Tag: pindi

  • دو ماہ سے لاپتہ خاتون کا ڈراپ سین، شوہر نے جرم کا اعتراف کرلیا

    دو ماہ سے لاپتہ خاتون کا ڈراپ سین، شوہر نے جرم کا اعتراف کرلیا

    راولپنڈی : پولیس نے لاپتہ خاتون کا معمہ حل کرلیا، کسی اور نے نہیں اسی کے شوہر نے اسے قتل کرکے لاش غائب کردی۔

    راولپنڈی میں دو ماہ 10دن قبل لاپتہ ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے لاپتہ اور اغواء کی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے وجیہہ سواتی کے شوہر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے دوران تحقیقات قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    پولیکس حکام کے مطابق شوہر کے اعتراف اور لاش کی نشاندہی پر تحقیقاتی ٹیم مقتولہ وجیہہ سواتی کی لاش کی برآمدگی کیلئے ہنگو روانہ ہوگئی۔

    تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے جائیداد اور بینک بیلنس ہتھیانے کی خاطر بیوی وجیہہ سواتی کو اغواء اور پھر قتل کیا، نئی تشکیل کردہ ٹیم نے ماہرانہ طریقے سے واردات کا سراغ لگالیا۔

  • راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، پانچ رکنی گینگ گرفتار

    راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، پانچ رکنی گینگ گرفتار

    راولپنڈی: پنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ رکنی گینگ گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈکیتی معہ قتل، قتل اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ رقم 2لاکھ 32ہزار روپے، طلائی زیورات، مسروقہ موٹرسائیکل، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 05پستول 30بور معہ 26روند برآمد کرلیے۔

    ایس پی پوٹھوہار سید علی نے خود پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ صدر واہ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 05رکنی عدیل گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ رقم 2لاکھ 32ہزار روپے، مسروقہ موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 05پستول 30بور معہ 26روند برآمد کرلیے۔

    تھانہ ٹیکسلا پولیس اغواء برائے تاوان کے ملزم عبدالغفار اور ڈکیتی معہ قتل کے ملزم واجد خان کو گرفتار کرلیا، ملزم واجد خان سے طلائی زیورات 6 عدد چوڑیاں اور 2بالیاں بھی برآمد کی گئی۔

    تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سگے بھائی کے قتل میں مطلوب درندہ صفت ملزم بشارت کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

    ایس پی پوٹھوہار ڈویژن نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس عوام الناس کے جان و مال تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

  • آئی ایس آئی نے قومی دفاع میں اہم کردار ادا کیا، قمر باجوہ

    آئی ایس آئی نے قومی دفاع میں اہم کردار ادا کیا، قمر باجوہ

    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی نے قومی دفاع اور  سیکیورٹی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا، اس کےافسروں اور جوانوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوراٹر دورے کے موقع پر کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر اُن کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے کیا۔


    پڑھیں: ’’ آرمی چیف سے برطانوی جوائنٹ آپریشنز کمانڈر کی ملاقات ‘‘


    اس موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے  کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ  قومی دفاع اور سیکیورٹی کے استحکام کے لئے آئی ایس آئی کے کردارکو قابل فخرہے۔

    مزید پڑھیں: ’’ پاک فوج کے 7 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ‘‘

    انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی کے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ آرمی چیف کو نیشنل سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    ا

  • عدالت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کو اشتہاری ملزم قراردےدیا

    عدالت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کو اشتہاری ملزم قراردےدیا

    راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو با ضابطہ اشتہاری ملزم قرار دے کر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو للہ انٹرچینج راولپنڈی ہنگامہ آرائی کیس میں اشتہاری ملزم قرار دےدیا ہے۔

    عدالت نے بار بار طلب کیے جانے کے باوجود ان کی غیر حاضری کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کو ایسے وقت اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے جب وہ ملک سے باہر علاج کے غرض سے گئے ہوئے ہیں۔

    گزشتہ سماعت میں ڈاکٹر طاہر القادری  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، جس کے باوجود داکٹر طاہر القادری عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی نمائندہ عدالت کے روبرو پیش ہوا۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اس وقت امریکہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی انجیو گرافی کی گئی  ہے، ڈاکٹرز کے مطابق علامہ طاہر القادری کی دل کی شریانیں عارضی طور پر بند ہیں۔

