Tag: PIA

پی آئی اے کا مکمل نام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہے۔ یہ پاکستان کی قومی ایئرلائن ہے اور ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن بھی ہے۔ پی آئی اے تقریباً 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ملک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اور جنوبی امریکہ تک جاتی ہیں۔

پی آئی اے اپنے مسافروں کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے جن میں شامل ہیں:

  • کوڈ شیئر: دنیا کی کئی بڑی ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس سے مسافر دنیا کے مختلف حصوں میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔
  • مختلف کلاسز:  اپنے مسافروں کو مختلف کلاسز میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جن میں اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس شامل ہیں۔
  • کیمپ اور ہوٹلز: ایئرلائن نے پاکستان کے مختلف شہروں میں کیمپ اور ہوٹلز بھی قائم کیے ہوئے ہیں۔
  • PIA
  • پی آئی اے PIA
  • صدرمملکت کی پی آئی اے سے وی آئی پی طیارے کی فرمائش

    صدرمملکت کی پی آئی اے سے وی آئی پی طیارے کی فرمائش

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کے بعد صدر مملکت کی بھی پی آئی اے سے انوکھی فرمائش شروع ہوگئی ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے بھی پی آئی اے سے وی آئی پی طیارہ مانگ لیا، قرضوں کے بوجھ تلےدبی اور طیاروں کی کمی کا شکار قومی ایئرلائن کے مسائل حکومت کی انوکھی فرمائشوں نے  مزید بڑھا دیئے۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے بھی بیرون ملک دوروں کیلئے پی آئی اے سے وی آئی پی طیارہ مانگ لیا ہے۔

    زرائع کیمطابق صدر مملکت کی خواہش کے بعد ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کو ہدایت کہ صدر مملکت کے طیارے کووی وی آئی پی طیارے کا درجہ دیا جائے۔

    وزیر اعظم نواز شریف بھی بیرون ملک دوروں کیلئے بوئنگ777طیارہ استعمال کرتے ہیں، گذشتہ ہفتے وزیرِاعظم بوئنگ777طیارہ سعودی عرب کے دورے پر لے گئے تھے اور اب صدرِ پاکستان ممنون حسین نے چھ مئی سے شروع مالدیپ کے دورے کے لئے ایئر بس 320طیارہ مانگ لیا۔

    دورے کے دوران ایک طیارہ مزید ایمرجنسی کے لئے اسٹینڈ بائے رہے گا۔

  • پی آئی اے کی پرواز یمن میں محصور186سے زائد پاکستانیوں کو آج وطن واپس لائیگی

    پی آئی اے کی پرواز یمن میں محصور186سے زائد پاکستانیوں کو آج وطن واپس لائیگی

    صنعا: پی آئی اے کی پروازآج ایک سوچھیاسی سے زائدپاکستانیوں کوصنعا سے وطن واپس لائے گی۔

    یمن میں محصورمزید پاکستانیوں کی پُکارکی شنوائی ہوئی، پی آئی اے کی پروازپی کے سیون زیروہ زیروفائیو یمن میں پھنسے پاکستانیوں کولینے کے لئے صنعاپہنچ رہی ہے۔

    پروازایک گھنٹےصنعامیں قیام کے بعد محصورین کولے کرروانہ ہوگی اورشام چھ بجے پاکستان پہنچ جائے گی۔

    پی آئی اے کی پروازایک سوچھیاسی سے زائدپاکستانیوں کولے کرآئے گی، پالپاکے نائب صدرکیپٹن صادق رحمٰن پروازکوآپریٹ کررہے ہیں۔

    صنعاایئرپورٹ مکمل طورپرجنگی زون بن چکاہے لیکن پی آئی اے کاعملہ اپنی زندگیاں ہتھیلی پررکھےیمن میں پھنسے پاکستانی بھائیوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

  • یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    کراچی: یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا، ایئرپورٹ پراہلخانہ کی استقبال کیلئےتیاریاں، دوسرا طیارہ آج یمن جائےگا۔

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یمن سے محصور پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا رشتہ داروں کی خوشی قابل دید تھی۔

    وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز یمن سے محصور پاکستانیوں کو لیکر یمن حدیدہ سے  وطن واپس پہنچ  گیا ہے، طیارے میں502 پاکستانی  موجود ہیں۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  پرواز پی کے نے کراچی میں لینڈ  کیا۔ جس کے بعد یہ خصوصی پرواز مسافروں کے لیکر اسلام آباد جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں پھیلتی بد امنی اور حوثی باغیوں کی جانب سے جاری جنگ کے باعث یمن میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت سر توڑ کوششیں کر رہی تھی،اسی حوالے سے پاکستانی سفیر کی سربراہی میں پاکستانیوں کا انخلاءکیا جا رہا ہے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے یمن میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے سمیت پاکستان نیوی کا بحری جہاز بھی بھجوایا گیا تھا اور اب پی آئی اے کا پہلا طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے ،  جہاں آنے والے پاکستانیوں کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

