Tag: Pic Viral

  • کیا 86 سال پہلے بھی آئی فون تھا؟ حیرت انگیز انکشاف

    کیا 86 سال پہلے بھی آئی فون تھا؟ حیرت انگیز انکشاف

    ماضی میں اٹلی کے آرٹسٹ کی بنائی ہوئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا، تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک شخص کو ٰآئی فون استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا گیا ہے۔

    سال 1937 میں بنائی جانے والی اس نایاب پینٹنگ میں ایک شخص کو ایک ’آئی فون‘ پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مذکورہ پینٹنگ کو دیکھ کر لوگ سوچ میں پڑگئے ہیں کہ کیا ایسا ممکن ہے؟ اس فن پارے میں بظاہر ایک امریکی کو "آئی فون” استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جیسے وہ کہہ رہا ہو کہ معذرت، مجھے یہ فون کال سننی ہے”

    مسٹر پائنچن اینڈ دی سیٹلنگ آف اسپرنگ فیلڈ نامی پینٹنگ اطالوی آرٹسٹ امبرٹو رومانو نے 86 سال پہلے 1937 میں بنائی تھی۔ اس تصویر میں شہر کی ترقی کے درمیان ایک نو آبادیاتی اور اسپرنگ فیلڈ، میساچوسٹس کے بانی ولیم پینچن کو دکھایا گیا ہے، پینچن ایک مشہور ناول نگار تھامس پینچن کے آباؤ اجداد میں سے تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی تصویر پر لوگ دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں کچھ صارفین نے مذاق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ تصویر میں یہ شخص کس قسم کا آئی فون استعمال کر رہا ہے۔

    کچھ صارفین کا خیال ہے کہ اس 86 سال پرانی پینٹنگ میں فون استعمال کرنے والا شخص دکھایا گیا ہے لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟ اور کیا اس شخص کے ہاتھ میں واقعی آئی فون ہی ہے یا کچھ اور؟

  • تین دوستوں کی خوشگوار ملاقات، نایاب تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    تین دوستوں کی خوشگوار ملاقات، نایاب تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اور امارات میں قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید کی بحیرہ احمر میں دوستانہ ماحول میں ملاقات کی تصویر اور وڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    ولی عہد کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر بدر العساکر نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر تینوں رہنماؤں کا گروپ فوٹو جاری کیا ہے، اس میں تینوں تفریحی موڈ میں نظر آرہے۔

    بدرالعساکر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ بحیرہ احمر میں برادرانہ اور دوستانہ ملاقات، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر قطر اور امارات کے قومی سلامتی مشیر ایک ساتھ۔

    ٹوئٹر صارفین نے تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ یہ تصویر العلا معاہدے کے بعد تینوں ملکوں کے درمیان استوار ہونے والے مضبوط تعلق کا پتہ دے رہی ہے۔

  • خوفناک چھپکلی نے اہل خانہ کو گھر میں محصور کردیا، تصاویر وائرل

    خوفناک چھپکلی نے اہل خانہ کو گھر میں محصور کردیا، تصاویر وائرل

    کوالالمپور : ملائشیا میں دیو قامت چھپکلی کی حیرت انگیز تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو خوفزدہ کردیا، دو سال پرانی تصویر ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    آج سے دوسال قبل 2019میں ملائیشیا کے باشندے لانگ چیرنگ لی نامی ایک شخص نے بڑے سائز کی ایک چھپکلی کی ایک تصویر شیئر کی تھی جسے منی گوڈزیلا بھی کہا جاتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے مرکزی آہنی دورازے پر ایک خوفناک چھپکلی چڑھی ہوئی ہے، جس کا سائز تقریباً 8 سے دس فٹ تک ہے۔

    اس خوفناک چھپکلی کی تصویر کو دیکھ کر صارفین نے اسے مختلف سائٹس پر شیئر بھی کیا اور دلچسپ انداز میں اس پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

