Tag: Picture puzzle

  • تصویر میں چھپا ہوا ایک لفظ تلاش کریں، صرف 5 سیکنڈ میں

    تصویر میں چھپا ہوا ایک لفظ تلاش کریں، صرف 5 سیکنڈ میں

    انٹرنیٹ پر زیر گردش تصویری پہیلیاں صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، زیر گردش تصویر آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کردے گی اور غور کرنے پر بھی شاید آپ اسے نہ سمجھ سکیں۔

    اس طرح کے چیلنجز کی باقاعدہ مشق مسائل کو حل کرنے کی مہارت کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے اور دماغ کے لیے صحت مند ورزش بھی فراہم کرتی ہے۔

    Puzzle

    اوپر دی گئی تصویری پہیلی میں ایک کمرے کا منظر دکھایا گیا ہے جس میں اہل خانہ اپنی پسند کی کتابوں کا مطالعہ کررہے ہیں، پہیلی یہ ہے کہ آپ نے اس کمرے میں چھپا ہوا لفظ "اسٹوری” تلاش کرنا ہے۔

    اسے تلاش کرنے کے لیے آپ کے پاس صرف 5 سیکنڈ ہیں، یہ تصویری پہیلی آپ کی توجہ اور ذہانت کو پرکھے گی۔ آپ کا وقت اب شروع ہوتا ہے اب۔

    تصویر کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیں اور پہیلی کے جواب کا تعین کریں، یاد رکھیں! جو قارئین اس طرح کی مشکل پہیلیوں کو جلد حل کرنے کے قابل ہوتے ہیں ان کا دماغ تیز ترین کہلاتا ہے۔

    جی ہاں! قارئین زیر نظر تصویر میں موجود لفظ ’اسٹوری‘ بہت واضح ہے جو دکھائی دینے کے باوجود پکڑ میں نہیں آرہا۔

    درست جواب دیکھنے کے لیے نیچے اسکرول کریں







    Solution

    اگر آپ تصویر پر تھوڑا غور کریں تو واضح ہوگا کہ تصویر میں موجود خاتون جس کتاب کا مطالعہ کررہی ہے اس پر لفظ اسٹوری کا ’او‘ اور ’آر‘ واضح ہے اور باقی الفاظ اسی کے آگے پیچھے نظر آجائیں گے۔

    کیا آپ مذکورہ تصویر میں پوشیدہ لفظ ’اسٹوری‘ ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے تھے یا نہیں ، کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

  • اس تصویر میں کیا سنگین غلطی ہے، 9سیکنڈ میں جواب دیں

    اس تصویر میں کیا سنگین غلطی ہے، 9سیکنڈ میں جواب دیں

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی پہیلیاں حل کرنے میں صارفین بہت دلچسپی لیتے ہیں لیکن بہت سی تصاویر حل کرنا آسان نہیں ہوتا پھر بھی کچھ صارفین ایسے ہوتے ہیں جو انہیں حل کرلیتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جسے آپ کو صرف9سیکنڈز میں حل کرنا ہے۔ ایسی پہلیلیاں ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج ہم آپ کیلئے ایک ذہن کو الجھا دینے والی تصویری پہیلی لے کر حاضر ہوئے ہیں جس میں بظاہر تو ایک روڈ نظر آرہا ہے جس پر ٹریفک رواں دواں ہے لیکن اس میں ایک بہت بڑی غلطی موجود ہے جسے آپ نے تلاش کرنا ہے اور وہ بھی صرف 9 سکینڈ میں۔

    کیا آپ نے اس تصویر میں موجود غلطی تلاش کرلی؟ اگر آپ اس تصویری پہیلی میں غلطی تلاش کرنے سے قاصر ہیں، تو پریشان نہ ہوں، ہم نیچے دی گئی تصویر میں آپ کی یہ مشکل بھی آسان کیے دیتے ہیں۔

    تو لیجیئے جناب! پہیلی کا درست جواب نیچے دی گئی تصویر میں موجود ہے۔


    Jagranjosh

    نوٹ : اگر آپ نے اس تصویری پہیلی میں موجود غلطی کو مقررہ وقت میں ڈھونڈ لیا تھا تو پھر کمنٹس میں جواب لازمی دیں۔

     

  • ذہین لوگ حاضر ہوں!! تصویر میں چھپا چہرہ ڈھونڈ کر دکھائیں

    ذہین لوگ حاضر ہوں!! تصویر میں چھپا چہرہ ڈھونڈ کر دکھائیں

    پہیلیاں صرف دماغ کو فعال ہی نہیں کرتیں بلکہ اسے بوجھنے کا انداز آپ کی شخصیت کے راز بھی کھول سکتا ہے، ایسی ہی ایک مشق آج ہم آپ سے کروانے جارہے ہیں جو آپ کی شخصیت کو آشکار کرے گی۔

    سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصویری پہیلیاں وائرل ہو جاتی ہیں جو انسان کو الجھن میں ڈال دیتی ہیں، آج کی اس تصویر میں بھی آپ کو ایک چھپا چہرہ تلاش کرنا ہے جس کے بعد ہم آپ کو چند راز بتائیں گے۔

    زیرنظر تصویر میں آپ کو کافی بینز نظر آرہے ہیں ان کے درمیان ایک ایسا چہرہ بھی موجود ہے جو آپ کی آنکھوں سے اوجھل ہے۔

    اصل بات یہ ہے کہ اگر اس تصویر میں موجود چہرے کو آپ نہیں پہچان سکے تو یقینا آپ کا شمار بھی ان ہی لوگوں میں ہوتا ہے جو ہر چیز کو عام نظر سے ہی دیکھتے ہیں۔

    ایسے لوگ ہر معاملے میں دوسروں کی دیکھا دیکھی اپناتے ہیں، اگر دوسرا کامیاب نہیں ہوسکا تو وہ خود بھی اس کام کو کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

    لیکن اگر آپ نے تصویر میں موجود چہرے کو کافی دیر بعد پہچانا ہے تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو کہ ہر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کامیاب ہونے میں کافی دیر لگا دیتے ہیں۔

    اگر آپ نے اس تصویر میں موجود چہرے کو پہچان لیا تو آپ بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہیں جو کہ ہر معاملے کو حل کرنے کا کوئی نیا طریقہ نکال ہی لیتے ہیں۔

    ان لوگوں کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کی زندگی میں اتار چڑھاؤ بہت آتے ہیں مگر ہر معاملے کو افہام تفہیم سے حل کرلیتے ہیں۔

    اس پہلیلی کا صحیح جواب ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

    کیا آپ تلاش کرسکے ؟ اگر نہیں تو اسکرول کر کے نیچے دیکھے۔

    درست جواب دیکھیں

    جی ہاں اس کا صحیح جواب اس گول دائرے میں ہے۔