  • محصورین کی واپسی:پی آئی اے کا خصوصی طیارہ حدیدہ پہنچ گیا

    محصورین کی واپسی:پی آئی اے کا خصوصی طیارہ حدیدہ پہنچ گیا

    حدیدہ : یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز حدیدہ پہنچ گئی جبکہ دوسرا خصوصی طیارہ سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد جائے گا۔

    دن میں گولیوں کی تڑتراہٹ اوررات میں طیاروں کی آوازیں اور بمباری کی گونج نے محصورین کو خوف میں مبتلا کر دیا خدارا کوئی بچانے آئے۔

    یمن میں محصورتین ہزار سے اے آر وائی کی کوششیں رنگ لے آئیں اور محصور پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔

    ریسکیو آپریشن کے پہلے مرحلے میں پی آئی اے کاخصوصی طیارہ جمبو سیون فورسیون حدیدہ چار سو بیاسی پاکستانیوں کو وطن لارہاہے۔

    شیڈول کے مطابق جمبو طیارہ پاکستانیوں کو لیکر شام ساڑھے سات بجے کےبعدکراچی پہنچے گا۔دوسرا خصوصی طیارہ بھی تین سو کے قریب محصورین کو لے کر پاکستان آئے گا۔پرواز کے عملے کو جنگی حالات سے نمٹنے کی تربیت بھی دی گئی ہے۔

  • یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    صنعا : یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور صنعا سے حدیدہ پہنچنے والے پانچ سو پاکستانی شہری پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے آج واپس لائے جائیں گے۔

    یمن کے دارالحکومت صنعا سے چھ سو پاکستانیوں کا قافلہ گزشتہ رات حدیدہ پہنچا تھا۔ انھیں لینے کے لیے جانے والی پی آئی اے کی پہلی پرواز میں پانچ مسافروں کی ہی گنجائش ہے۔

    کرائسس مینجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا تھا کہ صنعا سے حدیدہ کے زمینی سفر میں پاکستانی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جو تھوڑی بہت دشواری ہوئی وہ صرف سکیورٹی کلیئرنس کے دوران ہوئی۔

    یمن میں پاکستانی سفیر نے یمن کے دیگر شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں کو بھی حدیدہ پہنچنے کو کہا تھا۔

    پاکستانی شہریوں کے یمن سے فوری اور محفوظ انخلاء سے متعلق انتظامات اور معلومات کے لئے اسلام آباد میں قائم کرائسس مینیجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا ہے کہ یمن میں اس وقت تین ہزار پاکستانی موجود ہیں، جنہیں بحفاظت پاکستان لانے کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

  • بیرون ملک سے قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ، پی آئی اے اہلکارملوث

    بیرون ملک سے قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ، پی آئی اے اہلکارملوث

    لاہور: بیرون ملک سےقیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ میں پی آئی اےکے اپنےاہلکار ملوث نکلے، بچانےکی کوششوں پرکسٹم انٹلی جنس نے پی آئی اے کو نوٹس دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کو حاصل دستاویزات کےمطابق جمعہ کے روز پی آئی اےکی ایک پرواز پی کے 758لندن سے لاہور آئی، اس پرواز سےآنےوالا پی آئی اےکا فلائیٹ اسٹیورڈ فیصل اکرم اپنےساتھ لندن سےغیر قانونی طور پرتیرہ مہنگےترین موبائل فونز اپنےہمراہ لاہورلیکر آیا۔

    ذرائع کےمطابق خفیہ اطلاع کےباوجود فلائیٹ اسٹیورڈ فیصل اکرم پی آئی اےحکام کی ملی بگھت سےلاکھوں روپےمالیت کے موبائل فونز لیکر تمام چیک پوسٹوں سےگذرکر ائیرپورٹ سےباہر آنےمیں کامیاب ہوگیا۔

     تاہم پی آئی اے کےسیکیورٹی حکام سےباز پرس ہونے پر فیصل اکرم کو روک کر دوبارہ تلاشی لی گئی اور موبائل فونز برآمد کرلئے گئے، لیکن حیرت انگیز طور پر فیصل اکرم کو نہ توگرفتارکیاگیا اور نہ اس سےبرآمد ہونےوالےفونزکسٹم کےحوالےکئےگئےجس پرکسٹم انٹیلی جنس نے پی آئی اےکو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

