Tag: pims hospital

  • اسلام آباد : کرونا وائرس کی مریضہ صحت یاب

    اسلام آباد : کرونا وائرس کی مریضہ صحت یاب

    اسلام آباد : کرونا سے متاثرہ مریضہ صحت یاب ہوگئی، پمز اسپتال میں مریضہ کے ایک ہفتے میں2بار ٹیسٹ کرنے کے بعد اسے صحت مند قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پمزاسپتال میں زیرعلاج کورونا کی مریضہ صحتیاب ہوگئی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ48سالہ خاتون کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔

    پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج مریضہ کا ایک ہفتے میں2بار ٹیسٹ کیا گیا، مریضہ کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کورونا سے صحتیاب48سالہ مریضہ کا تعلق گلگت سے ہے، خاتون کو 28 فروری کو راولپنڈی سے پمز منتقل کیا گیا تھا، کورونا وائرس کے اثرات سے صحتیاب مریضہ کو مزید3دن زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تین دن میں مکمل طبعیت کی بحالی پر خاتون کو ڈسچارج کردیا جائے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریضہ کو زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ ڈاکٹروں نے اپنی تسلی کے لیے کیا ہے۔

     مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب

    یاد رہے کہ6مارچ کو پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوا تھا، علاج کے بعد مریض کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا، جسے ضروری کارروائی کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔

  • کرونا وائرس : ایران سے آنے والی خواتین معائنے کے بعد پمز اسپتال سے ڈسچارج

    کرونا وائرس : ایران سے آنے والی خواتین معائنے کے بعد پمز اسپتال سے ڈسچارج

    اسلام آباد : کرونا وائرس کے شبے میں پمز لائی گئی خواتین کو معائنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، خواتین 3روز قبل ایران سے زیارت کے بعد واپس پہنچی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق تین روز قبل ایران سے واپس وطن پہنچنے والی تین خواتین کو پمز اسپتال سے معائنے کے بعد کلیئر قرار دے کر گھر بھیج دیا گیا۔

    اس حوالے سے پمز اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خواتین زیارتیں کرنے کیلئے ایران گئی تھیں، تاہم خواتین میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی، علامات نہ ہونے پر خواتین کا کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کیا گیا۔

    مذکورہ خواتین کا تعلق ہنزہ سے ہے جو اب اپنے گھروں کو روانہ ہوچکی ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق بخار کی شکایت پر خواتین کو ہنزہ سے گلگت منتقل کیا گیا تھا، خواتین کو کورونا ٹیسٹ کیلئے گلگت سے پمز اسپتال ریفر کیا گیا تھا۔

    ڈاکٹرز نے مذکورہ خواتین کو اپنی نقل و حرکت گھروں تک محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے، قومی ادارہ صحت آئندہ 2ہفتے خواتین سے رابطے میں رہے گا۔

  • پمز اسپتال میں بچے ہلاکت، انتظامیہ نے والدین کو ذمہ دار قرار دے دیا

    پمز اسپتال میں بچے ہلاکت، انتظامیہ نے والدین کو ذمہ دار قرار دے دیا

    اسلام آباد : پمز اسپتال کی انتطامیہ نے بچے کی ہلاکت پر عملے کو بے قصور ٹھہرا کر والدین کو بچے کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا، والدین بچے کو تاخیر سےا سپتال لے کر آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے پمزاسپتال میں چار روز قبل بچے کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا، اس حوالے سے اسپتال کی انکوائری کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

    انکوائری رپورٹ میں اسپتال عملہ کو بے قصور قرار دیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ پمز چلڈرن اسپتال میں4 دن پہلے پیش آیا تھا۔

    بچے کی موت والدین کی غفلت سے واقعہ ہوئی کیونکہ والدین بچے کو تاخیر سےا سپتال لے کر آئے تھے، انکوائری رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے بچے فیضان کو اسپتال میں بروقت داخل کرلیا گیا تھا اور اس کا علاج بھی بروقت شروع کیا گیا۔

    ایک سال کا فیضان تھیلیسمیا کا مریض تھا، اسپتال میں بچے کی جان بچانے کی بھرپورکوشش کی گئی، تحقیقات کے دوارن چلڈرن اسپتال اور بلڈ بینک عملے سے پوچھ گچھ کی گئی۔

    اسپتال منتقلی کے وقت بچے کا ہیموگلوبن صرف دو گرام تھا، نارمل بچے میں ہیموگلوبن کی مقدار14سے15گرام ہوتا ہے، خون کا بندوبست ہونے تک بچہ دم توڑچکا تھا۔

    اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزاسپتال نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایک سال4ماہ کا بچہ دوپہر ڈیڑھ بجے ایڈمٹ کیا گیا، بچے کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، پمزکا بلڈ بینک 24گھنٹے کام کرتا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کے پمز اور پولی کلینک اسپتالوں کے اچانک دورے

    وزیراعظم عمران خان کے پمز اور پولی کلینک اسپتالوں کے اچانک دورے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پمز اور پولی کلینک اسپتالوں کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پمز اور پولی کلینک اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا بھی تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے پولی کلینک کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا۔

    دورہ کے موقع پر پولی کلینک کی سربراہ ڈاکٹر نائلہ اسرار نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے مریضوں کی عیادت کی اور سہولتوں کاجائزہ لیا، وزیراعظم نے اسپتال انتظامیہ سے صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر بھی گفتگو کی۔

  • سابق صدر آصف زرداری سے ان کی بیٹی آصفہ بھٹو اور وکلاء کی ملاقات

    سابق صدر آصف زرداری سے ان کی بیٹی آصفہ بھٹو اور وکلاء کی ملاقات

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری سے ان کی بیٹی آصفہ بھٹو اور وکلاء نے ملاقات کی، خاندانی، قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں آصف زرداری سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں اس کے وکلاء فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ بھی موجود تھے۔

    آصف زرداری سے آصفہ بھٹو اور وکلا کی ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی، اس موقع پر خاندانی، قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دوسری جانب پمز اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی تجویز پر سابق صدر زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ کر لیا گیا ہے۔

    بورڈ نے آصف زرداری کو سروائیکل و لمبر سپائن ایم آرآئی تجویز کی تھی، سابق صدر کی گردن اور کمر میں تکلیف کی شکایت پر ایم آر آئی کا فیصلہ کیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی گردن کے مہروں میں فاصلہ کم ہونے سے شدید کھچاؤ کی شکایت ہے، آصف زرداری کو گردن و کمر تکلیف پر فزیو تھراپی کرائی جارہی ہے۔

    ؎واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سابق صدر زرداری کی صحت کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سابق صدر کے علاج میں ذاتی معالجین کی شمولیت اور پرائیویٹ بورڈ تشکیل دینے کے خواہاں ہیں۔

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی آصف زرداری کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر درخواست ضمانت دینا چاہتی ہے جس کے لیے سابق صدر ابھی تیار نظر نہیں آتے۔

  • اسلام آباد، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، مریض جاں بحق

    اسلام آباد، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، مریض جاں بحق

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں واقعہ پمز اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے مریض جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پمز ملازمین کے احتجاج کے باعث عمر آفتاب جان کی بازی ہار گیا، عمر آفتاب کو گزشتہ صبح ساڑھے گیارہ بجے پمز لایا گیا تھا، ایمرجنسی میں ڈٰیوٹی ڈاکٹر نے ہڑتال کا کہہ کر علاج سے انکار کردیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق عدم علاج پر عمر آفتاب کے اہلخانہ اسے واپس گھر لے گئے تھے، طبیعت بگڑنے پر عمر کو گزشتہ رات تین بجے دوبارہ پمز منتقل کیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض اسپتال منتقلی کے وقت دم توڑ چکا تھا، سربراہ پمز اسپتال ڈاکٹر الطاف کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق عمر آفتاب کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

    سربراہ پمز اسپتال ڈاکٹر الطاف نے تحقیقات کا حکم دے دیا، واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

    یہ پڑھیں: ایبٹ آباد: ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث 6 روز میں 76 مریض جاں بحق

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں واقع ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث 6 روز میں 76 مریض دم توڑ گئے تھے۔

  • جنید جمشید کی اہلیہ سمیت مزید تین میتوں کی شناخت

    جنید جمشید کی اہلیہ سمیت مزید تین میتوں کی شناخت

    اسلام آباد : طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید سمیت تین افراد کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے جن میں ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حویلیاں کے اندوہناک حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی میتوں کے ڈی این اے کے ذریعے شناخت کا عمل پمزاسپتال میں جاری ہے۔

    آج جن تین میتوں کی شناخت ہوئی ان میں جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید، پائلٹ صالح جنجوعہ اور ایک آسٹریائی شہری بھی شامل ہے، نیہا جنید کو دانتوں کے اسکین کے ذریعے شناخت کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ آج جنید جمشید شہید کی شناخت بھی ہوجائے گی۔ نعشوں کو جلد ان کے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : طیارہ حادثہ: فرانس کی ٹیم 24 گھنٹے میں پاکستان پہنچے گی