  • دو کمسن بھائی اغواء کے بعد بے دردی سے قتل

    دو کمسن بھائی اغواء کے بعد بے دردی سے قتل

     اسلام آباد: اغواء ہونے والے دو کم سن سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی کی حدود سے اغواء ہونے والے دو کم سن سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔

    سفاک قاتلوں نے نعشیں اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی کے ویران علاقے میں پھینک دیں اور فرار ہو گئے ۔نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کی گئی ہیں جو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی ۔

    نو سالہ نعمان ندیم اور بارہ سالہ اسد ندیم کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ورثاء نے گزشتہ رات پولیس کو دی گئی، جس کے بعدفوری قانونی کارروائی کی گئی ۔

    مقتول بھائیوں کے والد ندیم کے مطابق وہ گوشت کا کاروبار کرتا ہے اور اس نے دونوں بیٹوں کوکسی سے رقم لینے کیلئے بھیجا تھا جس کے بعد ان کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور ان کے پاس موجود موبائل نمبر بھی بند مل رہا تھا۔

    اسلام آباد پولیس نے نعشیں ملنے کے بعد ورثا ء کو اطلاع کی جس کے بعد قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

  • بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،آئی ایس پی آر

    بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: بھارت کی جانب سے یکم اکتوبر کے بعد سےکنٹرول لائن پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اُس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں بھارت کو ایک بار پھر سخت الفاظ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی راولاکوٹ میں کی گئی ہے ،فائرنگ سے موری گاؤں کا ایک رہائشی سترسالہ ولی محمد زخمی ہوگیا۔ راولا کوٹ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا فوری اورموثرجواب دیا گیا۔

  • اسلام آباد دھرنوں کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں، آئی ایس پی آر

    اسلام آباد دھرنوں کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاک فوج میں اتحاد اور یکجہتی ہی اس کی قوت ہے، جو پاک فوج کے لئے باعث فخر ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے پاک فوج اور آئی ایس آئی پر لگائے گئے ان الزامات کی سختی سے تردید کی جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران میں دونوں قومی ادارے پاکستان تحری انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی حمائیت اور مدد کررہے ہیں۔

    ترجمان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاک فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اور پاک فوج نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے غیر مشروط حمائیت کی ہے، یہ نہائیت افسوسناک ہے کہ پاک فوج کو ان تمام تنازعات میں گھسیٹا جا رہا ہے ، پاک فوج میں اتحاد اور یکجہتی ہی اس کی قوت ہے، جو پاک فوج کے لئے باعث فخر ہے ۔

  • کورکمانڈرزکانفرنس : مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، آئی ایس پی آر

    کورکمانڈرزکانفرنس : مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں جمہوریت کیلئے مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے اور وقت ضائع کئے بغیر اس مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔

    جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہونے والے غیر معمولی کور کمانڈرز اجلاس میں موجودہ سیاسی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ، جس میں صورتحال پرتشدد ہونے کے بعد کئی قیمتی جانوں کے نقصان کا باعث بنی اور اس میں کئی لوگ زخمی ہوئے ۔

    کانفرنس میں زور دیا گیا کہ اس صورتحال میں طاقت کا مزید استعمال صورتحال کو مزید سنگین کردے گا ، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مزید وقت ضائع کئے بغیر بحران کے حل کئے سیاسی راہ اپنائی جائے ، کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج ریاست میں سکیورٹی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور قومی امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

  • کورکمانڈرزکانفرنس کل کے بجائے آج شام طلب

    کورکمانڈرزکانفرنس کل کے بجائے آج شام طلب

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے غیرمعمولی کورکمانڈرزکانفرنس کل کے بجائے آج شام طلب کرلی، آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    مذکورہ کانفرنس کل ہونا تھی، جو اسلام آباد کی کشیدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آج شام ہی طلب کر لی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ہوگی۔

  • راولپنڈی اوراسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری

    راولپنڈی اوراسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری

    راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ جہلم، جڑانوالہ،فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے ۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا،گلگت اور کشمیر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران پشاور،کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

    کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں پینسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