Tag: Pilot License

  • زیادہ ویوز کے لئے جہاز کریش کرنے والے امریکی یوٹیوبر کو بڑی سزا مل گئی

    زیادہ ویوز کے لئے جہاز کریش کرنے والے امریکی یوٹیوبر کو بڑی سزا مل گئی

    زیادہ ویوز کا حصول مہنگا پڑگیا،معروف امریکی یوٹیوبر ٹریور جیکب کا طیارہ اڑانے کا لائسنس منسوخ کردیا گیا۔

    آج کے ڈیجیٹل دور میں فالورز اور ویوز کی جنگ جاری ہے جہاں سوشل میڈیا صارفین اس میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہر حد سے گزرجانے کو تیار ہیں۔

    ایک ایسا واقعہ گذشتہ سال نومبر میں پیش آیا تھا جہاں امریکی یوٹیوبر ٹریور جیکب نے زیادہ ویوز حاصل کرنے کیلئے اپنے چھوٹے پروپیلر ہوائی جہاز کو کیلیفورنیا کے لاس پیڈریس نیشنل جنگل کے پہاڑوں میں گراکر تباہ کر دیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق جس وقت جہاز کے پروپیلر نے کام کرنا بند کیا اسی وقت جیکب نے پیرا شوٹ کے ذریعے بحفاظت لینڈنگ کرنے کی ویڈیو بنائی تھی۔

    تین ہفتوں بعد انہوں نے ایک یوٹیوب ویڈیو جس کا عنوان ’آئی کریشڈ مائی پلین‘ میں شائع کی۔ جو فوری طور پر وائرل ہوئی اور اسے 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ایف اے اے نے یہ بھی نوٹ کیا کہ جیکب نے ٹیک آف سے پہلے طیارے کے بیرونی حصے میں متعدد کیمرے لگائے تھے تا کہ وہ اس سب واقعے کو فلما سکیں، تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ٹریور جیکب کا پائلٹ لائسنس منسوخ کر دیا اور اس پر ایک سال کے لیے دوبارہ درخواست دینے پر پابندی لگا دی

  • ٔپاکستان میں پائلٹ لائسنس اور امتحانات کیلئے برطانوی سسٹم نصب کرنے کی تیاری مکمل

    ٔپاکستان میں پائلٹ لائسنس اور امتحانات کیلئے برطانوی سسٹم نصب کرنے کی تیاری مکمل

    کراچی : سول ایوی ایشن نے پائلٹ لائسنس کے اجرا اور امتحانات کے لئے برطانوی سی اے اے کا جدید سسٹم نصب کرنے کی تیاری مکمل کرلی ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد برطانوی طرز کا سسٹم نصب ایک ماہ میں نصب کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مشتبہ پائلٹ لائسنسز کے باعث پاکستانی پائلٹس کو دنیا بھر میں درپیش مشکلات کے معاملے پر پائلٹس لائسنس اجراء کے نظام اور امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اہم اقدام اٹھایا۔

    سول ایوی ایشن نے پائلٹ لائسنس کے اجرا اور امتحانات کے لئے برطانوی سی اے اے کا جدید سسٹم نصب کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، سسٹم کی تنصیب کی منظوری کے لئے کیس ایوی ایشن ڈویڑن سے وفاقی کابینہ کو چند روز میں روانہ کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد برطانوی طرز کا سسٹم نصب ایک ماہ میں نصب کردیا جائے گا، برطانوی سسٹم کے نصب ہونے سے پائلٹس کے امتحان کے حوالے سے مضامین اور سوالات بھی عالمی معیار کے مطابق ہوں گے۔

    برطانوی سسٹم سے پاکستانی پائلٹس کو جاری لائسنسز بین الاقوامی سطح پر قابل ہو ں گے جبکہ اس سسٹم کے تحت جاری پائلٹس لائسنس سے عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاوکے تحفظات دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

    بین الاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ٹیم پائلٹ لائسنز اجرا میں بے قاعدگیوں سمیت سیفٹی معاملات پر پاکستانی سی اے اے آڈٹ کے لیے 5 جولائی کو پاکستان پہنچے گی۔

  • مشکوک پائلٹس لائسنس : غیر ملکی وزیر ٹرانسپورٹ نے سی اے اے سے وضاحت طلب کرلی

    مشکوک پائلٹس لائسنس : غیر ملکی وزیر ٹرانسپورٹ نے سی اے اے سے وضاحت طلب کرلی

    کراچی : مشکوک پائلٹس لائسنس کے معاملے پر غیر ملکی وزیر ٹرانسپورٹ نے سول ایوی ایشن سے وضاحت مانگ لی، غیر ملکی ایئر لائن میں 20پاکستانی پائلٹس فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی ایر لائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنسز کی تصدیق کے لیے خط کرغستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ارسال کیا ہے جس میں پائلٹس کے لائسنسوں سے معتلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کو لکھے گئے خط میں کرغستان ایرلائن میں کام کرنے والے 20 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے متن میں سی اے اے پاکستان سے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی طرف سے پائلٹس معاملے کا ذکر کیا گیا ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس سے متعلق ایک ہفتے کے اندر  وضاحت دی جائے، کرغستان ایرلائن میں بوئنگ جہاز اڑانے والے20 پاکستانی پائلٹس کام کر رہے ہیں۔

    کرغستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے پائلٹس لائسنس معاملے کی مکمل وضاحت دی جائے۔