Tag: pilots strike

  • برٹش ایئرویز کی سو سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال

    برٹش ایئرویز کی سو سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال

    مانچسٹر : برطانیہ کی سرکاری ائیرلائن برٹش ائیرویز کے پائلٹوں نے ہڑتال کردی، جس کے باعث ائیرلائن کو سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں، ہڑتال کے باعث برٹش ائیرویز کو 80 ملین پاونڈ تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی سو سال پرانی سرکاری ائیرلائن کا برا حال ہورہا ہے، تنخواہوں میں اضافے اور عملے کو ہراساں کرنے پر پائلٹس میدان میں آگئے اور ہڑتال کی کال دے دی۔

    برٹش ایئرویزپائلٹس ایسوسی ایشن کی 2 روزہ ہڑتال آج سے شروع ہوگئی ، یہ ہڑتال برٹش ایئرویزکی 100 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال ہے۔

    ہڑتال کے باعث برٹش ائیرویز کو پندر سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، جس کے باعث تین لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، برٹش ائیرویز کو اس ہڑتال کے باعث اسی ملین پاونڈ تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔

    پائلٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہڑتال تنخواہیں نہ بڑھنے، ہراساں کرنے پرکی جارہی ہے، برٹش ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کو ایئرپورٹ نہ آنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے زور دیا ہے کہ ائیرلائن اور پائلٹ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کریں جب کہ برطانوی ائیرلائن نے ہڑتال کے مسلسل جاری رہنے پر پائلٹوں اور اہلخانہ کے لیے مفت سفری سہولیات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

  • پائلٹس کی ہڑتال میں مسلم لیگ ن کے وزیر نے 9 کروڑ روپے بنالئے، عمران خان

    پائلٹس کی ہڑتال میں مسلم لیگ ن کے وزیر نے 9 کروڑ روپے بنالئے، عمران خان

    کپتان نے الزام لگایا ہے کہ پائلٹس کی ہڑتال میں پی آئی اے کوچالیس کروڑ کانقصان ہوا جبکہ وفاقی وزیرکی ائیرلائن نے کروڑوں کمالئے ہیں۔

    عمران خان نےنیپرا کی رپورٹس کا حوالہ دے کربھی حکومت کی مبینہ بدعنوانیوں کامعاملہ اٹھایا۔

    عمران خان نے دعوٰی کیا کہ عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، 11 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لیےنکلیں گے۔

    انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن پرآئی ایس آئی سے پیسے لینے کا بھی الزام عائد کیا۔

    عمران خان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل اسد درانی کے سپریم کورٹ کے روبرو مسلم لیگ ن کو پیسےدینے کا اعتراف کا بھی حوالہ دیا۔

    انہوں نےیہ بھی کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے بھارت کو چینی فروخت کرکے 60 ملین ڈالر کمائے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے یہ بھی کہاکہ نا اہل حکومت کے سبب سرکلر ڈیبٹ 600 بلین روپے تک پہنچ چکا ہے جو کہ مشرف کے دور میں 200 بلین اور زرداری دور حکومت میں 480 بلین روپے تھا۔

    ان کا مطالبہ تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کا آڈٹ کرایا جائے کہ 22 ارب کا منصوبہ 84 ارب تک کیسے جا پہنچا۔

    عمران خان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے بوگس ووٹوں کے معاملے کو انتظامی غفلت قرار دیا ہے جبکہ غلطی سے ترپن ہزار ووٹ پڑ جانا غلطی نہیں بلکہ منظم دھاندلی ہے۔

  • پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان تناؤ بڑھ گیا، 88 پروازیں منسوخ

    پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان تناؤ بڑھ گیا، 88 پروازیں منسوخ

    کراچی : پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان تناؤ بڑھ گیا، پی آئی اے کے پائلٹس اور انتظامیہ کے درمیان تنازعے کا آج چھٹا روز ہے، چھ روز سے جاری لڑائی کے دوران اٹھاسی سے زائد پروازیں منسوخ ہوئے، جس سے پچاس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ زیادہ تر مسافروں نے اپنے ٹکٹ ریفنڈ کروا کر نجی ایئرلائن کے ٹکٹ خریدرہے ہیں.

    فریقین کی گزشتہ روز کی بیٹھک بھی نتیجہ خیزثابت نہ ہوسکی، پالپا صدرعامر ہاشمی نے بحران کا ذمہ دار پی آئی اے انتطامیہ کو قرار دے دیا، پی آئی اے اور پالپا تنازع نے مسافروں کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا ہے.

    سول ایویشن اتھارٹی نے پالپا کے بیمار پائلٹس کی میڈیکل رپورٹ کی جانچ پڑتال اور طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے.

    گزشتہ روز حکومت اورپائلٹس کی تنظیم پالپا کےمذاکرات ناکام ہوگئے تھے، وزیرِاعظم کے مشیر نے پائلٹس کے مطالبات ماننےسےانکارکردیا تھا.

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان شیرعلی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پالپا کے تین مطالبات منظور نہیں کئے جاسکتے ہیں پالپا کے نمائندوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم سے مذاکرات کیے.

    شجاعت عظیم کا کہنا تھا کہ مطالبات سمجھ سے بالاتر ہیں، پائلٹس کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے، انہوں نے اپنی سمری وزیراعظم کو بھیج دی.

    دوسری جانب صدر پالپا کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں سول ایوی ایشن کا تجربہ رکھنے والے لوگوں کو سامنے لایا جائے، ذرائع کا کہنا ہے پالپا نے پائلٹس کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کا بھی مطالبہ کررکھا ہے۔

    پالپا کے مطالبات اور پی آئی اے کے جوابات

    پالپا کا پہلا مطالبہ : ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن فوری تبدیل کیا جائے .
    پی آئی اے کا جواب: کوئی ڈیکٹیشن قبول نہیں.

    دوسرا مطالبہ: پائلٹس کے خلاف تمام شوز کازاور لیگل نوٹس واپس لئے جائیں ، تحقیقات بندکی جائیں
    پی آئی اے کا جواب : پالپا کے مطالبات منیجمنٹ کو چیلنج کرنے مترادف ہیں.

    تیسرامطالبہ: معطل پائلٹس بحال کئے جائیں اور پائلٹس کی سنیارٹی مقرر کی جائیں.
    پی آئی اے کا جواب: بلیک میل ہونے کو ہم تیار نہیں.