٹس اپنے مطالبات بتائیں۔

    پائلٹس کی ایسوسی ایشن پالپا نے گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے سبب 21 پروازیں منسوخ ہوگئیں تھیں اور پائلٹس کی یہ ہڑتال آج بھی جاری ہے۔

    چیئرمین پی آئی اے نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پائلٹس سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال سے مسافر پریشانی کا شکار ہیں لہذا ہڑتال ختم کی جائے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پالپا کہ صدرعوام کو گمراہ کررہے ہیں جب پائلٹس کو لینے کے لئے گاڑی بھیجی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ وہ بیمارہیں پروز نہیں کرسکتے۔

    ناصرجعفرکا کہنا تھا کہ ہمارے دروازے مذاکرات کے لئے کھلے ہیں لیکن پائلٹس اپنے مطالبات تو سامنے لائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس اگر 10 گھنٹے سے زیادہ جہاز نہیں اڑانا چاہتے تو 10 گھنٹے توپرواز کریں۔

    انہوں نے اس ساری صورتحال میں مسافروں کی پریشانی کا ادراک کرتے ہوئے کہا کہ ’’مسافروں اور بالخصوص حجاج سے معافی مانگتا ہوں‘‘۔