Tag: PILDAT survey

  • سینیٹ میں اراکین کی حاضری، ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی کی پہلی پوزیشن

    سینیٹ میں اراکین کی حاضری، ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی کی پہلی پوزیشن

    اسلام آباد : پلڈاٹ نے سینیٹرز کی کارکردگی اور حاضری سے متعلق اسکور کارڈ جاری کردیا۔ ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی نےپہلی پوزیشن حاصل کی.

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں کس سینیٹر کی سب سے زیادہ حاضریاں رہیں۔ اس حوالے سے متحدہ کے سینیٹرطاہر مشہدی نے ایوان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے میدان مارلیا۔

    خواتین سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کی سسی پلیجونےٹاپ کی۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق ابتدائی پندرہ پوزیشنوں پرجیالوں کانام نمایاں ہے۔

    پختونخوا ملی عوامی پارٹی کےعثمان کاکڑ دوسرےنمبر پربراجمان ہیں۔ سینیٹر مشاہد حسین سید اورسعید غنی نے مشترکہ طور پرتیسری پوزیشن حاصل کی،۔

    مجموعی طور پر وزراء کی سینیٹ میں حاضری کی شرح مایوس کن رہی۔ وزیرشاذ و نادر ہی ایوان میں سوالات کےجوابات دینے کیلئے پیش ہوئے۔

    وزیراطلاعات کا نمبر سینتیسواں رہا۔ خزانہ کے وزیراسحق ڈار چالیسویں نمبر پرہیں، حاضری کے مقابلے میں سینٹ نے قومی اسمبلی کو پچھاڑ دیا۔ سینیٹ اجلاسوں میں اراکین کی حاضری تریسٹھ فیصد رہی.

     

  • تعلیم اور لاء اینڈ آرڈر میں خیبر پختونخواہ پہلے نمبر پر ہے، سروے

    تعلیم اور لاء اینڈ آرڈر میں خیبر پختونخواہ پہلے نمبر پر ہے، سروے

    اسلام آباد: بہترین طرز حکمرانی میں خیبر پختونخواہ نے باقی صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا، پلڈاٹ سروے کے مطابق تعلیم اور لاء اینڈ آرڈر میں خیبر پختونخواہ پہلے نمبر پر ہے.

    پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرینسی (پلڈاٹ) نے حکومتی کارکردگی پر سروے رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے طرز حکمرانی کیلئے تیس جبکہ صوبائی حکومتوں کیلیے اٹھائیس اعشاریے مقررکیے گئے تھے.

    کے پی کے کی حکومت کارکردگی کے لحاظ سے اٹھارہ اعشاریے لیکر انفرادی اشاریوں میں پہلے نمبر پر جبکہ مجموعی مقبولیت میں پنجاب حکومت پہلے اور کے پی کے دوسرے نمبر پر ہے۔

    پلڈاٹ سروے کے مطابق تعلیم اورامن وامان میں خیبرپختونخوا سرفہرست ہے، بے روزگاری میں کمی، معیاری اور آزاد سول سروس میں بھی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی صفر جبکہ غربت کے خاتمے، توانائی بحران اور محصولات جمع کرنے میں صوبائی حکومتوں کی کارکردگی منفی رہی ہے۔