Tag: Pics

  • بابراعظم  اور حارث رؤف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    بابراعظم اور حارث رؤف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بالر حارث رؤف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، قومی کھلاڑیوں نے حجاز مقدس سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    بابر اعظم اور حارث رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں، بابر اعظم نے مسجد نبوی سے اور حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کیں۔

    کپتان بابر اعظم نے مسجد نبوی ﷺکے احاطے میں کھڑے ہوکر تصویر بنوائی جس کے پس منظر میں گنبد خضریٰ کا روح پرور منظر دکھائی دے رہا ہے۔ صارفین سوشل میڈیا پر اسے بہت پسند کررہے ہیں۔

    بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "بعد از خدا بزرگ توئی،،، قصہ مختصر”۔

    اس کے علاوہ قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں عقب میں خانہ کعبہ کا روح پرور نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ فاسٹ بولر نے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں انہیں احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ حارث رؤف نے اپنی ٹوئٹ میں "الحمداللہ” لکھا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے کہ بہت سے صارفین نے ان سے دعاؤں کی اپیل کی۔

  • کیمرے کی آنکھ سے لی گئی دنیا کی دس مہنگی ترین تصاویر

    کیمرے کی آنکھ سے لی گئی دنیا کی دس مہنگی ترین تصاویر

    کیمرے کی آنکھ سے لی گئی دنیا کی دس مہنگی تصاویر مندرجہ ذیل ہیں۔

    یہ تصویر 1973 میں گلبرٹ اینڈ جارج کے کیمرے نے محفوظ کی اور کسی دل والے نے 37 لاکھ ڈالرز میں خرید کر اپنے ذخیرے میں شامل کی، اس تصویر میں ایک آمرانہ حکومت کے سربراہ کی طرز زندگی کے مختلف پہلوﺅں کو خوبصورتی سے نمایاں کیا گیا ہے۔


    جرمن آرٹسٹ اینڈریاس گورسکے کا ایک اور شاہکار جو 1998 میں لیا اور اس بار کیمرے کی آنکھ میں لاس اینجلس کے ہوائی منظر کو محفوظ کیا گیا، دیکھنے میں تو خاص نہیں تاہم فوٹوگرافر کی تصاویر لینے کی منفرد تیکنیک نے اسے شاہکار کا درجہ دلایا جو 29 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوئی۔


    یکم نومبر 1941 میں نیو میکسیکو میں انسیل ایڈمز نے چاند کے ابھرنے کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا اور یہ اتنی مقبول ہوئی کہ فوٹوگرافر نے ہی اپنی زندگی میں اس کی تیرہ سو سے زائد کاپیاں فروخت کیں جبکہ اس کی موت کے بعد اکتوبر 2006 میں اس تصویر کا اصل پرنٹ چھ لاکھ نو ہزار ڈالرز کے عوض فروخت ہوا۔


    انسانی تاریخ کا چھٹا مہنگا ترین فوٹو گراف امریکی فوٹوگرافر رچرڈ پرنس کی ان ٹائٹلڈ (کاﺅ بوائے) ہے جو پہلے 1980 اور 1992 میں لی گئی تاہم اسے ایک بار پھر نئے انداز سے 2001 – 02 میں جاری کیا گیا اور یہ اتنی پسند کی گئی کہ اسے نومبر 2005 میں کسی نامعلوم شخص نے 34 لاکھ ڈالرز کے عوض خرید لیا۔


    ایک تالاب میں چاند کے اترنے کی یہ تصویر 1904 میں لی گئی اور پہلی نظر میں یہ کوئی پینٹنگ نظر آتی ہے مگر یہ ایک فوٹو گراف ہے جو ایڈورڈ سٹیچین نے لی، یہ فوٹو گراف فروری 2006 میں 29 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی۔


    لاس اینجلس میں 2001 میں جرمن فوٹو گرافر اینڈریاس گورسکے نے ایک بار پھر اپنے کیمرے سے کمال کر دکھایا اور ایک عام اسٹور یا سپر مارکیٹ کی اس دکان میں رکھی چیزوں کو اتنے خوبصورت انداز میں تہہ بہ تہہ پیش کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے اور یہ مئی 2006 میں نیلامی کے دوران 33 لاکھ 46 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئی اور ساتویں مہنگی ترین تصویر کا اعزاز لے اڑی۔


