Tag: Pindi Bhattian

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل

    پنڈی بھٹیاں: پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے رہنما کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی رہنما کو قتل کردیا، جاں بحق ہونے والے رہنما کی شناخت قمر جاوید گجر کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قمر جاوید گجر پی پی39 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، اور وہ ہائیکورٹ کے وکیل بھی تھے، انہیں مسجد سے گھر آتے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    دوسری جانب لاہور میں شالیمار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا، زخمی میاں ناصر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پراپرٹی کے تناز ع پر میاں ناصر کو بھوگیوال میں فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/tank-2-brothers-killed-in-shooting/

  • پنڈی بھٹیاں بس حادثہ، کراچی سے روانہ ہوتے وقت کی فوٹیج اور بکنگ کلرک کی دل خراش تفصیلات

    پنڈی بھٹیاں بس حادثہ، کراچی سے روانہ ہوتے وقت کی فوٹیج اور بکنگ کلرک کی دل خراش تفصیلات

    کراچی: شہر قائد سے پنڈی بھٹیاں جانے والی حادثے کی شکار بس کے سلسلے میں اے آر وائی نیوز نے بکنگ کلرک علی نواز کا ویڈیو بیان اور بس روانگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے قریب خوف ناک حادثے کی شکار ہونے والی بس کے کراچی سے روانہ ہوتے وقت کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، ویڈیو میں بدقسمت بس کو روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، حادثے کی شکار شہزادہ ایکسپریس کا نمبر 4750 تھا۔

    بس سروس کے بکنگ کلرک علی نواز نے ویڈیو بیان میں دل خراش تفصیلات بیان کی ہیں، علی نواز نے کہا بس کراچی سے صبح 11 بجکر 44 منٹ پر روانہ ہوئی، کراچی سے ایک خاتون سمیت 2 مسافر بس میں موجود تھے، تاہم راستے میں جو سواری ملتی گئی اسے بٹھاتے گئے، جب کہ کراچی سے ڈرائیور امیر افضل، گارڈ علی رضا اور ہوسٹس روانہ ہوئے تھے۔

    علی نواز کے مطابق حادثے میں گارڈ اور ہوسٹس کی موت واقع ہو گئی، جب کہ ڈرائیور امیر افضل کی اقبال آباد میں ڈیوٹی پوری ہو گئی تھی، جہاں سے اسلام آباد تک کی ڈیوٹی مجاہد حسین کی تھی، جس کی اس حادثے میں موت واقع ہو گئی۔

     

    علی نواز نے بتایا کہ کراچی سے جانے والے مسافر خیریت سے ترنڈہ پہنچ گئے تھے، تاہم راستے میں جو مسافر بٹھائے گئے تھے ان کی تفصیلات گاڑی ہی کے اندر تھی، اس لیے ہمیں اس کا پتا نہیں چل سکا، اور بد قسمتی سے تمام دستاویزات گاڑی کے اندر ہی جل گئیں۔

    گاڑی میں موجود ہوسٹس سکھر پہنچنے سے پہلے پسنجر لسٹ بناتی ہے، اس میں تمام مسافروں کی تفصیلات درج کی جاتی ہیں، اس فہرست کی کاپی ہمیں ٹول پلازہ پر موٹر وے کے آفس سے مل سکتی ہے کیوں کہ وہاں ہر بس کی جانب سے کاپی جمع کرائی جاتی ہے۔

  • پنڈی بھٹیاں حادثہ، متعلقہ بیٹ کمانڈر اور نائٹ شفٹ پٹرولنگ افسران معطل

    پنڈی بھٹیاں حادثہ، متعلقہ بیٹ کمانڈر اور نائٹ شفٹ پٹرولنگ افسران معطل

    پنڈی بٹھیاں: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں پیش آنے والے افسوس ناک ٹریفک حادثے کے بعد حکام نے متعلقہ بیٹ کمانڈر اور نائٹ شفٹ پٹرولنگ افسران کو معطل کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے پنجاب کے شہر پنڈی بھٹیاں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، آئی جی موٹر وے سلطان علی خواجہ کا کہنا ہے کہ حادثہ پنڈی پھٹیاں کے قریب بس اور آئل سے بھری گاڑی کے ٹکرانے سے پیش آیا۔

    آئی جی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، ڈرائیور سو گیا تھا جس کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ تاہم ڈیزل سے بھرے پک اپ وین کی موجودگی پر حکام نے متعلقہ بیٹ کمانڈر اور نائٹ شفٹ پٹرولنگ افسران کو معطل کر دیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    ڈی آئی جی موٹر وے محمد سلیم کے مطابق محکمانہ کارروائی کے لیے ایک انکوائر ی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو 24 گھنٹوں کے اندر حادثے کی رپورٹ جمع کرائے گی، ادھر موٹر وے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی موٹر وے نے تمام شفٹوں میں موجود افسران اور بیٹ کمانڈر کو معطل کر دیا ہے۔

    کوچ اور وین میں خوفناک تصادم، 20 مسافر جاں بحق، 14 زخمی

    واضح رہے کہ بس حادثے میں 20 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں، ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد احمد کے مطابق مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ سڑک پر کھڑی پک اپ وین سے ٹکرا گئی، وین میں ڈیزل کی ٹنکی لوڈ تھی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو آگ لگ گئی، یہ حادثہ صبح ساڑھے 4 بجے پیش آیا۔

    دریں اثنا، آئی جی موٹر وے پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا، ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں لایا گیا ہے۔

  • پنڈی بھٹیاں:موٹروے پربس اور کار میں تصادم ،4افراد جاں بحق

    پنڈی بھٹیاں:موٹروے پربس اور کار میں تصادم ،4افراد جاں بحق

    پنڈی بھٹیاں:حافظ آباد کےعلاقےسکھیکی میں تیز رفتار کار اور بس کے تصادم میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے،کار لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔

    تفصیلات کےمطابق پنڈی بھٹیاں موٹروے پرجھنگ برانچ کےقریب کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    ریسکیو حکام کےمطابق کاراور بس میں تصادم کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں دوران علاج ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےچل بسا۔


    لاہور: بس اور ٹرک میں تصادم‘ 10افراد زخمی


    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ پنجاب کےدارالحکومت لاہور کےقریب تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس کےدرمیان تصادم کےنتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئےتھے۔


    ڈی جی خان : ٹرالراور بس میں تصادم‘ 2افرادجاں بحق


    یاد رہےکہ رواں ماہ صوبہ پنجاب کےشہرڈیرہ غازی خان میں ٹرالراوربس میں تصادم کے نتیجےمیں 2افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔


    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں