Tag: PIA

پی آئی اے کا مکمل نام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہے۔ یہ پاکستان کی قومی ایئرلائن ہے اور ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن بھی ہے۔ پی آئی اے تقریباً 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ملک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اور جنوبی امریکہ تک جاتی ہیں۔

پی آئی اے اپنے مسافروں کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے جن میں شامل ہیں:

  • کوڈ شیئر: دنیا کی کئی بڑی ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس سے مسافر دنیا کے مختلف حصوں میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔
  • مختلف کلاسز:  اپنے مسافروں کو مختلف کلاسز میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جن میں اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس شامل ہیں۔
  • کیمپ اور ہوٹلز: ایئرلائن نے پاکستان کے مختلف شہروں میں کیمپ اور ہوٹلز بھی قائم کیے ہوئے ہیں۔
  • PIA
  • پی آئی اے PIA
  • سعودی عرب کا پی آئی اے کو اضافی حج ویزے دینے سے انکار

    سعودی عرب کا پی آئی اے کو اضافی حج ویزے دینے سے انکار

    کراچی : سعودی ہینڈلنگ سروس نے پی آئی اے کو حج آپریشن کیلئے اضافی ویزے دینے سے انکار کردیاہے ۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن کیلئے سعودی عرب سے پانچ سو ویزوں کی درخواست کی تھی ، جن میں سے دو سو ویزے جاری کئے گئے۔

    ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی ہینڈلنگ کا مؤقف ہے کہ پچھلے سال بھی سب سے زیادہ ویزے پی آئی اے کو جاری کئے گئے مگر ان کا کوئی عملہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتا۔

    دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ پر حج ڈیوٹیوں کیلئے سی بی اے یونین ایئرلیگ کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ان کے ورکروں کو ویزے جاری کیے جائیں۔

  • ایف آئی اے کی پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداران سے تفتیش

    ایف آئی اے کی پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداران سے تفتیش

    لاہور: حساس اداروں نے پی آئی اے افسران کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئےغیرٹرانزٹ ویزے پرآئےبھارتی مسافروں کو ہوٹل لے جانےپر افسران سے ایف آئی اے لاہور آفس میں پوچ گچھ کی۔

    ذرائع کے مطابق ائیر لیگ کے اہلکار حامد بٹ چند ماہ قبل دہلی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 271 کے مسافروں کو اپنے ہوٹل سپراؤٹ کورٹ لے گئے تھے۔

    دہلی سے آنے والے مسافروں کو دبئی کی پرواز میں تاخیر کی وجہ سے بغیر ٹرانزٹ ویزے کے زبردستی ہوٹل منتقل کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی جانب سےسیل کیے جانے والا ہوٹل ائیرلیگ کے عہدیدار حامد بٹ کا تھا۔

    ذرائع کے مطابق حامد بٹ حمزہ شہبازاشریف کے سٹاف افسراحمد بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں۔

    ایف آئی اے آفس میں اسٹیشن منیجرلاہور، سابق اولمپئین منظورجونئیر، شفٹ اسٹیشن مینجرروحیل ظہور، ٹرانزٹ انچارج اسلم سلہری اورحامد بٹ سمیت متعدد ائیر لیگ کے عہدیداروں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

  • پی آئی اے کی بحرین کے لئے پروازوں پرپابندی کا خدشہ

    پی آئی اے کی بحرین کے لئے پروازوں پرپابندی کا خدشہ

    کراچی: قومی ایئر لائن کو مسلسل خسارے کے بعد مزید مشکلات کا سامنا ہے بحرین میں پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کا خدشہ منڈلانے لگا۔

    ذرائع کے مطابق بحرین کی وزارت مواصلات اور ٹرانسپورٹیشن نے پی آئی اے سے 71 ہزار دینار کے واجبات طلب کرلیئے ہیں یہ رقم پی آئی اے کی زائد پروازوں اورتاخیرپرجرمانے کی صورت میں عائد کی گئی ہے ۔