    یہ انوکھی تصویر کینیڈین آرٹسٹ جیفری وال کا کمال ہے جو انہوں نے 1992 میں لی جس میں افغانستان پر روسی فوج کی کشتی ٹیم پر مجاہدین کے حملے کے بعد کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا اور یہ تصویر مئی 2012 میں 36 لاکھ 66 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوئی اور اس طرح دنیا کی پانچویں مہنگی ترین کیمرے کی تصویر قرار پائی۔


    یہ فوٹو گراف 1981 میں امریکی ویژول آرٹسٹ سینڈی شرمن نے لی تھی اور مئی 2011 میں یہ 38 لاکھ 90 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوکر سب سے مہنگی تصویر قرار پائی تاہم نومبر 2011 میں اس سے یہ اعزاز رائن ٹو نے چھین لیا۔


    دنیا کا دوسرا سب سے مہنگا فوٹو گراف جرمن ویژول آرٹسٹ اینڈریاس گورسکے کی رائن ٹو نامی تصویر ہے جو 1999 میں دریائے رائن کے کنارے پر لی گئی اور 2011 میں 43 لاکھ ڈالرز کے عوض نیلام ہوئی، جیسا کہ آپ دیکھ ہی سکتے ہیں کہ تصویر دریا کے بہاﺅ، گھاس کے میدان، سڑک اور بادل پر مشتمل ہے اور اس کی خوبصورتی کسی مصورانہ آنکھ سے ہی دیکھی جاسکتی ہے۔


    دنیا کے سب سے مہنگا فوٹو گراف کا اعزاز آسٹریلین فوٹو گرافر پیٹر لیک کی تصویر فینٹوم کے نام ہے جو 2014 میں 65 لاکھ ڈالرز کے عوض فروخت ہوئی۔ یہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر ایری زونا کے اینٹیلوپ کینن میں لی گئی تھی۔ اس سے سب سے مہنگے فوٹو گراف کا ریکارڈ جرمن ویژول آرٹسٹ اینڈریاس گورسکے کی رائن ٹو نامی تصویر کے پاس تھا جو 2011 میں 43 لاکھ ڈالرز کے عوض نیلام ہوئی تھی۔

  • عدالت نے وکلاء کو ایان علی کی تصاویر بنانے سے روک دیا

    عدالت نے وکلاء کو ایان علی کی تصاویر بنانے سے روک دیا

    راولپنڈی: عدالت نےوکیلوں کوایان علی کی تصویریں بنانےسے روک دیا۔ ایان علی نےاعتراض کرتے ہوئے کہا تھاکہ  وکیلوں کوان کی تصویروں کاشوق ہے توانٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹاپ ماڈل ایان علی راول پنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہونےکےلئےآئیں توپچھلی پیشی کے برعکس چہرہ اورزلفیں کھلی ہوئی تھیں۔ تصویریں لینےاوربات کرنےکےلئےمیڈیاامڈ پڑا۔ لیکن وہ سب کونظرانداز کرتی ہوئی کمرہ عدالت میں داخل ہوگئیں۔

    عدالت میں موجود لوگ بھی ایان کےگلیمرسےمتاثرہوئےبغیرنہ رہ سکے ،اس موقع پروہاں موجود وکیل بھی موبائل فون سے ان کی تصاویر اتارنےلگے۔

    اس پرایان علی نےاعتراض کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کوان کی تصویروں کاشوق ہے وہ انٹرنیٹ سےڈاؤن لوڈ کرلیں،اس پرعدالت نے کہا کہ وکیل برادری پڑھالکھاطبقہ ہے۔ عدالت کا احترام کریں اورتصویریں نہ اتاریں۔

    عدالت نےکسٹم کےوکیل کی درخواست پر جوڈیشل ریمانڈ میں چو بیس اپریل تک توسیع کر دی۔ایان علی کوراولپنڈی ائیرپورٹ سے پانچ لاکھ ڈالرکےساتھ گرفتارکیا گیا تھا۔

    ایان علی پرمنی لانڈرنگ کا مقدمہ چل رہا ہے۔ پچھلی پیشی میں ایان برقع میں عدالت آئی تھیں۔