    اس سے قبل سانحہ حویلیاں میں  شہید ہونے والے 48 افراد میں سے نو افراد کی شناخت ممکن ہو سکی تھی، اطلاعات کے مطابق اب تک بارہ میتوں کی شناخت ہو سکی ہے۔

    مزید پڑھیں: طیارے کے انجن میں پہلے سے کوئی خرابی نہیں تھی، ترجمان پی آئی اے

    علاوہ ازیں طیارہ گرکر کیسےتباہ ہوا اس کی تحقیقات کرنے فرانسیسی ٹیم آج پاکستان آئےگی۔ جبکہ ترجمان پی آئی اےکا کہنا ہے کہ طیارہ پہلےسے خراب نہیں تھا۔

  • پمز اسپتال : ذہنی معذورمریضہ سے ذیادتی کا ملزم گرفتار

    پمز اسپتال : ذہنی معذورمریضہ سے ذیادتی کا ملزم گرفتار

    اسلام آباد : پمزاسپتال میں گزشتہ روز ہونے والی مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ کرشن کمار پرپہلے بھی زیادتی کامقدمہ درج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت چوہدری طارق فضل نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعے کی تصدیق ہوگئی ہے، پمز اسپتال کا ملازم ہری پور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    کرشن کمار نےاسلام آباد کے پمزاسپتال میں سوات سے علاج کے لئے آئی بیس سال کی ذہنی معذورمریضہ سے زیادتی کی کوشش کی تھی ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کرشن کمارپر اسلام آباد کے علاقے تھانہ مارگلہ میں پہلے بھی زیادتی کا ایک مقدمہ درج ہے ۔ پولیس کے مطابق کرشن کمار وارڈ سے ایک اور مریضہ کے جاگنے پر موقع سے فرارہوگیا تھا۔

    واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نےخواتین مریضوں کیلئےخواتین اسٹاف تعینات کرکے میل ڈاکٹر یا میل نرس کوخواتین مریضوں کے معائنے سے روک دیاہے۔

    پمزاسپتال کی انتظامیہ نےاس بات کا جواب نہیں دیا کہ کریمنل ریکارڈ رکھنے والے شخص کو اسپتال میں نوکری کیسے ملی،خواتین کے وارڈ میں میل نرس کی ڈیوٹی لگائی ہی کیوں گئی۔ اور پولیس کوواقعےکی اطلاع کیوں نہیں دی گئی؟

     

  • پمز اسپتال شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹرشاہد نواز جان کی بازی ہار گئے

    پمز اسپتال شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹرشاہد نواز جان کی بازی ہار گئے

    اسلام آباد : پمز کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹرشاہد نواز دم توڑ گئے، وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگرمذہبی وسیاسی جماعتوں کے رہنماو نے ان کی موت پراظہار افسوس کیا ہے۔

    پمزاسپتال شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹرشاہد نواز کو چودہ فروری کی سہ پہر ٹارگٹ کلرز نے اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ ڈیوٹی ختم کرکے گھرواپس جارہے تھے۔۔حملہ آور انہیں ٹارگٹ کرکے فرار ہوگئے تھے۔

     ڈاکٹرشاہد نواز کوزخمی حالت میں ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا ۔ جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا اور بعد میں ان کے سر میں لگی گولی نکالنے کے پیچیدہ آپریشن کیلئے سی ایم ایچ منتقل کردیا تھا ۔

     ایک ہفتے تک زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ڈاکٹر شاہد نواز خالق حقیقی سے جاملے ، پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی موت دماغی چوٹ کے باعث ہوئی ہے۔

    ڈاکٹرشاہد نواز کی موت پر صدر ممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف ،تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور ایم کیوایم قائد الطاف حسین سمیت دیگررہنماو انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔

  • پمزاسپتال کے ڈاکٹرشاہد نواز پرقاتلانہ حملہ ،حالت تشویشناک

    پمزاسپتال کے ڈاکٹرشاہد نواز پرقاتلانہ حملہ ،حالت تشویشناک

    اسلام آباد: پمز اسپتال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ماہر امراض قلب شدید زخمی ہوگئے۔

    پمز اسپتال میں تعینات ماہر امراض قلب ڈاکٹر شاہد نواز مریضوں کے معائنے کے بعد عمارت سے باہر ہی نکلے تھے کہ ایک شخص ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔

     ڈاکٹر شاہد نواز کو فوری طور پر سرجیکل وارڈ کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں منتقل کرکے علاج شروع کردیا گیا۔

    ترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد نواز کو سینے اور سر کے بائیں جانب گولیاں لگی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے تاہم ان کی زندگی بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

    واقعے کے بعد رینجرز نے اسپتال کے تمام دروازے بند کرکے سیکیورٹی کو سخت کردیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