    یہ رقم بحرین کی وزارت کی جانب سے ایک نوٹس کے ذریعے طلب کی گئی ہے جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں قومی ایئرلائن کا بحرین میں فلائیٹ آپریشن بند ہوسکتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق کچھ پروازوں پر واجبات 2010ء سے اب تک ادا نہیں کئے گئے ہیں۔

    بحرین کی وزارت مواصلات نے متنبہ کیا ہے کہ نوٹس دیئے جانے کے 30 دنوں کے اندرادائیگی نہ کئے جانے کی صورت میں پی آئی اے کی پروازیں روک دی جائیں گی۔

    PIA

    PIA

  • لیگی ایم این اے  پی آئی اےسے سفری سامان مفت لے گئے

    لیگی ایم این اے پی آئی اےسے سفری سامان مفت لے گئے

    کراچی : لیگی ایم این اے نے قومی ائیر لائن کو مالی جھٹکا دے دیا، اے آروائی نیوز کی خبر پر پی آئی اے نے ذمہ داروں کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مسلم لیگ نون کے ایم این اے عبدالغفور ڈوگر ائیرلیگ کے عہدیداروں کی ملی بھگت سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 311 سے دو سو چودہ کلو سفر ی سامان اورآم کی اکیس پیٹیاں مفت ملتان سے کراچی لے گئے۔

    جسے پی آئی اے سکیورٹی اینڈ ویجیلنس کی خفیہ اطلاع پر کراچی ائیرپورٹ پر قبضے میں لے لیا گیا ۔

    جس پر پی آئی اے کے جنرل مینجر پسنجر ہینڈلنگ سروسز نے اسٹیشن مینجر ملتان کو مالی بدعنوانی میں شامل ائیرلیگ کے عہدیداروں کو معطل کرکے کراچی ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کیے تو ائیرلیگ کے کارکنوں نے اسٹیشن مینجر ملتان کو احکامات پر عملدرآمد سے روکنے کیلئے انہیں کمرے میں بند کردیا جنہیں  بعد ازاں پی آئی اے عملے نے رہا کرایا ۔

    پی آئی اے حکام تاحال مالی بے ضابطگی میں ملوث ملازمین کیخلاف موثر کارروائی کرنے میں ناکام ہے ۔

  • پی آئی اے کا اتحاد ایئرویزسےاہم معاہدہ

    پی آئی اے کا اتحاد ایئرویزسےاہم معاہدہ

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) اوراتحاد ایئرویزنے کوڈشیئرنگ کے معاہدے پردستخط کردئیے جس کے تحت پاکستان، متحدہ عرب امارات اورآگے کی منازل کے مسافروں کو زیادہ کنکٹنگ فلائٹس مل سکیں گی۔

    پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اتحاد ایئرویز پی آئی اے کی پروازوں پر اپنا کوڈ (ای وائے) لگائے گی جبکہ پی آئی اے اتحاد ایرویز کے پروازوں پراپناکوڈ پی کے لگائے گا۔

    پروازوں کی بکنگ 30 جون 2015 سے کرائی جاسکتی ہیں جبکہ پہلی پرواز 27 جولائی کو روانہ ہوگی۔ اس معاہدے سے پاکستانی مسافروں کو 70 سے زائد منزلوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی

    پی آئی اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم مشتاق کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان ایئرلائنز کے لئے عالمی سطح پر کئی ممالک سے منسلک ہونےکا انتہائی زبردست موقع ہے جس سے پی آئی اے کے مسافروں کو سہولت ملے گی۔

  • رمضان کی آمد، پی آئی اے نے کرایے کم کردئیے

    رمضان کی آمد، پی آئی اے نے کرایے کم کردئیے

    کراچی: قومی ایئرلائن نے رمضان المبارک کے احترام میں اپنے کرایوں میں بیس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق اندرون ملک جانیوالی تمام پروازوں پربیس فیصد کمی کی گئی ہے تاکہ مسافروں کو کم کرایوں کے ساتھ سفری سہولیات بھی میسرہوں۔

