Tag: pilot killed

  • بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    بھارتی فضائیہ کی ناقص حمکت عملی اور نااہلی کے باعث اس کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں، آج بھی اس کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع گجرات کے علاقے جام نگر میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جب کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز 2اپریل2025کو بھی بھارتی فضائیہ کا طیارہ مہسانہ شہر کے قریب گر کرتباہ ہوگیا تھا۔

    گزشتہ ماہ بھی بھارتی فضائیہ کے ایک دن میں2طیارے گرکر تباہ ہوگئے تھے، نومبر2024میں بھی مگ 29 لڑاکا طیارہ آگرہ اترپردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔

    اس حوالے سے بھارتی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں ایک پائلٹ طیارہ گرنے سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ دو پائلٹس کی گنجائش کے حامل لڑاکا طیارہ اپنی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی پیدا ہوگئی تاہم فضائیہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دو انجنوں پر مشتمل ایسے لڑاکا بمبار طیاروں میں دو افراد کی گنجائش ہوتی ہے اور اس طرح کے طیارے بھارتی ایئرفورس بڑے پیمانے پر استعمال کرتی ہے۔

    گزشتہ روز بھارتی ریاست گجرات میں خاتون ٹرینی پائلٹ نے تربیتی طیارہ کھیت میں گرا دیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تکنیکی وجوہ پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس میں خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہو گئی ہیں۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مہسانہ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے بعد طیارہ اچارپی کے کھیت میں گر کر تباہ ہوا، جسے 19 سالہ ٹرینی پائلٹ اڑا رہی تھیں، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

  • نئی دہلی : بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    نئی دہلی : بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    بھارت کی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے چیتا ہیلی کاپٹر کو حادثہ بدھ کے روز پیش آیا جہاں اروناچل پردیش میں تاونگ کے نزدیک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا جس میں دو پائلٹ سوار تھے اور دونوں نے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی جب کہ دونوں پائلٹ کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک پائلٹ کرنل سوارب یادیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    بھارتی فوجی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی ایوی ایشن کا چیتا ہیلی کاپٹر توانگ کے قریب فارورڈ ایریا میں5 اکتوبر کو معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

    بیان میں بتایا گیا کہ دونوں پائلٹوں کو قریبی فوجی ہسپتال لے جایا گیا، لیفٹیننٹ کرنل سوربھ یادیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ معاون پائلٹ کا علاج جاری ہے۔

  • بھارت میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    بھارت میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    نئی دہلی : بھارت میں دوران پرواز ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے سے قبل دو پائلٹوں نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگائی تھی تاہم ایک پائلٹ کی نعش مل چکی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر اعظم گڑھ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تربیتی پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں چار افراد سوار تھے، حادثے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے سرائے میر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ میں سوار پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے جب کہ ایک اور پائلٹ کی تلاش کی جا رہی ہے۔

    مقامی لوگوں کے مطابق یہ حادثہ ساڑھے گیارہ بجے اس وقت پیش آیا جب طیارہ سرائے میر کے قریب پرواز کر رہا تھا،
    ذرائع کے مطابق طیارہ فلائنگ ٹریننگ سینٹر کی ملکیت تھا۔

    آس پاس کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پیراشوٹ کے ذریعہ دو افراد نیچے اترے تھے جہاں سے ایک پائلٹ کی لاش برآمد کی گئی ہے، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

  • نیویارک میں ہیلی کاپٹر ایک بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    نیویارک میں ہیلی کاپٹر ایک بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    نیویارک : امریکہ میں ہیلی کاپٹر عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہلاک ہوگیا، حادثہ کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ایک ہیلی کاپٹر ایک بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تاہم عمارت میں موجود کوئی اور شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

    حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں پپہنچ گئیں اور کارروائیوں کا آغازکردیا، متاثرہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارش اور خراب موسم کے باعث پائلٹ ایمرجنسی لینڈنگ کرنا چاہتا تھا۔ نیویارک کے میئر بِل ڈے بلاسیو کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے، جن کی بنیاد پراسے دہشت گردی کا کوئی واقعہ قرار دیا جا سکے۔

  • لاس ویگاس میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    لاس ویگاس میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    واشگنٹ: امریکی شہر لاس ویگاس میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ایف 16 طیارہ نیلس ایئر فورس کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، پائلٹ کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    ایئر فورس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایف 16 لڑاکا طیارہ صبح 10:30 بجے کے قریب گرا جبکہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، طیارہ تباہ ہونے کے سبب رواں ہفتے ریور سائیڈ کاؤنٹی میں منعقدہ ایئر اینڈ اسپیس ایکسپو میں طیارے کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

    نیل ایئر فورس بیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے حادثے کے بعد باقی ایف 16 طیاروں کو تربیتی ورکشاپ میں شامل کیا جائے گا یا نہیں، انتظامیہ کے مطابق رواں سال 33 شوز کا انعقاد ہونا ہے جس میں ایف 16 طیارے شامل کئے جانے ہیں۔

    تھنڈر برڈز ویب سائٹ کے مطابق تربیتی ورکشاپ میں 12 میں سے 8 تجربہ کار پائلٹ حصہ لیتے ہیں جبکہ چھ پائلٹس کا ہر سال تبادلہ کیا جاتا ہے، ایف 16 طیارہ 1953 سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہا ہے۔

    کلارک کاؤنٹی کے کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ملک اور لاس ویگاس کمیونٹی کے لیے نہایت افسوس کا دن ہے اور پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، پائلٹ اور ان کی اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی ورکشاپ کے دوران ریاست کیلیفورنیا میں گر کر تبا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے تھے تاہم حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