  • پی آئی اے کا جہازجدہ سے صرف دو مسافروں کو لے کر روانہ

    پی آئی اے کا جہازجدہ سے صرف دو مسافروں کو لے کر روانہ

    کراچی : باکمال لوگ لاجواب سروس۔قومی ایئرلائن پی آئی اے  کے مارکیٹنگ ڈ پارٹمنٹ کا انوکھا کارنامہ۔جدہ سے صرف دو مسافروں کو لیکر کراچی کیلئے روانہ کیا گیا جس کی وجہ سے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق جدہ سے کراچی آنیوالی خصوصی پرواز پی کے7313کے ایئر بس 310کے ذریعے دو مسافروں کو لیکر کراچی پہنچایا گیا جہاز میں دو سو سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اضافی پرواز اس وقت چلائی جاتی ہے جب جہاز کا لوڈ مکمل ہوتا ہے یعنی مسافروں کی مطلوبہ تعداد مکمل ہونے پرپرواز آپریٹ کی جاتی ہے دو مسافروں کو لیکر آنے سے ایئر لائن کو کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عمرہ آپریشن میں پی آئی اے کو پہلے ہی نقصان کا سامنا ہے جبکہ کراچی سے جدہ جانیوالی پرواز پی کے7312پر بھی ستر سے زائد مسافروں کو لیکر پرواز روانہ ہوئی تھی۔

    قومی ایئرلائن افسران کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے تین سو ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے۔

  • حمزہ شہباز کی سرپرستی میں چلنے والے گروہ کا انکشاف

    حمزہ شہباز کی سرپرستی میں چلنے والے گروہ کا انکشاف

    لاہور: پی آئی اے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی سرپرستی میں چلنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، جو بیرون ملک سے بغیر کرایہ سامان منگواتا ہے، پی آئی اے سکیورٹی اینڈ ویجیلنس نے اعلیٰ حکام کو گروہ کے بارے میں خط بھی لکھ دیا۔

    پی آئی اے سکیورٹی اینڈ ویجیلنس نے اعلیٰ حکام کو خط لکھ کر انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے میں وزیر اعلٰی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی سرپرستی میں ایک گروہ بیرون ملک سے بغیر کرایہ سامان منگواتا ہے۔

    خط میں پی آئی اے کے ملازمین نذر بھٹی اور روحیل ظہور کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ حمزہ شہباز کا نام استعمال کر کے ڈیوٹی ملازمین سے سامان زبردستی لے جاتے ہیں۔

     لاہور ایئرپورٹ پر چند روز پہلے پیش آنے والے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بھاری مقدار میں آب زم زم لانے والے مسافر وسیم نور نے کرایہ ادا نہیں کیا جسے پی آئی اے ملازم نذر بھٹی حمزہ شہباز کا نام استعمال کر کے زبردستی لے گیا۔

    اس خط میں مسافر فدا حسین کا بھی ذکر کیا گیا، جسے زائد سامان لانے کی پاداش میں پکڑا گیا لیکن اس نے تین سو ریال کرایہ ادا کر کے سامان کلیئر کرا لیا۔

  • پی آئی اے کے آپریشنز ایک بار پھر درہم بر ہم ہونے کا خدشہ

    پی آئی اے کے آپریشنز ایک بار پھر درہم بر ہم ہونے کا خدشہ

    کراچی : پی آئی اے کے آپریشنز ایک بار پھر درہم برہم ہونے کا اندیشہ ہے۔ نجکاری کے عمل میں پیش رفت سے ملازمین بھڑک اٹھے ۔

    ملازمین کا کہناہےحکومت یہ سب آئی ایم ایف کیلئے کر رہی ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بنائے کنشورشیم نے پی آئی اے حکام کو اثاثوں کی جانچ پڑتال کی سوالنامہ دیا ہے۔

    انتظامیہ کی جانب یہ سوال نامہ تمام ڈپارٹمنٹس کو بھیج دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق نجکاری کیلئے بنائے گئےکنشورشیم نے پی آئی اے حکام کوکچھ ڈیپارٹمنٹس آوٹ سورس کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

    اس پیش رفت کے بعد ملازمین کی جانب سے بھر پور احتجاج سامنے آنے کا خدشہ ہے جس سے ایئر لائن کے آپریشنز متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حکومت نے چھبیس فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • پی آئی اے نے یورپ میں فلائٹ آپریشن محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا

    پی آئی اے نے یورپ میں فلائٹ آپریشن محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد: قومی ایئرلائن نے یورپ میں فلائٹ آپریشن محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا، 7 فروری کو بارسلونا سے آخری پرواز اسلام آباد آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائن طیاروں کی قلت کے باعث یورپ سے فلائٹ آپریشن محدود کرنے پرمجبورہوگئی ہے۔

    اسپین کے شہر بارسلونا سے 7 فروری کو اسلام آباد آنے والی پروازنمبر پی کے 796 آخری پرواز ہوگی۔

    اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے صدرِ پاکستان اور وزیراعظم، سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانیوں کو سہولت کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے بارسلونا سے اسلام آباد کی پرواز کو جاری رکھا جائے۔

    پاکستانی کمیونٹی کا کہناتھاکہ پی آئی اے کے علاوہ کوئی پروازبراہ راست پاکستان نہیں جاتی اور اس پرواز کے بند ہوجانے سے پاکستانی آرام دہ طریقے سے وطن پہنچنے سے محروم ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کے شعبۂ انجینئرنگ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تین ہفتوں میں پانچ طیارے گراؤنڈ کیے جا چکے ہیں۔