Tag: Pilgrims Arrive Saudi Arabia

  • سعودی عرب: 7 لاکھ 17 ہزار عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب: 7 لاکھ 17 ہزار عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ بدھ 23 ذو القعدہ تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 7 لاکھ 17 ہزار 044 سے زائد ہوچکی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’اب تک جاری کئے جانے والے حج ویزوں میں سے 49 فیصد افراد مملکت پہنچ چکے ہیں‘۔

    وزارت کے مطابق ’عازمین حج تین اہم راستوں کے ذریعے مملکت میں داخل ہوئے۔ سب سے زیادہ عازمین ہوائی راستے سے آئے ہیں جن کی تعداد 6 لاکھ 91 ہزار 429 ہے‘۔

    سمندری راستوں کے ذریعے آنے والے عازمین کی تعداد 2821 رہی‘ جبکہ ’زمینی راستوں سے تقریباً 22 ہزار 794 عازمین آئے۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ ’یہ سب ایک مربوط نظام کے تحت انجام دیا گیاہے جس کی نگرانی حکومتی، سیکیورٹی اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ماہرین کر رہے ہیں‘۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں سعودی ٹیلی کمیونیکیشن اور وزارت داخلہ نے دیگر مملکت سے آنے والے عازمین حج کے لیے ان ہی کے ممالک میں ’ای سم‘ کی سہولت فراہم کردی ہے۔

    الاتصالات اتھارٹی کے لائسنس یافتہ ٹیلی کمیونیکشن سروس پروائیڈرز کو اجازت دی ہے کہ وہ بیرون مملکت سے ارزاں فیس پر بیرون مملکت سے ’ای سم‘ کے حصول کو آسان بنائیں۔

    رپورٹس کے مطابق عازمین حج کے لیے ’ای سم‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت مختلف ممالک سے آنے والے عازمین اپنے ملک میں رہتے ہوئے لائسنس یافتہ ٹیلی کام کمپنیوں کے پورٹل کے ذریعے ای سم حاصل کرسکتے ہیں۔

    عازمین حج جو اپنے ملکوں میں رہتے ہوئے ہی ای سم حاصل کرتے ہیں ان کا ڈیٹا ’ابشر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے از خود لنک ہو جائے گا۔

    حج قوانین کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار، سخت سزا سنادی گئی

    رپورٹس کے مطابق عازمین کو یہ سہولت ہوگی کہ جیسے ہی وہ مملکت کی حدود میں داخل ہوں ان کی سم ایکٹیو ہو جائے گی جس کے لیے انہیں کہیں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

  • سعودی عرب: مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع

    سعودی عرب: مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع

    سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کا آغاز ہوچکا ہے، مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی، وزٹ ویزا رکھنے والوں کی مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر سخت پابندی لگادی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

    سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق ان ہدایات سے متعلق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبر دار کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حج آپریشن کے دوران 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہوچکے ہیں۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج آپریشن 2025 کے دوران بعض نیم خواندہ اور دوردراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیومیٹرک مسائل پیش آئے، درست بائیومیٹرک نہ ہونے پر ڈیڑھ فیصد زیرالتوا ویزوں کے اجرا پر کام جاری ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ نصف فیصد غلطیوں والے ویزوں کا دوبارہ اجرا جلد مکمل ہوجائیگا، وزارت کا حج آئی سیل ایسے عازمین کی معاونت کیلیے مسلسل رابطے میں ہے۔

    سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف ورزی، سزاؤں پر عمل درآمد شروع

    وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ ویزہ یا نجی وجوہات کی باعث رہ جانے والے عازمین کو اگلی پروازوں میں بھیجا جارہا ہے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ وزارت کے حاجی کیمپ ہفتے کے ساتوں دن عازمین کی سہولت کیلئے کھلے ہیں۔