Tag: PIC

  • آسان تصویر میں چھپی بڑی غلطی، جواب تلاش کریں

    آسان تصویر میں چھپی بڑی غلطی، جواب تلاش کریں

    کراچی: انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، ذہین افراد اپنی فطرت کے مطابق ان کا درست جواب تلاش کرنے میں  بے حد دلچسپی ظاہر کرتے ہیں اسی طرح کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی جس میں چھپی غلطی تلاش کرنے کے لیے چلینج دیا گیا ہے۔

    انٹرنیٹ صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی پہیلی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے لوگ انہیں بہت دلچپسی سے حل کرتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کرتی ہیں، زیر گردش تصویر ایک گھڑی کی ہے جس میں  رومن زبان میں گنتی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس میں ایک غلطی موجود ہے۔

    صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ اس تصویر میں ایک غلطی موجود ہے جسے تلاش کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔

    جی ہاں تصویر میں موجود ایک معمولی غلطی ہے جو دکھائی دینے کے باوجود پکڑ میں نہیں آرہی۔

    اگر آپ ذہین ہیں تو تصویر کو غور سے دیکھ کر 30سیکنڈ میں جواب تلاش کریں۔ کیا آپ کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو اسکرول کر کے نیچے درست جواب دیکھیں۔

    درست جواب دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    جی ہاں رومن زبان میں لکھی جانے والی گنتی میں 4 کو IV لکھا جاتا ہے جبکہ گھڑی میں چار کا عدد اس طریقے سے تحریر نہیں ہے۔

    کیا آپ درست جواب خود سے تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس میں ضرور آگاہ کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جناح اسپتال میں خاتون کی موت : ایم ایس کے بعد مزید تین ڈاکٹرزمعطل

    جناح اسپتال میں خاتون کی موت : ایم ایس کے بعد مزید تین ڈاکٹرزمعطل

    لاہور : جناح اسپتال لاہورمیں خاتون کی المناک موت کے معاملے پر ایم ایس کے بعد مزید تین ڈاکٹرز معطل کر دیئے گئے۔ انکوائری کمیٹی نے پی آئی سی کو کلین چٹ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپتال کے ٹھنڈے فرش پر تڑپ تڑپ کر جان دینے والی زہرہ بی بی کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ چند روز پہلے قصور کی زہرہ بی بی کو تشویشناک حالت میں رات گئے پی آئی سی لایا گیا۔ مریضہ کو جنرل اسپتال والوں نے امراض قلب کے اسپتال بھیجا، دل کے ڈاکٹرز نے مریضہ کے علاج سے انکار کر دیا۔

    پی آئی سی انتظامیہ نے زہرہ بی بی کو جناح اسپتال بھیج دیا۔ جہاں وہ فرش پر تڑپتے ہوئے چل بسی۔ بعد ازاں انکوائری میں تحقیقاتی کمیٹی نے پی آئی سی کو کلین چٹ دیدی۔

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے چیئرمین پروفیسر ندیم حیات خادم اعلیٰ پنجاب کے دوست نکلے اور دوستی کام آ گئی۔ جسس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے کلین چٹ دے دی۔ پی آئی سی کے ڈاکٹرز واقعے میں ملوث ہونے کے باوجود بچ گئے۔

    مزید پڑھیں: لاہور: جناح اسپتال میں بوڑھی مریضہ کا ٹھنڈے فرش پر علاج، مریضہ دم توڑ گئی

    اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد جناح اسپتال کے ایم ایس کو معطل کر دیا گیا تھا۔ آج جناح اسپتال کے ایک اور جنرل اسپتال کے دو ڈاکٹرز بھی معطل کر دیئے گئے۔

    مزید پڑھیں : جناح اسپتال میں مریضہ کی ہلاکت: وزیر اعلیٰ پنجاب سخت برہم

    صوبائی وزیر صحت نے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ خادم اعلیٰ نے مریضہ کے لواحقین سے تعزیت بھی کی تھی مگر سرکاری وسائل سے مالا مال انکوائری کمیٹی سات روز گزرنے کے باوجود رپورٹ مکمل نہ کر سکی۔

  • ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، فاروق ستار

    ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے یوم شہدا کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی‘ کارکنان نے قربانیاں تقسیم کے لیے نہیں دیں‘ ہم اپنے شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قمر باجوہ سابق آرمی چیف کی جانب سے کیے گیے وعدے کی پاسداری کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم سی گراؤنڈ میں منعقدہ یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان بنانے کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے 20 لاکھ جانیں دیں جبکہ ایم کیو ایم کے کارکن آج بھی گرفتار ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے، ہم تمام شہیدوں اور اُن کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    mqm-pak

    فاروق ستار نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے‘ ملک میں ستر سال سے استحصالی نظام قائم ہے، کراچی کے عوام پالیسی بنانے والوں اور ارباب اختیار سے انصاف کے طلب گار ہیں۔

    mqm-pak-1

    ایم کیو ایم کے کنوینر نے کہا کہ 23 اگست کی تقریر اور اظہار لاتعلقی کے فیصلے کا نتیجہ 2018 میں سامنے آئے گا جب عوام ہم پر دوبارہ بھروسہ کریں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے شہدا کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ‘‘۔


    پڑھیں: ’’ کارکنان پرامن طور پر منتشر ہوجائیں، ندیم نصرت کی اپیل ‘‘


    آفتاب احمد کے ماورائے عدالت اور تحقیقات کے حوالے سے فاروق ستار نے امید ظاہر کی کہ جنرل قمر باجوہ سابق آرمی چیف کے وعدے کو پایہ تکیمل تک پہنچاتے ہوئے آفتاب احمد قاتلوں کو کیفر کردار تک ضرور پہنچائیں گے۔