Tag: PILLION RIDING BANNED

  • اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دو ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق اس دوران ہینڈبل، پمفلٹ پوسٹرز کی تقسیم پر بھی پابندی ہوگی، ڈبل سواری اور دیگر احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے، شہر میں وال چاکنگ پر پہلے سے ہی پابندی ہے جو 17 ستمبر کو ختم ہوجائے گی تاہم اس میں توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔

    قبل ازیں چاروں صوبائی حکومتوں نے 8 تا 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے تاہم سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔

    واضح رہے کہ محرم الحرام کے حفاظتی اقدام کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی آٹھ تا دس محرم تک ہوگی۔

  • یوم علیؓ کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    یوم علیؓ کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی/حیدرآباد: سندھ حکومت نے یوم علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق کل رات 12 بجے سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق 21 رمضان المبارک میں یوم علیؓ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے وزارت داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    [bs-quote quote=”بزرگوں، خواتین اور بچوں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، کل رات 12 بجے سے جلوس کے راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا جائے گا۔

    ” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    بزرگوں، خواتین اور بچوں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، کل رات 12 بجے سے جلوس کے راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا جائے گا۔

    یوم علیؓ پر ڈبل سواری پر پابندی کے لیے کراچی اور حیدرآباد پولیس حکام کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے درخواست ارسال کی گئی تھی جس کے بعد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس کے راستوں پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں تین روز کے لئے ڈبل سواری پرپابندی عائد

    کراچی میں تین روز کے لئے ڈبل سواری پرپابندی عائد

    کراچی: شہرمیں ایک بارپھرموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرتین روزکے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی انسدادِپولیومہم کےدوران سیکیورٹی خدشات کےباعث لگائی گئی۔

    پاکستان کے معاشی حب کراچی میں رات گئےحکومتِ سندھ نے اچانک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیااوروجہ بتائی گئی کہ انسدادِپولیو مہم کے دوران سیکیورٹی خدشات ہیں۔

    محکمہٗ داخلہ سندھ کے مطابق شہرمیں انتیس جنوری تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے سیکیورٹی کے نام پرعائد پابندی ان کے لئے شدیدمشکلات کاباعث ہے، حکومت کے پاس سیکیورٹی بہتربنانے کے اوربھی طریقے موجود ہیں۔