Tag: Pic Viral

  • بھارت میں کرونا وائرس پھیلانے والی عورتوں کا انکشاف، ویڈیو وائرل

    بھارت میں کرونا وائرس پھیلانے والی عورتوں کا انکشاف، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : بھارت میں کرونا وائرس پھیلانے والی عورتوں کا انکشاف ہوا ہے، گھروں میں تھوکنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گمان پورہ کے علاقے ولبھ باڑی میں مشتبہ خواتین کے گھروں میں تھوکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد علاقہ مکینوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشکوک خواتین کو گھروں میں تھوکتے ہوئے دیکھنے کے بعد جیسے ہی لوگوں کو اس کا علم ہوا تو مکینوں نے گامن پورہ پولیس اسٹیشن کو واقعے کی اطلاع دی۔ جس پر پولیس ٹیم نے کافی دیر تک خواتین کی تلاش کی لیکن ان خواتین کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

    واقعہ کے بعد میونسپل ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا گیا اور پورے علاقے کو سینیٹائز کرایا گیا۔ نیز ان خواتین کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تلاش کیا جارہا ہے۔

    پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دینے والے علاقے کے رہائشی سدھارتھ کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ مشتبہ خواتین تھیلیوں میں تھوک کر گھروں میں پھینک رہی تھیں نیز گھروں میں تھوک بھی رہی تھیں جس کے بعد پولیس کو اس کے بارے میں بتایا گیا۔

    اس وقت کے بعد سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ دوسری جانب راجستھان حکومت نے غیر ضروری عوامی مقامات پر تھوکنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

  • ’ ٹرمپ کو بل گیٹس سے تربیت لینی چاہیے ‘

    ’ ٹرمپ کو بل گیٹس سے تربیت لینی چاہیے ‘

    واشنگٹن: مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص کی انٹرنیٹ پر ایسی تصویر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور انہوں نے ٹرمپ کو تربیت لینے کا مشورہ دے دیا۔

    کمپیوٹرکی دنیا کو مائیکروسافٹ جیسی انقلابی ایجاد دینے والے بل گیٹس کا شمار  امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے، فوربز کی حالیہ فہرست میں بھی  اُن کا نام شامل تھا۔

    بل گیٹس فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، وہ پولیو کے خاتمے کے لیے مہم میں عطیات دیتے ہیں اس کے علاوہ دیگر اداروں اور تعلیمی فروغ کے لیے بھی وہ کاوشیں کرتے نظر آتے ہیں۔

    حال ہی میں مائیکروسافٹ کے سابق ملازم نے اپنی فیس بک پر بل گیٹس کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ عام لوگوں کی طرح قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بل گیٹس کا وزیر اعظم کو خط، پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

    رپورٹ کے مطابق بل گیٹس کی مذکورہ تصویر امریکا کے ایک اسٹور کی ہے جہاں وہ خریداری کے لیے پہنچے اور رش دیکھ کر قطار میں لگ گئے۔

    دنیا کی امیر ترین شخصیت اور 65 سالہ بزرگ امریکی شہری کو قطار میں لگا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سراہا۔

    https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10161428070235341&set=a.10151919638300341&type=3

    سوشل میڈیا صارفین نے بل گیٹس کی سادگی کو پسند کرتے ہوئے دیگر امیر ترین شخصیات پر تنقید بھی کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں سونے کا باتھ روم بنوانے والے شخص کو مائیکروسافٹ کے بانی سے تربیت لینا چاہیے۔ سوشل میڈیا صارف کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف تھا۔

  • ماہرہ خان کی ’مونچھوں‘ والی تصویر وائرل

    ماہرہ خان کی ’مونچھوں‘ والی تصویر وائرل

    کراچی: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز  کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    آج ہم بات کررہے ہیں پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ ماہرہ خان کی جنہوں نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے مونچھیں لگائی ہوئی تھیں۔

    دیکھیں: یہ کون سی معروف پاکستانی اداکارہ ہیں؟ تصویر وائرل

    ماہرہ نے یہ تصویر اپنی دوست امارہ کی سالگرہ کے موقع پر ان ہی کے ساتھ بنوائی اور انہیں انوکھے انداز میں مبارک باد پیش کی۔

    انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ ماہرہ نے لکھا کہ ’آج میرے جگر گوشے کی سالگرہ ہے، میں ویڈیو شیئر کرنے جارہی تھی مگر وہ بہت شرمندہ کردینے والی تھی اس لیے بس تصویر شیئر کی‘۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنا کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا۔

    ڈرامے میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں نے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو نہ صرف ملک میں منوایا بلکہ بالی ووڈ ہدایت کار بھی انہیں اپنی فلموں میں کام دینے پر راضی ہوئے جس کے بعد فواد اور ماہرہ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔

    یہ بھی دیکھیں: ماہرہ خان کا شادی میں ہلا گلا، ڈانس کی ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کی گزشتہ برس بھارتی اداکار کے ہمراہ نازیبا تصاویر بھی سامنے آئیں جس کے بعد انہیں ہر طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اداکارہ نے خصوصا پاکستانیوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مداحوں سے معذرت بھی کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اداکارہ ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں تھیں، انہوں نے 4 درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ برس فلم ’رئیس‘ سے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کیا، اس فلم میں انہوں کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث ماہرہ اپنی شوٹنگ مکمل کر کے جلد وطن لوٹیں اور پرموشن کے وقت بھی ٹیم کا حصہ بھی نہ بن سکیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وہ بچہ جو آج بالی ووڈ کا بڑا نام ہے

    وہ بچہ جو آج بالی ووڈ کا بڑا نام ہے

    ممبئی: بالی ووڈ اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک نظر آتی ہیں تاکہ وہ اپنی ماضی، حالیہ اور مستقبل کی اپ ڈیٹس شیئر کرسکیں۔

    ان شخصیات کی جانب سے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    کسی بھی اداکار یا معروف شخصیت کی سوشل میڈیا پوسٹ کو مداح اس انداز سے سرہاتے ہیں کہ بعض اوقات وہ چیز یا تصویر  اس قدر وائرل ہوتی ہے کہ کروڑوں لوگ اس تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

    آج ہم بات کررہے ہیں بالی ووڈ کے اُس اداکار کی جس پر دہشت گردی کا مقدمہ چلا اور اُسے متعدد مقامات میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی جانا پڑا۔

    جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو صارفین اس بچے کو پہچان نہ سکے مگر یہ جھنجھٹ آج کے معروف اداکار نے خود ہی پوری کردی۔

    دراصل سنجے دت نے دو روز قبل اپنے والد سالگرہ کے موقع پر پرانی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اداس ہوتے ہوئے اپنے والد سنیل دت کو مخاطب کیا اور لکھا کہ ’آپ میرے اندر زندہ ہیں، سالگرہ بہت مبارک ہو‘۔

    کچھ دن قبل بھی سنجے دت نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’کاش آج آپ زندہ ہوتے اور مجھے آزاد انسان کی حیثیثت سے دیکھ رہے ہوتے‘۔

    واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو کا ٹریلر جاری ہوچکا جس میں اُن کا کردار رنبیر کپور کررہے ہیں، اس فلم میں منا بھائی کی زندگی کے تمام کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