    چھپکلی کی تصویر کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکی ہے اگر یہ کہا جائے کہ اس تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تو غلط نہ ہوگا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے یہ چھپکلی گھر کے دروازے پر لٹک کہہ رہی ہے کہ آنٹی تھوڑی چینی دینا ہمارے گھر میں چینی ختم ہوگئی ہے۔

    ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب ہاسٹل میں داخلے کا آخری وقت ابھی 10 بجے ہے اور آپ 10بج کر 5منٹ پر پہنچتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

    ایک اور صارف نے بچپن میں گلی میں کھیلی جانے والے کرکٹ کی منظر کشی کرتے ہوئے کہا کہ جہاں گیند پڑوسی کے گھر میں اترتی ہے اور اسے مانگنے کیلئے جانا پڑتا تھا۔ کہ آنٹی بال دے دیں اب نہیں آئے گی۔

  • بالوں کی عجیب رنگت : پیاری سی بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    بالوں کی عجیب رنگت : پیاری سی بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    برازیلا : برازیل میں پیدا ہونے والی بہت پیاری سی بچی نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، قدرتی طور پر اس کے بالوں کے دو رنگ ہیں، جو اسے دوسرے بچوں سے منفرد بناتے ہیں۔

    برازیل کے علاقے جیریکوآرا سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ خاتون طلعت یوسف عزیز ویرا نے نومبر2018 میں ایک بیٹی کو جنم دیا، اس بچی کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے بال سفید اور براون رنگ کے ہیں لیکن بچی کے والدین یہ دیکھ کر حیران نہیں ہوئے کیونکہ جینیاتی طور پر مایا کے بالوں کی رنگت پائبلڈزم کی وجہ سے ہے جس سے جلد اور بالوں کے رنگ ہلکے دکھائی دیتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طلعت یوسف عزیز ویرا کا کہنا ہے کہ بچی کے نانا، میں (والدہ) خالائیں اور کزنز بھی پائبلڈیزم کی وجہ سے بالوں میں اسی خصوصیت کے ساتھ پیدا ہوئے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ میں اپنی نوجوانی میں اپنے سفید بال چھپانے کی کوشش کیا کرتی تھی تاکہ لوگ میرا مذاق نہ بنائیں لیکن بعد میں احساس ہوا کہ یہ انوکھی اور خاص بات ہے، اسی خیال سے میں نے اس کے بالوں کو اور بھی نمایاں کیا، اب کہیں بھی راستے میں لوگ رک کر میری بیٹی کو حیرت سے دیکھتے ہیں اور پیار بھی کرتے ہیں۔

    طلعت یوسف نے بتایا کہ جب سے میں نے سوشل میڈیا پر مایا کی تصاویر پوسٹ کرنا شروع کی ہیں لوگوں نے اسے بےحد پسند کیا اور اس کا موازنہ اداکارہ کروئلا اور اینا سے کیا ہے، ان کرداروں کی طرح دکھائی دینا ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔

    طلعت نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ میری بیٹی مایا کے بارے میں اسی طرح اچھے اور مثبت خیالات رکھیں اور اس سے خوبصورت فلمی ہیروئنوں کی حیثیت سے برتاؤ کریں۔

  • بشریٰ انصاری کا اپنی بیٹی کی یاد میں جذباتی انداز، تصویر وائرل

    بشریٰ انصاری کا اپنی بیٹی کی یاد میں جذباتی انداز، تصویر وائرل

    کراچی : پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بیرون ملک مقیم اپنی صاحبزادی کی یاد میں سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر شیئر کیں۔

    سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے تصاویر کے کیپشن میں نیویارک میں مقیم اپنی بیٹی میرا انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے جذباتی انداز میں لکھا کہ میرا، میری بیٹی میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں۔

    سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی اور مداحوں کے ساتھ ماضی کی اپنی حسین یادیں شیئر کرنے والی بشریٰ انصاری نے اس مرتبہ انسٹاگرام پر اپنی صاحبزادی میرا انصاری کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

    بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کسی فیشن شو کی لگ رہی ہے کیونکہ میرا انصاری اور اُن کی والدہ ریمپ پر واک کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    سینئر اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں جذباتی انداز میں لکھا کہ میرا، میری بیٹی میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ بیٹیاں خدا کا ایک خاص تحفہ ہوتی ہیں۔ میرا، تُم اپنی امّاں کی محبت ہو۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے۔

  • سعودی صحرا میں کرکٹ : آئی سی سی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا

    سعودی صحرا میں کرکٹ : آئی سی سی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا

    ریاض : کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر سعودی عرب کے صحرا الربع الخالی میں کرکٹ کھیلنے والوں کی ایک تصویر شیئر کر کے لکھا ہے کہ کمال کا پس منظر ہے۔

    ریت کے سرخ ٹیلوں کے سامنے بنے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کی اس تصویر کا کریڈٹ آئی سی سی نے عثمان علی نام کے صارف کو دیا ہے۔

    ٹوئٹر صارفین نے سعودی عرب کے صحرا میں کرکٹ کے اس منظر کو خوبصورت اور منفرد قرار دیتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

    سچن نامی ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں عالمی کرکٹ مقابلوں میں اب سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ملکوں کی ٹیموں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔ یہ ممالک دہائیوں سے کرکٹ مقابلوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔

    مائیکل ڈین کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ مریخ پر کرکٹ ہو رہی ہے۔ کمار ابھیشک نے آئی سی سی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی کہ آپ نے اسٹیڈیم کا نام بوجھنے کے لیے نہیں کہا۔

    بعض صارفین نے صحرا میں گرمی کی جانب توجہ دلائی تو کچھ نے گراؤنڈ میں گھاس نہ ہونے پر گیند روکنے کے لیے ڈائیو نہ لگانے کے لیے بھی کہا۔

    نارتھ سٹینڈ گینگ نامی ہینڈل نے لکھا کہ جو بھی ہے، مگر باؤنڈری لائن پر ڈائیو نہ لگائیے گا وگرنہ جلد ایک ہی وقت میں چھلنی بھی ہوگی اور روسٹ بھی۔

    مسعود احمد نے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پس منظر کو دیکھتے ہوئے صحرا میں گرمی کی شدت کو بھول مت جائیے گا۔

    آر انصاری نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ زیادہ امکان یہی ہے کہ اس تصویر میں کرکٹ کھیلنے والوں کا تعلق پاکستان اور انڈیا سے ہی ہوگا۔

  • سعودی ولی عہد کے بچپن کی تصویر وائرل

    سعودی ولی عہد کے بچپن کی تصویر وائرل

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ایک تصویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے، یہ نایاب تصویر شہزادہ محمد بن سلمان کے زمانہ طالب علمی کی ہے۔

    ریاض : سوشل میڈیا پرشاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی نایاب تصویر وائرل ہوگئی ہے، تصویر میں خادم حرمین شریفین شہزادہ محمد بن سلمان سے گلدستہ لیتے ہوئے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

    یہ تصویر اس وقت کی ہے جب شہزادہ محمد بن سلمان پرائمری جماعت کے طلب علم تھے، سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تصویر صور آل سعود (آل سعود کی تصاویر) ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ہے۔

    صور آل سعود اکاؤنٹ پر تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر ریاض اسکول کی ایک خصوصی تقریب کی ہے، مذکورہ اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شاہی خاندان کی تصاویر کے لیے خاص ہے، یہ اس سے قبل شاہ سلمان اور ولی عہد کی کئی نایاب تصاویر شیئرکرچکا ہے۔

