Tag: picnic

  • پکنک پر جاتے ہوئے راستے میں گاڑی خراب ہونے پر ڈاکوؤں کا حملہ، گولی لگنے سے خاتون اور بچی زخمی

    پکنک پر جاتے ہوئے راستے میں گاڑی خراب ہونے پر ڈاکوؤں کا حملہ، گولی لگنے سے خاتون اور بچی زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں سائٹ گودام فٹبال چوک کے قریب فائرنگ سے خاتون اور بچی زخمی ہو گئی، مذکورہ فیملی پکنک کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں گاڑی خراب ہو گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک کار سوار فیملی ہاکس بے پر پکنک منانے جا رہی تھی کہ راستے میں گاڑی خراب ہو گئی، اس دوران موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ان سے لوٹ مار کی، تو مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون اور بچی زخمی ہو گئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، ملزمان خاتون کا موبائل فون اور پرس چھین کر لے گئے، زخمی ہونے والی بچی کی شناخت سکینہ جب کہ خاتون کی شناخت نائلہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    زخمی خاتون اور بچی کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اطراف کے علاقوں میں ناکہ بندی کر دی ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ ایس ایچ او ماڑی پور کو واقعے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی کے مطابق ایک ہفتے میں ملزمان گرفتار نہ کرنے پر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہوگی، جب کہ جائے وقوعہ کے اطراف موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے اور دیگر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

  • سماجی فاصلہ رکھنے کا خطرناک انداز، دیکھنے والے دنگ رہ گئے ، ویڈیو وائرل

    سماجی فاصلہ رکھنے کا خطرناک انداز، دیکھنے والے دنگ رہ گئے ، ویڈیو وائرل

    لندن : کورونا وائرس کی عالمی وبا نے لوگوں کو اپنوں سے دور کردیا ہے، حکومت کی جانب سے لاگو کی گئیں احتیاطی تدابیر پر  پابندی سے عمل کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے برطانیہ کے شہر باتھ کے رائل وکٹوریہ پارک میں ایک عجیب منظر دیکھنے میں آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  پکنک منانے کیلئے آنے والا ایک نوجوان سماجی فاصلے کی ہدایت پر خطرناک انداز میں عمل کرتے ہوئے ایک اونچے درخت کی سب سے اوپری اور نازک شاخ پر چڑھ کے بیٹھ گیا۔

    پارک میں60 فٹ کے درخت کے اوپر بیٹھا نوجوان پکنک سے لطف اندوز ہورہا تھا تو دوسری جانب اسے دیکھنے والے اپنے دانتوں میں انگلیاں دبائے اسے حیرت سے دیکھ رہے تھے۔

    دوستوں کا ایک گروپ برطانیہ کے شہر باتھ کے رائل وکٹوریہ پارک میں پکنک کے غرض سے آیا تھا، اس واقعے کو وہاں موجود ایک شہری33 سالہ ڈائی بیرو نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا اور بعد میں اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جس کا دلچسپ عنوان تھا "معاشرتی دوری اپنے بہترین حد تک”۔

    اس ویڈیو کو بناتے ہوئے ڈائی بیرو نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ یہ شخص اتنے اونچے درخت پر چڑھا کیسے اور اب اترنے کیلئے کون سا طریقہ استعمال کرے گا، مجھے لگتا ہے کہ اس کے پاس بھی دوربین بھی ہے۔

    23جولائی کو شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور حیرت زدہ ہوکر کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

  • امریکی وائٹ ہاؤس میں رنگارنگ پکنک کا اہتمام

    امریکی وائٹ ہاؤس میں رنگارنگ پکنک کا اہتمام

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ ہاؤس میں رنگارنگ پکنک کا اہتمام کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ ہاؤس میں دوسری بارکانگریشنل کی رنگا رنگ پکنک کا اہتمام کیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اس شاندار پکنک میں نائب صدر مائیک پنس اور ان کی اہلیہ سمیت کئی مہمانوں نے شرکت کی، تمام شرکا وائٹ ہاؤس میں بڑے خوش گوار موڈ میں نظر آئے۔

    ٹرمپ نے مہمانوں کو دیکھ کر ناصرف مسرت کا اظہار کیا بلکہ ان کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے، اس موقع پر بچے بھی خوب محظوظ ہوئے۔

    اس موقع پر میلانیا ٹرمپ بچوں کو پیار کرتی دکھائی دیں، امریکی میرین اور نیوی کے میوزیکل بینڈ نے پر فارم کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

    اس شاندار پکنک میں ٹرمپ اگر کہیں مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے تو میلانیا ٹرمپ بچوں کو پیار کرتی دکھائی دیں، جب کہ اس موقع پر مہمان خود بھی فیملی کے ہمراہ خوب موج مستی کرتے دکھائی دیے۔

    ٹرمپ خاندان کی وائٹ ہاؤس میں پارٹی

    والدین وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں اپنے بچوں کے ساتھ مل کر کھیلتے رہے، ٹرمپ نے مہمانوں کو دیکھ کر اپنی مسرت کا اظہار کیا جب کہ میلانیا بھی بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔

    خیال رہے کہ 2017 میں بھی وائٹ ہاؤس میں اسی نوعیت کی پکنک منعقد کی گئی تھی جس میں بہت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی تھی۔

  • فارم ہاؤس پرپکنک مناتے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق

    فارم ہاؤس پرپکنک مناتے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق

    کراچی: ملیر میں فارم ہاؤس پکنک منانے کے لیے جانے والے دو دوست تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیرمیں فارم ہاؤس کےتالاب میں ڈوب کر2افرادجاں بحق ہو گئے۔

    ان دونوں افراد کی موت پندرہ فٹ گہرے تالاب میں بوٹ کے اُلٹنے سے ہوئی ، دونوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔

    مرنے والوں کا تعلق گلشن اقبال سے تھا اور دونوں دوست بھی تھے جبکہ جاں بحق ہونےوالوں کا نا م کونین اوراحمد ہے۔