Tag: PIA

پی آئی اے کا مکمل نام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہے۔ یہ پاکستان کی قومی ایئرلائن ہے اور ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن بھی ہے۔ پی آئی اے تقریباً 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ملک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اور جنوبی امریکہ تک جاتی ہیں۔

پی آئی اے اپنے مسافروں کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے جن میں شامل ہیں:

  • کوڈ شیئر: دنیا کی کئی بڑی ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس سے مسافر دنیا کے مختلف حصوں میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔
  • مختلف کلاسز:  اپنے مسافروں کو مختلف کلاسز میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جن میں اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس شامل ہیں۔
  • کیمپ اور ہوٹلز: ایئرلائن نے پاکستان کے مختلف شہروں میں کیمپ اور ہوٹلز بھی قائم کیے ہوئے ہیں۔
  • PIA
  • پی آئی اے PIA
  • پی آئی اے کی پہلی پرواز حجاج کرام کولیکر کراچی پہنچ گئی

    پی آئی اے کی پہلی پرواز حجاج کرام کولیکر کراچی پہنچ گئی

    کراچی : فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی واپسی شروع ہوگئی ہے، نجی ائیرلائن اور قومی ائیرلائن کی دو پروازوں کے ذریعے ڈیڑھ سو سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    کراچی ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے پچاس حجاج کرام وطن پہنچے جبکہ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 732کے ذریعے سو سے زائد حجاج کرام واپس آئے، جن کا استقبال کرنے کے لئے انکے اہل خانہ اور دوست احباب کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں حجاج کرام کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور اور حج مشن کی ناقص انتظامات کے باعث حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    سانحہ منیٰ کے بعد سعودی حکام نے بروقت اقدامات کئے تاہم سعوی عرب میں ملکی سفارتخانے کا کوئی کردار نظر نہیں آیا۔

    وطن لوٹنے والے حجاج کرام نے آب زم زم کے کین نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ نجی ائیرلائنز کے ذریعے لوٹنے والے حاجیوں کو آب زم زم نہیں فراہم کیا جارہا۔

  • پی آئی اے کی پروازمیں خاتون کی طبعیت ناساز، ایران میں ایمرجنسی لینڈنگ

    پی آئی اے کی پروازمیں خاتون کی طبعیت ناساز، ایران میں ایمرجنسی لینڈنگ

    لندن:پی آئی کی لندن جانے والی پرواز کی ایران میں ایمرجنسی لینڈنگ کرکے کپتان نے خاتون کی جان بچالی۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات لاہور سے لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کے کپتان کو بزرگ خاتون کی طبعیت ناساز ہپوایران میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    ذرائع کے مطابق خاتون کی طبعیت دورانِ پرواز ناساز ہوئی جس کے سبب جہاز کے کپتان عامر نے فوری لینڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ایران کے شہر بخارا میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

    خاتون کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور اب خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 نے لاہور سے لندن کے لئے آج صبح 10:35 منٹ پر روانہ ہونا تھا لیکن اس جہاز نے 11:22 منٹ پر اڑان بھری تھی۔

  • منی لانڈرنگ کے الزام میں پی آئی اے کا فلائٹ منیجر گرفتار

    منی لانڈرنگ کے الزام میں پی آئی اے کا فلائٹ منیجر گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے نے پی آئی اے کے فلائٹ منیجر کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے پی آئی اے میں بدعنوان افسران کے خلاف تحقیقات کے ساتھ ساتھ گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی آئی اے کے منیجر شیڈولنگ فلائٹ سروسز خالد امین کو منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ہفتے کے روز ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہ تھا۔

    ایف آئی اے نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈیفنس میں اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی، واضح رہے کہ خالد امین پر انسانی جان بچانے والی ادویات کی اسمگلنگ کا بھی الزام ہے۔