    پی آئی اے نے بیرون ملک جانیوالی پروازوں کے کرایوں میں پہلے ہی کمی کی ہوئی ہے۔

  • کراچی میں فائرنگ سے چھ افراد جان سے گئے

    کراچی میں فائرنگ سے چھ افراد جان سے گئے

    کراچی : شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پی آئی اے کے ملازم سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کے مطابق گلستان جوہر پی آئی اے سوسائٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریاض حسین نامی شخص جان کی بازی ہار گیا، مقتول پی آئی اے میں آڈٹ شعبے سے وابستہ تھا۔

    پاک کالونی جہان آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا، گلستان جوہر ہی کے علاقے بلاک بارہ میں ڈ کیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت وسیم حیدر کے نام سے ہوئی۔

    بلدیہ ٹاون میں مسیحی قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    رات گئے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پرنامعلوم افراد نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوافرادشدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عمارنامی شخص چل بساجبکہ عبدال سلیم نامی شخص کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعہ ڈکیتی مزاحمت کامعلوم ہوتا ہے۔پرانی سبزی منڈی میں دوافرادفائرنگ کاشکارہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ایک شدیدزخمی ہوگیا۔

    لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرزنے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چھ مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا۔

  • ملتان ایئر پورٹ 14 گھنٹوں سے بند

    ملتان ایئر پورٹ 14 گھنٹوں سے بند

    ملتان: ایئر پورٹ پر14 گھنٹوں بعد بھی فلائٹ آپریشن بحال نہ ہوسکا جس کے سبب ملتان آںے والی ایک اور پرواز کو بہاولپور اتاردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملتان ایئرپورٹ پرآنے والی ایک پرواز کے لینڈنگ گیئرمیں تکنیکی خرابی پیداہوئی جس کے سبب جہازکو رن سے نا ہٹایا جاسکا۔

    ملتان میں رن وے میسر نہ ہونے کے سبب پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 330 کو بہاولپور میں لینڈ کرایا گیا جہاں سے مسافروں کو بس کے ذریعے ملتان منتقل کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ملتان ایئر پورٹ کے رن وے کو چار بجے تک جہازوں کی آمد کے لئے کھول دیا جائے گا۔

    پی کے 330 کے مسافروں نے ملتان کے بجائے جہاز بہاولپوراتارنے پر شدید ردعمل کا اظہارکیا۔

  • پی آئی اے ملازمین تنخواہوں سے محروم

    پی آئی اے ملازمین تنخواہوں سے محروم

    کراچی : پی آئی اے کے ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم ہوگئے، پی آئی اے کا سلوگن باکمال لوگ، لاجواب سروس صرف سلوگن ہی رہ گیا،

    پی آئی اے کا بنک اکاؤنٹ پہلے کی طرح اب بھی خالی ہے، ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم ہوگئے۔ پی آئی اے ملازمین کو یکم مئی کو ملنے والی تنخواہ تاحال نہ مل سکی۔

    پاکستان ائیرلائنز میں گریڈایک سے نو تک سولہ ہزار ملازمین کام کرتے ہیں، مرکزی صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللہ خان نے کہا ہے کہ رواں سال میں پی آئی اے نے ملازمین کو متعدد بار تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی ہے۔

    دو روز میں تنخواہ ادا نہ کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا، آئندہ72 گھنٹے میں تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوئی تو فلائٹ آپریشن بند کرسکتے ہیں۔

  • پی آئی اے کا طیارہ مدینے میں حادثے سے بچ گیا

    پی آئی اے کا طیارہ مدینے میں حادثے سے بچ گیا

    ریاض: پی آئی اے کا طیارہ مدینہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے مدینہ جارہی تھی لینڈنگ کے دوران ہوا کے دباوٗ کے سبب جہاز لینڈ نہیں کرپایا۔

    جہاز کے کپتان نے ہشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو بزورِ قوت لینڈ کرنے کے بجائے واپس فضاؤں میں بلند کرلیا جس کے سبب طیارہ کسی بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