Tag: PID

  • پی آئی ڈی کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    پی آئی ڈی کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ حادثے میں 4 افراد جھلس کر معمولی زخمی ہوئے جبکہ عمارت جل کر خاکستر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 7 میں واقع پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

    فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    حادثے میں آگ سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر پولی کلینک منتقل کیا گیا اور طبی امداد دی گئی۔

    پولیس کے مطابق آگ لگنے کے بعد متعدد افراد کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔ تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے آس پاس کی عمارتیں بھی خالی کروا لی گئیں۔

    آگ بجھانے کے بعد فائر اینڈ ریسکیو عملے نے پی آئی ڈی بلڈنگ کو کلیئر قرار دے دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جلنے والی عمارت میں کوئی شخص موجود نہیں۔

    فائر اینڈ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلنگ کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔

    عمارت میں موجود تمام ریکارڈ محفوظ ہے: فواد چوہدری

    حادثے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری جائے وقوع پر پہنچے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کریں گے، سیکریٹری انفارمیشن کی قیادت میں کمیٹی بنا دی ہے۔ بہت سے آفس محفوظ ہیں، شکر ہے آگ پر بروقت قابو پالیا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمارت میں انفرا اسٹرکچر کے مسائل ہیں، بجلی کو بھی نہیں دیکھا گیا۔ عمارت کا کروڑوں روپے کا کرایہ دیا جا رہا تھا جس کا نوٹس لیا تھا۔ ’حکومت کی اپنی عمارتیں خالی ہیں اور کرائے پر عمارتیں لی گئی ہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں مہنگے دفاتر پر توجہ دی گئی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ریکارڈ کے مسائل پیدا نہیں ہوں گے کیونکہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں۔ ’عمارت میں موجود تمام ریکارڈ محفوظ ہے‘۔

  • عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہوا مکافات عمل ہے، طارق فضل چوہدری

    عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہوا مکافات عمل ہے، طارق فضل چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان فلیٹس کی منی ٹریل دینےمیں ناکام ہوگئے، ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ مکافات عمل ہے، دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس ہر بات کاجواب کیری پیکر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مخالفین نے اپنی امیدیں عدالت عظمیٰ سے لگالی ہیں، سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق آئے گا، نوازشریف کیس میں سرخرو ہوکر آئندہ انتخاب میں بھی کامیاب ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ صرف میاں نواز شریف کی نیک نیتی اور دیانتداری ہے کہ وہ اپنی وراثت اور اپنے والد کا حساب بھی دے رہے ہیں، شریف خاندان نے اپنی تین نسلوں کا حساب دے دیا جبکہ عمران خان اپنے20سال کا حساب تک نہیں دے سکتے۔

    پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان فلیٹس کی منی ٹریل دینےمیں ناکام ہوگئے، عمران خان نےاقرارکیا ہے کہ ان کےپاس منی ٹریل نہیں ہے، عمران خان کےساتھ جوہواوہ مکافات عمل ہے، یہ ایک آف شورکمپنی کا بھی حساب نہیں دے پائے۔

    طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جیسا منافق آدمی آج تک نہیں دیکھا، جب تک ان کی اپنی آف شور کمپنی سامنے نہیں آئی تھی تو کہتے تھے کہ آف شور کمپنیاں ٹیکس چھپانے کے لئے اور بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں مگر جب نیازی سروسز سامنے آئی تو کہتے ہیں کہ میں نے آفشور کمپنی ٹیکس مینجمنٹ کے لئے بنائی تھی۔ آف شور کمپنی ہماری ہو تو چوری ہے اور ان کی ہو تو ٹیکس مینجمنٹ۔

    ججز نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ رپورٹ میں وزیراعظم پردوران اقتدارخورد بردکا کوئی الزام نہیں ہے۔ جے آئی ٹی میں ایسی کوئی بات بھی نہیں ملی جس میں اس کا ثبوت ہو کہ وزیر اعظم نے کوئی کرپشن کی ہے یا اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہو۔

    طارق فضل نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی ماحول کو گندا کرنے کےعلاوہ آپ نے کچھ نہیں کیا، آپ نے پارلیمنٹ کی بے توقیری کی ہے۔

    عمران خان کے پاس ہر بات کا جواب صرف کیری پیکر ہے، دانیال عزیز

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کو ایک جھوٹ چھپانےکیلئے سو جھوٹ بولنے پڑیں گے، انہوں نےعدالت میں اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں۔

    عمران خان کے پاس ہر بات کا جواب صرف کیری پیکر ہے، دانیال عزیز نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کئی بارنوٹسزملے مگر وہ عدالت میں پیش نہیں ہوتے، عمران خان کانام الزام خان بالکل ٹھیک ہے، لیکن خان صاحب! اب مرد بنو ،بھاگو نہیں اور بتاؤ آپ کودس ارب روپے کی آفر کس نے دی تھی؟


    مزید پڑھیں: خاتون صحافی سے بدسلوکی، لیگی رہنماؤں کے سامنے صحافی سراپا احتجاج


    عمران خان کی جانب سے دیا گیا منی ٹریل فضول باتیں ہیں، دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم کے اقامے سے متعلق الیکشن کمیشن کو 2013کو آگاہ کردیا گیا تھا، جے آئی ٹی رپورٹ نے تاثر دیا کہ وزیراعظم نوازشریف کمپنی کے مالک ہیں،جوکہ سراسر جھوٹ ہے۔