    ان میں سے ایک تصویر وہ بھی تھی جس میں شاہ سلمان اور ولی عہد، شہزادہ سطام بن عبدالعزیز کے ہمراہ نظر آرہے ہیں، شہزادہ سطام اس وقت ریاض کے گورنر ہوا کرتے تھے۔

  • سعودی عرب کا پہلا پاسپورٹ کیسا تھا؟ تصویر وائرل

    سعودی عرب کا پہلا پاسپورٹ کیسا تھا؟ تصویر وائرل

    ریاض : سعودی عرب کے قدیم پاسپورٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاسپورٹ ہولڈر کی شہریت نجدی لکھی ہوئی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سعودی عرب میں سب سے پہلے جاری ہونے والے پاسپورٹ کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس پر صارفین اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

    مملکت سعودی عرب میں پہلا پاسپورٹ مملکت کے مختلف علاقوں کا اتحاد بننے سے قبل جاری ہوا تھا۔ یہ پاسپورٹ ریاست حجاز و سلطنت نجد اور  ملحق ریاستوں کے نام سے جاری ہوا تھا۔

    پاسپورٹ ہولڈر کی شہریت نجدی لکھی ہوئی ہے۔ یہ مملکت سعودی عرب کے قیام کے اعلان سے چھ برس قبل 1345 ہجری مطابق 1926 میں جاری ہوا تھا۔

    تاریخ داں بتاتے ہیں کہ جدید پاسپورٹ نما پہلی دستاویز انگلینڈ کے فرمانروا ہینری پنجم نے 1404 میں جاری کی تھی جبکہ 1794میں دفتر خارجہ کے عہدیداروں کو پاسپورٹ کے اجراء کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔

    برطانیہ کا قدیم ترین پاسپورٹ 1636 میں جاری ہوا تھا، انگلینڈ کے فرمانروا چارلس اول نے سال مذکور کے دوران سر تھامس لٹلٹن کو سمندر پار علاقوں کے سفر کے لیے پاسپورٹ دیا تھا۔

    پہلی عالمی جنگ کے خاتمے پر1914 میں پاسپورٹ کا استعمال کثرت سے کیا جانے لگا۔

  • عجیب وغریب بلی کی تصاویر وائرل ۔۔۔۔ بچے نہ دیکھیں

    عجیب وغریب بلی کی تصاویر وائرل ۔۔۔۔ بچے نہ دیکھیں

    پورٹ لینڈ : امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک بلی نے دو چہرے والے بچے کو جنم دیا ہے، جسے اس کی مالکن بہت شوق اور محبت سے پال رہی ہے۔

    پورٹ لینڈ کی رہائشی کائلہ کنگ نامی خاتون بدھ کی صبح اپنی پالتو حاملہ بلی کی دیکھ بھال کے لئے اٹھی تو اس نے دیکھا کہ
    اس کی بلی ماں نے راتوں رات چار چھوٹے چھوٹے بچوں کو پیدا کیا ہے۔

    لیکن پھر اس نے دیکھا کہ بلی کے پیچھے مزید دو اور بچے چھپے ہوئے ہیں۔ چنانچہ کائلہ کنگ نے ایک کو اٹھایا اور باقی کے ساتھ نیچے رکھ دیا۔

    اس نے جب آخری بلی کا بچہ اٹھایا تو اسے خوشگوار حیرت کا ایک جھٹکا لگا اس نے دیکھا کہ دو چھوٹی ناک، چار آنکھیں مضبوطی سے بند اور دو ملے ہوئے منہ اس کے سامنے ہیں، کائلہ نے اپنے شوہر بی جے کنگ کو ان کی ایک تصویر بھی بھیجی۔

    دونوں میاں بیوی اور ان کے بچے ان بلی کے بچوں کے حوالے سے بہت خوش تھے، کائلہ کے بیٹے نے فیصلہ کیا کہ اس کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کریں گے جبکہ اس کے شوہر نے ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے کہا کہ اس بچے کی مزید خبریں شائع کرائی جائیں گی۔