  • لاہور: پی آئی اے ملازمین کا ادارے کو ایک کروڑ روپے کا ٹیکہ

    لاہور: پی آئی اے ملازمین کا ادارے کو ایک کروڑ روپے کا ٹیکہ

    لاہور: قومی ایئرلائن کو اپنے ہی ملازمین نے بڑا مالی جھٹکا دے دیا،لاہور میں پی آئی اے کا ایک کروڑ روپے کا ٹیکس فراڈ سامنے آگیا۔

    لاہور میں قومی ائیرلائن کے ملازمین کا ایک کروڑ روپے کا ٹیکس فراڈ سامنے آگیا۔ ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کی دستاویزات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں۔

    ذرائع کےمطابق عملے نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر یکم سے چوبیس اگست تک وصول کیا گیا ٹیکس ایئرلائن کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے بجائے اپنی جیبوں میں ڈالا۔

    لاہورایئرپورٹ پر چاروں شفٹوں کے انچارج فی مسافر5 ہزار روپے وصول کرتے رہے، ایئرپورٹ پرچاروں شفٹوں کے اسٹیشن مینجرز، ٹرمینل مینجر اورکاونٹر انچارجز کو فراڈ کی تحقیقات میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ٹیکس فراڈ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کو بھیج دی گئی ہے۔

  • پی آئی اے کے چار طیارے خراب،پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو پریشانی

    پی آئی اے کے چار طیارے خراب،پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو پریشانی

    کراچی : پی آئی اے کے محکمہ انجنیئرنگ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پی آئی اے کے چار طیارے خراب ہوگئے، پروازوں کی روانگی میں تاخیر سے مسافر پریشان ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انجنیئرنگ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پی آئی اے کے چار طیاروں میں خرابی پیدا ہوگئی،طیارے خراب ہونے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا فضائی آپریشن شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

    پروازوں کی روانگی میں نو سے چودہ گھنٹے کی تاخیر ہورہی ہے،جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

      ذرائع کے مطابق اسلام آباد ، کراچی، ابوظہبی اور گوادر میں طیارے خراب ہونے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں بدنظمی کا شکار ہیں۔

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300 تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔ برمنگھم سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 792 چودہ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی ۔

    لاہور سے کرچی آنے والی پرواز پی کے 307 نو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی، کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 899 دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ، اسلام آباد سے ریاض جانے والی پروا ز پی کے 753 دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی ۔

    پروازوں کی روانگی مین تاخیر کے حوالے سے مختلف ایئرپورٹس پر مسافروں کا پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

  • قومی ایئرلائن کا اپنے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کا اعلان

    قومی ایئرلائن کا اپنے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کا اعلان

    کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں بیس سے تیس فیصد تک کمی کا اعلان کردیا۔

    پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں بیس سے تیس فیصد تک کمی کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق تین ستمبر سے ہوگااور یہ سہولت تیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔

    پی آئی اے نے بزنس کلاس پر تیس فیصد، اور اکانومی کلاس پر بیس فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ، بیرون ملک جانے والی پروازیں نیویارک، ٹورنٹو، پیرس، میلان، کوپن ہیگن، بیجنگ، کولالمپور، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

    پی آئی اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم مشتاق کے مطابق کرایوں میں کمی سے مسافروں کو سستی سفری سہولت کے ساتھ ساتھ ادارے کے روینیو میں اضافے کا سبب بنے گی ۔

    قومی ایئرلائن اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بھی سستی سفری سہولت کا پلان تیار کررہی ہے۔

  • پی آئی اے کی لندن سےاسلام آباد آنے والی پرواز حادثے سے بچ گئی

    پی آئی اے کی لندن سےاسلام آباد آنے والی پرواز حادثے سے بچ گئی

    اسلام آباد: قومی ایئرلائن کی لندن سے اسلام آباد پرواز میں طیارےکےباتھ روم سےپانی رسنےلگا جس نے ایوی ایشن انجینئرزکی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن سےاسلام آباد آنیوالی پرواز پی کے786 کےباتھ روم سے پانی نکل کرفلور پر پھیل گیا۔

