Tag: Pilot’s license

  • منصوبہ بندی کا فقدان، پائلٹس کو لائسنس تجدید کے سلسلے میں نئی مشکل کا سامنا

    منصوبہ بندی کا فقدان، پائلٹس کو لائسنس تجدید کے سلسلے میں نئی مشکل کا سامنا

    کراچی: درست منصوبہ بندی نہ کیے جانے کی وجہ سے پائلٹس کو لائسنس تجدید کے لیے میڈیکل بورڈ کرانے میں نئی مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے لاہور میں پائلٹس کے میڈیکل بورڈ کا سلسلہ اچانک معطل کر دیا ہے، سی اے اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کی جانب سے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو جاری کردہ مراسلہ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے میڈیکل بورڈ لاہور کے سربراہ کا چھٹیوں پر ہونے کے باعث میڈیکل بورڈ نہیں ہو سکیں گے، 30 جون سے لاہور میں پائلٹس کے لائسنس کی تجدید کا عمل رک گیا، لاہور میں پائلٹس کے میڈیکل بورڈ 22 جولاٸی تک نہیں ہوسکیں گے۔

    سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ میڈیکل بورڈ کے لیے بیک اپ ڈاکٹر نہ ہونے سے لاہور میں پائلٹس کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاہور سے تعلق رکھنے والے پائلٹس کو اس دوران سی اے اے کراچی یا اسلام آباد کے میڈیکل بورڈ کرانے کی ہدایت کر دی گٸی ہے۔

    ایئر لائنز کی انٹرنیشنل تنظیم کا حکومت پاکستان سے ٹکٹس پر ٹیکس اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل جون کے مہینے میں کراچی میں بھی پائلٹس کے میڈیکل بورڈ 24 سے 28 جون کے درمیان نہیں ہو سکے تھے۔ اس سے پہلے سول ایوی ایشن کی طرف سے بیک اپ کے طور پائلٹس کے میڈیکل بورڈ کے لیے ڈاکٹرز کی موجودگی لازمی رکھی جاتی تھی۔

    سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میڈیکل بورڈ کے پریذیڈنٹ 30 جون سے 22 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں، اس دوران لاہور کے پائلٹس کو کراچی یا اسلام آباد سے اپنا میڈیکل بورذ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

  • پائلٹس مشتبہ لائسنس اسکینڈل : ایف آئی اے کا سائبر کرائم  کے ماہرین سے معاونت لینے کا فیصلہ

    پائلٹس مشتبہ لائسنس اسکینڈل : ایف آئی اے کا سائبر کرائم کے ماہرین سے معاونت لینے کا فیصلہ

    کراچی:ایف آئی اے نے پائلٹس کے مشتبہ لائسنس اسکینڈل کی تحقیقات میں سائبر کرائم کے ماہرین سے معاونت لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے پائلٹس کے مشتبہ لائسنس اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اےاے کے سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی طاہر عمر سے پوچھ گچھ کی گئی ، اس موقع پر ایف آئی اے ٹیم 2 دن سی اے اے کے متعلقہ شعبے میں موجود رہی۔

    طاہر عمر سے تحقیقات کے دوران شعبے کے مختلف افسران سے بھی سوالات کیے گئے ، جس کے بعد ایف آئی اے نے سائبر کرائم کے ماہرین سے معاونت لینے کا فیصلہ کرلیا ، سائبر کرائم ٹیم کمپیوٹر اور سسٹم لاگ اِن پاس ورڈز استعمال کا تعین کرے گی۔

    پائلٹ لائسنس امتحانات اور اجرا کے لئےاستعمال کمپیوٹرز کا جائزہ لیاجائے اور فرانزک آڈٹ سے لائسنس اجرامیں ملوث افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے بعد ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    یاد  رہے پائلٹس کے مشتبہ لائسنس اسکینڈل  کی  تحقیقات  میں سی اے اے کے چند افسران اور اہلکار پہلے ہی گرفتار ہیں۔

    خیال رہےسول ایوی ایشن حکام نے پائلٹ لائسنس کے اجرا میں بے قاعدگیاں روکنے کےلیے برطانوی طرز کا امتحانی سسٹم اپنانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا تھا  کہ برطانوی سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک ماہ میں جدید سسٹم نصب کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے بعد پاکستانی پائلٹس کے لائسنس دنیا بھر میں قابل قبول ہوں گے۔

     

  • پائلٹوں کے لائسنس : سی اے اے نے نئی ہدایات جاری کردیں

    پائلٹوں کے لائسنس : سی اے اے نے نئی ہدایات جاری کردیں

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ پائلٹس کے لائسنسز کا اجراء بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگا، امتحان سے قبل فلائنگ کلب اور ائیرلائن سے اجازت نامہ بھی لازمی ہوگا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹوں کے لائسنس جاری کرنے سے متعلق اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹس کے لائسنسوں کا اجراء بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق پائلٹس کے امتحان سے قبل رجسٹریشن بھی بائیو میٹرک سے مشروط کردی گئی ہے اور فضائی کپتان کے لئے امتحان سے قبل فلائنگ کلب کے علاوہ ائیرلائن سے اجازت نامہ بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹس کے امتحان دیتے وقت کمپیوٹر سسٹم آن کرنے سے قبل بائیو میٹرک سے تجدید لازم قرار دی گئی ہے کیونکہ اس تجدید کے بعد ہی پی سی آن ہوگا اور وہ امتحان دے سکے گا۔

    اس کے علاوہ لائسنس کے لیے بائیو میٹرک نادرا سے لنک کردیا گیا ہے، سی اے اے لائسنس برانچ نے کراچی میں جدید کمپیوٹر سسٹم نصب کر دیئے ہیں، اسلام آباد میں کمپیوٹر سسٹم تبدیل کیے جارہے ہیں۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق امتحان کے شیڈول سے تین ہفتے قبل امیدوار کو رجسٹرڈ کرانا لازمی ہوگا، سی اے اے کی جانب سے ہوابازی کی عالمی تنظیم اکاو کے تحفظات کے بعد پائلٹس کے لائسنس میں ریویو کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں بورڈ اف انکوائری نے12 لاکھ کمپیوٹرز لاگ کی فانزک آڈٹ مکمل کرلی، سی اے اے نے نئے پائلٹس لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، ہوابازی کی عالمی تنظیم اکاو کے تحفظات ختم ہوتے ہی نئے لائیسنس کا اجراء شروع کر دیا جائے گا۔