    کائلہ کی خوشی کی بھی انتہا نہ تھی اور وہ بلی کے بچے کی حالت اور اس کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ اور اس کی مشکلات کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ڈاکٹر تک پہنچ گئیں۔

    کائلہ کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت میں نہیں جانتی کہ مناسب طریقے سے کس طرح نرسنگ کرنا ہے کیوں کہ اس کے دو منہ ہیں لہذا میں اسے کھلانے کی کوشش کر رہی ہوں، میں اپنی پوری کوشش کروں گی لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اس طرح کے جانور عام طور پر زیادہ لمبے عرصے زندہ نہیں رہتے ہیں۔

    بی جے کنگ نے کہا کہ ہم زیادہ پر امید نہیں ہیں لیکن یہ بچہ بہت ہی زندہ دل دکھائی دیتا ہے اس کو بھوک لگتی ہے اور لگتا ہے کہ یہ بہت بہتر ہے۔

    کائلہ نے اس بلی کے بچے کا نام بسکٹ اور گریوی رکھا ہے، وہ اسے بوتل سے دودھ پلاتی ہیں اپنی گود میں رکھ کر گرم رکھتی ہے اور یہاں تک کہ رات کے ساتھ ہی الگ کمرے میں سوتی ہے کیونکہ ان کے شوہر بی جے کو بلیوں سے الرجی ہے۔

  • اس تصویر کے پیچھے چھپی حقیقت آپ کو رلا دے گی

    اس تصویر کے پیچھے چھپی حقیقت آپ کو رلا دے گی

    گجرات : بھارت میں مسلمان لڑکے نے اپنے ہندو دوست کا مرتے دم تک ساتھ نہ چھوڑا، جسے کرونا وائرس کے شبے میں سڑک پر پھینک دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دنوں میں دو دوست سڑک کنارے بیٹھے ہیں، تصویر میں مسلمان لڑکے یعقوب کی گود میں اس کا ہندو دوست امرت رامچرن تیز بخار کے باعث سر رکھ کر لیٹا ہوا ہے۔

    یعقوب کے مطابق وہ اور رامچرن دونوں سورت میں ایک یونٹ میں کام کرتے تھے، لاک ڈاؤن کے بعد کام نہ ہونے پر وہ اترپردیش میں واقع اپنے گاؤں جانے کے لئے دیگر افراد کے ساتھ ایک کرائے کے ٹرک کے ذریعے جارہے تھے کہ دوران سفر امرت رامچرن کو تیز بخار ہوگیا۔

    ٹرک میں موجود دیگر لوگوں نے اس پر کورونا کا شبہ ظاہر کیا اور فیصلہ کیا کہ رامچرن کو ٹرک سے اتار دیا جائے ، جس پر عمل کرتے ہوئے جمعہ کی سہ پہر شیوپوری جھانسی شاہراہ کولارز بائی پاس پر اسے زبردستی اتار دیا گیا۔

    اس صورتحال میں رامچرن کے دوست یعقوب نے فیصلہ کیا کہ وہ اپبنے دوست کو اکیلا ہرگز نہیں چھوڑے گا جس کے بعد یعقوب بھی اس کے ساتھ سڑک کے کنارے بیٹھ گیا اس دوران رامچرن کی حالت مزید بگڑنے لگی تو یعقوب نے چیخ چیخ کر لوگوں کو مدد کیلئے پکارنا شروع کردیا۔

    بعد ازاں ایک ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے دونوں کو مقامی اسپتال پہچایا جہاں سے رامچرن کو تشویشناک حالت میں شیو پوری اسپتال ریفر کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات چل بسا۔

    اسپتال انتظامیہ نے یعقوب اور رامچرن کے خون کے نمونے کورونا ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے ہیں، اور یعقوب کو اسپتال کے ایک علیحدہ وارڈ میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر صارفین نے اس واقعے پر شید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