    بوئنگ ٹرپل سیون کی مخدوش حالت کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کوموصول ہوگئی ہے کہ کس طرح پانی طیارے کے فلور پر پھیل گیا ہے۔

    پانی کی وجہ سےطیارےکےالیکٹرک سسٹم میں بھی خرابی پیدا ہوگئی اورطیارہ خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے محمد صلاح الدین کے مطابق اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کی ایک پرواز کے دوران بھی ایسا ہی واقعہ پیش آچکا ہے جس پر وزیراعظم نواز شریف نے حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے طیاروں کی فوری طور پر مرمت کے احکامات صادر کئے تھے۔

    دوسری جانب جدہ سے پشاورجانیوالی پرواز کاروٹ بھی تبدیل ہونےکے سبب مسافروں کو شدیددشواری کاسامنا کرناپڑا ہے۔

  • کراچی: حکومت کا تاریخی ایئرپورٹ ہوٹل کو فروخت کا فیصلہ

    کراچی: حکومت کا تاریخی ایئرپورٹ ہوٹل کو فروخت کا فیصلہ

    کراچی: قومی اداروں کی نجکاری کے ساتھ قومی ورثہ قرار دیئے جانے والے اثاثوں کو بھی نجی شعبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری کے ساتھ ساتھ 1955 میں تعمیر کئے گئے ایئرپورٹ ہوٹل کو نجکاری کے زمرے میں لاتے ہوئے نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ ہوٹل کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت پی آئی اے انویسٹمنٹ نے فروخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

    سن 1973 میں پی آئی اے نے ایئرپورٹ ہوٹل کا کنٹرول سنبھالا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ اس تاریخی ایئرپورٹ ہوٹل کو منہدم کرکے یہاں فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔

  • کراچی : نجی ائیرلائنز کی پہلی 3پروازوں سے790عازمین حج جدہ روانہ

    کراچی : نجی ائیرلائنز کی پہلی 3پروازوں سے790عازمین حج جدہ روانہ

    کراچی ائیرپورٹ سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا،نجی ائیرلائن کی تین پروازوں سے سات سو نوے عازمین حج حجاج المقدس روانہ ہوگئے ۔

    اس موقع پر وزارت مذہبی امورکی جانب حاجیوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے خطاب میں وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا کہ اس سال ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد فریضہ حج اداکرینگے،جس کیلئے قومی ائیرلائنز نے خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔

    فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے افراد بھی حکومتی اقدامات سے مطمئن نظر آئے۔

  • حج آپریشن کا آغاز 17اگست سے ہوگا، چیئرمین پی آئی اے

    حج آپریشن کا آغاز 17اگست سے ہوگا، چیئرمین پی آئی اے

    کراچی : قومی ایئرلائن 17 اگست سے حج آپریشن شروع کر رہی ہے حج آپریشن سات بڑے شہروں سے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    حج آپریشن کے دوران155پروازوں کے ذریعے55ہزار 873سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچا یاجائے گا،اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا کہنا تھا کہ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کو حج آپریشن کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    حج آپریشن میں بوئنگ777،ایئر بس330اور 310طیارے استعمال کئے جائیں گے۔پہلی حج پرواز 17اگست کو صبح 5بجکر35منٹ پر پی کے6003کے ذریعے لاہور سے 328سے زائد عازمین کولیکر جدہ روانہ ہوگی۔

    دوسری پرواز پشاور سے صبح9بجکر5منٹ پر پی کے6005کے ذریعے328جبکہ تیسری حج پرواز 17اگست کو پی کے6009کے ذریعے کراچی سے 370سے زائد عازمین کودوپہر 3بجکر30منٹ پر جدہ روانہ ہوگی۔

    چوتھی حج پرواز 17اگست کو پی کے6001کے ذریعے اسلام آباد سے 300سے زائد عازمین کو شام 7بجکر35منٹ پر جدہ روانہ ہوگی،عازمین کی سہولت کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